بن لادن کا بہانہ بنا کر
کروسیڈ وار کے نام سے بش نے افغانستان پر جنگ مسلط کر دی لاکھوں کو قتل کیا
کسی عیسائی نے یہ نہیں کہا کہ عیسائیت تو امن کا مذہب ہے عیسی علیہ السلام کی تعلیمات تو یہ ہیں کہ :
اگر کوئی تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو اُسے دوسرا گال بھی پیش کر دو۔ اِسی طرح اگر کوئی تمہاری چادر چھین لے تو اُسے قمیص لینے سے بھی نہ روکو۔
(لوقا)
کسی عیسائی نے ایسا نہیں کہا کہ اب ہم ان مقتولین کے ورثاء سے کیسے کہیں گے کہ عیسائیت امن پسندی سکھاتی ہے
یہاں چند مزدوروں نے مذہب کی آڑ لیکر ایک شخص کو کیا قتل کر دیا بہت سے لوگ اس درد میں مبتلاء ہو گئے کہ اب ہم کیسے کہیں گے کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے۔
ساری دنیا میں وحشیانہ قتل کے واقعات ہوتے ہیں انہیں کوئی مذہب سے نہیں جوڑتا ہاں ہمیں ایسی نرالی نسل ملی ہے جو دشمن سے پہلے ہی قتل کے ایسے واقعات کو اسلام سے نتھی کر دیتی ہے ۔
religious Rampage killings in Europe
لکھ کر سرچ کریں جو اعداد و شمار ملیں گے وہ آنکھیں کھول دینے کو کافی ہوں گے
حال ہی میں نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں جس جنونی شخص نے 51 مسلمانوں کو دوران نماز شہید کر دیا تھا اور اس قتل کی لائیو سٹریم بھی سوشل میڈیا پر چلائی تھی اس کے اس وحشیانہ فعل کو کسی نے اس کے مذہب سے نہیں جوڑا حالانکہ یہ خالصتاََ مذہبی بنیادوں پر کیا جانے والا قت
ارسلان وقار چوہدری کی منسٹر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے وائس چانسلر آفس میں ملاقات اور یونیورسٹی کے مسائل پر گفتگو کی ملاقات میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب بھی موجود تھے.
ارسلان وقار چوہدری کی منسٹر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے وائس چانسلر آفس میں ملاقات اور یونیورسٹی کے مسائل پر گفتگو کی ملاقات میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب بھی موجود تھے.
خبر شامل کرتے ہیں ڈاہرانوالہ سے جہاں پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد پٹرول پمپس بند کر کے ہڑتال جاری ہے،
آج صبح اجلاس کے بعد صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن ڈاہرانوالہ حاجی عثمان صادق نے باقاعدہ ہڑتال کا اعلان کیا جس کے بعد ڈاہرانوالہ کے تمام پٹرول پمپس بند کر دیے گئے،
پٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے شہری سخت اذیت کا شکار ہو گئے، شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پٹرول بھروانے کے لیے دربدر ہو رہے ہیں،
ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے سٹی پریس کلب ڈاہرانوالہ سے بات کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد معاملات حل کر کے پٹرول پمپس کھلوائے جائیں تاکہ اس اذیت ناک صورتحال سے چھٹکارا حاصل ہو۔