Daily News

Daily News Here is news about burewala and round about

ہد ہد وہ واحد پرندہ ھے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔اور اپنے جیون ساتھی کے وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے...
09/04/2023

ہد ہد وہ واحد پرندہ ھے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔اور اپنے جیون ساتھی کے وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے۔یہ اپنی مادہ مہر کو کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے۔ آگر وہ اسے کھا لےتو اس کا مطلب ھے کہ وہ شادی کے لیے راضی ھے۔ پھر نر اس مادہ کو اپنے گھونسلے کی طرف لے کر جاتا ہے۔اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے بنایا ہوتا ھے۔اگر اسکو پسند آ جائے تو دونوں رشتہ زواج میں منسلک ہو جاتے ہیں۔ مادہ ہمیشہ ہر موسم میں عموماً چھ سے آٹھ آنڈے دیتی ھے اور بچے پیدا ہونے کے بعدباری باری خوراک کا بندوست کر لیتی ھے عجیب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو خوراک کی چیز مل جائے تو وہ اسے اکیلے نہیں کھاتے۔ بلکہ دونوں اکھٹے ہونے کے بعد ہی اسے کھا لیتے ہیں۔
ہد ہد کی چھٹی حس اتنی تیز ہوتی ھے۔کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی پانی کو محسوس کر لیتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام اس سے زیر زمین پانی ڈھونڈنے کا کام لیتے تھے۔
ہدہد ہزاروں میل کا سفر بغیر رکے طے کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام نے اسے دوسرے ملک ملکہ بلقیس کو خط لکھ کر بھیجا تھا۔
ہد ہد کی ازدواجی زندگی آج کے دور کی انسانوں کے لئے ایک مثال ھے۔کہ عقل نہ رکھنے کے باوجود بھی ایک دوسرے کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔❤
اور انسانوں کی زندگی کی آپس میں جھگڑنے ہی ختم نہیں ہوتے۔

فیصل آباد میں پب جی گیم اکاؤنٹس کی فروخت میں ملوث دو افراد گرفتارپاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وفاقی تحقی...
28/12/2022

فیصل آباد میں پب جی گیم اکاؤنٹس کی فروخت میں ملوث دو افراد گرفتار
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے موبائل گیم ’پب جی‘ کے اکاؤنٹس بیچنے اور دھوکہ دہی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
منگل کو ایف آئی اے کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملزمان حسن شاکر اور امیر حمزہ شکایت کنندہ افراد سے ’پب جی‘ اکاؤنٹس بیچنے کی غرض سے 8 لاکھ 20 ہزار روپے لیے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان سے روس اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بدھ کو روسی وزیر ...
28/12/2022

شہزادہ فیصل بن فرحان سے روس اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بدھ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے  سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے کہا ہے کہ ’...
28/12/2022

ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے کہا ہے کہ ’ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔‘
بدھ کو لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے ملک میں نئے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ’حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے۔ ابھی مجھے انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔‘

Address

Keran Neelum Valley AJ&K

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share