11/10/2022
سفیرامن حضرت مولانا خالد مکی صاحب کا مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم
بطور مسلمان پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کا خیال رکھتے ہیں پاکستان میں ختم نبوت کا قانون
ہمیں اپنی جان سے پیارا ہے ۔ختم نبوت کادفاع کرتے ہوئےبہت سے مسلمانوں نے
جام شہادت نوش کیاخاتم النبین رحمت اللعالمین ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفےٰ
ﷺ پرایمان لانا ہی نجات کا ذریعہ ہےایک نجی محفل میں مظفرگڑھ میں دفاع ختم نبوتؐ کے
حوالے سے سفیرامن حضرت مولانا خالدمکی صاحب کا کہناتھا کہ مولانا رفیق احمد اور مولانا
عبدالشکورربانی صاحبان کا دفاع ختم نبوت کےلیے پرامن کاوشیں قابل صد تحسین ہیں
مولانا خالدمکی صاحب کا کہنا تھا کہ ہمیں بلاتفریق نبی کریمﷺ کی ذات کےلیےمسلمانوں میں
یکجہتی پیدا کرنی چاہئے ۔مولانا خالدمکی صاحب کا کہنا تھا کہ علماءکرام کو اختلافات بھلاکر سب کو
مل کر حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو لگام دینی چاہیے ۔اس موقعے پر
خالدمکی صاحب نے اختلافی بیانات سے گریز کرنے کی استدعا کرتے ہوئے علماءکرام سے مل
جل کر رہنے کی اپیل کی مولانا خالد مکی صاحب کا کہنا تھا اسلام محبت اور بھائی چارے کا درس
دیتا ہے پاکستان کو بنانے کےلیے مسلمانوں نے جان کی قربانیاں پیش کیں ۔ہم اپنے
اکابرین کی قربانیوں سے حاصل ہونے والے ملک کی آن پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہم اپنی
فوج کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہم
نے کل بھی پاکستان کےلیے قربانیاں دی ہیں ہم آج بھی پاکستان کے لیے قربانی دینے
کےلیے تیار ہیں ۔ ہمیں نہ کل کسی دشمن کا خوف تھا اور نہ ہی آج ہم کسی سے خوفزدہ ہیں
ہم پاکستان کی سلامتی کےلیے ہمیشہ دعاگو رہے ہیں ۔پاکستان کی مٹی سے ہمیں بےحد لگاوٴ
ہے ہمیں اس ملک کی سلامتی بہت عزیزہے
#سفیرامن #مولانا #خالدمکی #صاحب
#اسلامی میڈیا