9nn News

9nn News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 9nn News, Media/News Company, .

اومیکرون کا ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہےبراہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہےبوسٹر ڈوز موصول ہوئی...
28/01/2022

اومیکرون کا ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے

براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے

بوسٹر ڈوز موصول ہوئی ہے (اگر اہل ہو) اور ماسک پہننے اور سماجی دوری سمیت SOPs پر عمل کریں

بزرگوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ داخلے اور شرح اموات بڑی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے







28/01/2022

‏اسلام آباد:
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیرصدارت اجلاس.

علی امین گنڈا پور کی جانب سےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرالیکشن کمیشن کا نوٹس.

الیکشن کمیشن نےعلی امین گنڈا پور اوران کےبھائی عمرامین گنڈا پورکو طلب کر لیا.

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ طلب کرلی.

علی امین اور عمر امین کو سماعت کے لیے نوٹس جاری.









کراچی میں کل جماعت اسلامی کے تحتسپر ہائی وےنیشنل ہائی وےشاہراہ فیصلیونیورسٹی روڈاورماری پور روڈکو دھرنا دیکر بند کردیا ج...
27/01/2022

کراچی میں کل جماعت اسلامی کے تحت

سپر ہائی وے
نیشنل ہائی وے
شاہراہ فیصل
یونیورسٹی روڈ
اور
ماری پور روڈ

کو دھرنا دیکر بند کردیا جاۓ گا.





27/01/2022

‏شریف فیملی کےملازمین کےاکاؤنٹس سےاربوں روپےکی ٹرانزیکشن کا معاملہ.

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کا چئیرمین پی اے سی کو خط.

شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں.

‏کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا.

کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی؟

پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے.

‏پی اے سی ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے.

شریف فیملی کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی.

‏کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں؟

شہباز شریف جواب دیں، ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے.

‏کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈرکی کرپشن پرخاموش رہے گی؟

کیا کوئی اخلاقی جوازبنتا ہے کہ شہبازشریف اپوزیشن لیڈر رہیں؟

مطالبہ کرتی ہوں کہ پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے.

‏عالیہ حمزہ نے ملازمین کی تنخواہیں اور اکاؤنٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات بھی جاری کر دیں.

مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں 3.74 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے.

‏محمد اسلم کیشیئر کی تنخواہ 10 ہزار، 1.781 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے.

‏اظہرعباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار،1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے.

غلام شبیر قریشی سٹور کیپرکی تنخواہ 10600، 1.545ارب روپے ڈپازٹ.

اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، 1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے.

‏اقرارحسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، 1.186ارب روپے ڈپازٹ ہوئے.

‏توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، 48 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے.

ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے.

ایم انور اسسٹنٹ 15 ہزار تنخواہ، 88.3 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے.

ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، 71.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے.
عالیہ حمزہ کا خط

27/01/2022

لاہور :
نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ نےاعتراف جرم کرلیا اور کہا حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ، دوران تفتیش مرکزی ملزم عامر بٹ نےاعتراف جرم کرلیا.

ملزم عامربٹ نے اعتراف کیا کہ حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا، دونوں شوٹرز کو قتل کا ٹارگٹ دیا اور 3روزتک ریکی کی گئی اور حسنین شاہ کے دفتر کے قریب پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی تھی.

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ صحافی کو قتل کرنے والے شوٹرز پہلے بھی کئی بار جیل جا چکے ہیں جبکہ کئی افراد کو گولیاں مار کر زخمی بھی کر چکے ہیں.

تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عامربٹ نے 10 سال سےشوٹرز رکھے ہوئے تھے.

اس سے قبل سی آئی اے پولیس نے مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پرایک اور مبینہ ملزم فرحان شاہ کو گرفتار کیا تھا ، مبینہ ملزم کو رحمان پورہ سے گرفتار کیا گیا.

گذشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کیس میں پولیس نے تین شوٹرز کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان کو سی سی ٹی فوٹیج اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا.

واضح رہے پیر کے دن مقامی صحافی حسنین شاہ کو شوٹرز نے فائرنگ کرکے پریس کلب کے سامنے قتل کردیا تھا.

کراچی:‏شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا.شاہد آفریدی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا.‏شاہد آفریدی 2 روز بعد کورونا ٹ...
27/01/2022

کراچی:
‏شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا.

شاہد آفریدی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا.

‏شاہد آفریدی 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرائیں گے.

شاہد آفریدی 7 روز تک گھر میں قرنطینہ مکمل کریں گے.






‏آج کل نوازشریف کےآنےجانےکی فکرلگی ہے.چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے.‏جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ ...
27/01/2022

‏آج کل نوازشریف کےآنےجانےکی فکرلگی ہے.

چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے.

‏جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے.

اگر ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے.

‏نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اورعوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں.

اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے.

‏جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو کیسزپرخرچ کر دئیے.

لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں.

‏مہنگائی کا شورہے،مہنگائی کےخاتمے کیلئےکوئی تجویز نہیں دیتا.
چودھری شجاعت حسین



10/01/2022

اسلام آباد:
‏الیکشن کمیشن نےاسحاق ڈارکی بطورسینیٹررکنیت بحال کردی.

اسحاق ڈارکی رکنیت بحالی کانوٹیفکیشن جاری.

الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےحکم پراسحاق ڈارکی رکنیت بحال کی.

‏‏الیکشن کمیشن نے 29جون2018میں جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا.

جون2018سےجنوری2022 تک اسحاق ڈارکی رکنیت معطل رہی.

دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ.1 لاکھ سے 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک کا ریلا متوقع.دریا کنارے اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایت جار...
09/01/2022

دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ.

1 لاکھ سے 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک کا ریلا متوقع.

دریا کنارے اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری.

‏یوفون نے مری اور مضافات میں سیاحوں کے لیے مفت کالز کی سہولت کا اعلان کردیا.صارفین یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل پر مف...
09/01/2022

‏یوفون نے مری اور مضافات میں سیاحوں کے لیے مفت کالز کی سہولت کا اعلان کردیا.

صارفین یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل پر مفت کالز کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں.

بیلنس یا لوڈ نہ ہونے کی صورت میں بھی *4357 # ڈائل کرکے مفت کالز کی جاسکتی ہیں.
ترجمان یوفون

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افواہ اور جعلی قرار دے د...
09/11/2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افواہ اور جعلی قرار دے دیا.

فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں.
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

30/10/2021

کراچی :
نیشنل بینک پر سائبر اٹیک, مالی نظام جام.

نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں.

ہیکرز نے حملہ کل رات کیا.

ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کرلیا.

نیشنل بینک پر ایف بی آر جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے.

ہیکرز نیشنل بینک کے مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے.

نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں.

اسٹیٹ بینک, ایف بی آر این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں.

کل رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے.

پیر تک کامیابی نہ ملی تو آئسولیٹ کرکے سسٹم اور بینک سروسز جاری رکھیں گے.
عارف عثمانی
صدر نیشنل بینک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑااضافہ.وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپ...
16/10/2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ.

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک کا اضافہ.

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسےکا اضافہ کیا گیا.
پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے مقرر.

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 1روپے 44پیسہ اضافہ کیا گیا ہے.
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے48پیسے مقرر.

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 9پیسے اضافہ کیا گیا.
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 110روپے 26پیسے مقرر.

لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ.
لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت108روپے35 پیسے مقرر.

16 اکتور سے اس کا طلاق ہوگیا ہے.

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں 85ڈالر فی پیرل تک قیمتیں بڑھ جانےسے اضافہ کیا.

عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2018 کے بعد تیل کی یہ زیادہ سے زیادہ قیمت ہے.


13/10/2021

سندھ ہائی کورٹ

آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ان کی فیملی سمیت ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل اسپیشل بیچ نے فیصلہ جاری کیا

ملزمان میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، طفیل احمد شاہ، مٹھا خان شامل

شمشاد خاتون، اسلم پرویز لنگاہ، ذوالفقار علی ڈاہر، گلزار احمد بھی شامل

شکیل احمد، سید محمد شاہ، غلام مرتضیٰ، گلبہار لوہار بلوچ بھی شامل

َمنور علی، ناہید درانی، آٍغا شہباز علی خان درانی، اور عرفان بھی شامل

اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف ایک ارب سے زائد غیر قانونی آمدن سے اثاثے بنانے کا الزام ہے

ملزمان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کی مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ روپے ہے، نیب پراسیکیوٹر

آغا سراج درانی اور ان کی فیملی کے تسلیم شدہ اثاثوں کی مالیت 47 کروڑ روپے ہیں، ریاض عالم نیب پراسیکیوٹر

بے نامی جائیدادوں کو ملا کر ملزمان کی اثاثوں کی کل مالیت 1 ارب 6 کروڑ روپے بنتی ہے، نیب پراسیکیوٹر

ملزمان نے اثاثوں کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا، نیب پراسیکیوٹر

ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

سپریم کورٹ نے ضمانتوں پر دوبارہ دلائل سننے کے لئے معاملہ واپس ہائیکورٹ بجھوایا تھا

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلے کے لئے دو ججز پر خصوصی بینچ تشکیل دی تھی

کراچی :سندھ حکومت نے 19 اکتوبر 2021 کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا.نوٹیفیکیشن جاری ...
13/10/2021

کراچی :
سندھ حکومت نے 19 اکتوبر 2021 کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا.
نوٹیفیکیشن جاری

کراچی :سندھ حکومت نے 19 اکتوبر 2021 کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے سندھ بھر میں ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ...
11/10/2021

کراچی :
سندھ حکومت نے 19 اکتوبر 2021 کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے سندھ بھر میں ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی.
نوٹیفیکیشن جاری

‏سندھ کے وزیراعلی کے علاوہ وفاق اور تینوں صوبے کے کسی منتخب نمائندے نے مجھے نہیں پوچھا.ڈاکٹر قدیر خان کا مراد علی شاہ کو...
10/10/2021

‏سندھ کے وزیراعلی کے علاوہ وفاق اور تینوں صوبے کے کسی منتخب نمائندے نے مجھے نہیں پوچھا.

ڈاکٹر قدیر خان کا مراد علی شاہ کو چند روز قبل خط.








‏ڈاکٹر عبدالقدیر جان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان.قومی پرچم سرنگوں رہے گا.نوٹیفیکیشن‎  ‎
10/10/2021

‏ڈاکٹر عبدالقدیر جان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان.

قومی پرچم سرنگوں رہے گا.
نوٹیفیکیشن


اسلام آباد:ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر...
10/10/2021

اسلام آباد:
ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں۔
حالات زندگی

یکم اپریل 1396 کو موجودہ بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے اور انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کرلی تھی، انہوں نے 1960 میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی، بعد ازاں وہ مزید تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے، انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں۔

ڈاکٹر عبالدقدیر خان 15 برس یورپ میں رہنے کے بعد سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھتو کی درخواست پر 1976 میں پاکستان واپس آئے، انہوں نے 31 مئی 1976ء میں انہوں نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں اسی ادارے کا نام نام یکم مئی 1981 کو جنرل ضیاءالحق نے ’ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز نے نہ صرف ایٹم بم بنایا بلکہ پاکستان کے لئے ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ چودہ اگست 1996 میں صدر فاروق لغاری نے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا، اس سے قبل انہیں 1989 میں ہلال امتیاز کے تمغے سے بھی نوازا گیا تھا۔

  :  Closing Schedule:FROM:8th October, 2021, Friday, 8:00amTO:11th October, 2021, Monday, 8:00am
07/10/2021

:
Closing Schedule:

FROM:
8th October, 2021, Friday, 8:00am

TO:
11th October, 2021, Monday, 8:00am

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَCOMEDY KING     K HOSPITAL ME INTEEQAL KAR GAYE.  ELAJ K LIYE AIR AMBULANCE ME ...
02/10/2021

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ
COMEDY KING K HOSPITAL ME INTEEQAL KAR GAYE.

ELAJ K LIYE AIR AMBULANCE ME JAA RAHAY THAY.

TABIYAT KHARAB HONAY PAR AIR AMBULANCE KO ME UTARA GAYA THA.

کراچی:اج شہر کے تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے.شہر کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے.صرف اشیاء ضروریہ کی دکانیں ...
30/09/2021

کراچی:
اج شہر کے تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے.

شہر کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے.

صرف اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی ہوں گی.

کمشنر کراچی نے حکم نامہ جاری کر دیا.

اج کراچی میں عام تعطیل ہو گی.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان.پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ.ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضاف...
30/09/2021

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان.

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ.

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ.

مٹی کا تیل 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا.

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

سندھ میں کورونا ایس او پیز کا معاملہ محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز میں مزید ترمیم کرکے نیا حکم نامہ جاری کردیاان...
30/09/2021

سندھ میں کورونا ایس او پیز کا معاملہ
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز میں مزید ترمیم کرکے نیا حکم نامہ جاری کردیا
اندرونی تقریبات میں 200افراد کی اجازت
آوٹ ڈور میں400افراد شا مل ہوسکتے ہیں
نئے حکم نامہ میں بھی سینما کو کھلنے کی اجازت نہ مل سکی
حکم نامہ میں اسپورٹس کے پرانے احکامات کو جاری رکھا گیا ہے
انڈور ڈائننگ میں 50فیصد ویکسی نیٹڈ شہری بیٹھ سکتے ہیں
انڈور ڈائننگ کی اجازت رات12بجے تک ہوگی
آوٹ ڈور ڈائننگ صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لئے رات 12بجے تک ہوگی
ٹیک اوے، ڈرائیو تھروہفتے میں چوبیس گھنٹے جاری رہے گی
ہوٹل ملازمین کا ویکسینیشن ڈیٹا لازمی ہے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھانے کیلئے ویکسین کارڈ بھی اپنے ہمراہ رکھیں
شادی کی تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 200افراد شرکت کرسکتے ہیں
آوٹ ڈور شادی ولیمہ اور دیگر تقریبات میں400ویکسی نیٹڈ افراد شریک ہوسکتے ہیں
کراچی میں ہفتے کو سیف ڈے جبکہ دیگر ڈویژن میں جمعہ کو قرار دیا گیا
سندھ میں کاروباری افراد رات دس بجے جاری رکھ سکتے ہیں
فارمیسی،طبی سہولیات،سمیت دیگر ضروریات زندگی چوبیس گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن جاری رکھ سکتے ہیں
تمام متعلقہ اداروں کے ملازمین اور اسٹاف کا ویکسی نیٹڈ ہونا لازمی ہے
پبلک ٹرانسپورٹ میں70فیصد افراد سفرکرسکتے ہیں
سفر کے دوران کھانے پینے کی تمام اشیاء پر پابندی برقرار رکھا گیا ہے
ریلوے کے ذریعے70فیصد ویکسی نیٹڈ مسافر سفر کرسکتے ہیں
تمام پارکس سوئمنگ پولز میں 50فیصدشہری جاسکتے ہیں
شہریوں کا ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے
تمام تعلیمی ادارے50فیصد حاضری کے ساتھ ہفتے میں 3روز کھل سکتے ہیں
حکم نامہ 1اکتوبر سے15اکتوبرتک کیلئے جاری کیاگیا ہے

چہلم کے موقع پر کراچی ، حیدر آباد، سکھر ، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد.پابندی پ...
27/09/2021

چہلم کے موقع پر کراچی ، حیدر آباد، سکھر ، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد.

پابندی پولیس و رینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی.

محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 9nn News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share