01/06/2025
#جھنگ تھانہ کوتوالی 2 سالہ عیسیٰ کی بازیابی: 48 گھنٹوں کی جدوجہد، درجنوں چھاپے، بالآخر خوشخبری
جھنگ پولیس کی بروقت کارروائی اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث دو سالہ مغوی بچے کو صرف 48 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا گیا۔ بازیابی کی یہ کامیاب کارروائی انسپکٹر ارباب سمیجہ، انچارج CCD سٹی سرکل جھنگ، اور ان کی ٹیم کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق، بچے کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی CCD ٹیم متحرک ہو گئی۔ کیس کی حساسیت کے پیش نظر متعدد اضلاع میں چھاپے مارے گئے، شب و روز کی انتھک محنت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اور زمینی انٹیلی جنس کے امتزاج سے بالآخر وہ لمحہ آیا جب معصوم بچہ بحفاظت والدین کی آغوش میں پہنچا دیا گیا۔
انسپکٹر ارباب سمیجہ اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، اور برق رفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ کیس اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف، ٹیم مخلص اور قیادت دیانتدار ہو، تو قانون شکن عناصر کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، انصاف اپنا راستہ بنا ہی لیتا ہے۔
ویل ڈن انسپکٹر ارباب سمیجہ اور ٹیم CCD جھنگ!
آپ نے ثابت کر دیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔