Shangla Tribune

  • Home
  • Shangla Tribune

Shangla Tribune Effectively delivering the best news to the audience. support us

01/10/2021
19/09/2021
17/09/2021

بہت ہی غم کی خبر
الحاج محمد شیرین جان صاحب کے والد محترم طویل علالت کے بعد انتقال کرگۓ
انااللہ وانا الیہ راجعون اللہم اغفر لہ ورحمہ و عافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ واغسلہ بالماءولثلج ولبرد ونقہ من الخطایا کمانقیت الثوب الابیض من الدنس وابدلہ داراخیرامن دارہ واھلاخیرامن اھلہ وزوجاخیرامن زوجہ وادخلہ لجنہ واعذہ من عذاب النار
ان للہ مااخذ ولہ مااعطی وکل شئ عندہ باجل مسمی فلتصبر والتحتسب مسلم
اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرماۓ
مرحوم جامع مسجد عثمان غنی رضہ اباسین کالونی بشام کا خادم خاص اور مؤذن رہے کافی عرصہ تک
اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں خاص جگہ عطاء فرماۓ
امین یارب العالمین
نماز جنازہ 2بجے ادا کی جائگی بمقام اباسین کالونی

❤روزمرہ مسائل کا حل❤❤کیا نماز میں سورتوں کی ترتیب لازمی ہے؟YouTube linkhttps://youtu.be/SPlWV5wiFDUM***i irfanullah
25/08/2021

❤روزمرہ مسائل کا حل❤❤
کیا نماز میں سورتوں کی ترتیب لازمی ہے؟
YouTube link
https://youtu.be/SPlWV5wiFDU
M***i irfanullah

24/08/2021

بہت ہی غم کی خبر
مولانامحمد سخی صاحب جوکہ قاری عبد الشکور بشامی اور مولانا محمد مکرم صاحب کے بڑے بھائ تھے
آج صبح انتقال کرگۓ
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی مولانا صاحب کی کامل مغفرت فرماۓ
اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرماۓ
انا للہ مااخذ ولہ ماعطی وکل شئ عندہ باجل مسمی فلتصبر والتحتسب (بخاری ومسلم)
24/8/2021

03/08/2021

❤روزمرہ مسائل کاحل❤❤
کیا جنم دن مبارک باد دینا صحیح ہے؟
M***i irfanullah مفتی عرفان اللہ
youtubelink
https://youtu.be/aC1Ei4hMsII

03/08/2021

سرسبز وشاداب پاکستان :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03/08/2021

❤روزمرہ مسائل کا حل ❤❤
کیا سوتیلی ماں کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟
M***i irfanullah
https://youtu.be/GS1kV7LgLTk
چینل کو سبسکرائب کرنیں بہت بہت شکریہ

02/08/2021

❤الدرس الثانی❤❤
طہر کی اقسام اور شرائط
M***i irfanullah مفتی عرفان اللہ
https://youtu.be/MicyEF7dRcE

31/07/2021

❤الدرس الاول❤❤
حیض و نفاس کا جاننا اس لیے ضروری ہے کہ ان پر بہت سارے مسائل کا دارومدار ہے مثال کے طور پر طلاق, عدت, نسب ج**ع کا جائز یا ناجائز ہونا ,نماز, روزہ, قرآن کریم پڑھنا اور چھونا, اعتکاف بیٹھنا اور طوافِ کعبہ
نوٹ
یہ دروس ترتیب کیساتھ صرف یوٹیوب چینل بر اپلوڈ ہوگی
M***i irfanullah
https://youtu.be/0ka-tPBf2NM

31/07/2021

حضرت عثمان غنی رضہ کا مختصر سیرت
اور یوم شہادت عثمان غنی رضہ
M***i irfanullah مفتی عرفان اللہ
https://youtu.be/oHxo14uJsNU

Doctor patient conversation,,,,
20/07/2021

Doctor patient conversation,,,,

ان شاء اللہ نماز عید الاضحی جامع مسجد عثمان غنی رطہ اباسین کالونی بشام نزد ابوظہبی ہوٹل میں نماز ٹھیک 7:45بجے ادا کی جائ...
17/07/2021

ان شاء اللہ
نماز عید الاضحی
جامع مسجد عثمان غنی رطہ اباسین کالونی بشام نزد ابوظہبی ہوٹل میں
نماز
ٹھیک
7:45
بجے ادا کی جائے گی
تمام احباب وقت کی پابندی کریں بہت بہت شکریہ

خوراک ضائع کرنے سے پہلے، کم ہونے کا گِلہ کرنے سے پہلے، "یہ نہیں ہے، وہ نہیں ہے" کی گردان الاپنے سے پہلے اس تصویر کا ضرور...
13/07/2021

خوراک ضائع کرنے سے پہلے، کم ہونے کا گِلہ کرنے سے پہلے، "یہ نہیں ہے، وہ نہیں ہے" کی گردان الاپنے سے پہلے اس تصویر کا ضرور سوچ لینا میرے دوست...
آنکھوں میں وحشت دیکھیے، چہرے کے تاثرات جانچیے، جسمانی کیفیت کا کرب سمجھیے...
چھوڑ دیجیے خدارا! لاحاصل کے گِلے اور حاصل کی ناقدری...
"میں یہ، میں وہ، میرے ساتھ کیوں"کی گردانیں...
رحم کیجیے خود پر اور اپنے اردگرد والوں پر...
یہ تصویر دیکھیے اور پھر آئینے میں اپنا سراپا دیکھیے...
شکر کے لمحات ناشُکری کی بھینٹ نہ چڑھائیے...
سنبھل جائیے تاکہ سنورنے کے لمحات ضائع نہ ہوجائیں.... .......................
آفاق احمد

•              👈 *ایک انوکھی ماں* 👉_قصہ ختم ہوتے ہوتے آپ آبدیدہ ہوچکے ہوں گے_بہت عرصہ مجھے اس راز کا پتہ ہی نہ چل سکا کہ...
02/07/2021

• 👈 *ایک انوکھی ماں* 👉

_قصہ ختم ہوتے ہوتے آپ آبدیدہ ہوچکے ہوں گے_

بہت عرصہ مجھے اس راز کا پتہ ہی نہ چل سکا کہ ماں کو میرے آنے کی خبر کیسے ہوجاتی ہے۔ میں اسکول سے آتا تو دستک دینے سے پہلے دروازہ کھل جاتا ، کالج سے آتا تو دروازے کے قریب پہنچتے ہی ماں کا خوشی سے دمکتا چہرہ نظر آ جاتا ، وہ پیار بھری مسکراھٹ سے میرا استقبال کرتی ، دعائیں دیتی ، اور پھر میں صحن میں اینٹوں سے بنے چولہے کے قریب بیٹھ جاتا ، ماں گرما گرم روٹی بناتی اور میں مزے سے کھاتا ، جب میرا پسندیدہ کھانا پکا ہوتا تو ماں کہتی " چلو مقابلہ کریں"
یہ مقابلہ بہت دلچسپ ہوتا تھا۔
ماں روٹی چنگیر (روٹیاں رکھنے کی ٹوکری) میں رکھتی اور کہتی " اب دیکھتے ہیں کہ پہلے میں دوسری روٹی پکاتی ہوں یا تم اسے ختم کرتے ہو ، " ماں کچھ اس طرح روٹی پکاتی ، ادھر آخری نوالہ میرے منہ میں جاتا اور ادھر تازی تازی اور گرما گرم روٹی توے سے اتر کر میری پلیٹ میں آجاتی ، یوں میں تین چار روٹیاں کھا جاتا۔
*لیکن مجھے کبھی سمجھ نہ آئی کہ فتح کس کی ہوئی۔*
ھمارے گھر کے کچھ اصول تھے ، سب ان پر عمل کرتے تھے ، ہمیں سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے باھر نکلنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد مجھے لکھنؤ میں ایک کمپنی میں ملازمت ایسی ملی کہ میں رات گئے گھر آتا تھا ، ماں کا مگر وہی معمول رہا ۔
میں فجر کے وقت بھی اگر گھر آیا تو دروازہ خود کھولنے کی ضرورت کبھی نہ پڑی۔ لیٹ ہوجانے پر کوشش ہوتی تھی کہ میں خاموشی سے دروازہ کھول لوں تاکہ ماں کی نیند خراب نہ ہو ، لیکن میں ادھر چابی جیب سے نکالتا ، ادھر دروازہ کھل جاتا۔
میں ماں سے پوچھتا تھا "آپ کو کیسے پتہ چل جاتا ہے کہ میں آ گیا ہوں..؟"
*وہ ہنس کے کہتی، "مجھے تیری خوشبو آجاتی ہے۔*"
پھر ایک دن ماں دنیا سے چلی گئی...!
ماں کی وفات کے بعد ایک دفعہ میں گھر لیٹ پہنچا، بہت دیر تک دروازے کے پاس کھڑا رہا، پھر ہمت کر کے آہستہ سے دروازہ کھٹکٹایا۔ کچھ دیر انتظار کیا اور جواب نہ ملنے پر دوبارہ دستک دی۔ پھر گلی میں دروازے کے قریب اینٹوں سے بنی دہلیز پر بیٹھ گیا۔
سوچوں میں گم نجانے میں کب تک دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا رہا اور پتہ نہیں میری آنکھ کب لگی ، بس اتنا یاد ہے کہ مسجد سے اذان سنائی دی۔ کچھ دیر بعد سامنے والے گھر سے امّی کی سہیلی نے دروازہ کھولا ۔
وہ تڑپ کر باہر آئیں-
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور بولیں.. "بیٹا ! *تیری ماں گلی کی جانب کھلنے والی تمہارے کمرے کی کھڑکی سے گھنٹوں جھانکتی رہتی تھی*۔ ادھر تو گلی میں قدم رکھتا تھا اور ادھر وہ بھاگم بھاگ نیچے آجاتی تھیں۔"
وہ بولیں.. "بیٹے ! تیرے لیٹ آنے ، رات گئے کچن میں برتنوں کی آوازوں اور شور کی وجہ سے تیری بھابی بڑی بڑ بڑ کیا کرتی تھی کیونکہ ان کی نیند خراب ہوتی تھی.."
پھر اُنہوں نے آبدیدہ نظروں سے کھڑکی کی طرف دیکھا اور بولیں۔
"بیٹے ! *اب یہ کھڑکی کبھی نہیں کھلے گی*
*__________________________*

یہ حالات ہے آج کل کے ڈاکٹرز کا
02/07/2021

یہ حالات ہے آج کل کے ڈاکٹرز کا

19/06/2021

نکاح میں بس کچھ ہی دیر باقی تھی کہ دولہے کے ابا نے یہ بول کر سب کو حیران کر دیا کہ نکاح سے پہلے ہمیں گاڑی چاہیے اور وہ بھی ہماری حیثیت کے مطابق
سب حیران تھے لڑکی کے والد نے پہلے ہی قرض لے کر بیٹی کو ضرورت کا سامان لے کر دیا تھا
وہ اس فرمائش کو پوری کرنے کی نا تو سکت رکھتے تھے نا انہیں امید تھی کہ جن کو وہ اپنے جگر کا ٹکڑا سونپنے جا رہے ہیں وہ اتنے کم ظرف نکلیں گے
پورا گھر ایک دم سکتے میں جا چکا تھا
نجانے کیا سوچ کر لڑکی کے والد اٹھے اور انتظام کرنے کا بول کر گھر سے نکل گۓ
لڑکا اور اس کے والد بڑی خوشی اور رعونت سے سینہ تان کر بیٹھے یہ سوچ رہے تھے کے کم از کم کرولا تو مل ہی جائے گی.
سب انتظار میں تھے کہ ایک گھنٹے بعد لڑکی کا والد. حال میں داخل ہوا اور سب کو خوشخبری سنائی کہ گاڑی کا بندوبست ہو گیا ہے یہ سن کر. دلہا اور اس کے والد کی باچھیں مزید پھیل گئی. اور انہوں نے کہا. چلیں پھر نکاح کی رسم ادا کر لیتے ہیں.
لیکن لڑکی کے والد نے کہا پہلے گاڑی دیکھ لیں اپ کو پسند ہے.
لڑکا اور اس کے والد خوشی خوشی لڑکی کے والد کے ساتھ حال سے باہر کی طرف چل دیے.
باہر پہنچ کر ادھر ادھر دیکھا لیکن سواۓ بارات کی گاڑیوں کے اور کوئی گاڑی نظر نا آئی تو سوالیہ نظروں سے لڑکی کے والد کو دیکھا انہوں نے مزید آگے چلنے کا بول کر ان کے ساتھ چلنے لگے.
حال سے تھوڑے فاصلے پر ایک گدھا گاڑی کے پاس پہنچ کر لڑکی کے والد رک گے.
لڑکے کے والد نے حیرت بھری نظروں سے لڑکی کے والد کو دیکھا تو وہ گدھا گاڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے.
یہ رہی آپ کی گاڑی, گدھا اپ کے پاس کھڑا ہے.
اور میرے خیال میں یہی گاڑی اپ کی حیثیت کے مطابق ہے اور ہاں جاتے ہوئے کھانا کھا کر جانا.
آج میں نے اپنی بیٹی کا صدقہ دیا ہے بھکاریوں کو بھی ملے گا اور مسکراتے ہوئے وہاں سے چل دیئے..

19/06/2021

Dastar banday farzand mulana boot up haq ra mulana Muhammad sadeeq

🤣😂 sirf Pakistan may momkeen hay
12/06/2021

🤣😂 sirf Pakistan may momkeen hay

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shangla Tribune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share