Kaargar TV&News

  • Home
  • Kaargar TV&News

Kaargar TV&News To help Others... crimes controls and proction of laws

‏"منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کی بڑی کاروائی"باغبانپورہ پولیس نے منشیات کی ترسیل کا بڑا گ...
28/06/2022

‏"منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کی بڑی کاروائی"
باغبانپورہ پولیس نے منشیات کی ترسیل کا بڑا گروہ گرفتارکرلیا،
78 کلو منشیات اور اسلحہ برآمد،منشیات کی سپلائی اور فروخت کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے،
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
tv&news

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مختلف قانونی رکاوٹوں اور طریقہ کار کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے تین ماہ کے اندر ع...
06/04/2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مختلف قانونی رکاوٹوں اور طریقہ کار کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے تین ماہ کے اندر عام انتخابات کرانے سے معذوری کا اظہار کیا ہے، عام انتخابات کی تیاریوں میں تقریباً 6 ماہ لگیں گے
انہوں نے کہا کہ حلقوں کی تازہ حد بندی بالخصوص خیبرپختونخوا میں جہاں 26ویں ترمیم کے تحت نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا اور ضلع و حلقہ وار انتخابی فہرستوں کو ہم آہنگ کرنا بڑے چیلنجز ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندی ایک وقت طلب کام ہے جہاں قانون صرف اعتراضات کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت فراہم کرتا ہے جبکہ انہیں حل کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے
عہدیدار نے کہا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے لیے کم از کم تین ماہ درکار ہوں گے، اس کے بعد ووٹرز کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا ایک اور بڑا کام ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی خریداری، بیلٹ پیپرز کا انتظام اور پولنگ عملے کا تقرر اور تربیت بھی چیلنجز میں شامل ہیں
tv&news

عمر چیمہ تحریک انصاف کے بنیادی کارکنوں سے ہیں آج وہ گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات ہوئے ہیں.  tv&news
04/04/2022

عمر چیمہ تحریک انصاف کے بنیادی کارکنوں سے ہیں آج وہ گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات ہوئے ہیں.
tv&news

  tv&news
03/04/2022

tv&news

شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز  کا انٹیلیجنس بیس آپریشن۔ دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کا سینیئر کمانڈر عظیم اللّٰہ اپنے چار سات...
29/03/2022

شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیس آپریشن۔ دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کا سینیئر کمانڈر عظیم اللّٰہ اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ آئی ایس پی آر
tv&news

گوجرانوالہ میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالاپولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ...
24/03/2022

گوجرانوالہ میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ کے علاقہ جنڈیالہ باغوالہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذوربچی کوعثمان نامی ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایااورفرارہوگیا
ایس پی سول لائنز اسدالرحمان کے مطابق پولیس نے فوری مقدمہ درج کیااورٹیم بنائی گئی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ملزم کاپتاچلایاگیااورچندگھنٹوں بعد ملزم کو گرفتارکرلیاگیا
ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیاہے۔ بچی کامیڈیکل اورملزم کاڈی این اے کروارہے ہیں، درندہ صفت شخص کوسخت سزا دینے کی کوشش کی جائے گی..!
tv&news

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طرف سے سندھ میں گورنر راج لگانے کے مشورے کے بعد پ...
19/03/2022

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طرف سے سندھ میں گورنر راج لگانے کے مشورے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ۔کل نہیں آج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے..!
tv&news

(یعقوب ناصر سے) ملتان میں مظفر گڑھ روڈ ڈیرہ محمدی کے قریب نمکو فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، جس سے دو مزدور جھلس گئے اور لاک...
19/03/2022

(یعقوب ناصر سے) ملتان میں مظفر گڑھ روڈ ڈیرہ محمدی کے قریب نمکو فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، جس سے دو مزدور جھلس گئے اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق نمکو فرائی کے دوران چنگاری اڑنے کی وجہ سے آگ لگی، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، جھلسنے والے دو مزدوروں فاروق اور واجد کو طبی امداد دی گئی جبکہ آگ پر قابو بھی پا لیا گیا، آگ سے لاکھوں روپے مالیتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ..!
tv&news

وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے...
18/03/2022

وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے
پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے نجی ٹی وی سے اتحادیوں کے جھکاؤ سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں، اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، جھکاؤ کو ریورس کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، کسی کو کچھ دیا نہیں، وزیراعلیٰ بنا تو تمام مسائل حل کر دوں گا۔اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچے اور پکے کا پتہ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے کہا تھا پاکستان تحریک انصاف میں اپنی پارٹی میں ضم کر لو، یہ والی آفر بی اے پی پارٹی کو بھی کی گئی، یہ ناسمجھی والی سوچ ہے، مہنگائی، ساڑھے تین سال کی پرفارمنس کی وجہ سے حالات ان کے خراب ہوئے، چھوٹے ہسپتالوں میں مک مکا ہو رہا ہے، صحت کارڈ کا آڈٹ تو کرائیں پہلے
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے، حکومت کے علاوہ تمام جماعتوں نے ہمیں پیشکش کی، حکومت کے گھبراہٹ کے فیصلے سامنے آ رہے ہیں، بس ایک ہی شخص گھبرایا ہوا پھر رہا ہے،پہلے حکومت اور پھر اپوزیشن جلسوں کے اعلان منسوخ کرے
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تنہا نہیں سب اکٹھے فیصلے کرینگے، ہمارا فیصلہ ایم کیو ایم کی وجہ سے رکا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی کے ساتھ مسائل ہیں، کل کی ملاقات میں آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے 70 فیصد معاملات حل کردیئے ہیں، آصف زرداری اپوزیشن کے ضامن بنے ہوئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کے ساتھ ملاقات جلد ہوگی..!
tv&news

سیالکوٹ ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ فہد بن فدا نے ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں  آتش بازی کا س...
17/03/2022

سیالکوٹ ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ فہد بن فدا نے ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج
tv&news

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر بارودی سرنگ نصب کرنے والوں کی تلاش شروع کردیبلوچ...
15/03/2022

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر بارودی سرنگ نصب کرنے والوں کی تلاش شروع کردی
بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 162 کلو میٹر دور ضلعے میں لیویز رسالدار محمد افضل نے بتایا کہ منگل کی صبح سانگان کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کی زد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آ گئی
انہوں نے بتایا کہ گاڑی فرنٹیئر کور 150 ونگ کی تھی جو وہاں سے گزر رہی تھی
رسالدار محمد افضل کے مطابق فرنٹیئر کور کے چار اہلکار دھماکے سے جان سے گئے جبکہ سات زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا
واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر بارودی سرنگ نصب کرنے والوں کی تلاش شروع کردی
صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے واقعے کو صوبے کا امن سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا..!

ابتدائی اطلاع۔۔۔محکمانہ سزائیں۔۔۔افسران کا پریشر۔۔۔۔ڈسمس ہونے کا ڈر۔۔۔شوکاز۔۔۔۔ڈرل سزائیں۔۔۔۔انصاف فراہم کرنے والے خود ا...
14/03/2022

ابتدائی اطلاع۔۔۔
محکمانہ سزائیں۔۔۔افسران کا پریشر۔۔۔۔ڈسمس ہونے کا ڈر۔۔۔شوکاز۔۔۔۔ڈرل سزائیں۔۔۔۔انصاف فراہم کرنے والے خود انصاف کے متلاشی۔۔۔۔قانون پر عملدرآمد کروانے والے خود قانون سے تھک گئے ۔۔
تھانہ نیکاپورہ میں تعینات 57 سالہ اسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسین نے اپنے تھانہ کے کمرہ میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔۔۔۔اب گھریلو پریشانیاں کہا جائے یا محکمانہ پریشانیاں کہا جائے یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔۔۔۔
tv&news

پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس کے افسران علاقائی لباس اور پگ میں ملبوس۔  tv&news
14/03/2022

پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس کے افسران علاقائی لباس اور پگ میں ملبوس۔
tv&news

شہبازشریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے اگر اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیں گے، چوہدری پرویز الہیٰ   t...
14/03/2022

شہبازشریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے اگر اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیں گے، چوہدری پرویز الہیٰ
tv&news

پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ کی مسلسل کاروائیاںایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ وسیم ڈار اور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طاہر مح...
14/03/2022

پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ کی مسلسل کاروائیاں
ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ وسیم ڈار اور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طاہر محمود گوندل کی زیرِ نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران تین مشتبہ اشخاص
فہد سکنہ اگوکی
عبداللہ سکنہ لاہور
فیضان سکنہ گوجرانوالہ
کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد رائفلیں اور شراب
برآمد کر لی ملزمان کو تھانہ اگوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے
انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر یاسر محبوب نے کہا کے شوقیہ اسلحہ ناجائز لے کر گھومنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی
tv&news

اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے والے انصار الاسلام کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے اور جمعی...
12/03/2022

اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے والے انصار الاسلام کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے..!
tv&news

سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے اجراء  سے متعلق  فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس...
12/03/2022

سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس کا نفاذ نہیں کر سکتے..!
tv&news

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہا ہے میرا خیال ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے..!  tv...
12/03/2022

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہا ہے میرا خیال ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے..!
tv&news

پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف شاندار کاروائیاںایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ وسیم ڈار او...
11/03/2022

پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف شاندار کاروائیاں
ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ وسیم ڈار اور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طاہر محمود گوندل کی زیرِ نگرانی ٹیم پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران کار میں سے تین مشتبہ اشخاص
عظیم ، روبن شہباز، عدنان ساکنان سیالکوٹ کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز
رائفل 44 بور
2 عدد پسٹلز اور گولیاں
برآمد کر لی ملزمان کو تھانہ اگوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے
انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر یاسر محبوب نے کہا کے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
tv&news

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaargar TV&News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaargar TV&News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share