M Dera News

M Dera News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M Dera News, Media/News Company, .

10/11/2024

The 3rd and final day of the Horse and Cattle Show 2024 was packed with excitement and memorable moments! Thank you to all participants and visitors for making it a celebration to remember!

04/11/2024

ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈاپور کی قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے صحافی شیراز احمد شیرازی سے گفتگو

04/11/2024

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں زکوٰة کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی زکوٰة کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کے تحت اضلاع کی سطح پر بھی زکوٰة کمیٹیاں جلد قائم کی جائیں گی، جو مستحق افراد کو زکوٰة کی فراہمی میں کردار ادا کریں گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ہدایات پر صوبے میں فی کس زکوٰة کی رقم میں اضافہ کیا جارہا ہے، جو کہ اب 12,000 روپے سے بڑھا کر 24,000 روپے تک کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنا اور ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ

04/11/2024
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے زیر اہتمام ( Alternate Learning Pathways )اے ایل پی پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے ط...
04/11/2024

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے زیر اہتمام ( Alternate Learning Pathways )اے ایل پی پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کی نشتر ہال پشاور میں گریجویشن تقریب. وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت. صوبائی کابینہ اراکین فیصل خان ترکئی، محمد سجاد، قاسم علی شاہ کے علاؤہ سرکاری حکام، شراکت دار اداروں کے نمائندے، طلبہ اور اساتذہ بھی شریک

• وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور نے اے ایل پی پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔ اے ایل پی پروگرام کے پیکج ای کے تحت 14,487 طلبہ نے تعلیم مکمل کی۔ اے ایل پی پروگرام کے تحت اب تک مجموعی طور پر 62,000 طلبہ نے تعلیم مکمل کی ہے

• اے ایل پی پروگرام کا بنیادی مقصد ان بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے جو سکولوں سے باہر ہیں اور انکی عمریں زیادہ ہونے کی وجہ سے سکولوں میں داخلہ نہیں لے سکتے. اس وقت اے ایل پی پروگرام کے تحت 27 اضلاع میں قائم 1267 سنٹرز میں 42644 طلبہ زیر تعلیم ہیں.

28/10/2024

*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کا اعلان*

*مرشد عمران خان کے حکم پر پہلا جلسا پشاور میں*

*‏پشاور سرحد یونیورسٹی کے سامنے 8 نومبر بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے پاکستان تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔*

*زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں بک فیئر کا کامیاب انعقاد**زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعلیم و تحقیق کے شعبے میں...
25/10/2024

*زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں بک فیئر کا کامیاب انعقاد*
*زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعلیم و تحقیق کے شعبے میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ*
ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آوٹ 24اکتوبر 2024)زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں بک فیئر کا کامیاب انعقادزرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللّٰہ کی خصوصی ہدایت پر ایک شاندار بک فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بک فیئر طلبہ، اساتذہ اور محققین کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ جدید علمی وسائل اور کتب تک رسائی حاصل کرسکیں۔بک فیئر کے انعقاد میں رجسٹرار عبدالباسط خان، وائس چانسلر کے سیکرٹری شیراز احمد مغل اور ڈائریکٹر ایڈمن فرجاد سکندر کا کلیدی کردار رہا۔انہوں نے اپنی انتھک محنت اور جامع منصوبہ بندی سے اس ایونٹ کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت بک فیئر کی تیاری اور اس کا انعقاد بہترین انداز میں ممکن ہو سکا، جسے تمام شرکاء نے سراہا۔بک فیئر میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر مشتمل کتب کا جائزہ لیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی علمی سرگرمیاں ان کی تعلیمی زندگی میں بے حد مفید ہیں اور انہیں نصابی اور غیر نصابی مواد تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی طلبہ کی علمی دلچسپی کو سراہا اور انہیں مزید ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔بک فیئر میں مقامی اور بین الاقوامی پبلشرز کی کتب دستیاب تھیں، جو مختلف موضوعات جیسے زراعت، سائنسی تحقیق، معاشرتی علوم، اور ادب پر مبنی تھیں۔ اس کے علاوہ، جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل لائبریری سسٹمز، اور تحقیقی جرنلز پر بھی خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلبہ نے گہری دلچسپی لی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللّٰہ نے اس موقع پر کہا کہ زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعلیم و تحقیق کے شعبے میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، اور اس قسم کی سرگرمیاں طلبہ کو علمی میدان میں آگے بڑھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق میں بھی دلچسپی لینے کی تاکید کی تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کرسکیں۔یہ بک فیئر نہ صرف تعلیمی حلقوں میں مثبت اثرات چھوڑے گا بلکہ طلبہ کے ذہنی اور فکری ارتقاء میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
ازطرف:شیراز احمد مغل
پی آر او زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

ؤزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس (ترمیمی) ایکٹ 2024 پاس کرلیا ہے۔ خیب...
22/10/2024

ؤزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس (ترمیمی) ایکٹ 2024 پاس کرلیا ہے۔
خیبر پختونخوا پولیس (ترمیمی) ایکٹ 2024 میں پولیس ایکٹ 2017 میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان ترامیم کا خلاصہ درج ذیل ہے:

* وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کی طرف سے قانون و امن کے معاملات میں دی گئی ہدایات پر فوری عملدرآمد کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

* صوبائی عوامی تحفظ کمیشن کے دو ارکان کو اجلاسوں میں مبصر کے طور پر شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

* صوبے میں پولیس کی انتظامیہ صوبائی پولیس افسر کے ماتحت ہوگی، تاہم یہ انتظام وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کی پالیسی، نگرانی، اور رہنمائی کے تابع ہوگی۔

* گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

* دفعہ 21، 24، اور 37 کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

* پولیس کے تمام قوانین اب حکومتی منظوری کے تابع ہوں گے۔

* صوبائی عوامی تحفظ کمیشن کے ارکان کی تعداد 13 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی ہے، جس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے علاوہ اقلیتی نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔

* پولیس شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا گیا ہے، جس کے تحت صوبائی عوامی تحفظ کمیشن کو علاقائی پولیس شکایات اتھارٹی کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

* کیپیٹل سٹی ڈسٹرکٹ عوامی تحفظ کمیشن میں صوبائی اسمبلی، مقامی حکومت کے ارکان، اور آزاد ارکان جیسے ریٹائرڈ سول سرونٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

* ہر ضلع میں دس ارکان پر مشتمل ڈسٹرکٹ عوامی تحفظ کمیشن قائم کیا جائے گا، جس میں صوبائی اسمبلی اور مقامی حکومت کے نمائندے، اور آزاد سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔

* کمیشن کی مدت چار سال مقرر کی گئی ہے۔

* کمیشن کے ارکان کی مدت بھی چار سال ہوگی، جب تک وہ استعفیٰ نہ دیں یا نااہل قرار نہ پائیں۔

* علاقائی پولیس شکایات اتھارٹی میں مقامی حکومت، ریٹائرڈ سول سرونٹس، ججز، وکلا، اور ریٹائرڈ پولیس افسران شامل ہوں گے۔

* شکایات کے تفتیشی طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، جس میں لوکل انکوائری، سپروائزڈ انکوائری، ڈائریکٹڈ انکوائری، اور انڈیپنڈنٹ انکوائری شامل ہیں۔

* نئی دفعات 70-A تا 70-F میں پولیس کے خلاف شکایات کی تفتیش کے مختلف طریقے اور ان کے نتائج کے حوالے سے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

* حکومت کو قواعد و ضوابط بنانے کا اختیار حاصل ہوگا اور وہ سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کر کے ان کو نافذ کرے گی۔

یہ ترامیم وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے پولیس معاملات پر کنٹرول کو مزید مضبوط بناتی ہیں، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر کرتی ہیں، اور پولیس کے عمل میں شفافیت کو یقینی بناتی ہیں، جبکہ سول سوسائٹی کا کردار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

17/10/2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کل 18 اکتوبر جمعہ کے احتجاج سے حوالے سے خصوصی وڈیو پیغام!

05/10/2024

*وفا کا دوسرا نام علی امین*
*نا اقتدار کی لالچ نا کرسی کی لالچ بلکے کشتیاں جلا کر اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے تحریک چلانے نکلا ہے*
*نڈر لیڈر آصلی اور نسلی*

05/10/2024

ڈی چوک سے تازہ ترین ویڈو

05/10/2024

علی امین گنڈاپور نے عوام میں کھڑے ہوکر کپتان کے حق میں نعرے لگوائے۔

05/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تحریک انصاف کی تاریخی ریلی ڈی چوک اسلام آباد کی جانب رواں دواں: عمران خان، بانی چیئرمین تحریک انصاف، کی واضح ہدایات پر علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے عوام کا جم غفیر انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ ریلی عوام کے حقوق کے تحفظ اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کی علامت ہے۔ ریلی کے شرکاء عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں ائیں کی بالادستی اور انصاف پر مبنی نظام کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈی چوک پہنچنے تک یہ قافلہ حکومت وقت کے سامنے عوامی طاقت کا مظہر ہوگا۔"

05/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تحریک انصاف کی تاریخی ریلی ڈی چوک اسلام آباد کی جانب رواں دواں: عمران خان، بانی چیئرمین تحریک انصاف، کی واضح ہدایات پر علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے عوام کا جم غفیر انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ ریلی عوام کے حقوق کے تحفظ اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کی علامت ہے۔ ریلی کے شرکاء عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں ائیں کی بالادستی اور انصاف پر مبنی نظام کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈی چوک پہنچنے تک یہ قافلہ حکومت وقت کے سامنے عوامی طاقت کا مظہر ہوگا۔"

05/10/2024

الحمدللہ
عمران خان کا جانسار علی امین گنڈاپور اپنے لشکر کے ساتھ اسلام آباد کی حدود میں داخل

اسلام آباد اور راولپنڈی والوں پہنچو استقبال کے لئے فورن

05/10/2024

*کپتان کا چیتا عوامی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اس کھیل کو اس وقت بلکل پرنٹ لائن سے لیڈ کررہا ہے اور پرنٹ پر کھڑے ہو کر انقلابی نعروں سے D چوک کی طرف گامزن**جو نہیں نکل سکتے دعائیں دے* #عوامی-وزیراعلی

05/10/2024

*عوامی وزیر علی امین کا قافلہ 15 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے 🔥🔥🥵* *‏خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد میں داخل**روک سکتے ہو تو روک لو..✌️**‎ *

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Dera News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share