13/04/2023
*خاران: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ایک روزہ دورے پر خاران پہنچ گئے*
*خاران: ممبر صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، سیکرٹری کالجز حافظ عبد الماجد، سیکرٹری لیبر طارق قمر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔*
*خاران: چیف سیکرٹری نے اس موقع پر گرلز ہاسٹل یونیورسٹی سب کیمپس، خاران ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔*
*خاران: گرلز ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: ہاسٹل میں ترقیاتی کام کو مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔*
*خاران: صوبائی حکومت اور خاص وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے ٹریننگ سینٹر کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: ہم نے یہاں پہلی ای کامرس ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: بلوچستان کے طلباء و طالبات کو 22 سے زائد تجارتوں میں مفت تربیت فراہم کریں گے۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: خصوصاً کان کنی،کمپیوٹر، ای کامرس، آٹومکینکس، الیکٹریشن، بیوٹیش، ڈریس و دیگر شعبے شامل ہیں۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: ان میں صرف پانچ مہارتیں طالبات کے لیے ہیں۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: تربیت کے علاؤہ طلباء کو مالی امداد اور کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: پہلے سالوں میں کم از کم 50٪ گریجویٹس کو اور پھر آنے والے سالوں میں 70٪ نجی مارکیٹ میں ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: ابتدائی طور پر سالانہ 400 طلباء کو مفت تربیت فراہم کریں گے اور بعد میں یہ تعداد 1350 سے تجاوز کر جائے گی۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: پانچ سالوں میں یہ تعداد 4500 سے تجاوز کر جائے گی۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قانون کے تحت یہ تربیتی سینٹر چلایا جارہا ہے۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: تربیتی سینٹر خاران کی کامیابی کے بعد اس کو مستقبل میں TVET یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: یہ سینٹر نہ صرف بلوچستان کے اندر ہنر مند لیبر فراہم کرے گا بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو بھی ہنر مند لیبر فراہم کرے گا۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: اس سینٹر کو کامیاب بنانے میں سول سوسائٹی، سیاست دان اور نوجوان اپنا کردار ادا کریں۔ چیف سیکرٹری*
*خاران: سینٹر کی کامیابی بلوچستان اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ عبدالعزیز عقیلی*
*خاران: امید ہے کہ تعلیم فاؤنڈیشن ہم سب کیلئے ایک روشن مثال قائم کریں گے اور ہنر مند بلوچستان کے ہمارے وژن کو پورا کریں گے۔ چیف سیکرٹری*