Tez news hd

Tez news hd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tez news hd, TV Channel, .

پنجاب میں سرکاری آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 315 روپے مہنگاپنجاب حکومت کی جانب سے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو...
22/09/2022

پنجاب میں سرکاری آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 315 روپے مہنگا
پنجاب حکومت کی جانب سے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو فائل
پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے مطابق آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہو گا۔

ادھر محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی ریٹیل قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کی قیمت 650 روپے ہو گئی ہے۔سندھ میں نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز ک...
22/09/2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔

انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس تو نہیں کی البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور اسپورٹس کھیل کر خوب انجوائے کیا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

بلوچستان میں سیلاب سے موت کا رقص جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 304 ہو گئیبلوچستان میں 72 ہزار 235 مکانات نقصان کا شکار ہو...
22/09/2022

بلوچستان میں سیلاب سے موت کا رقص جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 304 ہو گئی
بلوچستان میں 72 ہزار 235 مکانات نقصان کا شکار ہوئے: پی ڈی ایم اے — فوٹو: فائل
بلوچستان میں 72 ہزار 235 مکانات نقصان کا شکار ہوئے: پی ڈی ایم اے — فوٹو: فائل
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 304 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مرد اور خاتون سمیت ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع جعفر آباد سے ہے۔

پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 304 ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں 138 مرد، 74 خواتین اور 92 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں کوئٹہ، ژوب سے 23 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 184 افراد زخمی ہوئے۔

سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 72 ہزار 235 مکانات نقصان کا شکار ہوئے جبکہ 3 لاکھ، 5 ہزار 155 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ صوبے میں سیلابی ریلوں میں 24 پل گر گئے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 2200 کلومیٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں

ہمیں بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہیے: بلاول بھٹواس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں، جس کے بعد ...
22/09/2022

ہمیں بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہیے: بلاول بھٹو
اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں، جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے: بلاول بھٹو
اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں، جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے: بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہیے۔

نیو یارک میں کوپ 27 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آفت کے سبب پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے، اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

ہے کوئی، پاکستان کا؟مملکت اپنی تاریخ کے بدترین بحران میں۔ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوبا ،سو فیصد قرضوں میں ڈوبا ہواہے۔2018...
22/09/2022

ہے کوئی، پاکستان کا؟
مملکت اپنی تاریخ کے بدترین بحران میں۔ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوبا ،سو فیصد قرضوں میں ڈوبا ہواہے۔2018ء سے اُٹھنے والا معاشی دیوالیہ ، طوفان بن کرریاست کوشکنجے میں لے چکا ہے۔

پچھلے 70سال مانگے تانگے پر گزر اوقات ،جھجھک شرم ابدی نیند سو چکے ۔ عرصہ سے بین بجارہا ہوں ، آہ و بکاصد ابصحرا ،پانی سر سے اوپر،ملک ہر مد میں ڈوب چکاہے۔

تاریخی حقیقت عدم استحکام ملکوں کے لئےجان لیوا ، قومیں تحلیل ہوجاتی ہیں۔75سالہ قومی سیاست کا جائزہ لیں ،1951سے فی زمانہ ،سیاسی عدم استحکام اورحکومتی اکھاڑ پچھاڑ میں ہماری اسٹیبلشمنٹ مشاق اوربا صلاحیت،حاضر سروس نے طاقت سے سب کچھ حاضر رکھا۔انواع و اقسام کے نظام اس احتیاط کیساتھ متعارف کرائے کہ رائج الوقت آئین کی پامالی رہی۔

مملکت کی سخت جانی، صاحب فراش ضرور،جان ابھی باقی ہے۔ آج تک تمام وزرائے اعظم کو زور زبردستی اقتدار سے علیحدہ کیا گیا ۔کوئی ہے صاحب فکرو بصیرت جو دلاسہ دے سکے؟لمحہ فکریہ،اہل دانش باجماعت مایوسی میں غرقاب نظر آتے ہیں۔عمران خان اور متعلقین کو یہ سمجھانا ممکن نہیں کہ موصوف کا ساڑھے تین سالہ دورِ اقتدارنا اہلی،بد انتظامی،کرپشن کی بدترین مثال رہا۔

آغازِ سیاست سے برضا و رغبت اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بن کر’’ سیاست یا سیاستدانوں‘‘ کے خلاف مہم جوئی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ،سیاسی عدم استحکام متعارف کروانے میںمؤثرمُہرہ بنے۔اوائلِ سیاست سے غیر آئینی سوچ کے زیر سایہ اپنی سیاست کو پروان چڑھایا۔

پچھلے آٹھ سال،جنون کی حد تک استعمال میں رہے۔ اسٹیبلشمنٹ کا زینہ تریاق ثابت ہوا۔عمران خان کے اقتدارتک پہنچنے کے سفر نے قومی سیاسی عدم استحکام کو چار چاند لگائے،بالآخراقتدارہر شعبہ ہائے زندگی میں وطنی کل پرزے ڈھیلے کر گیا۔ اقتدار سے معزولی اگرچہ آئینی ذریعے سے، اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ نے عمران سیاست میں جان ڈال دی۔ 2014 میں اسٹیبلشمنٹ کاعزم کہ عمران خان کو اقتدار تک پہنچانا ہے، میڈیا کو عمران کااسیربنا ڈالا ۔

گرفتارمیڈیا نے جہاں عمران خان کے جھوٹے بیانیہ کو اجاگر رکھاوہاں سیاستدانوں کی بلا تفریق کردار کشی میں فراخ دلی سے کام لیا،جمہوری اداروں کے خلاف رائے عامہ کو اکسایا ۔حامی مددگارعدالتوں نے اپنے’’ شاندار‘‘ فیصلوں سے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنے میں ہرگزبخل نہ دکھایا۔آج ملکی نظام سو فیصد جھوٹ پراستوار ہے۔آج دو آتشہ، سوشل میڈیا عمرانی سیاست کی تدوین و آرائش کا جزو لاینفک بن چکا۔دلچسپ اتنا کہ عمران خان اس طاقت سے آج اپنے خالقوں کونگلنے کوتیارہے

22/09/2022

شاہ محمود کسان احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے پر اسلام آباد پولیس پر برہم

شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی: ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل/فوٹوفائل
شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی: ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل/فوٹوفائل
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی اسلام آباد پولیس پر برہم ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روکا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل ان کے احتجاج کے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟

امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا چینی وزارت خارجہچینی وزارت خارجہامریکا کے تائیوان کے د...
21/09/2022

امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ
امریکا کے تائیوان کے دفاع کےبیان پر چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کےجواب میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائناچین کی واحد آئینی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ امریکی افواج چینی حملے کی صورت میں تائیوان کا دفاع کریں گی۔

دنیا میں 4 روزہ کاروباری ہفتے کا سب سے بڑا ٹرائل کس حد تک کامیاب ثابت ہوا؟ برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا ٹرائل جاری ہے /...
21/09/2022

دنیا میں 4 روزہ کاروباری ہفتے کا سب سے بڑا ٹرائل کس حد تک کامیاب ثابت ہوا؟

برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا ٹرائل جاری ہے /
برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا ٹرائل جاری ہے / رائٹرز ف
کیا کبھی آپ نے تین دن کی ہفتہ وار چھٹیاں ملنے کی خواہش کی ہے؟ اگر ہاں تو برطانیہ میں اس حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ٹرائل جاری ہے۔

جون 2022 میں برطانیہ میں 4 روزہ کاروباری ہفتے کا ٹرائل شروع ہوا تھا اور اب اس کے ابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں۔

گارٹنر نامی ادارے کے تحت اس ٹرائل میں شامل کمپنیوں میں ایک سروے کیا گیا تھا۔

پاکستان کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا،19 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فل سالٹ 10 رنز بناک...
21/09/2022

پاکستان کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا،19 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فل سالٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

انگلش ٹیم کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری، ڈیوڈ ملان 15 گیندوں پر 20 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ نے 21 رنز بنائے۔

3 وکٹیں گرنے کے باوجود ایلکس ہیلز اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ایلکس ہیلز نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 42 رنز بنائے۔

یوں انگلینڈ نے آخری اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرکے 7 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2، دھانی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی صورتحال پر آن لائن اجلاس کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریلوے پ...
21/09/2022

وزیر اعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی صورتحال پر آن لائن اجلاس کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریلوے پٹڑیوں کی بحالی سے آگاہ کیا — فوٹو: فائل
وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی صورتحال پر آن لائن اجلاس کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریل کی پٹڑیوں کی بحالی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امداد کی ترسیل میں تیزی لائی جائے، 70 فیصد فنڈ سندھ اور 30 فیصد بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لگائے جائیں۔

وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں تیزی لائی جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات شروع، ڈی چوک خاردار تاریں اور کنٹینر لگا کر بندویب ڈیسک 21 ستمبر ، 2022  کچھ لوگوں نے ا...
21/09/2022

اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات شروع، ڈی چوک خاردار تاریں اور کنٹینر لگا کر بند
ویب ڈیسک 21 ستمبر ، 2022
کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کارخ کیا ہے: ترجمان اسلام آباد پولیس — فوٹو: فائل
کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کارخ کیا ہے: ترجمان اسلام آباد پولیس — فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات شروع کردیے، ڈی چوک کو خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کارخ کیا ہے، کسی بھی ممکنہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا

عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہی ہیں: شہباز شریفویب ڈیسک 21 ستمبر ، 2022  سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ اظ...
21/09/2022

عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہی ہیں: شہباز شریف
ویب ڈیسک 21 ستمبر ، 2022
سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بات کی، پاکستان کیلئے ممالک کو عملی مظاہرہ کرنا ہوگا: وزیر اعظم — فوٹو: فائل
سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بات کی، پاکستان کیلئے ممالک کو عملی مظاہرہ کرنا ہوگا: وزیر اعظم — فوٹو: فائل
اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں موجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہی ہیں۔

نیویارک میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بدترین تباہی آئی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب سے متعلق پاکستان کا تین بار نام لیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بات کی ہے، پاکستان کیلئے ممالک کو عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہی ہیں، کشمیر پر گفتگو بھی ان کی جنرل اسمبلی کی تقریر کا حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس کےموقع پر نیویارک میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ ارکان کے ہمراہ اسپین کے وزیراعظم، نیوزیلینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن، آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر سے بھی ملاقات کی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبرکوہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اہل یا نااہل، فیصلہ اوائل اکتوبر میںحنیف خالد 21 ستمبر ، 2022  فوٹو: فائلفوٹو: فائلپاکستان ...
21/09/2022

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اہل یا نااہل، فیصلہ اوائل اکتوبر میں
حنیف خالد 21 ستمبر ، 2022
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اہل یا نااہل ہونے کا فیصلہ اوائل اکتوبر میں متوقع ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس جو 4اگست 2022کو اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان نے تمام قانونی آئینی ماہرین کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 62(1)(f)اورآرٹیکل 63اے کے تحت بجھوایا تھا اور اس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پانچ رکنی فل بینچ نے گزشتہ ماہ اگست 2022سے شروع کر دی تھی، اس کا فیصلہ 19ستمبر 2022کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ان کی سربراہی میں سماعت کرنے والے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار فاضل ممبروں جسٹس(ر)اکرام اللہ،نثار درانی،شاہ محمد جتوئی،بابر حسن بھروانہ نے محفوظ کر لیا ہے۔

19/09/2022

vs England #

10/09/2022

Tez news hdl ive

10/09/2022
08/09/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tez news hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share