Aawaza

Aawaza News, Views, Literature, Art and Sufiism
(1)

25/09/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزامات کیا ہیں، ان پر الزامات لگانے والے کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں، کیا وہ یزید کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں، کیا کوئی ان کے پاکستان آنے سے خوفزدہ ہے؟ ان سوالوں کے جواب دیتے ہیں ڈاکٹر فاروق عادل

لنک پہلے کمنٹ میں

15/04/2024

آج بھی ہمارے قدموں تلے زمین کیوں تھرتھرا رہی ہے، معیشت، سیاست اور جمہوریت کی بے قراری کو قرار کیوں نہیں آ رہا؟ سینیٹر عرفان صدیقی کے سوالات
مکمل کالم پڑھنے کے لیے پہلے کمنٹ میں لنک کلک کریں

15/04/2024

وہ کتابت خانے میں آلتی پالتی مارے بیٹھے ‘جادہ پیما’ کے صفحات دیکھتے جاتے اور جہاں کہیں کوئی سہو دکھائی دیتا، سید محمد حسن واسطی کو اصلاح کی ہدایت کرتے۔ یہ ذکر ہے استاد محترم پروفیسر سید ارشاد حسین نقوی صاحب کا۔ انبالہ مسلم کالج میں ویسے تو ہر استاد خوش پوش تھا لیکن جسے حقیقی خوش لباسی کہا جا سکتا ہے، وہ ان پر ختم تھی۔ گھونگھریالے سیاہ چمکتے ہوئے بال اور ہلکی مونچھوں کے ساتھ دل کش چہرہ مہرہ۔ ناک کی پھننگ پر زخم کا ہلکا سا نشان جو ان کی شان دار شخصیت پر بھلا لگتا۔ سردی ہو یا گرمی، موسم کے مطابق وہ سوٹ زیب تن کیا کرتے جس کے ساتھ رنگ کا خوش گوار امتزاج پیدا کرتی ہوئی ٹائی۔ اس وقت بھی وہ ایسے لباس میں ہی تھے اور نہایت بے تکلفی کے ساتھ پھسکڑا مار کر کاتب یعنی واسطی صاحب کے عین سامنے بیٹھے تھے۔ دیگر اساتذہ اور ان کے ہم عصر لیے دیے رہتے لیکن وہ ہمیشہ بے تکلفی اور سادگی سے کام لیتے۔ ان کے مزاج کی یہی خوبی تھی جو انھیں ممتاز ہی نہ کرتی بلکہ لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے مستقل جگہ بھی بنا دیتی۔
ایک بار دوران گفت گو رپورتاژ کا ذکر ہوا تو میں نے چند سوال کر دیے۔ نقوی صاحب کہنے لگے کہ ادھر آؤ، میں تمھیں بتاتا ہوں کہ یہ کیسی جادوئی چیز ہے۔ انھوں نے اپنی نشست کے دائیں جانب رکھے ہوئے ریک سے کوئی انتخاب نکالا اور ورق گردانی کر کے ایک تحریر نکال کر مجھے پڑھنے کے لیے دی۔ یہ ممتاز مفتی کی ‘ لبیک’ سے مسجد نبوی میں حاضری اور دوران نماز محسوسات اور اسی دوران میں کسی ‘ مرد قدیم’ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کی کیفیات کا بیان تھا، میں جس کے سحر کا شکار ہو گیا۔ اس کتابت خانے میں ‘ لبیک’ جب اچانک میرے ہاتھ لگی تو میں نے تقریبا چیخ مار دی۔ نقوی صاحب نے پلٹ کر میری طرف نیم مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا اور پوچھا کیا ہو گیا، برخوردار!
نقوی صاحب کا غصہ اور سرزنش بھی خوب ہوا کرتی تھی۔ وہ اپنے مسکراتے ہوئے چہرے پر غصے کی مصنوعی کیفیت طاری کرتے اور کہا کرتے:
‘ برخوردار، نیک اطوار بروز سوموار! خیریت تو ہے؟’۔۔۔۔۔۔۔

مہرباں استاد اور خوش نو و خوش ادا پروفیسر سید ارشاد حسین نقوی کا خوشو خوشو تذکرہ ۔۔۔۔۔ مکمل خاکہ پڑھنے کے لیے پہلے کمنٹ میں لنک کلک کیجئے

30/03/2024
بلوچستان کا مسئلہ کیسے پیدا ہوا اور کیسے بگڑا؟خان آف قلات کو ساتھ ملا کر ایک بھارتی کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کی ساز...
28/03/2024

بلوچستان کا مسئلہ کیسے پیدا ہوا اور کیسے بگڑا؟

خان آف قلات کو ساتھ ملا کر ایک بھارتی کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کی سازش کس کی اور کیوں کی؟

بلوچستان کا سرداری نظام کیا ہے، وہ کبھی ختم ہو سکتا ہے یا نہیں؟

بلوچستان پاکستان کا حصہ کیسے بنا، کون سی مقامی اور عالمی قوتوں نے کیا کردار ادا کیا؟

خان آف قلات کے منصوبے کیا تھے اور وہ کیسے بلوچستان کے خواب دیکھتے تھے؟

پاکستان کی تاریخ کے ان اہم سوالوں کے جواب اور ان موضوعات کے علاوہ مزید بہت کچھ جانیے

ڈاکٹر فاروق عادل

کی تازہ کتاب:

' جب مؤرخ کے ہاتھ بندھے تھے'
میں

کتاب شائع ہو گئی

حاصل کیجیے
پاکستان کے ہر بڑے بک اسٹال سے یا
قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور سے
رابطہ کے لیے:
03000515101

25/03/2024

عدلیہ کا عہدِ سیاہ کار اور غلطیوں کی اصلاح
کیا برسوں بعد کسی غلطی کی درستی انصاف کے تقاضے پورے کر دیتی ہے جب عدالتیں اس فیصلے پر پہنچیں کہ ججوں نے حلف توڑا یا اس مقصد کے لیے انھیں کٹہرے میں لانا ہوگا؟ سینیٹر عرفان صدیقی کے سوال

لنک پہلے کمنٹ میں

25/03/2024

ہاکی اور اسکواش کے کھیلوں میں پاکستان کا زوال کیوں؟
ہمیں اپنے ہیروز کی قدر کرنی ہوگی کیونکہ کھلاڑی ہونگے تو کھیل پروان چڑھانے میں مدد ملے گی اب بھی ہم ہوش کے ناخن لیں تو کھویا ہوا مقام حاصل ہوسکتا ہے

لنک پہلے کمنٹ میں

25/03/2024

ڈونلڈ لو نے قتل کی دھمکیوں کا انکشاف کر کے کون سے خطرے کا دروازہ کھولا، پی ٹی آئی کا کون سا معاملہ ترکیہ کے حالات سے مماثلت رکھتا ہے، مستقبل میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ جانئے ڈاکٹر فاروق عادل سے

لنک پہلے کمنٹ میں

17/03/2024

واقعات کو سائنسدان کی آنکھ سے دیکھنا، ان کے بخیے ادھیڑنا پھر انھیں جوڑنا، جوڑنے کے بعد رس کشید کرنا ، جرح کرنا کسی نتیجے پر پہنچنا پھر اسے قارئین کے سامنے پیش کرنا، یہ سب مبشر یعنی مسٹر بش کا کے قلم کا کمال ہے۔ نعیم فاطمہ علوی کے قلم سے

لنک پہلے کمنٹ میں

17/03/2024

یہ مسئلہ کس حکمران نے پیدا کیا، مہنگائی کے خاتمے کے لیے کیا قدم اٹھانا چاہئے، خرابی کی اصل بنیاد کیا ہے، جنرل مشرف کا جرم کیا تھا؟ جانئے ڈاکٹر فاروق عادل سے

لنک پہلے کمنٹ میں

17/03/2024

عطااللہ تارڑ کی اصل طاقت کیا ہے، میڈیا کے بنیادی مسائل کیا ہیں، انھیں کیسے حل کیا جا سکتا ہے، وزارت اطلاعات اور سرکاری اداروں میں کن اصلاحات کی ضرورت ہے؟ ڈاکٹر فاروق عادل کے قلم سے

لنک پہلے کمنٹ میں

08/08/2023

ایک ہمدم دیرینہ نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی میں پاکستان سے محبت والوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔ یہ لوگ اگر عمران خان سے محبت کرتے ہیں تو اس کی وجہ بھی پاکستان ہے۔

یہ دعویٰ تو شرح صدر کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا کہ یہ غداروں پر مشتمل گروہ ہے لیکن ایک پہلو عام طور پر نظر انداز ہو جاتا ہے اور وہ ہے، اس جماعت اور اس کے وابستگان کے طرز عمل کا مطالعہ۔ یہ مطالعہ ایک مختلف حقیقت سے پردہ اٹھاتا ہے۔

اگر ناگوار نہ گزرے تو ایک موازنہ ہماری مشکل آسان کر دے گا۔ پاکستانی سیاست میں عمران خان کا موازنہ اگر کسی شخصیت سے بنتا ہے تو وہ صرف اور صرف الطاف حسین ہیں۔ سندھ کے اردو بولنے والے خواہ وہ ایم کیو ایم سے متعلق رہے ہوں یا نہ رہے ہوں، عظیم محب وطن ہیں لیکن الطاف حسین کی ذات پر حلف وفاداری اٹھانے والے لوگ بالکل مختلف تھے۔

یہ الطاف حسین کے حلف یافتہ ہی تھے جنھوں نے انھیں " محسن انسانیت" قرار دیا۔ اب عمران خان کا معاملہ دیکھئے، ان کے ہاں حلف ہے یا نہیں، کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن اس کے باوجود اس گروہ میں ایسے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو اپنے لیڈر کی پرستش کرتے ہیں۔ ان ہی لوگوں نے ان کے لیے Peace be up him کہا اور کچھ نے کہا کہ وہ اس دور کا پیغمبر (نقل کفر کفر، کفر نباشد) ہے۔

کسی سماج میں اس قسم کے رجحانات محض اتفاق نہیں ہوتے بلکہ ایک بڑی اسکیم کے تحت ایسی شخصیت سازی کی جاتی ہے اور اس کے بڑے گہرے مقاصد ہوتے ہیں۔ یہ مقاصد کیا ہو سکتے ہیں، اس کی ایک معمولی سی جھلک قومی پرچم اور پاسپورٹ کی توہین کی صورت میں سامنے آ رہی ہے۔ مزید کیا مقاصد ہیں ؟ اب تک دستیاب معلومات کے مطابق دو مقاصد بہت واضح تھے جو پاکستان کے ڈیفالٹ کی صورت میں حاصل کیے جانے تھے۔ ان میں ایک پاکستان کے آئین کو اس کی انفرادیت سے اور دوسرے اسے اس کی دفاعی صلاحیت سے محروم کرنا تھا۔

بعض احباب سادہ لوحی میں فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کے معاملات کی سنگینی کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ کسی معمولی کام کے لیے تو نہیں ہو سکتی۔

ہمدم دیرینہ نے پی ٹی آئی کے افراد کی طرف سے قومی مقدسات کی توہین پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے تجویز کیا کہ شاہ محمود قریشی اس سلسلے میں متحرک ہوں۔ یہ سادگی کی انتہا ہے۔ شاہ محمود ہوں یا کوئی اور اس گروہ میں ان کی اسی طرح سے کوئی حیثیت نہیں ہے جیسے ایم کیو ایم میں الطاف حسین کے سوا ہر ایک آج بھی زیرو ہے۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے وہ دوست جو ایک واضح اور تاریخی نظریے کے پیروکار ہیں، عمران خان کے لیے ہمدردی کے جذبات کیوں رکھتے ہیں؟ اس کی ایک دردناک تاریخ ہے لیکن بالغ نظر سیاسی کارکن ماضی کی تلخیوں سے اوپر اٹھ کر سیاسی عمل کو آگے بڑھاتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے پیپلز پارٹی بھٹو کو کوہالہ کے پل پر پھانسی دینے کا اعلان کرنے والے اصغر خان کے ساتھ ایم آر ڈی میں بیٹھ گئی تھی۔

23/03/2023

بہتر ہے کہ ایسا سستا سرکاری آٹا نہ دیا جائے جس سے لوگوں کی جان جائے

22/03/2023

الیکشن کمیشن کے اعلان نے ایک بار پھر بدلے ہوئے موسم کی خبر دی۔

پاکستان پر چھائے ہوئے بے یقینی کے سائے چھٹنے کا آغاز ہو گیا

22/03/2023

رحمتوں اور برکتوں کا دریا بہنے لگا۔ آئیے، ان با برکت ایام میں سعادتیں سمیٹ کر اپنے جسم و جاں کو پاکیزہ بنا لیں تاکہ ارض پاک پر چھائے غربت، جہالت، جھوٹ اور مفاد پرستی کے دبیز سائے چھٹ جائیں اور یہ ابر کرم ہمارے دل و جاں کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے معطر کر دے

شہر رمضان مبارک

19/03/2023

آج کی تقریر نے ثابت کر دیا کہ 'خان اعظم' صرف فساد فی الارض پر یقین رکھتے ہیں

18/03/2023

عمران خان سے زلمے خلیل زاد کی خفیہ ملاقات کی اطلاع سنسنی خیز ہے۔

اس ملاقات سے کسی نئی سازش کی بو آتی ہے۔ عمران وضاحت دیں اور حکومت تحقیقات کرے

15/03/2023

زمان پارک میں پولیس پر حملوں کے الزام میں پکڑے گئے دو تہائی افراد افغان شہری نکلے۔

افغان شہریوں کا پی ٹی آئی سے کیا تعلق ہے، اگر تحقیقات ہوئی تو سنسنی خیز انکشافات متوقع ہوں گے

12/03/2023

راہول گاندھی نے ہندو فسطائی تنظیم آر ایس ایس کو اخوان المسلمین کے مشابہ قرار دے کر اپنی مسلم دشمنی ثابت کردی۔ بھارت کے ہندو خواہ مودی جیسے متعب ہوں، خواہ گانگریس جیسے نام نہاد سیکولر ، مسلم دشمنی میں سب برابر ہیں

09/03/2023

سیاسی عمل میں لاشیں گرانے کی خواہش ہر دو فریقین کے لیے نا پسندیدہ اور جمہوریت کی روح کے منافی ہے

https://www.aawaza.com/irfan-siddiqi/20651/2023/ تاریخِ عالم کی سب سے بڑی ناانصافیاں جنگ کے میدانوں کے بعد عدالت کے ایوا...
07/03/2023

https://www.aawaza.com/irfan-siddiqi/20651/2023/ تاریخِ عالم کی سب سے بڑی ناانصافیاں جنگ کے میدانوں کے بعد عدالت کے ایوانوں میں ہوئی ہیں || سینیٹر عرفان صدیقی آوازہ میں پاکستانی سیاست، معیشت اور دیگر المیوں کی جڑوں کی نشاندہی کرتے ہیں

تاریخِ عالم کی سب سے بڑی ناانصافیاں جنگ کے میدانوں کے بعد عدالتی فیصلے نے کرائیں ۔پاکستانی سیاست، معیشت اور دیگر المیوں کی جڑوں کی نشاندہی.

07/03/2023

توشہ خانہ کیس سننے والے جج نے عمران خان کے سیکیورٹی سٹاف کو جوڈیشل کمپلیکس کا سیکیورٹی معائنہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ ملزم کے نیچے لگنے اور ریاست کی اتھارٹی سرینڈر کرنے والی بات ہے۔ آگے آپ کی مرضی

06/03/2023

چیف جسٹس کی حیثیت سے ثاقب نثار کا حلف میرے سامنے ہوا۔ حلف کے بعد تقریب کے آخر میں عہدے دار کو مبارکباد دینے کی روایت ہے۔ میں بھی آگے بڑھا۔ وہ چیف جسٹس کے سیری مونیل لباس میں یوں کھڑے تھے جیسے نقل کر کے پاس ہونے والا لوندا محنت کرنے والے لڑکوں کی طرف حقارت سے دیکھتا ہے۔ میں مبارک باد دیے بغیر لوٹ آیا

06/03/2023

عمران خان الطاف حسین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ان کے عبرت ناک انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ میرا یہ لکھنا غضب ہو گیا۔ مہربان دو روز سے گالی گلوج میں مصروف ہیں ۔ لگے رہو منا بھائی

https://www.aawaza.com/farooqadil/20643/2023/ پاکستانی میڈیا کے بحران کا اصل سبب کیا ہے، خرابی کی بنیادیں کیا ہیں ادارہ ...
06/03/2023

https://www.aawaza.com/farooqadil/20643/2023/ پاکستانی میڈیا کے بحران کا اصل سبب کیا ہے، خرابی کی بنیادیں کیا ہیں ادارہ فروغ اردو کی عالمی میڈیا کانفرنس میں کیا خاص بات زیر بحث آئی، ڈاکٹر توصیف احمد خان کی کتاب کیا کہتی ہے؟ جانئے آوازہ میں ڈاکٹر فاروق عادل کے قلم سے

پاکستانی میڈیا کے بحران کا اصل سبب کیا ہے، ادارہ فروغ اردو کی عالمی میڈیا کانفرنس میں کیا خاص بات زیر بحث آئی؟

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aawaza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aawaza:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share