22/08/2022
مجھے تونسہ کہتے ہیں!
وہی تونسہ جو کبھی قلت آب کا اتنا شکار ہوا کرتا تھا کہ جب1951 میں میرا نام سنگھڑ سے بدلا گیا تو سرائیکی زبان کے لفظ "تس" (پیاس) کی نسبت سے "تونسہ" کردیا گیا۔میں وہی پیاسا تونسہ ہوں مگر آج اتنا سیراب ہوگیا ہوں کہ میری سیرابی میرے مکینوں کی موت کا پیغام بن گئی اور کوئی میری مدد کو نہ آیا۔