Apna Sohawa

Apna Sohawa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Sohawa, TV Channel, .

21/11/2023
06/11/2023

خبر غم
حاجی محمد رزاق اعوان (مرحوم)کی ہمشیرہ ڈاکٹر محمد آزاد اعوان کی خالہ منظور حسین (مغل میڈیکل سٹور)والے کی والدہ محترمہ اور ساجد محمود اعوان سچ نیوز کی پھوپھو رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں جنکی نماز جنازہ آج رات نو بجے شہیدوں والے قبرستان میں ادا کی جائے گی

26/10/2023

سیالکوٹ: چاروہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ: پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی
: دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری سرحدی دیہاتوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیئے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں
پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی جروال، بدوال،بھلادپور، سیدنیوال، کوٹلی خواجہ ،لدھا گنگ،جھمٹ ، کھوکھر چھبہ ، ٹھیکریوال بھارت کی جانب سے وقفے وقفے سے گولہ باری کاسلسلہ جاری
پنڈ ہارناوالی ہرپال سیکٹر پر دو طرفہ فائرنگ اور بمب باری سیالکوٹ پاک انڈین بارڈر پر انڈیا کی جانب سے فائرنگ

سیالکوٹ ریسکیو 1122 ہائ الرٹ سبز پیر سیکٹر میں ایمرجنسی وہیکلز تعینات کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فلحال کسی بھی زخمی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیوزرائع

*سوہاوہ کے نجی ہوٹل کے ورکر کو اغواء اور تشدد کا معاملہ، ایس ایچ او سوہاوہ کی فوری کاروائی، واقع میں ملوث ملزم گرفتار،*ن...
19/10/2023

*سوہاوہ کے نجی ہوٹل کے ورکر کو اغواء اور تشدد کا معاملہ، ایس ایچ او سوہاوہ کی فوری کاروائی، واقع میں ملوث ملزم گرفتار،*

نجی ہوٹل پر کام کرنے والے ورکر کو زنجیروں کے ساتھ جکڑ کر جبری مشقت کروائی جا رہی تھی،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر سوہاوہ پولیس نے ملزم احسان عرف سونی کو فوری گرفتار کر لیا،

مغوی عثمان کو بھی بازیاب کروا کر میڈیکل کروایا جا رہا ہے،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

09/10/2023

*سوہاوہ/قتل*

*سوہاوہ کے نواحی علاقے لہڑی موضع باغ میں مین روڈ پر کار میں 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کے سر اور پیٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا پولیس تھانہ سوہاوہ موقع پر موجود ڈی پی او جہلم کی آمد متوقع-*

رپورٹ ۔ ساجد محمود اعوان سچ نیوز سوہاوہ

25/09/2023

پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم میں بھی آشوب چشم کی وبا نے پنجے گاڑنے شروع کر دیے ہیں جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں روزانہ 35 سے 40 مرد خواتین بچے بوڑھے چیک اپ کے لیے آ رہے ہیں

24/09/2023

مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہےانسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک قیمتیں بڑھ گئیں انسانی جان بچانے والی ادویات اب غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی

20/09/2023

محمد عثمان کیانی نمائندہ کوہ نور ٹی وی سوہاوہ انکی پھوپھو جان جو ائی سی یو جہلم جادہ میں زیر علاج ہے انھیں+0 او پازیٹو بلڈ کی اشد ضرورت ہے برائے مہربانی جو صدقہ جاریہ سمجھ کر دینا چاہے وہ فوراً اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ۔
03215401861

09/09/2023

سوہاوہ پریمئیر لیگ ۔۔۔

آل پاکستان تحصیل لیول 3 اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ سوہاوہ ۔۔۔

میچز شیڈیول
12 ستمبر 2023ء بروز منگل

پہلا میچ
ان شاءاللّٰہ 9:30 بجے صبح
علی حیدر کرکٹ کلب سوہاوہ بمقابلہ چوہدری وقار کرکٹ کلب دینہ

دوسرا میچ
ان شاءاللّٰہ 10:30 بجے صبح
کڑولی بادشاہ گوجرخان بمقابلہ مسیر الیون چکوال

تیسرا میچ
ان شاءاللّٰہ 11:30 بجے دن
بیش الیون چکسواری بمقابلہ چوہدری وسیم کوکا کرکٹ کلب گوجرخان

چوتھا میچ
ان شاءاللّٰہ 12:30 بجے دن
ٹیکسلا ٹیریفیک بوائز بمقابلہ محمد شیراز الیون سمہال

پانچواں میچ
ان شاءاللّٰہ 1:30 بجے دن
بٹ کرکٹ کلب میرپور بمقابلہ ایم سی سی سوہاوہ

چھٹا میچ
ان شاءاللّٰہ 2:30 بجے دن
راجہ عباس کرکٹ کلب بمقابلہ ینگ تھنڈر کرکٹ کلب سوہاوہ

ساتواں میچ
ان شاءاللّٰہ 3:30 بجے دن
کیانی کرکٹ کلب جہلم بمقابلہ ڈھوک ملکاں یونائیٹڈ

آٹھواں میچ
ان شاءاللّٰہ 4:30 بجے دن
بھٹی قلندرز چکوال بمقابلہ سپر دینہ کرکٹ کلب

انشاء اللہ سر زمین سوہاوہ پر آپکو  پاکستان کے جانے مانے پلیئرز کھیلتے ملیں گے 12 ستمبر بروز منگل کو۔اپنا سوہاوہ نیوز پر ...
05/09/2023

انشاء اللہ سر زمین سوہاوہ پر آپکو پاکستان کے جانے مانے پلیئرز کھیلتے ملیں گے 12 ستمبر بروز منگل کو۔اپنا سوہاوہ نیوز پر لائیو دیکھایا جائے گا
چیف آرگنائزر فاروق بٹ
چیف آرگنائزر چوہدری یاسین

05/08/2023

سید نا امام حسین کانفرنس۔
بمقام جامعہ نقیببیہ میں احسن القرآن پنڈ متے خان۔
مسجد امام محمد بنارس چشتی

خصوصی بیان۔پیر محی الدین محبوب سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں۔

سوہاوہ (ساجد محمود اعوان+ عثمان کیانی)۔۔سوہاوہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارات۔شاہد رفیقِ ولد محمد رفیق سکنہ جرموٹ خرد الائ...
02/08/2023

سوہاوہ (ساجد محمود اعوان+ عثمان کیانی)۔۔

سوہاوہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارات۔
شاہد رفیقِ ولد محمد رفیق سکنہ جرموٹ خرد الائیڈ بینک سوہاوہ سے کیش 180000 روپے نکلوا کر گھر کی جانب گے تو راستے میں چکوال روڈ اسلام نگر کے قریب دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر سوار قریب آئے اور دونوں نے مجھےپسٹل نکال کررکنے کا اشارہ کیا اور مجھ سے 180000 روپے کیش لے کر ڈھوک امب کی جانب فرار ہو گئے۔

28/07/2023

سوہاوہ سٹار۔ گو پیٹرول پمپ کی ٹائر شاپ میں آگ بھڑک اٹھی

09/07/2023

جہلم ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکہ بلڈنگ زمین بوس ہو گی

25/06/2023

اپیل سوہاوہ جہاں غربیا مسکینوں مسافروں بیماروں اور ضرورت مندوں کے لیے اللہ کی مدد اور مخیر حضرات کے تعاون سے روزانہ پانچ سو کے قریب افراد کو کھانا کھلایا جاتا ہے جو کے اللہ کی رضا کے لیے دیا جاتا ہے اس میں نہ تو صدقہ خیرات یا دیگر عطیات شامل نہیں ہوتے اس لیے اس کو ہر بندہ کھا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایدھی فاؤنڈیشن جو کے آپ لوگوں کے تعاون اور زکوٰۃ خیرات سے چلاتا ہے اس بار آپ سب اپنی قربانی کی کھالیں ایدھی فاؤنڈیشن کو دیں اور اپنے نیے یا پرانے کپڑے بھی دیں تاکہ عید سے پہلے ہم ان کو مستحق تک پہنچا دیں

راجہ زاہد عزیز،خان ایک عمدہ شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے درد کو سمجھتے ہیں۔ وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور د...
31/03/2023

راجہ زاہد عزیز،خان ایک عمدہ شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے درد کو سمجھتے ہیں۔ وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور دوسروں کی خوشی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد ہے کہ وہ دوسروں کی مشکلات کو حل کریں اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔
راجہ زاہد کی خدمات کی قیمت کوئی بھی الفاظ نہیں بیان کرسکتے۔ وہ مسکینوں، لاوارثوں، اور ضعیفوں کے لئے خود کو فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جن کو مدد کی ضرورت تھی اور وہ ان کی مدد کرتے رہے۔
راجہ زاہد کے خدمات کو دیکھ کر، ان کے جذبات اور عملی کارروائیوں کے بارے میں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کے طرزِ زندگی میں صرف اور صرف دوسروں کے لئے خدمات ہیں۔ ان کی شخصیت کو دیکھ کر آپ بھی مستحضر ہوں گے کہ وہ دوسروں کی خوشی کے لئے زندگی گزارتے ہیں۔
راجہ زاہد عزیز، ایک ایسے شخص ہیں جن کی زندگی کا مقصد دوسروں کی خدمت کرنا ہے راجہ زاہد عزیز نے نوجوانوں کے لیے بہت زیادہ کام کیا اور ہر وقت نوجوانوں کی بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں راجہ زاہد کی یہ خواہش ہے کہ سوہاوہ دینہ کم از کم ہر ایک یونین کونسل میں ایک فیملی پارک ہو جہاں خواتین اور بچے تفریح کر سکیں راجہ زاہد عزیز یہ سب کام بغیر کسی عہدے اور سیٹ کے کر رہیں ہیں اس کام میں اللہ ان کی مدد فرماتے ہیں راجہ زاہد عزیز کا کہنا ہے مجھے صرف آپ کا ساتھ چاہئے میں ہر وقت اپنی عوام کے لیے میسر ہوں

14/03/2023

تحریک لبیک پاکستان کے پی پی 25 کے امیدوار پیر سید عرفان امیر شاہ بخآری نے سینکڑوں کارکنان اور لیگل ٹیم کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے

سوہاوہ کی تاریخ میں پہلی بار جشن بہاراں مشاعرہ
08/03/2023

سوہاوہ کی تاریخ میں پہلی بار جشن بہاراں مشاعرہ

16/02/2023

لاہور زمان پارک مکمل بند پولیس کی بھاری نفری تعینات عمران خان کے گھر میں ریٹ کی تیاری زراہع

13/02/2023

سوہاوہ کی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہا گے

12/02/2023

رپورٹ (عثمان کیانی+ساجد محمود+ملک اشفاق)تحصیل سوہاوہ کا نواحی علاقہ چنہوٹ پنڈوڑی ڈھوک یوسف میں ثقافتی پروگرام اکھاڑہ بیل ہل منعقد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی امیدوار برائے این اے60 راجہ زاہد عزیز خان تھے۔ان کے ہمراہ چوہدری سہیل گجر آف کھوجکی،چوہدری ارسلان سعید آف کھوجکی اور سید ذوالفقار شاہ اور دیگر دوست احباب شامل تھے ۔راجہ زاہد عزیز خان کا پنڈال آمد پر اہل علاقہ کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔راجہ زاہد عزیز خان کی کاوشوں سے یہ اکھاڑہ منعقد کیا گیا اس اکھاڑہ کے تمام تر اخراجات بمع انعامات کی ذمہ داری این اے60 کے امیدوار راجہ زاہد عزیز خان نے اپنے ذمہ لی۔ اہل علاقہ اور کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اہل علاقہ کی طرف سے راجہ زاہد عزیز خان کے سر پر ثقافتی بگڑی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ پہنائی گئی۔اس اکھاڑہ میں 35بیل جوڑیوں نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن میں آنے والے میاں فدا حسین مفتیاں کو خوبصورت ٹرافی کے 50 ہزار نقد انعام دوسری پوزیشن چوہدری رخسار احمد چکسواری خوبصورت ٹرافی 40 ہزار نقد انعام تیسری پوزیشن حاجی اعجاز مفتیاں کو خوبصورت ٹرافی اور 35 ہزار نقد انعام دیا گیا۔کسانوں نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرام کو اجاگر کیا جائے۔اخر میں راجہ زاہد عزیز خان نے میڈیا سے بات چیت کر ہوئے کہا کہ آج کی ہماری نسلیں مغربی کلچر کو اپنا رہی ہے اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں اپنی ثقافت کوبھول چکے ہے۔میری یہ کوشش ہے کہ ایسے پروگرام منعقد کیے جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو دلچسپی ہو۔اخر میں میڈیا کوریج ٹیم اور سوہاوہ پریس کلب کے دوستوں کا بھرپور کوریج پر شکریہ ادا کیا۔

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلمای میل: diojhelum@gmail.comفون: 054427625008 فروری 2023جہلم(     ): پاکستا...
08/02/2023

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
ای میل: [email protected]
فون: 0544276250
08 فروری 2023
جہلم( ): پاکستان آرمی بری فوج میں سپاہی، کلرک، نرسنگ، باورچی اور سینٹری ورکرز کی بھرتی 13 فروری سے لے کر 10 مارچ تک ہو رہی ہے۔ ضلع جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، میرپور اور بھمبر کے تمام خواہش مند حضرات، اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کے ہمراہ بھرتی دفتر جہلم میں تشریف لائیں۔ سپاہی کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک قد 5 فٹ 6 انچ، کلرک کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ قد 5 فٹ 3 انچ، نرسنگ کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس قد 5 فٹ 6 انچ، باورچی کے لیے تعلیمی قابلیت مڈل قد 5 فٹ 6 انچ جبکہ سینٹری ورکر کے لیے تعلیمی قابلیت خواندہ قد 5 فٹ 3 انچ ہونا چاہیے ۔ عمر کی حد یکم اپریل تک ساڑھے 17 سال سے لے کر 23 سال تک ہونی چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 03416873331،
03028766043 پر رابطہ کریں۔

08/02/2023

جہلم/جنگلی جانوروں کا حملہ

پاسپورٹ دفتر جنگلی جانوروں(خنزیروں) نے حملہ کردیا
دفتر کے باہر سائلین نے دوڑیں لگا کر جانیں بچائی۔۔
پاسپورٹ دفتر کے اندر متعدد جنگلی جانور گھس گئے۔۔عینی شاہدین
نصف درجن سے زائد جنگلی جانوروں نے اچانک حملہ کیا۔۔عینی شاہدین
پاسپورٹ دفتر شہر سے باہر ایک ویران جگہ پر واقع ہے۔۔

03/02/2023

ڈومیلی میں دو سال کی بچی قتل

03/02/2023

آج بروز جمعہ دارالعلوم رحمانیہ رضویہ سوہاوہ کا افتتاح کر دیا گیا اس مبارک موقع پر پیر سلطان نیاز الحسن نے اپنے دست مبارک سے ربین کاٹ کر دعا فرمائی

*راجہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے دوستوں اور عزیزوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ**تقریب تفریح مقام سرجلال خان میں منعقد ہو...
22/01/2023

*راجہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے دوستوں اور عزیزوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ*

*تقریب تفریح مقام سرجلال خان میں منعقد ہوئی جس میں سوہاوہ پریس کلب کے ممبران نے خصوصی شرکت کی*
سوہاوہ (ملک حمید اللہ اعوان/ ملک اشفاق/ساجد محمود اعوان) چئیرمن اختر ویلفئیر اور سرپرست اعلیٰ سوہاوہ پریس کلب راجہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے سوہاوہ کے نواح میں واقع تفریح مقام سرجلال خان میں دوستوں، عزیزوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانے دیا گیا
اس پروقار تقریب میں علاقہ بھر سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت سوہاوہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر تقریب کے میزبان راجہ شیراز کیانی نے صوفی بزرگ شاہجہان چشتی رحمۃ اللہ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
برطانیہ میں مقیم راجہ محمد شیراز کیانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت مختصر وقت کے لئے پاکستان آنے کا موقع ملتا ہے اور اس مختصر وقت کو غنیمت جان کر میں اپنی فلاح تنظیم اختر ویلفئیر کے زیر اہتمام ہونے والے فلاحی کاموں پر اپنا تمام تر وقت سرف کرتا ہوں جس وجہ سے تمام دوستوں عزیزوں سے فرداً فرداً ملاقات کرنا ممکن نہیں رہتا اس لئے اس تقریب کا اہتمام کیا تاکہ سب دوستوں عزیزوں سے ایک ساتھ ملاقات کا موقع مل جائے راجہ محمد شیراز کیانی نے مزید کہا کہ میں بے حد مشکور ہوں شرکاء محفل کا جنھوں نے میری دعوت پر اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر شرکت کرکے کہ ہماری تقریب کو رونق بخشی
شاندار تقریب اور پر تکلف ظہرانہ کے حوالے شرکاء محفل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے عالم میں تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے اور ایسی شاندار دعوت کا اہتمام کرنے پر ہم راجہ محمد شیراز کیانی کے بے حد مشکور ہیں

07/01/2023

سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین چوہدری زاہد جٹ کے فارم ہاؤس بڑی بن میں آج ان سے ملاقات ہوئی۔جس میں ناہب صدر ساجد محمود اعوان محمد عثمان کیانی جنرل سیکرٹری سوہاوہ پریس کلب،چوہدری فرخ شہزاد ،،چوہدری قاسم منیر ،اورچوہدری عبید کریم اور دیگر دوست شامل تھے۔ چوہدری زاہد جٹ نے بڑے شاندار انداز میں ویلکم کیا۔چائے پیش کرنے کے بعد اپنے پھل دار باغ کاوزٹ کروایا۔ جو کے ایک سو کنال پر مشتمل ہے۔ امرود،انگور،مالٹا،لیمن،اور زیتون کے پھل دار درختوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس میں چوہدری زاہد جٹ کی انتھک محنت اور لگن ہے چوہدری زاہد جٹ نے کہا یہ پودے آج الحمدللہ بے شمار پھل دے رہے ہے اور پورا گاؤں ان سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔چوہدری زاہد جٹ کی محبت تھی جہنوں نے ان پھلوں سے ہماری خوب توازن کی۔اور گھر کیلئے بھی تحفہ پیش کیا۔چودری زاہد جٹ انتہائی شریف دیانت دار آدمی ہے وہ اپنے گاؤں اور علاقے کی ترقی اور فلاح کیلیے بڑھ چڑھ کر کام کرتے ہے۔وہ غریب،مستحق افراد کے لیے دن رات کام کرتے ہے۔اور آئندہ بھی ویلفیئر کے کاموں کیلئے جزبہ رکھتے ہے۔چوہدری زاہد جٹ آئندہ آنے والے الیکشن میں بھی میدان میں اپنی عوام اور اہل علاقہ کیلیے بھرپور طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔اج چوہدری زاہد جٹ سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی اوروہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

سوہاوہ چکوال موڑ بخاری ڈیری فارم سے چور لاکھوں روپے کہ جانور لے اڑے تھانہ سوہاوہ کی حدود چکوال موڑ ایریا میں واقع بخاری ...
18/12/2022

سوہاوہ چکوال موڑ بخاری ڈیری فارم سے چور لاکھوں روپے کہ جانور لے اڑے
تھانہ سوہاوہ کی حدود چکوال موڑ ایریا میں واقع بخاری ڈیری فارم سے چور لاکھوں روپے کے جانور لے اڑے ذرائع کے مطابق سید نصرت شاہ بخاری نے بخاری ڈیری فارم کے نام سے سیٹ اپ بنایا ہوا ہے نصرت شاہ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری فارم دن کو میں خود بھی نگرانی کرتا ہوں اور رات کو چوکیدار بھی موجود ہوتے ہیں رات کے تقریبا بارہ بجے نامعلوم چور میرے فارم کے اندر داخل ہوئے اور میرے چوکیداروں کو باندھ کر مویشی چوری کر کے اپنے ساتھ لے گئے میرے پاس بہت اعلی نسل کے جانور موجود تھے جن کی تقریبا مالیت تیس سے پینتیس لاکھ بنتی ہے سید نصرت شاہ بخاری نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میرے جانور بازیاب کروائے جائیں اور جلد از جلد چوروں کو گرفتار کیا جائے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Sohawa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share