Kohat tame

Kohat tame Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kohat tame, News & Media Website, .

09/11/2022

اس کا شوہر بدکردار اور شرابی تھا
گرمی کے موسم میں گھر آکر تندور کے پاس پسینے میں شرابور کھڑی بیوی کے منہ پر ایک زور دار تھپڑ رسید کیا
اور سامنے پڑا ہوا گرم سیخ اٹھا کر ان کے جسم کے بیشتر حصوں پر جلن کے نشان بنائے
اور کہنے لگا ۔۔۔
مجھے بھوک لگی ہے
آج روٹی کیوں لیٹ ہو گئی ؟؟؟
اس کے ہاتھ پیر درخت کی شاخوں کی طرح کپکپا رہے تھے
کچھ کہنا چاہتی تھی لیکن زبان نے ہونٹوں کا ساتھ نہ دیا ۔۔۔۔
اس نے اپنی پرانی پھٹی ہوئی چادر اٹھائی اور گھر سے بھاگنے لگی
دروازے پر نکلتے ہوئے زور زور سے صدا دینے لگی
جارہی ہوں دوبارا نہیں آؤں گی
ہاں ! جارہی ہوں دوبارہ نہیں آؤں گی ۔۔
سات بھائی ہے میرے ، مجھے پال لیں گے ۔۔
نم آنکھیں ، ہونٹوں پر مسکراہٹ ، دل میں خوف ، خالی ہاتھ گھر پہنچ گئی ، اپنے سگے بھائیوں سے بھیک مانگنے ۔۔۔۔۔ !!
ساتوں بھائیوں نے اپنی گڑیاں جیسی بہن کو ڈانٹ ڈانٹ کر گھر سے نکالنے پر مجبور کر دیا
ایک بھائی کی بس اتنی سی محبت تھی کہ اسے دوبارہ اس جنگل میں دھکیل دیا
اور کہنے لگا
اگر یہاں مر گئے تو مردہ لاش گھر لے جائیں گے
عورت دو جگہوں کے لیے بنی ہے
گھر یا گور ۔۔۔
اور پھر ایسا ہی ہوا ایک مرے ہوئے وجود سے روح نکل گئی
خبر آئی
فلاں عورت فلاں کی بیٹی مر گئی
گاؤں میں ایک ہی آواز گونج رہی تھی
بد کردار شوہر نے اپنی بیوی کی جان لے لی ۔۔۔
سات بھائیوں میں ایک بھی انسان نہیں تھا اپنی بہن کے پوچھنے والا ؟؟؟
___ ۔
ہماری عورتیں اسی خوف کی وجہ سے ایک جانور کے ساتھ زندگی گزارتی ہے
کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ میرے بھائیوں میں ایک بھی مجھے پالنے والا نہیں ہے ۔۔۔ !!!
اگر آپ کی بیٹی سسرال سے لوٹنا چاہتی ہے
تو دنیا والوں کی ڈر سے اسے اس جہنم میں دوبارہ مت دھکیلے ،
اپنے گھر کے دروازے اپنی بہن کے لیے ہمیشہ کھلے رکھے
کیونکہ ایک مردہ بہن سے طلاق یافتہ بہن ہزار گنا بہتر ہے..!

27/10/2022

ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ہو رہا تھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پُرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رہا تھا۔
بادشاہ نے اُس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اُس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا:
"سردی نہیں لگ رہی۔۔۔؟؟؟؟"
دربان نے جواب دیا: "بہت لگتی ہے حضور۔۔۔!!!
مگر کیا کروں، گرم وردی ہے نہیں میرے پاس، اِس لئے برداشت کرنا پڑتا ہے۔"
"میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ہی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ہوں تمہیں۔"
دربان نے خوش ہو کر بادشاہ کو فرشی سلام کہے اور بہت تشکّر کا اظہار کیا،
لیکن بادشاہ جیسے ہی گرم محل میں داخل ہوا، دربان کے ساتھ کیا ہوا وعدہ بھول گیا۔
صبح دروازے پر اُس بوڑے دربان کی اکڑی ہوئی لاش ملی اور قریب ہی مٹّی پر اُس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی گئی یہ تحریر بھی:
"بادشاہ سلامت۔۔۔!!!
میں کئی سالوں سے سردیوں میں اِسی نازک وردی میں دربانی کررہا تھا مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔"
*سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں اسی طرح امیدیں کمزور کردیتی ہیں اپنی طاقت کے بل بوتے پرجینا شروع کیجئے۔۔۔ خدارا سہاروں کی بےساکھیاں پھینک کر اپنی طاقت آزمائیں اور اللہ پر یقین رکھ کر کوشش کرتے رہیں وہ کبھی نا امید و ناکام نہیں چھوڑے گا ۔۔۔
Usman sehr

25/05/2022

‏اسلام آباد میں کیا صورتحال ہے؟ حامد میر آنسو گیس کے شیل اُٹھا کر لے آئے

25/05/2022
25/05/2022

عمران خان کا قافلہ دیکھ کر دن بھر شیلنگ کرنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار بھی خوش آمدید کہتے ہوئے۔
کارکنان سے لڑتے لڑتے تھک ہار کر سڑک کنارے بیٹھے پولیس اہلکار خان کے قافلے کو دیکھ کر روکنے کی بجائے خوشی سے ہاتھ ہلاتے رہے۔

25/05/2022

عوام کی بڑی تعداد اپنے کپتان کو پرجوش انداز میں استقبال کرتے ہوئے،

07/10/2021
03/10/2021

کوہاٹ لاری اڈہ چوک / گذشتہ سے پیوستہ
کوہاٹ میں ٹریفک پولیس سٹاف کی کمی کی وجہ سے لاری اڈہ چوک کو اس بنا پر بند کردیا گیا کہ یہاں ٹریفک کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے بس میں نہ رہا یہ چوک جو کہ جنگل خیل اور کے ڈی اے کی آبادی کی مرکزی گذرگاہ ہے‘چوک بندش کی وجہ سے 40ہزار کی آبادی متاثرہورہی ہے۔کوہاٹ میں یہ روٹین عام ہے کہ ہر گلی محلہ میں لوگ گھر کے سامنے ایک سپیڈ بریکر بنا دیتے ہیں کہ ان کا بچہ باہر گزرنے والی گاڑیوں سے محفوظ رہے جبکہ وہ بچہ دن میں شاید ایک دو بار ہی نکلتاہوگا مگر روزانہ 24گھنٹے ہزاروں گذرنے والے افراد اس اسپیڈ بریکر سے تکلیف میں رہتے ہیں اور یہ ایک سپیڈ بریکر نہیں ہر گھرکے سامنے سپیڈ بریکر کو گنتے جائیں اور گلی سے محلہ کی سڑک تک۔۔۔۔ اور محلہ کی سڑک سے شہر کی سڑکوں پر بنے والے سپیڈ بریکر اپنے ذاتی فائدے کے لیے بنائے جاتے ہیں یہ نہیں سوچتے ہیں کہ اپنی دکان کے باہر بنائے جانے والے سپیڈ بریکر سے وہ کتنے ہزار افراد کو مصیبت میں ڈال دیتے ہیں۔یہی حال لاری اڈہ کا ہے‘ٹریفک پولیس کے پاس سٹاف کی کمی ہے یا وہ ڈیوٹی یہاں انجام دینے سے بیزار ہیں۔۔۔۔۔چونکہ یہ جگہ انکے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے لہذا ”بیریئر“لگا کر انہوں نے شہر اور جنگل خیل کے عوام کے درمیان لیکر کھینچ دی ہے جو کہ افسوس ناک ہے‘دنیا کے بیشتر ترقی پذیر ملکو ں میں۔۔۔۔(ترقی یافتہ ممالک توویسے بھی ہم سے 2سو سال آگے ہیں)۔۔۔۔اگر دیکھا جائے تو وہاں ٹریفک سگنل لگ جاتاہے تووہاں ٹریفک سنتری کی ضرورت اس وقت تک پیش نہیں آتی جب تک ٹریفک سگنل خراب نہ ہوجائیں (ویسے بھی وہاں ایماندار ٹھیکیدار کو ہی ٹریفک سگنل کا ٹھیکہ دیا جاتاہے‘اور بہت کم ہی سگنل خراب ہوتے ہیں)کوہاٹ میں ٹریفک سگنل بھی ہیں ساتھ میں ٹریفک پولیس کے دو سے زائد اہلکار بھی تعینات ہیں‘کوہاٹ میں زیبرا گراسنگ کا کوئی تصور موجود نہیں (یہاں اس لفظ سے لوگ واقف تو ہیں مگر چونکہ یہاں سڑکوں پر موجود نہیں اس لیے نہ سڑک کراس کرنے والوں کے لیے بنائے گئے اور نہ کبھی۔۔۔شاید اس کی ضرورت انکو محسوس ہوگی)۔ایک تحریر میں ذکر کیا تھا کہ کوہاٹ سے عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات ٹریفک اہلکاروں افسران کو تبدیل کیا جائے توشاید تبدیلی نظر آئے۔۔ بیشتر نے پوچھا کہ اس سے کیا ہوگا؟۔میرے خیال میں کوہاٹ میں روڈ بلاک‘سٹرک بلاک‘عوام پر داخلی دروازے بند کرنے‘یوٹرن بند کرنے سے ٹریفک نظام میں بہتری نہیں آئے گی اس کے لیے موثر پلاننگ کی ضرورت ہے‘کوہاٹ ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی بنوں گیٹ چوک سے سٹارٹ ہوتی ہے اور ہنگو پھاٹک پر آکر ختم ہوجاتی ہے (بس کوہاٹ اتنا ہی ہے)اور اس قدر مختصر کوہاٹ کے لیے کتنا سٹاف بھرتی کیا گیا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ کچہری چوک سے شاہین مارکیٹ چوک تک روڈہروقت ٹریفک بلاک رہتی ہے۔۔۔۔۔؟ صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتنے صوبائی 66¢زیر اور مشیر تبدیل نہیں ہوئے جتنے کوہاٹ میں ٹریفک پولیس کے انچارج تبدیل کیے جاتے ہیں (کیا وجہ ہے کہ دونوں جگہ حالات جوں کے توں ہیں)۔ مضمون جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
ذوالفقارشاہ۔ کوہاٹ پوسٹ نیوز۔ 3 اکتوبر2021ء

06/09/2021

#ماں کیوں_مرجاتی_ہے_؟؟؟😢
بچپن میں جب کبھی اعلان ہوتا فلاں کی والدہ فوت ہو گئی ہے ۔
تو میں دوڑ کر گھر آتا،
ماں کے دامن سے لپٹ جاتا ۔
ماں کبھی غصہ بھی ہو جاتی۔
کملا ایں توں؟
کی ہویا ای ،،
میں اظہار سے ڈرتا تھا
موت کے نام سے ڈر جاتا
کبھی کبھی میں سوچتا کہ میں اپنی ماں سے پہلے مر جاؤں گا۔
لیکن پھر سوچتا کہ ماں بھی تو روئے گی لیکن پھر اگلے ہی لمحے سوچتا کہ ماں کے تو اور بھی بیٹے ہیں؟
میرے پاس تو ایک ہی ماں ہے ۔
رات کو ضد کرکے ماں کے پاس سوتا
ماں دوسری طرف منہ کرکے سوتی تو میں ماں کے اپنی طرف منہ کرنے تک جاگتا رہتا اور جیسے ہی ماں میری طرف منہ کرتی تو ماں کی سانسیں مجھے تپتے صحرا میں بادصبا کے جھونکوں کی طرح محسوس ہوتیں۔
ماں کے جسم کی خوشبو مجھے مشک و عنبر سے زیادہ بھلی لگتی ۔
اُس دن نہ جانے کیوں میرے پاؤں منوں وزنی لگ رہے تھے ۔
ماں مجھے الوداع کہنے دروازے تک آئی
میں رخصت ہو کر گلی کی نُکَّر مُڑ چکا تھا
لیکن میں دوڑ کر واپس آیا تو ماں گلی کی نُکَّر کے قریب تک آ پہنچی تھی۔
میں نے دوڑ کر ماں کو گلے لگا لیا ۔
آج جیسی بے چینی مُجھے کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔
ماں نے کہا جا پُتَّر ۔
دفتر والے صاحب غُصَّے ہوں گے۔
آخری بات ماں کی آج بھی مجھے رُلا دیتی ہے۔
پُتر تیری آواز نئیں آندی
اور آج میں سوچتا ہوں
ماں کہاں ہو تمہاری آواز کیوں نہیں آتی
اور لائن کٹ گئی
شام کو ماں چلی گئی۔
لائن ہمیشہ کیلئے کٹ گئی۔
لیکن دعاؤں کی لائن تو کبھی نہیں ٹوٹی ناں۔
مائے او میری بھولی مائے
اگر تقدیر اجازت دیتی
تیرے ساتھ اتر جاتا میں
گور کے گُھپ اندھیروں میں۔
جن کی مائیں حیات ہیں اللّه عزوجل انہیں زندگی دے اور جن کی مائیں وفات پا گئی اللّه عزوجل انہیں صبر دے😢

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat tame posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share