News & Views

News & Views Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News & Views, Media/News Company, .

پشاور میں پختونخواہ مثالی پولیس کا ایک اور کارنامہ۔۔۔۔۔ غریب اور رزق حلال کمانے والے فلائنگ کوچ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سے غ...
27/06/2021

پشاور میں پختونخواہ مثالی پولیس کا ایک اور کارنامہ۔۔۔۔۔
غریب اور رزق حلال کمانے والے فلائنگ کوچ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سے غیر قانونی اور جگہ ٹیکس وصول کرنے اور چالان کے نام پر ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرنے کے بہانے لوٹنے اور جرمانہ رسید مانگنے پر سرعام مار مار کر لہو لہان کردیا گیا جسے بغرض علاج معالجے ہسپتال لیجایا گیا وہاں بھی غریب اور عام عوام کی فریاد سن ان سنی کرتے ھوئے پولیس اہلکاران نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کامیاب کوشش کی اور معاملہ کو معمولی جھگڑا درج کرکے انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی جب مجروحین برائے درج کرنے ایف آئی آر ہسپتالی رپورٹ مراسلہ سمیت تھانہ چمکنی پشاور پہنچے تو تھانہ پولیس نے بھی اپنی پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلئے متعلقہ ٹریفک پولیس کی پہلے سے درج کرنے ایف آئی آر میں مجروحین کو تھانہ حوالات میں بند کرکے صلح کرانے کی کوشش کر رہے ہیں مجروحین کی اعلی حکام اور منتخب عوامی نمائندوں اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کچھ دیر میں ۔۔۔۔۔

04/06/2021
06/08/2020

حکومت پنجاب نے تمام فیکٹریوں کارخانوں کو ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے ایس اوپیزپرعملدرآمدکرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دیدی

05/08/2020

کراچی میں جماعت اسلامی کے ریلی میں دھماکہ ۔فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔۔ذرائع ۔۔

28/07/2020

ضلع لکی مروت کا نام تبدیل کرنے پر اخراجات کا تخمینہ کے بارے میں رپورٹ تیار

ضلع لکی مروت کا نام تبدیل کرنے پر اخراجات کا تخمینہ کے بارے میں رپورٹ تیار کرلی گئی ،ضلع کے نام کی تبدیلی کے لئے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے سے زائد اخراجات

آئیں گے ،نئے پاسپورٹ ،نئی دستاویزات وغیر ہ کی تیاری کی جائے گی ،لکی مروت کے نام کی تبدیلی کے مطالبے کے بعد سرکاری کاغذات ،وغیر سرکاری کاغذات ،الیکشن کمیشن ،نقشہ جات ،تعلیمی اداروں

،ڈومیسائل ،شناختی کارڈ ،نادرا ،پاسپورٹ سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے اخراجات کے بارے میں رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع کے نام کی تبدیلی پر مجموعی طور پر 25 کروڑ

روپے سے زائد اخراجات آئیں گے ،ضلع لکی مروت کے نام کی تبدیلی پر اپوزیشن اور حکومت تیار نہیں ہے ،صوبائی اسمبلی میں ضلع کی تبدیلی پر جھڑپیں بھی شروع ہوچکی ہیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ادارے ضلع

کے نام کی تبدیلی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع کے نام کی تبدیلی سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور تبدیلی کے کاغذات مکمل کرنے میں کئی ماہ درکار ہوں گے

تاہم بعض محکموں نے نام کی تبدیلی کی حامی بھری ہے۔

افسوسناک خبر 😭مردان کے شہری علاقہ لنڈاکے چاٹو چوک کے رھاٸشی ٹیکسی ڈراٸیور فاروق کشمیری سے نامعلوم راہ زنوں نے کارچھننے ک...
07/07/2020

افسوسناک خبر 😭
مردان کے شہری علاقہ لنڈاکے چاٹو چوک کے رھاٸشی ٹیکسی ڈراٸیور فاروق کشمیری سے نامعلوم راہ زنوں نے کارچھننے کے دوران مزاحمت پر فاٸرنگ کرکے قتل کر ڈالا ۔لاش طورو کے علاقہ میں روڈ کنارے کھیتوں میں پھینک کر کار لے اڑے۔۔۔مقدمہ درج۔۔۔!!

لوئر دیر بلامبٹ شاٹئی درہ اور چرگورئی ملک آباد کے علاقوں میں باولے کتے نے 15 لوگوں کو کاٹ لیا، جس میں 08 بچوں سمیت 04 خو...
06/07/2020

لوئر دیر بلامبٹ شاٹئی درہ اور چرگورئی ملک آباد کے علاقوں میں باولے کتے نے 15 لوگوں کو کاٹ لیا، جس میں 08 بچوں سمیت 04 خواتین اور 03 مرد شامل تھے ۔۔۔

پشاور باچاخان ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن عملے کی فرض شناسیشارجہ سے پشاور آنے والا مسافر اپنا قیمتی سامان لاونچ میں بھول گی...
06/07/2020

پشاور باچاخان ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن عملے کی فرض شناسی
شارجہ سے پشاور آنے والا مسافر اپنا قیمتی سامان لاونچ میں بھول گیا تھا۔سی اے اے سپروائز کو قیمتی زیورات سے بھرا تھیلا کسٹم کاوئنٹر کے قریب ملا۔سی سی ٹی وی فوٹیجزز کی مدد سے مسافر کو ڈھونڈ کر سامان حوالہ کردیا گیا۔
سی اے اے

پشاور: عامر تہکالے کا مسلہ شدت اختیار کر گیا۔پشاور: کوریج کے دوران پشاور بیورو کی سچ ٹی وی کی ٹیم کے ساتھ  پولیس کے نازی...
26/06/2020

پشاور: عامر تہکالے کا مسلہ شدت اختیار کر گیا۔

پشاور: کوریج کے دوران پشاور بیورو کی سچ ٹی وی کی ٹیم کے ساتھ پولیس کے نازیبا الفاظ

پشاور۔ پولیس کی جانب سے سچ ٹی وی کی ٹیم کو زد و کوب کیا گیا۔

پشاور: سچ ٹی وی کی ٹیم کو ٹریفک ہیڈکوارٹر میں زبردستی رکھا گیا ۔

پشاور: سچ ٹی وی کے رپورٹر واجد شہزاد اور کیمرہ مین ارسلان طارق کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بلا وجہ رکھا گیا

پشاور: رپورٹر کے تعارف کروانے کے باوجود بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے گالم گلوچ جاری رہی ۔

پشاور : ٹریفک پی آر او شہاب کی جانب سے صحافیوں سے معزرت۔

پشاور: جن اہلکاروں نے گرفتار کیا بعد میں ماننے سے مکر گئے ۔

24/06/2020

کراچی طیارہ حادثہ: پائلٹس کے ذہن میں کورونا سوار تھا، غلام سرور خان

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹ اور کو پائلٹ کے ذہنوں پر کورونا سوار تھا، ساری گفتگو کورونا پر کر رہے تھے، کنٹرولر کی کال بھی جلدی میں سن کے کہا گیا میں مینیج کر لوں گا، زیادہ خود اعتمادی دیکھنے کو ملی، پائلٹ نے جہاز کو آٹو کنٹرول سے مینوئل پر منتقل کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طیارہ گرنے سے 29 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن گھروں پر طیارہ گرا ان کا سروے کروادیا ہے جب کہ گھروں کے نقصانات کا بھی سروے کرایا گیا ہے، جن گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کا ازالہ بھی جلد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور کورونا کی صورتحال کے باوجود انکوائری بورڈ نےفرائض منصبی انجام دیے، ایک عوامی رائے سامنے آئی کہ پائلٹس کو بھی انکوائری کمیٹی کا حصہ بنایا جائے جس پر 2 پائلٹس کوکمیٹی کا حصہ بنایا، مکمل انکوائری رپورٹ میں تمام ترمعاوضہ جات، محرکات اور حقائق سامنے لائیں گے، مکمل رپورٹ بھی اس ایوان کی سامنے پیش کی جائے گی۔
غلام سرور نے کہا کہ بد قسمتی سے پی آئی اے کے 4 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں، بدقسمتی سے پائلٹس کو بھرتی کرتے وقت میرٹ کو نظر انداز کیا گیا، پائلٹس کو بھی سیاسی بنیادوں پر بھرتی کروایا جاتا ہے، جودکھ کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بھی ہم تمام حقائق سے متعلق آ گاہ کررہے ہیں اور ذمے داروں کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا

24/06/2020

عامر تہکالے نامی شخص پر پولیس تشدد اسے برہنہ کرنے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج آج 24 جون شام 6بجے پریس کلب پشاور کے سامنے ہو گا

24/06/2020

وزیر اعلی محمود خان نے تہکال واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کی معطلی اور فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

وزیر اعلی نے پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا
آئی جی پی کو واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو فوری معطل اور گرفتار کرنے کا حکم۔
واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ۔
پشاور: متاثرہ شہری کو مکمل انصاف دیا جائے گا، محمود خان
پشاور: واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی، وزیر اعلی
پشاور: کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محمود خان
پشاور: اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اس کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں، وزیر اعلی
پشاور: زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے، وزیر اعلی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سر...
19/06/2020

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ نے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت کی۔ کیس کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں ایک وقفے کے بعد فل کورٹ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا جب کہ عدالت نے جسٹس قاضی فائز کو جاری شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیے۔ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں بتایا کہ ایف بی آر اہلیہ کو 7 دن کے اندر نوٹس جاری کرے، ایف بی آر کے نوٹس جج کی سرکاری رہائش گاہ پر ارسال کیے جائیں، ہر پراپرٹی کا الگ سے نوٹس جاری کیا جائے، ایف بی آر حکام فیصلہ کرکے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آگاہ کریں، چیئرمین ایف بی آر خود رپورٹ پر دستخط کرکے رجسٹرار کو جمع کرائیں گے، ایف بی آر حکام معاملے پر التوا بھی نہ دیں، اگر قانون کے مطابق کارروائی بنتی ہو تو جوڈیشل کونسل کارروائی کی مجاز ہوگی۔

اس سے قبل دوران سماعت جسٹس فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک، سپریم کورٹ بار کے وکیل حامد خان، کے پی کے بار کونسل کے وکیل افتخار گیلانی اور سندھ بار کونسل کے وکیل رضا ربانی نے اپنے دلائل مکمل کیے جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے منی ٹریل سے متعلق دستاویز جمع کرادیں اور جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے زرعی زمین اور پاسپورٹ کی نقول بھی جمع کرادیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس میں بدنیتی ہوئی تو کیس خارج ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ
وفاق کے وکیل فروغ نسیم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جج کی اہلیہ کی ٹیکس دستاویز سر بمہر لفافے میں جمع کرائی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ابھی اس لفافے کا جائزہ نہیں لے گی اور نہ ہی اس پر کوئی حکم جاری کرے گی، معزز جج کی اہلیہ تمام دستاویز ریکارڈ پر لاچکی ہیں، حکومت اس کی تصدیق کروالے۔
درخواست گزار کے وکیل منیر اے ملک نے موقف اپنایا کہ افتخارچوھدری کیس میں سپریم جوڈیشل کونسل پر بدنیتی کے الزامات تھے، توقع ہے کہ مجھے جوڈیشل کونسل کی بدنیتی پر بات نہیں کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے کہا ان کا اصل کیس وہ نہیں جو ریفرنس میں ہے، سمجھ نہیں آرہی حکومت کا اصل میں کیس ہے کیا، کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آنے میں دیر کر دی، بد قسمتی سے فروغ نسیم غلط بس میں سوار ہوگئے ہیں۔
منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ حکومت ایف بی آر کے پاس جانے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل آگئی، ایف بی آر اپنا کام کرے ہم نے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنی اور عدلیہ کی عزت کی خاطر ریفرنس چیلنج کیا، چاہتے ہیں کہ عدلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کالعدم قرار دے، سپریم جوڈیشل کونسل کے احکامات اور شوکاز نوٹس میں فرق ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل صدر مملکت کے کنڈکٹ اور بدنیتی کا جائزہ نہیں لے سکتی، سپریم جوڈیشل کونسل کا کام صرف حقائق کا تعین کرنا ہے، جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ شو کاز نوٹس کے بعد جوڈیشل کونسل کو آئینی تحفظ کا سوال بہت اہم ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مجھے اور بیٹے کو ہراساں کیا گیا، اہلیہ جسٹس فائز عیسی
جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک نے اپنا جواب الجواب میں کہا کہ الزام عائد کیا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے جان بوجھ کر جائیدادیں چھپائیں جب کہ عدالتی کمیٹی کہتی ہے غیر ملکی اثاثے ظاھر کرنے سے متعلق قانون میں بھی ابہام ہے۔ منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کبھی اہلیہ کی جائیدادیں خود سے منسوب نہیں کیں، الیکشن اور نیب قوانین میں شوہر اہلیہ کے اثاثوں پر جوابدہ ہوتا ہے

13/06/2020

چھٹیاں منسوخ
خیبرپختونخوا میں عدالتوں کی موسم گرما کی چھٹیاں منسوخ
پشاورہائیکورٹ نے چھٹیوں کی منسوخی کااعلامیہ جاری کردیا
پشاور:عدالتوں میں رواں سال موسم گرما کی چھٹیاں نہیں ہوگی،اعلامیہ
پشاور:عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری رہے گی،اعلامیہ
پشاور:ججزکوجولائی میں صرف10چھٹیوں کی اجازت ہوگی،اعلامیہ

کوہاٹ پولیس نے ٹانگوں سے باندھ کر ہیروئین سمگل کرنے والا مشہور سمگلر گرفتار کرلیا۔ایک کلو گرام ہیروئن برآمد
02/06/2020

کوہاٹ پولیس نے ٹانگوں سے باندھ کر ہیروئین سمگل کرنے والا مشہور سمگلر گرفتار کرلیا۔ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

کراچیپی ائی اے کی تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں سوار مسافروں کی فیرست۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
22/05/2020

کراچی
پی ائی اے کی تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں سوار مسافروں کی فیرست۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

صوبائی حکومت نے  تمام شاپبنگ مالز ، بیکری اور دیگر اشیائے ضرورت کے دکانیں 24 گھنٹے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ پانچ بجے کا ...
20/05/2020

صوبائی حکومت نے تمام شاپبنگ مالز ، بیکری اور دیگر اشیائے ضرورت کے دکانیں 24 گھنٹے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ پانچ بجے کا شرط ختم ۔ شام کے بعد بھی دکانیں کھلیں رہیں نگے ۔

19/05/2020

پشاور
بی ار ٹی کے مزدوروں کا تنخوا کے لئے احتجاج۔ کنٹریکٹر کا تشدد

‏پاکستان میں 22 مئی سے 27 مئی تک عید الفطر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان، چھ دن تک تمام کاروباری مراکز سوائے ضروری سام...
17/05/2020

‏پاکستان میں 22 مئی سے 27 مئی تک عید الفطر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان، چھ دن تک تمام کاروباری مراکز سوائے ضروری سامان والے دکان اور میڈیکل سٹورز کے باقی بند رہیں گے

04/05/2020

رمضان المبارک کا
دوسرے عشرے کی دعا -
{ اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہ }
پیر : 2020 - 05 - 04

05/04/2020

‏امریکامیں مسلسل چوتھےروزایک ہزارسےزائداموات،تعدادساڑھے8ہزارہوگئی
‏اگلےدوہفتوں میں بڑی تعدادمیں اموات کاخدشہ ہے،صدرڈونلڈٹرمپ

لاک ڈاونڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے غیر معینہ مدت کیلئے منگاہ کو لاک ڈاؤن کردیا
19/03/2020

لاک ڈاون
ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے غیر معینہ مدت کیلئے منگاہ کو لاک ڈاؤن کردیا

18/03/2020

اسلام آباد میں تمام درگاہیں ،مزارات 3 ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ۔
تمام جمز، ٹریننگ کیمپس وغیرہ بھی 3 ہفتے کے لیے بند۔
بچوں کے لیے پلینگ ایریا کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔
فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے تناظر میں کیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

18/03/2020

کرونا وائرس معاملہ مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کردیں

کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے سیاحتی، وزٹ اور کاروباری ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی

اب 18 مرچ سے تا حکم ثانی کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری، مستقل قیام پذیر یا سفارتی عملہ داخل ہوسکے گا

پی آئی اے کی 18 مارچ کو ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے کے جائے گی

17 مارچ سے اومان میں تمام شہریت والے مسافر ماسوائے اومانی یا خلیجی شہریوں کے داخلے پر پابندی

متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عائد

متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر ثبت ویزا والے مسافر داخل ہو سکیں گے

ملائیشیا جانے والے مسافر بھی صرف اسی صورت میں سفر کر سکیں گے اگر ان کے پاس مائیشین شہریت ہو یا سفارتی اجازت نامہ ہو

پی آئی اے کے پروازیں معمول کے مطابق جاری تاہم پابندی والے مسافر نہیں جا سکیں گے

معلومات کیلئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں ترجمان پی آئی اے

وہ مسافر جو پابندی سے متاثر ہوں سے التماس ہے کہ اپنے ٹکٹ تبدیل کروا لیں ترجمان پی آئی اے

یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے جس پر تمام کرم فرمائوں سے تعاون کی اپیل ہے ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے دشواری کیلئے معذرت خواہ ہے مگر پابندیوں پر ہمارا اختیار نہیں ترجمان پی آئی اے

17/03/2020

مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر پریس کانفرنس
پشاور : سوشل میڈیا پر درازندہ قرنطینہ سے متعلق چلنے والی ویڈیو اور خبریں غلط ہیں
پشاور : کورونا کے تمام مریض ایران کے علاقے تفتان سے آنے والے زائرین ہیں
پشاور : صوبے کے عوام پر حکومت کے تمام وسائل قربان
پشاور : کل حیاب آباد میڈیکل کمپلیکس میں جان بحق ہونے والا فرد کورونا کا مریض نہیں تھا
پشاور : ڈی آئی خان میں آج ایران سے دو سو مزید زائرین آئینگے جنہیں قرنطینہ میں رکھا جایے گا
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کا کورنا وائرس خدشہ کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان
پشاور: وزیر اعلی نے صوبہ بھر کے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی
پشاور: کورونا وباء کی شکل اختیار کرگیا، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلف دینگے،
پشاور: سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی،
پشاور: فیصلہ کا اطلاق دہشتگردی واقعات میں سزایافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا،
خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس خدشہ کے پیش نظر سرکاری دفاتر بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردی
‏‎پشاور: ڈائریکٹریٹ اور غیرضروری عملہ کی فہرستیں طلب کرنے کے بعد چھٹیوں کافیصلہ کیا جائے گا
پشاور: چیف سیکریٹری ڈائریکٹریٹ اور دیگر غیر ضروری عملہ کی فہرستیں تیارکرنے کی ہدایت
پشاور: جن ملازمین کی عمر پچاس سال سے زائد ہے انکو پندرہ دن کی چھٹی دے دی گئی
پشاور: پچاس سال سے زائد سرکاری ملازمین نجی تقریب میں بھیٹنے سے گریز کریں
پشاور: سرکاری محکموں میں حاملہ خواتین اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ملازمین کو بھی پندرہ دن چھٹیاں دے دی
محکمہ اوقاف نے بھی علما کرام اور خطیب کو احکامات جاری کیے ہیں
نماز جمہ دو شفٹوں میں ادا کردی جائے تاکہ رش سے بچا جاسکے
نماز کے دوران صفوں میں اضافہ جگہ قائم کی جائے
ائما کرام جمعہ کے خطبات میں صفائی ستھرائی کے اہمیت پر روشنی ڈالے۔۔
ڈی آئی خان میں قرنطین میں تمام انتظامات مکمل کردیے ہیں
قرنطین میں داخل تمام انیس افراد کی صحت بہتری کی طرف جاری رہے
گومل کالج ، مفتی محمود ہاسپٹل میں دو سو بیڈز پر مشتمل وارڈ قائم ہیں۔۔۔۔
لیویز سنٹر شاہ کس میں مریضوں کے لیے ایک سو پچاس بیڈز پر مشتمل قرنطین قائم کیاہے
سنٹر میں طورخم بارڈر سے واپس آنے والے مشتبہ افراد کو منتقل کیا جارہا ہے
محکمہ پولیس میں اہم اور ضروری بھرتیوں کے علاوہ تمام بھرتیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے
اب تک پینسٹھ کیسز کا ٹیسٹ کرلیاگیا ہے، ان میں سے پندرہ پازیٹیو اور تینتیس کلئیر اور سترہ کا ابھی رزلٹ آنا ہے۔۔
کرونا کے جتنے کیسز پازیٹیو آئے ہیں یہ تمام افراد طفتان سے آنے والے زائرین ہیں۔
ان سب کو ڈیرہ اسماعیل خان کےقرنطین میں داخل کیا ہے۔
آج ڈی آئی خان میں دو سو پچیس زائرین مزید آئینگے جنہیں گومل یونیورسٹی قرنطین میں رکھا جائے گا

خیبر پختونخوا میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی جبری برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرارآصف بشیر چوہدری 16 مارچ ، 2020  عدالت نے حکم دیا...
16/03/2020

خیبر پختونخوا میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی جبری برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار
آصف بشیر چوہدری 16 مارچ ، 2020

عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل ٹربیونلز ججز کی اے سی آر کے ساتھ اثاثوں میں اضافے کے معاملے کا جائزہ لیں۔ فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ماتحت عدلیہ کے 13 ججز کی جبری برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔

خیبر پختونخوا میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی برطرفی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

جوڈیشل ٹربیونل نے خیبر پختونخوا کے 13 ججز کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر دیا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جج شاہ حسین کے اثاثوں میں 2 سال میں تین گنا اضافہ ہوا، جج کے اثاثے سینئر سول جج بننے تک 64 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ50 لاکھ سے زائد ہو گئے۔

وکیل جج شاہ حسین نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام شوکاز میں نہیں لگایا گیا، میرے موکل نے پرفارمہ میں اپنی جائیداد کی مارکیٹ ویلیو بتائی، اثاثے وہی تھے لیکن مارکیٹ ویلیو زیادہ بتائی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نےکہا اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو بتانے کا کہاں لکھا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ججز کی ساکھ کے بارے میں مسلسل 3 سال سے رپورٹ میں شک و شبہ کا اظہار کیا گیا۔

عدالت نے ججز کی جبری برطرفی کو کالعدم قرار دیا اور معاملہ دوبارہ جوڈیشل سروسز کو بھجواتے ہوئے ٹربیونل کو تین ماہ میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی اپیلوں پر فیصلہ کرنےکا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل ٹربیونلز ججز کی اے سی آر کے ساتھ اثاثوں میں اضافے کے معاملے کا جائزہ لیں۔

14/03/2020

خانہ کعبہ میں نماز جمعہ کا سوگوار منظر 😥

امام صاحب سورة الرحمن کی تلاوت کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گئے۔

الہی ! مسلمانوں کو حرمین شریفین کے فیوض و برکات سے محروم نہ کرنا.

13/03/2020

*خانہ کعبہ کے اطراف پرندوں کا طواف*
*انسانوں کے طواف بند ہونے پر اللہ نے پرندے بھیج دیے*

11/03/2020

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ ناکام
مردان: خواتین کے لئے مخصوص بسوں میں سفر کا منصوبہ ناکامی سے دوچار
مردان: مردان میں پنک بس کا منصوبہ ختم کردیا گیا
مردان: بسیں ٹرانس پشاور کے حوالے ، تکیہ بستر گول دیا
مردان: ٹرانس پشاور نے بسوں کو واپس پشاور منتقل کردیا
مردان: ایک سال پہلے مردان میں خواتین کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا
مردان: خواتین کے لئے پنک بس منصوبہ ناکامی سے دوچار تھا، ٹھیکدار
مردان: منصوبے کی ناکامی میں ٹرانس پشاور کا ہاتھ ہے، ٹھیکیدار
مردان: ایک سال کا کنٹریکٹ تھا ختم ہوا ، ٹرانس پشاور
مردان: آئندہ کا لائحہ عمل ٹرانس پشاور بنائے گا ، ٹرانس پشاور
مردان: جاپان حکومت نے 14 بسیں تحریک انصاف حکومت کو تحفے میں دی تھیں
مردان: جس میں 7 بسیں مردان جبکہ 7 بسیں ایبٹ آباد کو دئیے تھے

اعلامیہ پختون قومی جرگہ باچا خان مرکز پشاور۔۔۔                 پشتون قومی قیادت نے آج ریاست اور تمام ملکی اور بین الاقوا...
11/03/2020

اعلامیہ پختون قومی جرگہ باچا خان مرکز پشاور۔۔۔ پشتون قومی قیادت نے آج ریاست اور تمام ملکی اور بین الاقوامی قوتوں کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔ یہ فیصلے ۲۱ نکات پر مشتمل پشتوں قومی جرگے کے اعلامیے کی شکل میں آج متفقہ طور پر باچا خان مرکز سے جاری کئے گئے۔
1. افغانستان میں امن ، استحکام، افغانستان کی خود مختاری کا احترام:
افغانستان میں جنگ کی وجہ سے عام افغان اور ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب کے پشتون سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پشتون قومی جرگہ افغانستان کے اندر مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ افغان ریاست کے استحکام میں پڑوسی ممالک اور دنیا کی طاقتیں سہولت کاری کریں۔ پشتون قومی جرگہ بین الاافغانی مذاکرات کی کامیابی کو افغانستان اور خطے کے امن کی کنجی قرارد یتا ہے اور تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری کا احترام بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔جرگہ افغانستان کے اندر بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان کے اندر امن اس وقت تک نہیں آسکتا ، جب تک افغانستان میں امن قائم نہ ہوجائے۔
2. پشتون سرزمین میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کا دوبارہ منظم ہونا:
تاریخ میں پشتونوں کو سب سے بڑا نقصان پچھلے کئی دہائیوں سے اس سرزمین پر جاری دہشتگردی سے ہوا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی فوجی آپریشنوں کے باوجود مختلف علاقوں میں دہشتگرد تنظمیں دوبارہ منظم ہورہی ہیں۔ پشتون قومی جرگہ ریاست سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس عمل کو فوری طور پر روک دیا جائے اور تمام پرائیوٹ ملیشا کے نیٹ ورکس کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔پشتون جرگہ اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ پشتونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ہر طرح کے ماورائے آئین و قانون اقدامات کا سد باب کیا جائے۔
3. بے گھر افراد کی آبادکاری اور بحالی:
فوجی آپریشنوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں بے گھر کئے گئے پشتونوں کے دوبارہ بحالی اور آبادکاری ریاست کی ذمہ داری ہے، جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست اس ذمہ داری کو فوری طور پر ادا کرے ، ساتھ ساتھ تباہ شدہ پشتونوں کو معاوضہ دیا جائے اور اُنکو کاروبار کے مواقع دئیے جائیں۔ باجوڑ سے لیکر وزیرستان تک اور چمن سے لیکر چترال تک پشتونوں کے کھربوں کی املاک ، بازار اور مارکیٹیں تباہ کی گئیں، جرگہ ان نقصانات کی فوری تلافی کا مطالبہ کرتا ہے۔
4. مسنگ پرسنز کا مسئلہ:
پشتون قومی جرگہ جبری گمشدگی کے شکار پشتونوں کے مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ لاپتہ افراد کو جلد از عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ پشتونوں کا یہ نمائندہ واضح طور پراس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ ریاست کے کسی ادارے کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ کسی پشتون کو بغیر کسی قانونی جواز کے اٹھائے اور غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھے۔
5. لینڈ مائنز اور بارودی سرنگوں سے تحفظ:
پشتون قومی جرگہ پشتون سرزمین پر بارودی سرنگوں کو پشتون بچوں، خواتین، بڑوں اور بوڑھوں کو معذور کرنے کا سب سے بڑا عامل گردانتا ہے۔ جرگہ اس بات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ سالہاسال گزرنے کے باوجود اور سیکورٹی اداروں کی بار بار وعدہ کرنے کے باوجود ابھی تک بارودی سرنگوں کو صاف نہیں کیا جاسکا۔ جرگہ بارودی سرنگوں کو فوری طور پر صاف کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ انسانی حقوق کی اس صریح خلاف ورزی کو فوری طور پر روک دیا جائے۔
6. نئے اضلاع میں انتظامی ، قانونی اور سیاسی اصلاحات اور ترقی:
نئے اضلاع کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا ایک عرصہ گزرنے کے باوجود تعمیر و ترقی کا عمل زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھا ہے۔جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جائے۔
7. اٹھارویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ:
جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جائے اور اس ترمیم کیخلاف جتنی بھی سازشیں ہورہی ہیں ، انکوں روک دیا جائے۔ آئینی طور پرہر پانچ سال بعد این ایف سی ایوارڈ کا اجراء لازمی شرط کی حیثیت رکھتا ہے، جرگہ اس کے فوری اجراء کا مطالبہ کرتا ہے۔
8. بجلی کا خالص منافع:
پشتون قومی جرگہ مطالبہ کرتا ہے، کہ بجلی کے خالص منافع کی تفاصیل پیش کردی جائیں اور منافع کے ضمن میں مرکز کا صوبوں کو واجب الادا رقم فوری طور پر ادا کردیا جائے۔اس لئے کہ بجلی اور دیگر فطری وسائل قوموں کی ملکیت ہوتی ہے اوروفاق کا استحکام اور بقاء ملکیت کے اس حق کے تسلیم کرنے پر منحصر ہے۔
9. آبی وسائل کے ملکیت :
آبی وسائل پر صوبائی اختیار (حقیقی معنوں میں) تسلیم کیا جائے۔ وفاق کے ذمہ واجب الادا رقم فوری طور پر ادا کیا جائے۔
10. قومی وسائل اور منرل ایکٹ:
پشتونوں کے قومی وسائل پر منظم قبضہ کرنے کی سازشیں ایک عرصے سے جاری ہے ۔ان سازشوں کی روک تھام وفاق کی بقاء اور پشتونوں کا آزاد شہریوں کے طور پر وفاق پر اعتماد کی ضمانت ہے ۔جرگہ منرل ایکٹ خیبرپختونخوا کو مسترد کرتا ہیں۔ وسائل پر پہلا حق مقامی افراد کے تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
11. مردم شماری :
پشتون قومی جرگہ 2017میں کئی گئی مردم شماری کو پشتونوں کے حوالے سے دھوکہ دہی پر مبنی قراردیتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پشتونخوا وطن میں صحیح معنوں میں نئے سرے سے مردم شماری کرائی جائے۔
12. بلاک شناختی کارڈ:
پشتون قومی جرگہ بلاک شناختی کارڈ کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
13. تعلیم اور نصاب:
اٹھارویں ترمیم کے تحت تعلیمی پالیسی ، انتظام اور نصاب صوبوں کے اختیار میں آتا ہے۔ پشتون قومی جرگہ مرکز کے طرف سے یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کو آئین کی صریح خلاف ورزی سمجھتا ہے۔
جرگہ خیبرپختونخوا کے یونیورسٹیوں کے مالی بدحالی اور انتظامی بحران کو گہری تشویش سے دیکھتا ہے۔جرگہ یونیورسٹیوں کے اندر سیکورٹائزیشن اور جنسی ہراسانی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جرگہ پنجاب ، بلوچستان اورملک کےدیگر یونیورسٹیوں میں ، بالخصوص بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اندر پشتون طلباء پر تشدد اور نسلی امتیاز کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ جرگہ طلباء یونین کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے اور تعلیمی اداروں کی نجکاری کی مذمت کرتا ہے۔
14. میڈیا میں پشتونوں کی تذلیل اور توہین:
پشتون قومی جرگہ نسلی بنیادوں پر میڈیا پشتونوں کے تذلیل اور توہین کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔مین سٹریم میڈیا میں پشتو زبان، تاریخ اور ثقافت کو اتنے جگہ دی جائے، جتنی پنجاب کو دی جاتی ہے۔
15. ٹروتھ اینڈ ری کنسیلئیشن کمیشن کا قیام:
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پشتون سرزمین پر عوام کے خلاف جو جنگی جرائم سرزد ہوئے ہیں، انکی تحقیقات کے لئے فوری طور پر ٹروتھ اینڈ ری کنسیلئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ خڑ کمر اور اس نوعیت کے دیگر سانحات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
16. تجارتی راستے:
جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام تجارتی راستوں کو کھول دیا جائے۔ جرگہ یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ نئے اضلاع کو بڑے شاہراہوں کے ذریعے آپس میں ملانے کا بندوبست کیا جائے۔
17. سی پیک:
سی پیک میں ابھی تک بلوچوں کی ملکیت اور پشتونوں کے حصے کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ جرگہ حکومت سے اس کی وضاحت طلب کرتا ہے۔ سی پیک کے جائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو نمائندگی دی جائے۔ سی پیک کے مغربی روٹ کو مکمل پیکج کے ساتھ دیا جائے۔
18. زراعت:
پشتونوں کی زراعت کو محفوظ بنایا جائے اور پشتونوں کے قومی زراعت بالخصوص تمباکو پر ران کا حق ملکیت تسلیم کیا جائے
19. ایکشن ان ایڈ سول پاور ایکٹ
پشتون قومی جرگہ اس ایکٹ کو مسترد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے
20. پشتون قومی جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی اور ضلع ہرنائی کی نشستوں کو بحال کیا جائے اور کوئٹہ و دیگر پشتون علاقوں میں حلقہ بندیوں کی درستگی کی جائے
21. یہ جرگہ ہسپتالوں کی نجکاری کے عمل کو مسترد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پشتونخوا وطن میں صحت کی بہترین اور لازمی سہولیات دی جائیں

یہ جرگہ اس اعلامیے کے نکات کو روبہ عمل لانے کیلئے 25 مارچ کو ایک عملدرآمد کمیٹی بنائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ بشکریہ۔۔خادم حسین صاحب ۔۔

10/03/2020

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش ِ نظر متحدہ عرب امارات نے اتوار سے سکول ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

10/03/2020

راولاکوٹ
راولاکوٹ:راولپنڈی سے باغ آنیوالی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ارجہ کےمقام پر حادثے کا شکار۔

راولاکوٹ: حادثے کے نتیجے 10 افراد کی موقع پر جاں بحق ہونے کی اطلاعات،درجن سے زائد زخمی۔

راولاکوٹ: مسافر کوچ میں 24 افراد سوار تھے۔

راولاکوٹ:جان بحق ہونے والوں میں کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

راولاکوٹ:اطلاع ملتے ہی ریسکو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،مقامی ذرائع

راولاکوٹ:امدادی کارروائیاں جاری ہیں،مقامی ذرائع

راولاکوٹ:حادثے کا شکارشدید زخمی افراد کوراولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،ذرائع

راولاکوٹ: زخمی افراد میں 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

10/03/2020

بریکینگ نیوز

لاہور گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر کے 5 افراد قتل

نا معلوم دو افراد نے موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گس کر گولیا مار کر قتل کر دیا

10/03/2020

آٹا اور چینی بحران کے اصل ذمے دار کا تعین کر لیا گیا، سینئر ترین وفاقی وزیر کو جلد گرفتار کر لیے جانے کا امکان، سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ دے دی ہے، تاہم خسرو بختیار کو جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر وفاقی وزیر خسرو بختیار کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ آٹا اور چینی بحران میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

افوس ناک خبر: -اقرا نیشنل یونیورسٹی پشاور کا جواں سالہ سیکورٹی گارڈ مین گیٹ پر ڈیوٹی کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے انتقال ک...
10/03/2020

افوس ناک خبر: -
اقرا نیشنل یونیورسٹی پشاور کا جواں سالہ سیکورٹی گارڈ مین گیٹ پر ڈیوٹی کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔پشتوں گڑھی پبی سے تعلق رکھنے والے شہباز کی دو ہفتے بعد شادی تھی۔ مرحوم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے بیمار والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کا واحد سہارا تھے۔ اور گھر سے اخری دفعہ ڈیوٹی پر جاتے وقت بھی بیمار والدہ کی دواووں کا نسخہ ساتھ لے کر گئے تھے۔ لیکن دواووں کی منتظر ماں کو جواں سال بیٹے کا جنازہ ملا۔ شہباز کی اچانک موت سے پورے علاقہ میں کہرام پھیل گیا۔ علاقہ عمایدین نے حکومت اور اقراء نیشنل یونیورسٹی سے مرحوم کے بیمار والدین کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

لوئر دیر تالاش شمشی خان برساتی ندی میں فلائینک کوچ حادثہ سے بال بال بچ گیا۔۔ تا ہم ٹریفک جام کا سبب بن گیا تھا،،یہ وہی خ...
10/03/2020

لوئر دیر تالاش شمشی خان برساتی ندی میں فلائینک کوچ حادثہ سے بال بال بچ گیا۔۔ تا ہم ٹریفک جام کا سبب بن گیا تھا،،
یہ وہی خطرناک جگہ ہے جہاں متعدد انسانی جان ضائع ہوچکے ہے۔ لیکن ابھی تک حکومتی اقدامات نظر نہیں آئیں۔۔

10/03/2020

نوشہرہ:-نوشہرہ پولیس کا ایمانداری ۔
گزشتہ روز ایکسڈنٹ میں زخمی (چارسدہ کے رہائشی) کو ایک لاکھ روپے واپس کر دئیے گئے۔

گزشتہ روز چارسدہ کے رہائشی فضل حق کا جہانگیرہ کے مقام پر ایکسڈنٹ ہوا۔جسمیں وہ زخمی ہوا اور اُس کے جیب سے ایک لاکھ روپے گر گئے۔

جو کہ ریاض اللہ خان انچارج چوکی جہانگیرہ کو ملے۔جس کو گوہر خان محرر چوکی نے فضل محمود حقانی اور فہیم الدین کی موجودگی میں فضل حق کو حوالے کئے۔

08/03/2020

*موسم کی پیشن گوٸی*

10 مارچ کی دوپہر سے ایک اور طاقتور بارش کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا- جو کہ 13 مارچ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔۔
اس کی شدت بھی بہت زیادہ لگ رہی ہے- سپیل بلوچستان کے راستے پاکستان داخل ہوگا-

خیبر_پختون_خواہ کشمیر اسلام آباد راولپنڈی شمالی_پنجاب وسطی پنجاب جنوبی پنجاب شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں ایک بار پھر سے تیز بارش متوقع ہے- شدید ترین بارش ' گرج چمک ' شدید ترین ژالہ باری ' طوفانی ہوائیں بھی ہمراہ آ رہی ہیں-بڑے پیمانے پر موسلادھار کا خطرہ ہے- لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے- جگہ جگہ بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہین- مختلف علاقوں میں اَربن فلڈنگ کا امکان ہے-

یہ سسٹم ہوا کے مغربی کم دباٶ کے نظام کی western low صورت میں آ رہا ہے-یہ اس بار پہلے شمالی بلوچستان پھر جنوبی پنجاب پر اثر انداز ہو گا- اس سسٹم کو بحرہ عرب سے انے والی نم ہوائوں کی سپوڑٹ حاصل ہے- منفی OLR ویلیو - HiGH CAPE انڈیکس اور دیگر عوامل ایک بار پھر مکمل طور پر ایک طوفانی نظام کے لیۓ موزوں ہیں- تو پاکستان کا موسم کافی بارش وسیع گرج طوفان کی پیشن گوئ کی جا رہی ہے

شمالی پنجاب شدید بارش ہو گی-
وسطی پنجاب موسلادھار بارش کی پیشن گوئی
خیبر پختون خواہ طوفانی برسات کا امکان -
اسلام آباد راولپنڈی پھر تیز ترین بارش ہو گی-
جنوبی پنجاب گرج چمک بارش کا امکان - .شمالی سندھ اور شمالی بلوچستان اچھی بارش متوقع -
بارش زیادہ تر منگل کی دوپہر سے جمعرات کی دوپہر تک ہوگی-
یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا- 18 سے ایک اور سپیل پاکستان آ رہا ہے-

شہر شہر کی مکمل تفصیلات یوں👇👇👇 ہیں-

*پنجاب* :-
10 مارچ بروز منگل سے لے کر 13 مارچ بروز جمعہ تک پنجاب کے تمام علاقوں مین شدید بارش کا امکان ہے- رحیم یار خان تا راولپنڈی پنجاب کے ہر کونے مین موسلادھار بارش ہو گی- شدید گرج طوفان اور شدید ژالہ باری ہمراہ ہے-بارش شدید ہو گی اورساتھ طوفانی ہوایئں ہمراہ ہوں گی-

*شمالی_پنجاب* :-

شمالی پنجاب 10 کی شام سے 13 مارچ تک بارش ہو گی- شدید بارش کا امکان ہے-خطرناک گرج چمک طوفان بنیں گے-شدید ژالہ باری کا خطرہ ہے- 70 تا 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلین گی-
بارش کی مقدار 35 تا 70 ملی میٹر تک رہ سکتی ہے- کچھ مقامات خاص کر ناروال راولپنڈی مری پر یہ مقدار 80 سے 90 ملی میٹر تک بھی جاۓ گی-

راولپنڈی اسلام آباد مری جہلم کھاریاں لالہ موسی ڈسکہ شکر گڑھ ناروال گجرات سیالکوٹ گجرانوالہ پنڈی گھیپ پنڈی بھٹیاں ظفروال تلہ گنگ منڈی بہاولدین چکوال اٹک پھالیہ پیلاں جنڈ جلال پور جٹاں گُجر خان پسرور میں شدید ترین بارش کا امکان ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ہو گی-

میانوالی بھکر میں بھی طوفانی بارش ہو گی-

بارش 3 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی- گرج چمک کا خطرہ شدید ہو گا-

*وسطی_پنجاب* :-

وسطی پنجاب کے تمام علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی- بارش زیادہ تر 10 مارچ کی رات سے 13 مارچ تک ہوگی- شدید گرج طوفان ہمراہ ہوں گے- شدید ژالہ باری کا خطرہ ہے- ہوا کی رفتار 60 تا 80 کلو میٹر تک پہنچ سکتی یے-

لاہور شیخوپورہ قصور کامونکی پتوکی اوکاڑہ ننکانہ صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال پاکپتن حافظ آباد جھنگ نور پور تھل خوشاب چنیوٹ میاں چنوں چیچہ وطنی فیصل آباد گوجرہ مریدکے جڑانوالا گگو منڈی چونیاں دیپالپور رینالہ خورد عارف والا کمالیہ پیر محل اٹھارہ ہزاری شورکوٹ تلمبہ بھوانہ میں تیز ہواٶں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ممکن ہے-

بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو لاہور شیخوپورہ حافظ آباد سرگودھا ریجن میں 35 تا 50 ملی میٹر بارش متوقع ہے- جھنگ فیصل آباد ساہیوال اوکاڑہ چنیوٹ خوشاب میں 30 تا 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے-

لاہور موسلادھار بارش ہو گی- مقدار 25 تا 40 ملی میٹر تک رہے گی-

*جنوبی_پنجاب* :-

10 سے 13 مارچ تک جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش ہوگی-

شدید بارش کا امکان زیادہ تر ڈیرہ غازی خان لیہ بکھر مظفر گڑھ ملتان خانیوال بہاولنگر بورے والا وہاڑی اور بہاولپور کا ہے-
حاصلپور چشتیاں فورٹ عباس منچن آباد بورے والا ہارون آباد میلسی وہاڑی جہانیاں دنیاپور کڑوڑ پکا لودھراں شجاع آباد علی پور تونسہ چوک اعظم جتوئی خیر پور جلال پیروالا بہاولپور کبیر والا جام پور راجن پور میں موسلادھار بارش ہو گی-

رحیم یار خان صادق آباد خانپور لیاقت پور یزمان احمد پور روجھان میں تیز بارش متوقع ہے-

جگہ جگہ ژالہ باری ہوگی- گرج طوفان اور شدید أندھی ہمراہ ہو گی-- 60 تا 75 کلومیٹر تک ہوا کی رفتار رہ سکتی ہے- کسان احتیاط کریں -

بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو ملتان ڈیرہ غازی جان بھکر وہاڑی - بھکر لیہ- بہاولنگر بہاولپور اور دیگر علاقوں میں 20 تا 35 ملی میٹر بارش ممکن ہے-
روجھان راجن پور رحیم یار خان صادق آباد خان پور 10 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع-

*خیبر_پختون_خواہ* :-

تمام خیبر پنختون خواہ میں موسلادھار بارش ہو گی-

بارش کی مقدار 70 تا 100ملی میٹر تک شمالی کے پی کے
اور جنوبی کے پی کے میں 30 تا 40 ملی میٹر تک رہے گی-

شدید گرج چمک اور ژالہ باری کا خطرہ ہے- جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آسکتے ہیں- احتیاط کریں- ندی نالوں میں طفیانی ممکن ہے-

پشاور مردان بٹ خیلہ ایبٹ أباد ہری پور کوہاٹ مانسہرہ ٹوپی نوشہرہ چترال دیر بونیر سوات کالام مالم جبہ کالام میں تیز شدید طوفانی بارش کا امکان-

ٹانک کرک بنوں لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پارہ چنار میں بھی معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے-
بارش 10 سے 13 مارچ تک ہو گی-

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 سے 13 مارچ تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوگی- مقدار 40 تا 70 ملی میٹر ہوگی- گرج چمک طوفان اور ژالہ باری کا خطرہ موجود ہے-

*سندھ* :-

چند مقامات پر گرج طوفان اور ہلکی سے درمیانی بارش ہو گی-

لاڑکانہ سکھر شہداد پور شہداد کوٹ کشمور ڈھرکی پَنو عاقل جیکب آباد میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے- مقدار 1 تا 10 ملی میٹر تک ہو گی-

کراچی میں موسم خشک رہےگا- بارش کا کوئی امکان نہین - درجہ حرارت میں 3 ڈگری تک کی کمی متوقع

دیگر علاقوں دادو مورو نوابشاہ حید آباد اور مشرقی سندھ کے چند علاقوں میں بھی ہلکہ باش کا امکان بن سکتے ہیں-

میرپور خاص ٹنڈوجام ٹنڈو اللہ یار مٹھی اسلام کوٹ عمر کوٹ ٹھٹہ اور بدین موسم خشک رہےگا-

*بلوچستان* :-

12/11 مارچ کو بارش ہوگی-ہوا کا کم دباو شمالی بلوچستان کو براہ راست متاثر کرے گا-لورالائی بارکھان خضدار ژوب کوئٹہ سبی قلعہ سیف اللہ ڈیرہ بگٹی سوئی چمن کوہلو زیارت مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-مقدار 10 تا 25 ملی میٹر تک رہےگی-

خاران سبی دالبدین یرموک چمن خضدار اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد جفعر آباد میں بھی بارش ہوگی-

ژوب لورالائی میں شدید بارش مقدار 50 تک جا سکتی ہے-

بقیہ بلوچستان میں موسم خشک رہے گا-

*کشمیر* :-
تمام کشمیر میں تیز بارش ممکن ہے- مظفر آباد گڑھی دوپٹہ راولاکوٹ میرپور نیلم ہیٹیاں بالا میں شدید بارش متوقع - چند مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارش ممکن ہے- لینڈ سلائڈنگ ممکن ہے- وادی نیلم میں برفباری بھی ہو گی-

تمام *گلگت* معتدل بارش متوقع ہے- پہاڑوں پر برفباری ہو گی-

ہونا وہ ہی ہے جو اللہ کو منطور ہوگا -
موسم کافی خطرناک ہوگا- آپ سب احتیاط کریں-*موسم کی پیشن گوٸی*

10 مارچ کی دوپہر سے ایک اور طاقتور بارش کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا- جو کہ 13 مارچ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔۔
اس کی شدت بھی بہت زیادہ لگ رہی ہے- سپیل بلوچستان کے راستے پاکستان داخل ہوگا-

خیبر_پختون_خواہ کشمیر اسلام آباد راولپنڈی شمالی_پنجاب وسطی پنجاب جنوبی پنجاب شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں ایک بار پھر سے تیز بارش متوقع ہے- شدید ترین بارش ' گرج چمک ' شدید ترین ژالہ باری ' طوفانی ہوائیں بھی ہمراہ آ رہی ہیں-بڑے پیمانے پر موسلادھار کا خطرہ ہے- لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے- جگہ جگہ بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہین- مختلف علاقوں میں اَربن فلڈنگ کا امکان ہے-

یہ سسٹم ہوا کے مغربی کم دباٶ کے نظام کی western low صورت میں آ رہا ہے-یہ اس بار پہلے شمالی بلوچستان پھر جنوبی پنجاب پر اثر انداز ہو گا- اس سسٹم کو بحرہ عرب سے انے والی نم ہوائوں کی سپوڑٹ حاصل ہے- منفی OLR ویلیو - HiGH CAPE انڈیکس اور دیگر عوامل ایک بار پھر مکمل طور پر ایک طوفانی نظام کے لیۓ موزوں ہیں- تو پاکستان کا موسم کافی بارش وسیع گرج طوفان کی پیشن گوئ کی جا رہی ہے

شمالی پنجاب شدید بارش ہو گی-
وسطی پنجاب موسلادھار بارش کی پیشن گوئی
خیبر پختون خواہ طوفانی برسات کا امکان -
اسلام آباد راولپنڈی پھر تیز ترین بارش ہو گی-
جنوبی پنجاب گرج چمک بارش کا امکان - .شمالی سندھ اور شمالی بلوچستان اچھی بارش متوقع -
بارش زیادہ تر منگل کی دوپہر سے جمعرات کی دوپہر تک ہوگی-
یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا- 18 سے ایک اور سپیل پاکستان آ رہا ہے-

شہر شہر کی مکمل تفصیلات یوں👇👇👇 ہیں-

*پنجاب* :-
10 مارچ بروز منگل سے لے کر 13 مارچ بروز جمعہ تک پنجاب کے تمام علاقوں مین شدید بارش کا امکان ہے- رحیم یار خان تا راولپنڈی پنجاب کے ہر کونے مین موسلادھار بارش ہو گی- شدید گرج طوفان اور شدید ژالہ باری ہمراہ ہے-بارش شدید ہو گی اورساتھ طوفانی ہوایئں ہمراہ ہوں گی-

*شمالی_پنجاب* :-

شمالی پنجاب 10 کی شام سے 13 مارچ تک بارش ہو گی- شدید بارش کا امکان ہے-خطرناک گرج چمک طوفان بنیں گے-شدید ژالہ باری کا خطرہ ہے- 70 تا 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلین گی-
بارش کی مقدار 35 تا 70 ملی میٹر تک رہ سکتی ہے- کچھ مقامات خاص کر ناروال راولپنڈی مری پر یہ مقدار 80 سے 90 ملی میٹر تک بھی جاۓ گی-

راولپنڈی اسلام آباد مری جہلم کھاریاں لالہ موسی ڈسکہ شکر گڑھ ناروال گجرات سیالکوٹ گجرانوالہ پنڈی گھیپ پنڈی بھٹیاں ظفروال تلہ گنگ منڈی بہاولدین چکوال اٹک پھالیہ پیلاں جنڈ جلال پور جٹاں گُجر خان پسرور میں شدید ترین بارش کا امکان ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ہو گی-

میانوالی بھکر میں بھی طوفانی بارش ہو گی-

بارش 3 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی- گرج چمک کا خطرہ شدید ہو گا-

*وسطی_پنجاب* :-

وسطی پنجاب کے تمام علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی- بارش زیادہ تر 10 مارچ کی رات سے 13 مارچ تک ہوگی- شدید گرج طوفان ہمراہ ہوں گے- شدید ژالہ باری کا خطرہ ہے- ہوا کی رفتار 60 تا 80 کلو میٹر تک پہنچ سکتی یے-

لاہور شیخوپورہ قصور کامونکی پتوکی اوکاڑہ ننکانہ صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال پاکپتن حافظ آباد جھنگ نور پور تھل خوشاب چنیوٹ میاں چنوں چیچہ وطنی فیصل آباد گوجرہ مریدکے جڑانوالا گگو منڈی چونیاں دیپالپور رینالہ خورد عارف والا کمالیہ پیر محل اٹھارہ ہزاری شورکوٹ تلمبہ بھوانہ میں تیز ہواٶں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ممکن ہے-

بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو لاہور شیخوپورہ حافظ آباد سرگودھا ریجن میں 35 تا 50 ملی میٹر بارش متوقع ہے- جھنگ فیصل آباد ساہیوال اوکاڑہ چنیوٹ خوشاب میں 30 تا 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے-

لاہور موسلادھار بارش ہو گی- مقدار 25 تا 40 ملی میٹر تک رہے گی-

*جنوبی_پنجاب* :-

10 سے 13 مارچ تک جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش ہوگی-

شدید بارش کا امکان زیادہ تر ڈیرہ غازی خان لیہ بکھر مظفر گڑھ ملتان خانیوال بہاولنگر بورے والا وہاڑی اور بہاولپور کا ہے-
حاصلپور چشتیاں فورٹ عباس منچن آباد بورے والا ہارون آباد میلسی وہاڑی جہانیاں دنیاپور کڑوڑ پکا لودھراں شجاع آباد علی پور تونسہ چوک اعظم جتوئی خیر پور جلال پیروالا بہاولپور کبیر والا جام پور راجن پور میں موسلادھار بارش ہو گی-

رحیم یار خان صادق آباد خانپور لیاقت پور یزمان احمد پور روجھان میں تیز بارش متوقع ہے-

جگہ جگہ ژالہ باری ہوگی- گرج طوفان اور شدید أندھی ہمراہ ہو گی-- 60 تا 75 کلومیٹر تک ہوا کی رفتار رہ سکتی ہے- کسان احتیاط کریں -

بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو ملتان ڈیرہ غازی جان بھکر وہاڑی - بھکر لیہ- بہاولنگر بہاولپور اور دیگر علاقوں میں 20 تا 35 ملی میٹر بارش ممکن ہے-
روجھان راجن پور رحیم یار خان صادق آباد خان پور 10 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع-

*خیبر_پختون_خواہ* :-

تمام خیبر پنختون خواہ میں موسلادھار بارش ہو گی-

بارش کی مقدار 70 تا 100ملی میٹر تک شمالی کے پی کے
اور جنوبی کے پی کے میں 30 تا 40 ملی میٹر تک رہے گی-

شدید گرج چمک اور ژالہ باری کا خطرہ ہے- جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آسکتے ہیں- احتیاط کریں- ندی نالوں میں طفیانی ممکن ہے-

پشاور مردان بٹ خیلہ ایبٹ أباد ہری پور کوہاٹ مانسہرہ ٹوپی نوشہرہ چترال دیر بونیر سوات کالام مالم جبہ کالام میں تیز شدید طوفانی بارش کا امکان-

ٹانک کرک بنوں لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پارہ چنار میں بھی معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے-
بارش 10 سے 13 مارچ تک ہو گی-

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 سے 13 مارچ تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوگی- مقدار 40 تا 70 ملی میٹر ہوگی- گرج چمک طوفان اور ژالہ باری کا خطرہ موجود ہے-

*سندھ* :-

چند مقامات پر گرج طوفان اور ہلکی سے درمیانی بارش ہو گی-

لاڑکانہ سکھر شہداد پور شہداد کوٹ کشمور ڈھرکی پَنو عاقل جیکب آباد میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے- مقدار 1 تا 10 ملی میٹر تک ہو گی-

کراچی میں موسم خشک رہےگا- بارش کا کوئی امکان نہین - درجہ حرارت میں 3 ڈگری تک کی کمی متوقع

دیگر علاقوں دادو مورو نوابشاہ حید آباد اور مشرقی سندھ کے چند علاقوں میں بھی ہلکہ باش کا امکان بن سکتے ہیں-

میرپور خاص ٹنڈوجام ٹنڈو اللہ یار مٹھی اسلام کوٹ عمر کوٹ ٹھٹہ اور بدین موسم خشک رہےگا-

*بلوچستان* :-

12/11 مارچ کو بارش ہوگی-ہوا کا کم دباو شمالی بلوچستان کو براہ راست متاثر کرے گا-لورالائی بارکھان خضدار ژوب کوئٹہ سبی قلعہ سیف اللہ ڈیرہ بگٹی سوئی چمن کوہلو زیارت مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-مقدار 10 تا 25 ملی میٹر تک رہےگی-

خاران سبی دالبدین یرموک چمن خضدار اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد جفعر آباد میں بھی بارش ہوگی-

ژوب لورالائی میں شدید بارش مقدار 50 تک جا سکتی ہے-

بقیہ بلوچستان میں موسم خشک رہے گا-

*کشمیر* :-
تمام کشمیر میں تیز بارش ممکن ہے- مظفر آباد گڑھی دوپٹہ راولاکوٹ میرپور نیلم ہیٹیاں بالا میں شدید بارش متوقع - چند مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارش ممکن ہے- لینڈ سلائڈنگ ممکن ہے- وادی نیلم میں برفباری بھی ہو گی-

تمام *گلگت* معتدل بارش متوقع ہے- پہاڑوں پر برفباری ہو گی-

ہونا وہ ہی ہے جو اللہ کو منطور ہوگا -
موسم کافی خطرناک ہوگا- آپ سب احتیاط کریں-

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News & Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share