Pakistan weather updates

  • Home
  • Pakistan weather updates

Pakistan weather updates This page is all about weather we will inform our viewers about weather

Current weather situation
28/08/2024

Current weather situation

Islamabad ke kuch arieas me halki barish
14/08/2023

Islamabad ke kuch arieas me halki barish

14/08/2023

ایل نینو اور لانینا #بحرالکاہل میں وقوع پزیر ہونے والے موسمی عوامل ہیں جو دنیا بھر کے موسم کو براہ راست متاثر کرتے ہیں ہم اس وقت تین سال لانینا کے زیر اثر رہنے کے بعد ایل نینو کے زیر اثر آ رہے ہیں اور مون سون کا ایک الگ روپ دیکھ رہے ہیں اسی طرح موسم خزاں اور موسم سرما کے دوران بھی ہم ایل نینو کے زیر اثر ہونے کے سبب موسم کے الگ تیور دیکھیں گے۔درجہ حرارت تو معمول کے رہیں گے مگر وقفے وقفے سے ہونی والی بارشیں،تیز یخ بستہ ہوائیں اور ژالہ باری ٹھنڈک کا احساس بڑھائے رکھیں گی جس کےلیے آپ کو تیار رہنا چاہیے امید ہے وسط ستمبر کے بعد پچھلے سالوں کی نسبت اس سال آپ الگ موسم دیکھیں گے۔۔۔

خاران اور گوادر  اج کے مناظر ⚡⛈️🌩🌧⛈️
31/03/2023

خاران اور گوادر اج کے مناظر ⚡⛈️🌩🌧⛈️

31/03/2023
10/03/2023

Welcome to All New members 😘

18/07/2020



آج اور کل پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ھے
بارشوں کا ایک #طاقتور سلسلہ کل دوپہر یا رات سے شروع ہونے والا ھے

جوکہ بدھ تک بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سبب بنے گا۔۔۔۔۔۔

کل رات سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن کے بیشتر مقامات پر شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں #متوقع ہیں

ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے

بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی متوقع

واللہ اعلم

Mashallah
16/07/2020

Mashallah

😂
13/07/2020

😂

12/07/2020



آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ☔ ⁦⛈️⁩

#بارشوں کا سلسلہ اس وقت پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں پر موجود ھے
جوکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کا سبب بن سکتا ھے ⚡ ⁦⛈️⁩ ⁦🌧️⁩

ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، وانا، کرک، لکی مروت، بنوں، پارہ چنار، کوہاٹ، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، دیر، چترال، بونیر سمیت خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں کل تک مزید بارش کا امکان ⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩

آج شام سے رات کے دوران کوہسلیمان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان، خانیوال، چوک اعظم، لیہ، بھکر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ھے ⚡⁦⛈️⁩

آج رات سے کل صبح کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، چکوال، راولپنڈی، جہلم، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، لاہور، شیخوپورہ، ناروال، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات سمیت بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کے امکانات موجود ہیں ⁦⛈️⁩⁦🌧️⁩

ژوب، موسی خیل، کوہلو، بارکھان، سبی، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، بولان، خضدار، لسبیلہ کے علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩

دادو، سیہون، لاڑکانہ، شکار پور، شہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباد سمیت شمالی اور مغربی سندھ میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ھے
اس کے علاؤہ کراچی سمیت سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان موجود ھے

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی بیشتر وادیوں میں بھی بارش کا امکان ھے ⁦⛈️⁩⁦🌧️⁩

#نوٹ، پنجاب میں کل تک بارش کے امکانات موجود ہیں اگر موسمی کنڈیشن اچھی ہوئی تو آج رات بھی مختلف مقامات پر گرج چمک کے #طاقتور طوفان وجود میں آہ سکتے ہیں جن سے کہیں کہیں موسلادھار سے شدید بارش ہو سکتی ھے کل سے یہ سپیل ختم ہو جائے گا۔۔۔۔۔

بارش اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہی ہو گی اس پہ ہم سب کو یقین ہونا چاہیے 💖💖

#پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ #لائک کیجئے گا۔۔۔۔۔

اسلاموعلیکم دوستو! ان دنون بے اف بنگال مین شدید سمندری طوفان بنا ہوا ہے انڈیا اور بنگلہ دیش کو کافی نقصان کا سامنا کرنا ...
20/05/2020

اسلاموعلیکم دوستو! ان دنون بے اف بنگال مین شدید سمندری طوفان بنا ہوا ہے انڈیا اور بنگلہ دیش کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے پاکستانی پر اس کے اثرات نہین ہونی گے البتہ کل یعنی بیس می سے اٹھایس می تک ملک کے درجہ حرارت مین اضافہ ہو گا اس کے بعد انشااللہ تعالی انتیس می سے پری مون سون پاکستان کی طرف مت۔وجہ ہو گا اور ملک بھر مین 7 جون تک اچھی بارشین دے گا اس کے بعد تیسرے ہفتے یعنی 15 سے 20 جون کے دوران بھی اچھی بارشون کا امکان اسی طرح جون کے اخری ہفتے کے وسط مین بھی انشااللہ پاکستان کو پری مونسون کی اچھی بارشین دیکھنے کو مل سکین گی اس کے ساتھ مغربی دخل اندازی بھی شامل حال رہے گی انشااللہ یہ ایک تجزیہ پیش نظر کیا ہے ہو گا وھی جو اللہ پاک کی رضا ہے

05/02/2020

ملک کے میدانی علاقوں میں اس وقت یہ صورتحال ہے کہ دھوپ میں بیٹھو تو پسینہ اتا ہے اور اندر جاو تو سردی 😂😂😂😁
نہ ادھر کے نہ اودھر کے

اسلام علیکم موسمی فور کاسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔🌧🌧🌧🌧🌧درمیانی طاقت کا مغربی ہواؤں بارشوں اور برفباری کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کے طرف پ...
02/02/2020

اسلام علیکم
موسمی فور کاسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔🌧🌧🌧🌧🌧

درمیانی طاقت کا مغربی ہواؤں بارشوں اور برفباری کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کے طرف پیش قدمی تيزی سے کر رہا ہے
🌧🌧کہاں کہاں زیادہ چانس بارش کے ؟🌧

کوئٹہ ۔چمن۔ خضدار۔قلات ۔ تربت۔ سوراب۔ خاران۔ پیشین۔ ڈیرہ غازی خان۔ رحیم یار خان۔ بہاولپور ۔ ملتان ڈویژن۔ خیبر ایجنسی۔ فاٹا۔ خیبر پختونخوا۔ لکی مروت۔ ٹانک۔ ڈیرہ اسماعیل خان۔ پنجاب کے شمالی علاقوں کے علاوہ اسلام آباد۔ راولپنڈی۔ جہلم ۔لاہور اور گلگت بلتستان۔ آزاد کشمیر کے حصوں میں اچھی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کے امکانات ہیں انشااللہ
☔☔ کہاں بارش کے چانس 50/ 50 ہیں ☔
صوبہ سندھ کے علاقوں سکھر ڈویژن۔ کندھ کوٹ۔ جیکب آباد۔ لاڑکانہ ۔شھدادکوٹ۔ کراچی۔ ان علاقوں میں اس وقت کی صورتحال کے مطابق بارش کے 50/ 50 چانس موجود ہیں اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ بتاے گئے
غیر واضح علاقے یعنی سسٹم نزدیک ہونے کے بعد صورت حال بدل بھی سکتی ہے
کل رات سے ہی تربت دیگر بلوچستان اور سندھ کے مختلف حصوں میں ہلکے یا گہرے بادل چھا سکتے ہیں
2 فروری کی رات سے تربت ۔ خاران ۔نوشکی۔ کوئٹہ۔ ریجن۔ میں ہلکی یا تیز بارش کا آغاز ہوگا جو سوموار 3 فروری اور منگل کو جنوبی پنجاب ۔شمالی پنجاب اور اوپر دیے گئے علاقوں تک پھیل جائے گا
یہ فور کاسٹ موسمیاتی ماڈلز کے مطابق دی گئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے جو بھی ہوتا ہے اللّه پاک کے حکم سے ہوتا ہے

28/01/2020

بارش کا سلسلہ لاہور سمیت چکوال سیالکوٹ اسلام آباد اور دیگر شمالی علاقوں میں جاری ہے-
اسلام آباد کل صبح تک جبکہ لاہور اج رات بارش کا سلسلہ تھم جاۓ گا-

کے پی کے میں بھی ہلکی بارش کا امکان موجود رہے گا-کشمر موسلادھار بارش جاری رہے گی-کل تک

اج رات /کل سے سردی کی شدید لہر پاکستان کا رخ کر رہی ہے- ایک بار پھر سردی زور پکڑنے جا رہی ہے- درجہ حرارت میں نمائیاں کمی متوقع ہے-

کراچی بھی 8/9 تک جبکہ جنوبی پنجاب 2/3 ڈگری تک پارہ گر سکتا ہے- شمالی علاقوں میں بھی شدید سردی پڑنے کا امکان ہے-

بارش کا موجودہ سلسلہ کل صبح تک پاکستان سے نکل جاۓ گا- اور اگلے 5 دن بارش کا کوئ امکان نہیں ہے-
بارش کے سلسلے فروری میں بھی اتے رہیں گے-

16/01/2020

#موسم کی صورت حال اور اگلے 6 روز کا موسم! ⚠⚡💧☁☔❄

گزشتہ بارش کے زبردست سلسلہ نے 90 فیصد پاکستان میں بارش و برفباری دی ہے-
افسوس ناک واقعات میں 104 افراد وفات بھی پا گۓ-موسم کی موجودہ صورت حال کے مطابق اس وقت تمام کے تمام پاکستان میں موسم بکل خشک ہے- اور شدید سردی کی لہر پاکستان میں اپنی گرفت قائم کیۓ ہوے ہے-

=>موسم کی فورکاسٹ کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں 21 جنوری تک موسم خشک اور سرد رہے گا- بلوچستان سندھ جنوبی و وسطی پنجاب کے پی کے میں موسم بلکل خشک ہو گا-

=>صرف میرپور مظفر آباد سیالکوٹ ناروال گجرات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان 17 اور 18 جنوری کو ممکن ہے- مگر اس کا امکان بھی 55 فیصد سے زیادہ نہیں ہے-باقی موسم خشک رہے گا-

=>> #پنجاب میں کئ مقامات پر #دھندھ کا سلسلہ جاری رہے گا- زیادہ تر Ground level فوگ ممکن ہے- مگر اس میں بھی 22 کے بعد کافی حد تک بھی کمی آ جاۓ گی-

=> #شدید #سردی کی لہر کا راج جاری رہے گا- درجہ حرارت بدستور کم رہیں گے- موجودہ لہر 22 تک جاری رہے گی-
شدید ترین سردی کا امکان ہے- 21 کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے-

#بارش کا #سپیل :-
==>> #بارش کا #اچھا سلسلہ 21/22 جنوری سے #پاکستان کو متاثر کرے گا- اس کی شدت درمیانی ہو گی-

اس سلسلہ میں #بلوچستان اور #کے پی کے میں #اچھی بارش کا امکان موجود ہے- شمالی #پنجاب میں بھی اچھی بارش ممکن ہے- #مری اور کشمیر اور چترال نتھیا گلی دیر کالام سائیڈ اچھی برفباری ہو گی- #کوئٹہ زیارت بھی اچھی برفباری ہو گی- مزید تفصیلات پاکستان کا موسم پیج کے ساتھ-اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش ہو گی

اس سلسلہ سے جنوبی پنجاب اور سندھ کے امکانات کم ہیں- یہ سلسلہ بلوچستان کے پی کے اور شمالی اور مغربی پنجاب میں معتدل سے اچھی بارش کا باعث بنے گا-

اس سلسلہ سے #گرج چمک طوفان اور چند مقامات پر #ژالہ باری کا بھی امکان ہے-

سلسلہ کی شدت صرف درمیانی ہو گی- اس کسی بھی طرز پر یہ پچھلے سپیل کے برابر تو دور ادھا بھی نہیں ہو گا- غیر مطلقہ فورکاسٹ پر یقین کر کے پریشان نہ ہوں- (مقصد صرف سچ بتانا ہے-) شہر شہر کی تفصیلات جلد شیئر کر دی جائیں گی- پاکستان کے موسم پیج کے ساتھ رہیں-

بارش کا ایک طاقت ور سلسلہ جنوری کے اخر میں پاکستان آ سکتا ہے-ابھی اس کی حتمی فورکاسٹ کہنا قبل از وقت ہو گا- مگر امید یہ ہے ماہ کے اخر یا فروری کے شروع میں اچھا تحفہ مل سکتا ہے-

موجودہ موسمیاتی پیرا میٹرز اپ فلحال اگلے دن زیادہ تر خشک موسم کی طرف ہی اشارہ کر رہے ہیں-

امید ہے 22 کے بعد اس خون جما دینے والی سردی سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا-

ہوتا وہ ہی ہے جو میرا اور اپ سب کا اللہ چاہے- ہر لمحہ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

 #خوشخبری!!  موسم کی دنیا سے  #بڑی خبر آ گئ!  #بارش کے طاقت ور  #سلسلے کی آمد آمد ہے ساتھ ہی  #شدید برف باری اور #سردی ک...
03/01/2020

#خوشخبری!! موسم کی دنیا سے #بڑی خبر آ گئ!
#بارش کے طاقت ور #سلسلے کی آمد آمد ہے ساتھ ہی #شدید برف باری اور #سردی کی بھی--

مکمل جامع #رپوٹ ہر شہر شہر کی #فورکاسٹ لازمی پڑھو (5 تا 7 جنوری2020)⚡💧⚡💧❄⚡💧☔💧☁
(بڑی محنت سے مکمل تفصیلات والی فورکاسٹ)
پنجاب خیبر پختون خواہ بلوچستان کشمیر اسلام آباد والو بارش اور برف باری کے لیۓ تیار ہو جاو -

#اتور کی شام سے پاکستان میں #طاقت ور مغربی #بارشوں کا سلسلہ داخل ہو جاۓ گا- اس کی شدت کافی زیادہ ہو گی-2020 کا یہ پہلا طاقت ور سپیل ہو گا- اس #سپیل کے زیر اثر پاکستان کے #80 فیصد حصوں میں بارش کا امکان ہے - سپیل بلوچستان سے #اتوار کو شروع ہو گا اور سوموار کو پنجاب خیبر پختون خواہ اور سندھ میں پھیل جاۓ گا-
اس سلسلہ کے زیر اثر تمام #پنجاب میں اچھی بارش کا امکان ہے-
#کراچی سمیت مغربی #سندھ اور شمالی سندھ میں بارش کا امکان ہے-
جنوبی شمالی اور وسطی پنجاب لاہور ہر جگہ بارش ہو گی-
تمام #بلوچستان شدید بارش کا امکان ہے- کوئٹہ ژوب قلات زیارت میں شدید برف باری بھی ہو گی-
تمام خیبر پختون خواہ میں بارش کا امکان ہے-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کمال بارش کا اماکان ہے-

اس سپیل کے بعد شدید ترین سردی کا سپیل شروع ہونے جا رہا ہے جو پہلے والے سے بھی زیادہ شدید ہو گا- دھندھ پورے زور کے ساتھ واپس آ جاۓ گی جو 5 سے 6 دن تک رہ سکتی ہے-اور 15 جنوری تک جاری رہے گی-
اس کے بعد جنوبی پاکستان میں ایک اور شدید سسٹم اۓ گا جو 10 جنوری سے اثر انداز ہو سکتا ہے-

شہر شہر کی تفصیلات یوں ہیں-

#پنجاب :-

تمام پنجاب میں اتوار رات سے شروع ہو وقفے وقفے سے منگل تک بارش جاری رہنے کی امید کی جا رہی ہے-اس دوران تمام پنجاب میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے-
کئ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو گی- کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ممکن ہے-
10 سے اگلا سپیل بھی آ رہا ہے-

:-

سیالکوٹ ' ناروال ' شکر گڑھ' گجرانوالہ 'گجرات ' ڈسکہ کھاریاں ' لالہ موسی ' جہلم ' چکوال ' پیپلاں ' وادی سون ' نورپور تھل راولپنڈی دھرنل پنڈی بھٹیاں 'اٹک ' جنڈ ' تلہ تنگ ' ملک وال ' کھیوڑہ منڈی بہاولدین ' کاموکی ' پسرور' سرگودھا میں اچھی بارش کا امکان ہے-مقدار 15 تا 20 ملی میٹر کا امکان ہے کچھ علاقوں میں مقدار 30 سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے-

زیادہ بارش کا امکان سوموار کو ہے-چند علاقوں میں ژالہ باری بھی ممکن ہے- بارش گندم کے کسانوں کے لیۓ رحمت ثابت ہو گی-

8 جنوری سے شدید ترین سردی اور دھندھ واپس آ جاۓ گی- اور درجہ حرارت منفی میں بھی جا سکتا ہے-
9 جنوری سے دوبارہ بارش شروع ہونے کی امید ہے-
10 جنوری سے دوبارہ بارش متوقع

:-
لاہور سمیت تمام وسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے- اچھی بارش کی امید ہے- مقدار 10 تا 25 ملی میٹر تک رہے گی-
فیصل آباد شیخوپورہ جھنگ لاہور ساہیوال قصور پاکپتن اوکاڑہ مانگہ منڈی میان چنوں گوجرہ پیر محل تلمبہ چیچہ وطنی گگو منڈی خوشاب نور پور تھل سرگودھا ننکانہ صاحب سمندری عارف والا ٹوبہ ٹیک سنگھ ہڑپہ جڑاں والا چنیوٹ دیپالپور میں اچھی بارش کا امکان ہے-
کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو گی- بارش سوموار کو ہو گی-
#لاہور میں بھی سوموار صبح سے منگل صبح تک بارش ہو گی-15 ملی میٹر بارش ممکن ہے-
8 سے دھندھ اور شدید سردی کہ واپسی ہو گی- اور جاری رہے گی- تیار رہنا -

10 جنوری سے دوبارہ بارش کا امکان- مزید معلومات کے لیۓ ساتھ رہو پاکستان کا موسم پیج کے

:-

تمام جنوبی پنجاب میں درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ہو گی- گرج طوفان کا خطرہ موجود ہے-

==>> #ملتان #ڈیزہ غازی خان #بہاولپور خانپور لیاقت پور روجھان جام پور لیہ تونسہ سخی سرور دریا خان بھکر میانوالی راجن پور مظفر گڑھ چوک اعظم خانیوال لاڑ لودھران دنیا پور علی پور جہانیاں کڑوڑ پکا - #رحیم یار خان وہاڑی میلسی حاصلپور بورے والہ بہاولنگر چشتیاں ہارون آباد ڈارھراں ولا فوڑٹ عباس منچن آباد خیر پور احمد پور شرقیہ یزمان جالال پور پیر والا میں اچھی درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے-
تمام شہروں میں باران رحمت ہو گی- بارش کی مقدار 10 ملی میٹر سے لے کر 30 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے- جنوب مغربی پنجاب میں زیادہ تیز بارش کا امکان ہے اور ڈیرہ ڈویژن میں- سسٹم کی شدت برقرار رہی تو بہاولپور اور رحیم یار خان اور چولستان بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے-
بارش اتوار کی رات سے شروع ہو کر سوموار کی رات تک جاری رہے گی-

==>> #بہاولپور 15 سے 25 ملی میٹر جبکہ #ملتان 10 سے 20 ملی میٹر بارش ممکن ہے- رحیم یار خان بھی اچھی مقدار بارش کی ہو گی- ڈیرہ ڈویژان میں اکثر مقامات پر 20 سے 35 ملی میٹر بارش ممکن ہے-
چند علاقوں میں ژالہ باری ہو گی-
دھندھ اور شدید سردی 7 سے واپس آ جاۓ گی اور اس بار کی سردی بہت شدید ہونے جا رہی ہے- تیار رہنا

میانوالی بکھر میں بھی اچھی درمانی شدت والی بارش متوقع

10 جنوری سے دوبارہ بارش کا امکان-مزید معلومات کے لیۓ پاکستان کے مومسم کے ساتھ رہو

==>> #اسلام آباد اور #راولپنڈی میں اچھی بارش کا امکان ہے- سوموار صبح سے لے کر منگل صبح تک بارش ہو گی-
شہر کے مختلف علاقوں میں 20 تا 35 ملی میٹر بارش کا اماکان ہے-
ژالہ باری بھی ممکن ہے- بارش کی شدت زیادہ تر درمیانی رہے گی- سردی کی شدت میں نمائیاں اضافہ ہو گا-
#مارگلہ کی پہاڑیوں پر #برف باری بھی ممکن ہے-

#مری نتھیا گلی #گلیات ایوبیہ میں سوموار اور منگل کو شدید برف باری متوقع ہے-

#خیبر پختون خواہ :-

بارش صوبے کے بیشتر مقامات پر اتوار شام سے منگل تک وقفے وقفے تک رہے گی-
درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے-مقدار 10 تا 20 ملی میٹر تک رہنے کی توقع ہے-
جگہ جگہ ژالہ باری کا اماکان ہے- پہاڑوں پر شدید برف باری ہو گی-

==>> #پشاور ڈیرہ اسمائیل خان مردان بنوں ٹوپی ٹانک کرک خیبر پارہ چنار نوشہرہ مانسہرہ کوہاٹ بونیر بٹ خیلہ لنڈی کوتل صوابی ہنگو ہری پور ایبٹ آباد ٹوپی حولیاں چترال مینگورہ سوات کالام مالم جبہ بشام میں اچھی بارش کی توقع ہے-

==>چترال ایبٹ آباد پارہ جنار سوات کالام مالم جبہ میں شدید برف باری ہو گی-

شدید سردی کی لہر 8 سے صوبے میں جما دینے والی سردی کا باعث بنے گی-

#کشمیر :-
بالاکوٹ میر پور میرکھانی گڑھی دوپٹہ مظفر آباد نیلم شادرہ ہیٹیاں بالا میں موسلادھار بارش کا اماکان ہے-

نیلم وادی میں برف باری بھی ہو گی-مزید معلومات پاکستان کے موسم کے پیج ساتھ

#بلوچستان :-

صوبے کے تمام حصوں میں جنوری کے پہلے 15 دن میں بارش موسلادھار بارش ضرور ہو گی- ایک سپیل 5 کی شام سے صوبہ میں موسلادھار بارش کا ناغٹ بنے گا- اس کے بعد 10 جنوری سے دوسرا بارش کا تگڑا سسٹم جنوبی اور وسطی بلوچستان میں طوفانی بارش دے گا-
شمالی بلوچستان میں شدید ترین برف باری ممکن ہے- اور جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ اور ژالہ باری کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں-

==>>کوئٹہ ژوب قلات زیارت میں شدید برف باری کا امکان ہے-
گوادر تربت پنجگور خصدار بارکھان ڈیرہ بگٹی سوئ ژوب لورالائ قلعہ سیف اللہ کولہو سبی چمن دالبدیین نوکنڈی نوشکی زیارت قلات خاران واشک اومارہ پسنی جیوانی سب جگہ موسلادھار بارش کا امکان ہے-

بارش اتوار سے شروع ہو کر منگل تک جاری رہے گی-..
11 سے دوبارہ بارش شروع ہو حاۓ گی-
گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ممکن ہے-
شدید ترین سردی اس سپیل کے بعد صوبہ کو اپنی گرفت میں لے گی- اور 15 جنوری تک جاری رہے گی-

مختلف علاقوں مین 1 سے 2 فٹ برف اور 10 تا 40 ملی میٹر بارش کی توقع کی جا رہی ہے-

#سندھ :-

#شمالی سندھ اور #مغربی سندھ میں اچھی بارش ہو گی-سوموار کو بارش کا زیادہ امکان ہے- کراچی بھی 6 اور 7 کو ابر کرم برسے گا-

=>اس بارش کے سلسلہ کے بعد ایک اور شدید بارش کا سلسلہ سندھ کو متاثر کر سکتا ہے- جو کہ 11 سے آنے کا امکان ہے- شدید سردی کی لہر بھی 8 جنوری سے صوبہ کو متاثر کرے گی - کراچی کا پارہ 5 ڈگری تک جبکہ باقی مغربی سندھ اور شمالی سندھ میں پارہ 1 یا صفر اور چند علاقوں میں منفی 1 تک بھی گر سکتا ہے-

#لاڑکانہ سکھر گوٹکی ڈھرکی کشمور جیکب آباد شہدادکوٹ رتو ڈیرو شکار پور دادو مورو سرکنڈ مہر پانو عاقل میں اچھی بارش کا اماکان ہے- مقدار 5 تا 15 ملی میٹر تک رہ سکتی ہے-

#کراچی میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے- زیادہ اماکان سوموار اور منگل کو ہے- امکانات 65 فیصد تک ہیں- چند مقامات پر گرج طوفان بھی بن سکتا ہے-اور اچھی بارش ہو سکتی ہے-

حیدر آباد نواب شاہ پیڈئیڈن قاضی احمد سانگھڑ میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے-
سندھ میں زیادہ بارش 10/11 جنوری والے سسٹم سے ہو گی- جو کہ موسلادھار بھی ہو سکتی ہے-

(پوسٹ پاکستان کا موسم پیج نے بڑی محنت سے تیار کی ہے - شیئر کرنا )
باقی سب اللہ کا حکم ہے ہونا وہ ہہ ہے جو اللہ چاہے- مین نے 6 گھنٹے لگا کر لکھا ہے- یہ ایک پیشن گوئ ہے - اللہ اپنی رحمت نازل ککرے-بارش کا اگلا سپیل 10 جنوری سے -

11/12/2019

#پنجاب کی مشرقی بیلٹ پر کل موسلادھار بارش ہو گی- #لاہور بھی تیز بارش ہو گی-
#گجرانوالہ سیالکوٹ #گجرات #قصور فیصل آباد #ملتان #بہاولنگر #بہاولپور ساہیوال بھی کل اچھی بارش ہو گی-
راولپنڈی اسلام آباد تیز بارش ہو گی-
چکوال اور اٹک بارش کا امکان
سردی کی شدت میں اضافہ متوقع -

اگلے 4 دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،اجمالی موسمی حا...
10/12/2019

اگلے 4 دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،
اجمالی موسمی حالات :
پچھلے 10 دنوں سے ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا راج..
مغربی ہواؤں کی ٹرف ایران اور ملحقہ افغانستان کے علاقوں پر موجود
ایم جی او(MJO) بحر ہند میں موجود اور مغربی بحر ہند کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ گرم جس سے آنے والے مغربی ھواؤں کے سلسلے کی productivity کارآمد ثابت ہو گی.
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہوا کا ناقص معیار..
پیشگوئی :
10 دسمبر سے 14 دسمبر کے دوران پنجاب، سندھ، کےپی کے، بلوچستان، سندھ،کشمیر ،گلگت بلتسستان کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع
بلوچستان :
صوبے کی تمام ڈویژنل زونز میں بارش کے اچھے امکانات؛
کوئٹہ، ژوب، بارکھان ،موسی خیل ،پشین ،چمن ،قلات ،خضدار ،دالبندین،ڈیرہ بگٹی ،نوکنڈی ،سبی ،پنجگور ،جعفر آباد میں جھڑی نما ہلکی سے درمیانی بارش متوقع جبکہ اکا دکا جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لسبیلہ، گوادر،جیوانی، اورماڑا، تربت، پسنی میں ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جس میں کیچ مکران کے علاقے قابلِ ذکر؛
توبہ کاکڑ کے پہاڑی سلسلے پر پرفباری کے اچھے امکانات
سندھ :
سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، دادو ،سیہون ،جوہی ،شکار پور ،
جامشورو ،پڈعیدن ،نواب شاہ، حیدرآباد، سانگھڑ میں جھٹری نما ہلکی بارش کا امکان
شہر کراچی میں جھڑی نما ہلکی بارش اور جنوبی علاقوں میں isolated thunderstorm کے بننے سے درمیانی بارش متوقع؛
تھر کے علاقوں میں بوندا باندی کے امکانات؛
پنجاب :
پنجاب کے تمام ڈویژنل زونز میں بارش کے اچھے امکانات؛
رحیم یار خان، بہاولپور، لودھراں، راجن پور، ڈی جی خان میں جھڑی نما ہلکی بارش کا امکان
ملتان، بہاولنگر، پاکپتن،اوکاڑہ، ساہیوال، چشتیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع
سرگودھا، میانوالی،لاھور ،بھکر، لیہ، جھنگ، فیصل آباد میں درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان
راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں شامل اٹک، چکوال، جہلم ،گجرات ،سیالکوٹ ،منڈی بہاؤ الدین، نارووال، شگر گڑھ، میں درمیانے سے موسلادھار بارش جبکہ اکا دکا جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
مری میں برف باری کے امکانات موجود
کشمیر :
کشمیر کے تمام علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع جبکہ باغ، راولا کوٹ، لیپا اور نیلم ویلی میں برفباری کا امکان اور اکا دکا جگہوں پر blizzard (برف کے طوفان) آسکتے،
کے پی کے :
مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش اور 7500فٹ سے بلند مقامات پر برف باری کے امکانات جبکہ پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، کرک، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، لکی مروت میں درمیانے درجے کی برسات کا امکان.
گلگت بلتسستان کی تمام وادیوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے
اس سلسلے کے بعد سردی کی لہر کی توقعات.

10/12/2019

سردی آ رہی ہے

 #شیخوپورہ- فاروق آباد گردونواح میں شدید ژالہ باری  کے مناظربشکریہ بھکھی اپڈیٹسموسم Weather
07/11/2019

#شیخوپورہ- فاروق آباد گردونواح میں شدید ژالہ باری کے مناظر
بشکریہ بھکھی اپڈیٹس
موسم Weather

07/11/2019

پاکستان کے کسی علاقے میں فی الحال کسی شدید موسمی صورتحال یا شدید بارشوں کی امید نہیں
سنسنی خیز خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں

02/11/2019

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، سندھ، شمالی کےپی کے، جنوبی پنجاب، شمالی، وسطی اور مغربی سندھ میں اچھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے،
آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتسستان کی تمام وادیوں (ہنزہ ،نگر،گانچھے ،سکردو ،نلتر ،پھنڈر،شندور،اسکومان) میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع،
مالاکنڈ ڈویژن، شمالی ہزارہ ڈویژن نیلم ویلی، باجوڑ ایجنسی، جنوبی وزیرستان میں بھی اسپیل اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش دے گا،
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، بارکھان ،موسی خیل ،پشین ،چمن ،قلات ،خضدار ،لسبیلہ ،سبی ،ڈیرہ بگٹی ،نوکنڈی ،پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان.
سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، شکار پور ،خیرپور،دادو،حیدرآباد، میرپور خاص ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی شہر میں بارش کے 50 فیصد امکانات..
بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھی بارش کی توقع،
راولپنڈی ڈویژن میں اکا دکا جگہوں پر ہلکی بارش متوقع،
واللہ اعلم
برائے مہربانی پوسٹ کو شئر کر دیا کریں تا کہ معلومات زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں..

01/11/2019

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر مقامات پر اچھی بارش متوقع جبکہ 3500 میٹر سے بلند مقامات پر برف باری کے امکانات.
گلگت بلتسستان کی تمام وادیوں (نلتر،ہنزہ ،دیامر،استور،شندور،گانچھے،نگر) میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع..
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، بارکھان ،موسی خیل ،پشین ،چمن ،قلات ،خضدار ،لسبیلہ ،سبی، ڈیرہ بگٹی،نوکنڈی،پنجگور،جھل مگسی، نصیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات.
سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، شکار پور ،جامشورو ،نواب شاہ،دادو، پنو عاقل، شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان.. میر پور خاص ڈویژن میں اکا دکا مقامات پر بارش ہو سکتی ہے.
پنجاب میں رحیم یار خان، راجن پور، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، لودھراں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان.
فاٹا، ڈی آئی خان ،بنوں، بھکر، لیہ، کوہاٹ، پشاور ،مردان اور ہزارہ ڈویژن میں بارش متوقع.
کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد میں بارش اور بلند مقامات پر برف باری کے امکانات ہیں.
واللہ اعلم

الحمد للہ گزشتہ روز پیشگوئی میں بتائے گئے اکثر مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے.اگلی 24 گھنٹوں کی پیشگوئی اب سے کچھ دیر ب...
01/11/2019

الحمد للہ گزشتہ روز پیشگوئی میں بتائے گئے اکثر مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے.
اگلی 24 گھنٹوں کی پیشگوئی اب سے کچھ دیر بعد

 #سکھرگرج چمک کا ایک شدید طوفان  #سکھر کے مشرقی علاقوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے سندھ کے مختلف علاقوں سے طوفانی  #بارش ک...
31/10/2019

#سکھر

گرج چمک کا ایک شدید طوفان #سکھر کے مشرقی علاقوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے سندھ کے مختلف علاقوں سے طوفانی #بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan weather updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share