Sada e Wanhar News

  • Home
  • Sada e Wanhar News

Sada e Wanhar News Weekly Newspaper

18/06/2022

بوچھال کلاں(نمائندہ خصوصی)بوچھال کلاں واٹر سپلائی میں بے ضابطگی مغربی محلہ میں بمشکل بیس منٹ پانی کی سپلائی وہ بھی باقائدہ نہیں ۔تفصیلات کے مطابق مغربی محلہ میں اس وقت واٹر سپلائی اسکیم میں بے ضابطگیاں پورے عروج پر ہیں ۔ماہانہ بل بھی مرضی کا وصول کیا جاتا ہے کسی گھر سے 500,کسی سے700 اور کسی سے لیا ہی نہیں جاتا۔واٹر سپلائی کمیٹی سے رابطے پر کوئی وضاحت کرنے کو تیار نہیں معتبر زرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ ملک ریاض نے بجلی کے بل کی مد میں کچھ عرصہ اپنی جیب سے بقیہ رقم پوری کر کے واٹر سپلائی اسکیم کو جاری رکھا بعد ازاں سولر انرجی سیور پلیٹس کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل میں کمی آئی اور واٹر سپلائی اسکیم کامیابی سے جاری ہے لیکن مغربی محلے میں تا حال سسٹم صحیح انداز سے نہیں چل پا رہا یہ شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ کچھ لوگ پہلے دن سے ہی بل نہیں دے رہے کمیٹی انتظامیہ کو اس سلسلے میں جلد میٹنگ بلا کر ان مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ یہ اسکیم کامیابی سے جاری رہے

محمد بخش بلوچ نے بذریعہ عدالت اپنی رولنمںر سلپ حاصل کر لیگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاربوائز بوچھال کلاں کے طالبعلم جس کی س...
17/06/2022

محمد بخش بلوچ نے بذریعہ عدالت اپنی رولنمںر سلپ حاصل کر لی
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاربوائز بوچھال کلاں کے طالبعلم جس کی سیکنڈ ایئر کی رولنمبر سلپ پرنسپل کالج نے ذاتی چپقلش کی بنا پر روک رکھی تھی آج سول جج صاحب کی عدالت کے حکم پر طالب علم محمدبخش بلوچ کو دے دی ہے واضح رہے کہ پرنسپل کچھ عرصہ سے غریب طالب علم کو مختلف طریقوں سے تنک کرتا رہا ہے جس کی شکایت ںذریعہ تحریری درخواست اعلی حکام کو ںھی متعدد بار دی گئ مگر تاحال کوئ شنوائ نہ ہوئ مذکورہ طالب علم نے سول جج صاحب کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے گزشتہ روز درخواست کی تھی کہ میری رولنمبر سلپ اور ہاسٹل میں پڑا میرا ذاتی سامان مجھے نہیں دیا جارہا آج عدالت نے پروفیسر فیاض پرنسپل کالج ھذا کی سرزنش کرتے ہوئے فوری طور پر رولنمبر سلپ طالب علم کے حوالے کرنے کا حکم صادر کیا اور ہاسٹل میں پڑا سامان بھی طالبعلم کے حوالے کرنے کا بھی حکم جاری کیا طالب علم محمد بخش کی پیروی معروف قانون دان چوہدری ظہیر منہاس نے کی جبکہ پرنسپل ذاتی طور پر اصالتا" پیش ہوئے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada e Wanhar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sada e Wanhar News:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share