MERA OKARA

MERA OKARA اسلام وعلیکم
مصالحہ جات اور ڈرائی فروٹ کا بااعتماد ادارہ

11/08/2023
یہ مسکراہٹیں یوں ہی سلامت رہیں مولامسکرانا بھی کسی نیکی سے کم نہیں لیکن تب مسکرانے کا اپنا ہی مزہ اور سکون ہے جب تمام لو...
11/06/2023

یہ مسکراہٹیں یوں ہی سلامت رہیں مولا
مسکرانا بھی کسی نیکی سے کم نہیں لیکن تب مسکرانے کا اپنا ہی مزہ اور سکون ہے جب تمام لوگوں کی خواہش ہو کہ آپ کو مایوس کن دیکھا جائے اور آپ پریشان رہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ کی تدبیر سب سے اعلی و ارفع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔❤️🎉❣️❤️🎉🎈🥳💐💖💖💐💐💐

18/10/2022
15/07/2021
17/01/2020

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

*کامران سکندر ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا نیوز اوکاڑہ*

17/01/2020

اوکاڑہ سلطان ٹاؤن میں خاتون کو قتل کردیا
ڈی پی او عمر سعید ملک موقع پر پہنچ گئے
رپورٹنگ
میاں ابرار حسین
ڈسٹرکٹ رپورٹر 92 نیوز اوکاڑہ

17/01/2020

اوکاڑہ سلطان ٹاؤن میں خاتون قتل
رپورٹنگ
جاوید سکندر سماء اوکاڑہ

قیامت بہت قریب ہےیہ پنجاب میں ضلع اوکاڑہ کا واقع ہےبڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم لوگوں میں انسانیت ختم ہوچکی ہے یہ ک...
10/01/2020

قیامت بہت قریب ہے
یہ پنجاب میں ضلع اوکاڑہ کا واقع ہے
بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم لوگوں میں انسانیت ختم ہوچکی ہے یہ کسی جانور یا ان پڑھ یا جاہل نے نہیں کیا بلکہ یہ ایک پڑھی لکھی جاہل ڈاکٹرنی نے کیا ہے.
جمشید علی ضلع اوکاڑہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی ہے مفلسی کے ہاتھوں تنگ تھا پندرہ سالہ بیٹی ثناء کو ذریعہ معاش میں اضافہ کے لیے لیڈی ڈاکٹر حمیراں "کوٹھی نمبر 385 جیڈ بلاک , پارک ویو سوسائٹی لاہور" کے گھر کام کاج کے لیے چھوڑ دیتا ہے.

اس کے عوض ماہانہ چند پیسے ملنے تھے اور کچھ ایڈوانس ملتا ہے جس سے تمام خاندان کی روٹی بمشکل پوری ہونی تھی ابھی تقریبا دو ہفتے کا وقت گزرا تھا کہ بیٹی والدین کو کال کرتی ہے معصوم بیٹی کہتی ہے کہ اس گھر والوں کا رویہ میرے ساتھ اچھا نہیں ہے بیچارے والدین بیٹی کو کہتے ہیں کہ بیٹا یکم سے پہلے ان سے جو ایڈوانس پیسے لیے تھے وہ اکھٹے کر لاتے ہیں ان کو واپس کر کے تجھے لے جائیں گے..

لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ ایڈوانس کے پیسے اکھٹے کرنے اور لاہور آنے سے پہلے بابا کی گڑیا اس ظالم دنیا کے مظالم کی تاب نہ لانے کے سبب دوسری دنیا میں جا چکی ہوگی والدین کو اطلاع ملتی ہے کہ ان کی بیٹی مر چکی ہے بیچارے جب معصوم گڑیا کی لاش دیکھتے ہیں تو اس کے چہرے کے اردگرد زخموں اور ناخنوں کے نشان ہیں والدین کو خاموش رہنے کے لیے دس لاکھ کی پیش کش کی جاتی ہے..

جس کو ٹھکرا کر جمشید علی قانون سے انصاف مانگتا ہے ابتدائی ضروری رپورٹس ہوتی ہیں واللہ علم مخلصانہ تھیں یا گڈ مڈ کی گئی تھی رپورٹ کےمطابق لڑکی کو صرف ڈنڈوں سوٹوں کے تشدد سے مارا گیا ہے جب کہ والدین کے مطابق لاش کی حالت کو دیکھ کر جو سمجھ آتا تھا وہ صرف تشدد نہیں اس کے علاوہ بھی کچھ تھا کیونکہ لاش کے چہرے اور اردگرد ناخنوں کے زخموں کے نشانات تھے پولیس کو جو کپڑے لاش کے پاس سے ملے ان پر خون کے دھبے تھے..

اس وقت ڈاکٹر حمیراں اور اس کا شوہر پولیس کی حراست میں ہیں کیا بے چاروں کو انصاف مل پائے گا یہ تو ابھی وقت کے ساتھ ساتھ پتا چلے گا لیکن میں سوچ رہی ہوں کہ کیا یہ معاشرہ قابل برداشت ہے کیا اس بچی کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے غربت میں جنم لیا تھا کیا ذمہ داروں کو سزا مل پائے گی..

اس بے حس معاشرے میں رہتے ہوئے سکون اور انصاف تلاش کرنا مجھے تو ممکن نہیں لگتا کیا ایسے درندہ صفت ظالموں کو شرعام پھانسی نہیں ہونی چاہئیے..

⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩LIKE AND SHARE THIS PAGE
10/01/2020

⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩
LIKE AND SHARE THIS PAGE

06/01/2020

اوکاڑہ صمد پورہ روڈ پر کباڑ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی کامران سکندر ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا نیوز اوکاڑہ۔۔۔۔۔۔

قابلِ فکر تحریر۔۔۔۔۔۔۔قصہ قوم لوط کا حضرت لوط علیہ السلام کے زمانے میں نوجوان لڑکے عورتوں کے بجائے مردوں کے ساتھ برا کام...
05/01/2020

قابلِ فکر تحریر۔۔۔۔۔۔۔قصہ قوم لوط کا
حضرت لوط علیہ السلام کے زمانے میں نوجوان لڑکے عورتوں کے بجائے مردوں کے ساتھ برا کام کرتے حضرت لوط علیہ السلام ان کو بہت روکتے لیکن وہ باز نہ آتے خوبصورت نوجوان جہاں بھی ہوتے یہ برائی ان میں پائی جاتی لوط علیہ السلام اس برائی سے تنگ آ گئے ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام چند فرشتوں کے ساتھ انسانی شکل میں حضرت لوط علیہ السلام کے گھر مہمان بن کر آئے جو کہ بہت خوبصورت اور حسین تھے حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی جو کہ کافرہ تھی بستی کے لوگوں کے پاس گئی اور ان کو یہ خبر دی حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کے کئی نوجوان دروازے پر آ گئے اور آواز دینے لگے کہ ان کو ہمارے حوالے کرو ہم نے اپنی خواہشات پوری کرنی ہیں حضرت لوط علیہ السلام نے ان کو بہت سمجھایا کہ یہ میرے مہمان ہیں میں ان کو تمہارے حوالے نہیں کروں گا لیکن وہ نہ مانےحضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت لوط علیہ السلام سے کہا ان کو اندر آنے دیں جب دروازہ کھولا وہ اندر آئےاور حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ان کی آنکھوں پر اپنا پر مارا ان کی نظر چلی گئی اور باہر چیختے ہوئے چلے گئے کہ حضرت لوط علیہ السلام کے گھر جادوگر آئے ہوئے ہیں حضرت لوط علیہ السلام کو کہا کہ آپ اپنے ماننے والوں کو ساتھ لے کر اس بستی سے نکل جائیں اور کوئی پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھے آپ کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں ہو گئی پھر حضرت جبرائیل علیہ السلام نے بستی کی زمین کو اوپر اٹھایا آسمان کے قریب لے گئے اس طرح اٹھایا کہ پانی کا گلاس بھی نہیں گرا اور اوپر آسمان کے قریب سے الٹا کرکے نیچے پھینکا اور اوپر سے پتھر برسائے اس طرح وہ بستی تباہ وبرباد کر دی گئی ہمارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے یہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت وشان کا وسیلہ ہے کہ آج ہمارے اوپر اس طرح کے عذاب نہیں آتے اگر برائیاں دیکھی جائیں تواس سے بھی بےشمار برائیاں اور غلط کام پائے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی برائی سے بچائے

الحمدللہ ثم الحمدللہاسلام وعلیکم اوکاڑہاوکاڑہ کا یہ پیکج آپ کو ہر اوکاڑہ کی ہر خاص و عام بات سے آگاہ کرنے کیلئے بنایا گی...
05/01/2020

الحمدللہ ثم الحمدللہ
اسلام وعلیکم اوکاڑہ
اوکاڑہ کا یہ پیکج آپ کو ہر اوکاڑہ کی ہر خاص و عام بات سے آگاہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے اور مجھے موقع ملا کہ میں اپنے اوکاڑہ کا مثبت چہرہ عوام کو اور منفی چہرہ ضلعی انتظامیہ کو چوری ڈکیتی رہزانی اور لوگوں کے تحفظات پولیس کیلئے اجاگر کر سکوں تاکہ لوگوں کے اس اوکاڑہ کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے۔
اسی کے ساتھ ساتھ میں اوکاڑہ کے تمام اولیا اللّٰہ کی تاریخی اور تاریخی مقامات کے بارے میں بھی اپنے اوکاڑہ کے ساتھیوں کو بتا سکوں سو پلیز اس پیج کو زیادہ سے زیادہ شیئر اور لایک کریں۔۔۔۔۔۔
شکریہ
ایڈمن
میرا اوکاڑہ سب کا اوکاڑہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاد رہے آباد رہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MERA OKARA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share