Arslan shani

Arslan shani 💖 ALLAH💖
وَتُعِزُّمَن تَشَاءُوَتُذِلُّمَنتَشَاءُ
زندگی تیرےتعاقب میں ہم
اتناچلتےہیں کہ مر جاتےہیں🥀

09/02/2023

میری وفاؤں میں تیری جفاۂیں ...
تیری سرگوشیاں میرے رقیبوں سے...
ارےہٹ ناداں کافر نِکلے چاہیتے ہمارے...
#ارسلان شانی.

*تاریخ کے اوراق سے*فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی، تاریخ میں 33 فرعون گزرے ہیں، ہر فرعون کو تقریب...
09/02/2023

*تاریخ کے اوراق سے*

فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی، تاریخ میں 33 فرعون گزرے ہیں، ہر فرعون کو تقریبا سو سال تک اقتدار ملا تھا۔
حضرت موسیٰ علیہ ائسلام کے ساتھ آخری فرعون کا مقابلہ ہوا، یہ پانی میں ڈوبا اور اس کے ساتھ ہی فرعونوں کا اقتدار بھی ڈوب گیا، فرعون ختم ہو گئے اور ریت نے ان محلات کو ڈھانپ لیا، یہ ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے بن گئے، ان ٹیلوں کے ارد گرد "لکسر کا شہر" آباد ہو گیا، ان ٹیلوں میں سے کسی ایک ٹیلے پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی گئی۔

1900ء کے شروع میں کھدائی شروع ہوئی، فرعون کا محل ریت سے برآمد ہوا تو پتا چلا کہ یہ مسجد فرعون کے خصوصی دربار کے اوپر بن گئی تھی، یہ مسجد آج تک قائم ہے، اوپر مسجد اور نیچے فرعون کا دربار ہے، ایک شام سورج اپنی شعائیں سمیٹ رہا تھا، ہم فرعون کے سنگی ستونوں کے درمیان کھڑے تھے، سورج کی سرخ شعائیں نیل کے پانیوں میں غسل کر رہی تھیں، شام لکسر کے افق پر آہستہ آہستہ پر پھیلا رہی تھی، میں پانچ ہزار سال پرانے محل کی کھڑکی میں کھڑا ہوگیا، میرے دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی سرخی نیل کے پانیوں میں گھل گئی اور اس کے ساتھ ہی فرعون کا محل اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔

میں نے زندگی میں ہزاروں اذانیں سنی ہیں لیکن فرعون کے محل میں اذان کی آواز کا اپنا ہی سرور تھا، موزن کی آواز کا اتار چڑھاؤ محل کی دیواروں سے ٹکرا رہا تھا اور دیواروں پر لکھی تحریروں کو پیغام دے رہا تھا، دنیا کے ہر فرعون کو زوال ہے. لیکن الله کا پیغام دائمی ہے، اس دنیا میں "أَشْهَدُ أنْ لا إلَٰهَ إِلَّا اللهُ" کے سوا ہر چیز فانی ہے۔

مجھے اذان کی اس آواز میں فرعون کا مجسمہ اداس دکھائی دیا، مجھے محسوس ہوا جیسے وہ اپنے گزرے تکبر پر نوحہ کناں ہو "اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ" جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت و آرائش اور تمہارے آپس میں فخر و ستائش اور مال و اولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب و خواہش ہے۔

اس کی مثال ایسی ہے جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) اللّہ کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے۔

"اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ"
اے اللہ میں تیری ہی رحمت کی امید کرتا ہوں، مجھے لمحہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر، میری مکمل حالت درست فرمادے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما، آمین.....

التماسِ دعا:
اللّٰہُمَ صَلِ٘ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَّمَدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حٓمِیٌدٌ م٘ٓجِیُد۔
اللّٰہُمَ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَّمَدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حٓمِیٌدٌ م٘ٓجِیُد۔

🥀💯
06/02/2023

🥀💯

14/11/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arslan shani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arslan shani:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share