Gilgit Stories

  • Home
  • Gilgit Stories

Gilgit Stories Gilgit Stories

10/09/2023

تحریک انصاف کا استور میں دھرنا، ہزاروں کارکنوں نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سامنے ڈھیرے ڈال دئے۔ نتائج کا سرکاری اعلان نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔ دھرنے سے خالد خورشید کا پرجوش خطاب

کھلا خط ۔۔۔۔۔۔السلام علیکم میری تمام حکومتی اداروں سے اور اسمبلی کے ممبروں سے اور ہمارے جتنے بھی ادارے   ہیں ان سے التجا...
28/08/2023

کھلا خط ۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم میری تمام حکومتی اداروں سے اور اسمبلی کے ممبروں سے اور ہمارے جتنے بھی ادارے ہیں ان سے التجا ہے پلیز اس ایشو کے اوپر بات کریں اور اس کو حل کرنے کی کوشش کریں ورنہ یوتھ سڑکوں پہ ائے گی اور یوتھ کو خودکشیاں کرنے پر مجبور نہ کیا جائے 26 27 کو جو ٹیسٹ ہوئے Fpsc کے ذریعے ان میں بہت زیادہ نا انصافیاں ہوئی 26 تاریخ کا جو پیپر بنایا گیا وہ بہت ہی مشکل بنایا گیا اور 27 والا بہت ہی اسان بنایا گیا حالانکہ ہونا تو یہ نہیں چاہیے تھا دونوں کو ایک ہی لیول کا پیپر بنانا چاہیے تھا اس بات کو بھی ہم مان لیں گے دوسری بات 27 تاریخ کے پیپر کی aswer keys پہلے ہی دن 26 کو اب لوڈ ہو گئی جس کی وجہ سے سب بچیوں نے ہاتھ پہ لکھ کے لے ائے اور وہیں پیپر میں اتارا جس کی وجہ سے ان سب کے نمبرز 70 پلس اگئے ہیں تیسری بات ایف پی ایس سی کے پیپر میں ایک ہی سوال دو دفعہ ریپیٹ ہوئی اور دو دفعہ ان کے جوابات مختلف یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے اور چوتھی بات fpsc کا پیپر لیک ہو گیا پانچویں بات
پیپر میں جو سوال ہے اس کے جوابات بھی answer key میں غلط ہے صحیح جواب کو غلط دیا ہے اور پیپر کے دوران موبائل بھی استعمال ہوا اگر ہمیشہ ہمارے ساتھ یہی کھیل کھیلا جائے تو پڑھے لکھے یوتھ کہاں جائے اگر اپنوں کو ہی نوازنا ہے تو خواہ مخواہ میں دربدر نہ کیا جائے باقی لوگوں کو بہت امید کے ساتھ ہم نے اپ کو بھیجا ہے انشاءاللہ اپ ہمیں ضرور اس مسئلے کا راستہ نکال کے دیں گے .
منجانب ، متاثرین

سیاسی اور انتخابی عمل میں خواتین ، اور افراد باہم معذوری کی شمولیت اور نمائندگی کے لئے ذرائع ابلاغ اہم کردار ادا کرسکتے ...
26/07/2023

سیاسی اور انتخابی عمل میں خواتین ، اور افراد باہم معذوری کی شمولیت اور نمائندگی کے لئے ذرائع ابلاغ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دربیش مسائل کے حل کے لئے صحافی ابنا کردار کرینگے۔
کولیشن فار انکلیسیو پاکستان(CIP)کے نمائندہ تنظیمات PEN پپلیشنگ ایکسٹنشن نیٹ ورک اور WEEI ویمن ایکسیلینس اینڈ ایمپاورمنٹ انیشیٹیو نے DEM پروجیکٹ کے تحت اج گلگت میں صحافیوں اور لکھنا ریوں کے ساتھ مشاورتی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام صحافیوں اور خواتین لکھاریوں نے شرکت کی ۔ میٹینگ کے دوران خواتین کی سیاست میں شمولیت کی راہ میں حائل رکاوٹوں اؤر وجوہات کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئ ۔ مشاورتی ورکشاپ کےدوران دو گروپ بنائے گئے جس میں گروپ ممبران نےخواتین کے سیاسی عمل سے متعلق مندرجہ ذیل مسائل بیان کئے اؤر ان پر گفتگو وشنید ہوئ ۔
معاشرتی مسائل
خاندانی دباؤ ،چھوٹی عمر میں شادی ،فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کا فقدان ۔
معاشی مسائل
معاشی مواقع یا کاروباری مواقع کی کمی
مذہب کی غلط تشریح
خواتین کی سیاسی جمہوری مسائل
1۔مردوں کی مرضی کے بغیر سیاسی عمل میں شرکت ممکن نہیں
2۔سفری پابندی
3 معاشی طور پر خواتین کا بااختیار نہ ہونا۔
4۔ا تتخابی ٹکٹ نہ ملنا ۔
5 پراشوٹر خواتین کی جگہ سیاسی ورکرز خواتین کو لیڈرشپ کی پوزیشن دی جائے ۔
6- منفی امتیاز
7 خواتین کو ایسے حلقے سے الیکشن لڑانا جہاں سے جیتنے کی امید کم ہو
خواتین کے معاشی مسائل
*خواتین کو جائداد میں شرعی حصہ میں شراکت دار نہ بنانا۔
* رہنمائی اور تربیت کی کمی
* معیاری تعلیم کی کمی
سماجی مسائل
* دقیانوسی خیالات
* ذمہ داریوں کی تقسیم
* معاشرتی روایات
* خواتین کو شرعی حصہ سے محروم کیا جاتا ہے
سیاسی شمولیت میں خواتین کے لیے رکاوٹیں
* خواتین کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں
* مالی وسائل
* سیاسی تربیت میں کمی
* حوصلہ شکنی جیسے ۔مسائل بیان کئے گئے ، اسکے علاؤہ مزکورہ مسائل کے حل کے لئے صحافیوں اور میڈیا کے کردار کے لیے مؤثر حکمت عملی پر گفت و شنید کی گئی اور تمام اصنافِ صحافت بشمول خبروں ،میڈیا ٹاک، انٹرویوز آور تبصروں کے ذریعے پرنٹ میڈیا ،الیکٹرا نک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین اؤر افراد باہم معذوری کے حوالے سے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اور اصلاحات کی کوشش کی جائے گی ۔

(گلگت پریس ریلیز) کولیشن فار انکلیسیو پاکستان CIP کے زیر اہتمام "محروم طبقات کی موثر سیاسی و انتخابی شمولیت" کے موضوع پر...
17/07/2023

(گلگت پریس ریلیز) کولیشن فار انکلیسیو پاکستان CIP کے زیر اہتمام "محروم طبقات کی موثر سیاسی و انتخابی شمولیت" کے موضوع پر ضلع گلگت کے دور افتادہ وادی بگروٹ کے موضع سنکر میں ایک روزہ تربیتی و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر علاقہ بھر سے خواتین اور افراد باہم معذوری کثیر تعداد میں شریک ہوئے اس موقع پر خواتین اور افراد باہم معذوری اور سماج کے دیگر محروم طبقات کی بھر پور سیاسی شمولیت کی ضرورت و اہمیت اور انتخابی عمل میں بھر پور حصہ داری سے متعلق تفصیلی طور پر بیان کیا گیا اس دوران زور دیا گیا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ 2017 کے عین مطابق خواتین افراد باہم معذوری اور دیگر محروم طبقات کی بھر پور نمائندگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان طبقات کے اندر موجود قائدانہ صلاحیتیں علاقے کی تعمیر و ترقی میں مدد گار ثابت ہوسکیں اس موقع پر شرکاء نے گروپ ورک کے دوران علاقے میں موجود نچلی سطح پر درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور پریزنٹیشن کے ذریعے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں جلد مقامی حکومتوں کے انتخابات منعقد کروائے جائیں تاکہ بلدیاتی نمائندے نچلی سطح پر درپیش مسائل کے حل اور دیہی ترقی کے دیگر معطل شدہ امور انجام دے سکیں اس آگاہی و تربیتی پروگرام کے موقع پر گروپ سرگرمیوں کے ذریعے درست انتخابی عمل سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہی دی گئی پروگرام کے دوران معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول اور شناختی کارڈ بنانے کے عمل سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہی دی گئی

حال ہی میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اسسٹنٹ کمشنر بننے والے نوید سلیم کے گھر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا سرپرائز وز...
11/06/2023

حال ہی میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اسسٹنٹ کمشنر بننے والے نوید سلیم کے گھر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا سرپرائز وزٹ چیف سیکریٹری نے نوید احمد سلیم اور ان کی فیملی کو مبارکباد دی۔

11/06/2023

ایچ ای سی کے ذیلی ادارہ کے تحت ہونے والے نائب تحصیلدار کے ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پہ نقل کا استمال ہوا ۔جس سے نوجوان گلگت بلتستان کا مستقبل خطرے میں ہے۔


۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔۔۔الیکشن کمشن گلگت بلتستان کی جانب سے خالی کی جانے والی...
27/05/2023

۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔۔۔

الیکشن کمشن گلگت بلتستان کی جانب سے خالی کی جانے والی گرلز ڈگری کالج کی بلڈنگ کو کئی سالوں بعد کالج انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے اب ایک دفعہ پھر اس بلڈنگ کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے لمس اور نیسٹ کے ہاسٹل بنانے کے لئے چیف سکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں کمروں کے تو پھوڑ کا ٹھیکہ دے گیا ہے
یاد رہے کہ گرلز کالج گلگت انتظامیہ نے بلڈنگ کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد طالبات کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنس اور کمپیوٹر لیب بنانے کے ساتھ ساتھ کمروں کو کلاس رومز کی شکل دیکر پڑھائی کا بھی آغاز کر دیا ہے ایسے میں ایک دفعہ پھر اس بلڈنگ کو کالج انتظامیہ سے واپس لیکر پرائیویٹ اداروں کو دینے کے اقدامات سے طالبات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے چیف سکریٹری کے اس اقدام کو علم دشمنی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور گورنر گلگت گلگت بلتستان پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے نوٹس لیں تاکہ طالبات آسانی کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے۔

24/02/2023

گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی کے ساتھ پاکستان ڈیولپمنٹ آلائنس اور آواز ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور PEN جی بی کے تعاون سے ایک کنسلٹیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے تقریباً 18 سے 20 سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی اور ان مسائل کے اوپر تفصیل حاصل گفتگو کی گئی جو گلگت بلتستان میں سول سوسائٹی آرگنائزیشن کو مختلف حوالوں سے درپیش ہے جیسے ان کے رجسٹریشن کے مسائل ہیں اور ان کے بنک ایکونٹ کھولنے کے مسائل ہیں اس کے علاؤہ ان کو اور دوسرے بڑے آرگنائزیشن کے ساتھ اشتراک کے مسائل ہیں اور اس کے علاؤہ قانونی مسائل ہیں سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے ان پہ تفصیل حاصل بحث کی گئی اور آواز فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاء الرحمن صاحب نے اس کے اوپر تفصیل حاصل گفتگو کی اور اپنی پریزینٹیشن دی اور پھر تمام افراد نے خصوصاََ ہیومن رائٹس کمیشن کے اسرار الدین اسرار صاحب ،ناز گل صاحبہ عنوا نعمان صاحبہ اور دوسرے افراد نے بھی اپنی تجاویز دی تاکہ سول سوسائٹی آرگنائزیشن کو کام کرنے کے لئے بہتر پلیٹ فارم اور بہتر ماحول مہیا آسکے گلگت بلتستان میں میٹنگ کے دوران ممبران نے جو تجاویز دی ہیں ہیں وہ حکومتی اداروں کے ساتھ شئیر کیا جائے گا ۔

وادی غذر گلوداس گلگت بلتستان کی قابل فخر بیٹی نشا سلطان نے نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ 2023 جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر ل...
15/02/2023

وادی غذر گلوداس گلگت بلتستان کی قابل فخر بیٹی نشا سلطان نے نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ 2023 جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا.بہت بہت مبارک ہو Nisha Sultan .

گلگت؛جوٹیال کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ خوش آمدین نامی نوجوان جاں بحق،تعلق دیامرسے ہے #
14/02/2023

گلگت؛جوٹیال کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ خوش آمدین نامی نوجوان جاں بحق،تعلق دیامرسے ہے #

کمشنر گلگت ڈویژن و انکوائری آفیسر نجیب عالم، کمیٹی ممبران  اور ٹیکنیکل انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ شتیال بس حادثے کی جگہ کا دو...
14/02/2023

کمشنر گلگت ڈویژن و انکوائری آفیسر نجیب عالم، کمیٹی ممبران اور ٹیکنیکل انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ شتیال بس حادثے کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے۔

غذر:اشکومن میں تیز ہوائیں اور آندھی نئی نویلی دلہن کے کمرے کا چھت لے اڑیں۔
11/02/2023

غذر:اشکومن میں تیز ہوائیں اور آندھی نئی نویلی دلہن کے کمرے کا چھت لے اڑیں۔

پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غمدونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم😥اناللہ و انا الیہ راجعون۔۔۔امجد اسلام امجد خالق...
10/02/2023

پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم😥

اناللہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
امجد اسلام امجد خالقِ حقیقی سے جاملے۔
رب تعالی کامل مغفرت فرمائے ۔۔۔آمین

جماعت اسلامی اور الخدمت کی 47 رکنی Disaster Management ایکسپرٹ ٹیم ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کرنے روانہ
10/02/2023

جماعت اسلامی اور الخدمت کی 47 رکنی Disaster Management ایکسپرٹ ٹیم ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کرنے روانہ

آزربائیجان کا غریب مگر دل کا بادشاہ جتنا ہوسکتا سامان لے کر ترکی روانہ.
10/02/2023

آزربائیجان کا غریب مگر دل کا بادشاہ جتنا ہوسکتا سامان لے کر ترکی روانہ.

گورو جگلوٹ سیلاب متاثرین کی جانب سے شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا جاری ہنزہ نگر سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے معطل۔
10/02/2023

گورو جگلوٹ سیلاب متاثرین کی جانب سے شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا جاری ہنزہ نگر سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے معطل۔

08/02/2023

**ہربن کار بس روڈ حادثہ/مشہ بروم کے تمام بسز ضبط کرنے کا حکم***
وزیراعلی گلگت بلتستان خورشید نے ہربن کار بس روڈ حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے تک مشہ بروم کے تمام بسز ضبط کرنے کے احکامات دے دئے ،وزیراعلی گلگت بلتستان فیس بک پیج سے

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے گلگت پی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال گلگت میں شتیال بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت...
08/02/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت پی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال گلگت میں شتیال بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے زخمیوں کو مفت بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کمشنر گلگت کی سربراہی میں شتیال بس حادثے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کے احکامات دیئے ہیں، انکوائری کمیٹی 10 دنوں میں گاڑی کی فٹنس، ڈرائیوروں اور دیگر عوامل کے حوالے سے جامع فیکٹ فائیڈنگ انکوائری وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی تاکہ مستقبل میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان سے بچنے کیلئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پی ایچ کیو ہسپتال دورے کے موقع پر ایم آر آئی مشین کی خرابی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایم آر آئی مشین کو فعال بنانے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایم آر آئی مشین کی متعدد بار مرمت کرنے کے باوجود غیر فعال ہونے اور سال 2022 اور2023 میں آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیل کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید اختر حسین رضوی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو 7 دنوں میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سٹی ہسپتال گلگت دورے کے موقع پر کورونا کے دوران بھرتی کئے جانے والے عارضی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے عارضی ملازمین کی بھرتی اور متعلقہ فورم کی منظوری کے بغیر عارضی ملازمین کی ملازمت میں توسیع دینے کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔

شتیال مسافر بس المناک حادثے کے بعد کے مناظر
08/02/2023

شتیال مسافر بس المناک حادثے کے بعد کے مناظر

افسوس ناک خبرشتیال ڈپو چوکی کے قریب گلگت سے پنڈی جانے والی مسافر بس , ہربن جانے والی موٹر کارسے ٹکرا کرحادثے کا شکارابتد...
07/02/2023

افسوس ناک خبر

شتیال ڈپو چوکی کے قریب گلگت سے پنڈی جانے والی مسافر بس , ہربن جانے والی موٹر کارسے ٹکرا کرحادثے کا شکار
ابتداٸی اطلاع کے مطابق مشہ بروم بس اور گاڑی کا تصادم 25 افراد جانبحق اور 15 کے قریب زخمی

زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس ریسکیو کرکے RHc شتیال منتقل کر رہے ہیں
گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے رات کے اندھیرے میں ریسکیو کرنے میں دشواری کا سامنا
امدادی کاروائیاں جاری

ہسپانوی شکاریوں نے گوجال ہنزہ میں مسگر کمیونٹی کنٹرولڈ ہنٹنگ ایریا میں ہر ایک نے امریکی ڈالر 5,550 ادا کر کے دو ٹرافی سا...
06/02/2023

ہسپانوی شکاریوں نے گوجال ہنزہ میں مسگر کمیونٹی کنٹرولڈ ہنٹنگ ایریا میں ہر ایک نے امریکی ڈالر 5,550 ادا کر کے دو ٹرافی سائز ہمالین آئی بیکس کا شکار کیا۔

فیس کا 80% مقامی کمیونٹی کو ان کے تحفظ کی کوششوں کے لیے ادا کیا گیا

Usman Wazir Set to Defend His WBO Youth World Title Against Thai Boxer.عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ چمپیئین شپ جیت کر ایک بار...
05/02/2023

Usman Wazir Set to Defend His WBO Youth World Title Against Thai Boxer.

عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ چمپیئین شپ جیت کر ایک بار پھر پاکستان کے نام کردیا

گلگت ؛مزید اعلی عہدوں پر تبادلے!گلگت بلتستان مزید اعلی عہدوں پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سیکریٹری...
04/02/2023

گلگت ؛مزید اعلی عہدوں پر تبادلے!
گلگت بلتستان مزید اعلی عہدوں پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سیکریٹری سوشل ویلفیئر رشید علی کا سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ،سبطین احمد سیکریٹری ایس اینڈ جی ای ڈی کا سیکریٹری ایل جی اینڈ ارڈی،چیف انجینئر رشید احمد کا ڈائریکٹر جنرل انسپکشن ٹیم،سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی اختر حسین کا سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،سیکریٹری منرلز اینڈ انڈسٹریز ثناءاللہ کا تبادلہ روک دیا گیا عہدے پر کام جاری رکھے گا، سیکریٹری ایجوکیشن محمد سلیم افضل کا سیکریٹری ایمپلیمینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن،مومن جان پروگرام ڈائریکٹر پی پی ایچ ائی کا سیکریٹری خوراک،ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر جنرل پریزن ڈیپارٹمنٹ،ایس اینڈ جی اے ڈی میں پوسٹنگ کے منتظر فدا حسین کا سیکریٹری سوشل ویلفیئر،انسپکٹر جنرل آف پریزن ضمیر عباس کا سیکریٹری اطلاعات،ڈائریکٹر جنرل انسپکشن ٹیم جی بی رحمان شاہ کا سیکریٹری تعلیمات پر تبادلہ،جبکہ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منصور عالم کا سیکریٹری منرلز انڈسٹریز پر تبادلہ کردیا گیا ہے #

اسقرداس نگر سے تعلق رکھنے والی انیلہ زینب دختر شہید محمد بلال نے NUMS انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے MBBS کے لیئے کوا...
02/02/2023

اسقرداس نگر سے تعلق رکھنے والی انیلہ زینب دختر شہید محمد بلال نے NUMS انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے MBBS کے لیئے کوالیفائی کر کے CMH ملتان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخلہ لے چکی ہیں. اہلیان نگر بلخصوص اہلیان اسقرداس کے لیئے فخر کی بات ہے کہ ایک شہید کی بیٹی MBBS میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی اہلیان علاقہ ان کو اور ان کے گھر والوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share