D-Digital

D-Digital news and media
(4)

13/07/2024

‏عدت کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو رہا کرنے کا حکم
‏سیشن عدالت نے دونوں میاں بیوی کیخلاف کیس خارج کردیا

08/04/2024

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا

26/03/2024

عدالتی کیسز میں خفیہ اداروں کی مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا،خط میں عدالتی امور میں مداخلت پر کنونشن طلب کرنے کا موقف اختیار کیا گیا، مزید ہوشربا انکشافات!

24/03/2024

محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرنظر ثانی کی، فیملی کے ساتھ بات چیت بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے اپنی دستیابی دیتا ہوں.

22/03/2024

جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کالعدم قرار.
سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو برطرف کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا

سینٹ انتخاب
11/03/2024

سینٹ انتخاب

07/03/2024

مظاہر اکبر نقوی پرمس کنڈکٹ ثابت،
سپریم جوڈیشل کونسل نے عہدے سے ہٹانے کی رائے دے دی، پنشن و مراعات ختم

06/03/2024

ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف مقدمہ قتل کی عدالتی کارروائی منصفانہ نہیں تھی اور سابق وزیراعظم کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا
: سپریم کورٹ کی رائے

11/10/2023

سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہیں۔

بدھ کی شام سپریم کورٹ کے 15 ججوں پر مشتمل فُل کورٹ نے عدالتی بینچز کی تشکیل کے چیف جسٹس کے اختیارات کو تین ججوں کی کمیٹی کے حوالے کرنے کے قانون کو درست قرار دیا ہے۔

پانچ کے مقابلے میں دس ججز نے قانون کے حق میں فیصلہ دیا۔

12/08/2023

انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم

09/05/2023

حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ.وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ الیکشن از خود نوٹس میں جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹ سام...
07/04/2023

حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ.

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ الیکشن از خود نوٹس میں جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹ سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار ججوں کا فیصلہ مس کنڈکٹ، آئین کی غلط تشریح اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مہر ہے۔

’اس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی پوزیشن متنازع ہو گئی ہے، انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔‘

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین کی اپنی مرضی کے مطابق تشریح قبول نہیں کی جا سکتی۔ ’ناقابل سماعت درخواست پر بینچ بنا کر دیا گیا، فیصلہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مسترد پٹیشن پر بینچ کیسے بنا؟‘
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد آئین کی فتح ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سچ بولنے والے ججوں نے اپنے فیصلے کے ذریعے اس سہولت کاری کو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جس فیصلے کو ججوں کی اکثریت نہ مانے، جس فیصلے پر سپریم کورٹ خود تقسیم ہو اس کو عوام کیسے مان لیں؟

انہوں نے کہا کہ یہ ازخود نوٹس بنتا ہی نہیں تھا۔ ’یہ پری میچیور کیس تھا، اس سے تاثر آ رہا ہے کہ ایک سیاسی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کی اجازت دی گئی اور آئینی بحران اس از خود نوٹس سے شروع ہوا۔‘

اس سے قبل آج ازخود نوٹس کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ کا نوٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے لکھا کہ عدالت عظمیٰ مسلسل سیاسی تنازعات کے حل کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے اسمبلی سے استعفوں کی وجہ سے سیاسی بحران میں اضافہ ہوا۔

نوٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر جس انداز سے کارروائی شروع کی گئی اس سے عدالت سیاسی تنازعات کا شکار ہوئی۔

’عدالت کو سیاسی تنازعے سے بچنے کے لیے اپنے نوٹ میں فل کورٹ کی تشکیل کی تجویز دی تھی۔‘

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ ’سیاست دان اپنے معاملات سیاسی بات چیت سے حل کریں، ستم ظریفی ہے کہ سیاسی تنازعات میں عدالت کو شامل کیا جاتا ہے حالانکہ اس کا تصور بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں سے متعلق مقدمات میں سو موٹو اختیار استعمال کرنے میں بہت احتیاط برتنا چاہیے۔‘

جسٹس اطہر من اللہ نے 25 صفحات پر مشتمل نوٹ کہا کہ سیاست دان مناسب فورمز کی بجائے عدالت میں تنازعات لانے سے ہارتے یا جیتتے ہیں، لیکن عدالت ہر صورت ہار جاتی ہے۔

’سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، سپریم کورٹ نے اپنی ماضی کی تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔‘

نوٹ میں مزید کہا گیا: ’ماضی کے فیصلوں کو مٹایا نہیں جا سکتا لیکن کم ازکم عوامی اعتماد بحال کرنے کوشش کی جا سکتی ہے، ملک ایک سیاسی اور آئینی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، وقت آ گیا ہے کہ تمام ذمہ داران ایک قدم پیچھے ہٹیں اور کچھ خود شناسی کا سہارا لیں۔

’عدالت سے رجوع کرنے والی سیاسی جماعت کی نیک نیتی بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔‘

جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ میں قاسم سوری رولنگ کیس کا بھی حوالہ دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید قبل از وقت ریٹائرڈ.
28/11/2022

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید قبل از وقت ریٹائرڈ.


فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکستقطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے اپ سیٹ کرتے ہوئ...
22/11/2022

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے اپ سیٹ کرتے ہوئے دو بار کی چیمپیئن آرجنٹائن کو شکست دے دی ہے۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے اپ سیٹ کرتے ہوئے دو بار کی چیمپیئن آرجنٹائن کو شکست دے دی ہے۔

سعودی عرب نے منگل کو کھیلے جانے والے اپنے پہلے گروپ میچ میں ارجنٹائن کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

میچ کا آغاز تو آرجنٹائن نے پینلٹی پر گول کر کے کیا تاہم اس کے بعد جس انداز میں سعودی عرب نے میچ میں واپسی کی وہ قابل تعریف ہے۔

آرجنٹائن کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے میچ کے 10ویں منٹ پر کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلاوا دی تھی۔

اس کی یہ برتری 48ویں منٹ تک برقرار رہی۔ میچ کے اس لمحے پر سعودی عرب کی جانب سے صالح الشھری نے پہلا گول کر کے میچ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

مگر سعودی عرب یہیں نہیں رکا اور فوراً ہی دوسرا گول کر کے آرجنٹائن پر برتری حاصل کر لی۔

سعودی عرب کی طرف سے دوسرا گول میچ کے 53ویں منٹ پر سالم الدوسیری نے کیا۔

کوئٹہ: تین بھائیوں کا قاتل والدین کے معاف کرنے پر بری.کوئٹہ کی سیشن عدالت نے اپنے تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے چوتھے...
21/11/2022

کوئٹہ: تین بھائیوں کا قاتل والدین کے معاف کرنے پر بری.
کوئٹہ کی سیشن عدالت نے اپنے تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے چوتھے بیٹے کو والدین کے معاف کرنے کے بعد ملزم کو بری کردیا۔

کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تہرے قتل میں ملوث ملزم قیس خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مقتولین کے والد نے ملزم قیس خان کے قدم کو غلطی قرار دیتے ہوئے قصاص و دیت کے تحت معاف کردیا.

عمر فاروق کے دعووں پر عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کا ردِعمل آ گیاعمر فاروق نامی شخص کو گھڑی بیچی ہے تو کوئی ویڈی...
16/11/2022

عمر فاروق کے دعووں پر عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کا ردِعمل آ گیا
عمر فاروق نامی شخص کو گھڑی بیچی ہے تو کوئی ویڈیو ثبوت بھی ہونا چاہئیے،عمر فاروق کو میں نے کبھی نہ دیکھا اور نہ میں اس کو جانتی ہوں۔فرح خان نے عمر فاروق کو جھوٹا شخص قرار دے دیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے عمر فاروق کو جھوٹا شخص قرار دے دیا۔انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر فاروق نامی شخص کو کھڑی بیچی ہے تو کوئی ویڈیو ثبوت بھی ہونا چاہئیے۔انہوں نے مزید کہاکہ عمر فاروق کو میں نے کبھی نہ دیکھا اور نہ میں اس کو جانتی ہوں۔
فرح خان نے مزید کہا کہ اس جھوٹے شخص کو کوئی ثبوت تو لانا چاہئیے۔فرح خان نے کہا میرے اوپر ذاتی حملے کیے اور کاروبار کو نشانہ بنایا۔عمر نامی شخص نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا۔فرح خان نے کہا شہزاد اکبر سے میری بات نہیں ہوئی اور نہ کبھی ان سے ملاقات ہوئی ہے۔فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’فرح یا میں شہزاد اکبر کو نہیں جانتے اور نہ ہی عمر فاروق کو جانتے ہیں.
۔
۔
۔




وفاقی حکومت نے جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو 'ڈپلومیٹک پاسپورٹ' جاری کر دیا۔ ذرائع کے حکومت نے اگلے پانچ سال کے ل...
10/11/2022

وفاقی حکومت نے جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو 'ڈپلومیٹک پاسپورٹ' جاری کر دیا۔
ذرائع کے حکومت نے اگلے پانچ سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے، امیگریشن اتھارٹی کی جانب سے پاسپورٹ ان کے پتے پر بھیج دیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے گزشتہ سال فروری میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید سے انکار کر دیا تھا لیکن اس وقت کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں خصوصی دستاویزات جاری کی جا سکتی ہیں۔


بابر اعظم، پاکستان کے کپتان جن کا اکثر ہندوستان کے ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے، نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں 46.67 ...
03/11/2022

بابر اعظم، پاکستان کے کپتان جن کا اکثر ہندوستان کے ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے، نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں 46.67 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر صرف 14 رنز بنائے ہیں۔





بلوچستان میں 27 ڈیمز بدعنوانی اؤر ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹے.بلوچستان میں رواں سال مون سون بارشوں کے دوران ڈیموں کے ٹوٹنے...
02/11/2022

بلوچستان میں 27 ڈیمز بدعنوانی اؤر ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹے.
بلوچستان میں رواں سال مون سون بارشوں کے دوران ڈیموں کے ٹوٹنے سے متعلق انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔
وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں 27 ڈیمز ٹوٹے، جبکہ 93 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جس سے صوبے کو پانچ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں ڈیموں کی تعمیر کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس عمل کے دوران بدعنوانی کی گئی، ڈیموں کے مقامات کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر کیا گیا۔ رپورٹ میں محکمہ آب پاشی کے افسران اور کنلسٹس کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں جولائی سے ستمبر کے دوران ہونے والی مون سون کی ریکارڈ بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ڈیموں کو نقصان پہنچا تھا جس پر سیاسی اور عوامی سطح پر ڈیموں کی تعمیر کو ناقص قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس مطالبے پر بلوچستان حکومت نے وزیراعلٰی معائنہ ٹیم (سی ایم آئی ٹی) کے چیئرمین عبدالصبور کاکڑ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔
سی ایم آئی ٹی ممبران نے صوبے کے مختلف ڈویژن میں ڈیموں کا دورہ کر کے تحقیقات کیں اور تقریباً دو ماہ بعد اپنی رپورٹ مکمل کر کے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ارسال کردی ہے۔‘
اس رپورٹ میں ڈیموں کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے ٹوٹنے کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں27 ڈیمز مکمل طور پر ٹوٹے، جبکہ 93 کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر میں بدعنوانی کی گئی، تعمیر ناقص اور اس کے ڈیزائن میں تکنیکی غلطیاں تھیں، جبکہ ڈیموں کی تعمیر میں موسمیاتی تبدیلوں کی وارننگ کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ بعض ڈیموں کے لیے مقام کا انتخاب سیاسی مداخلت اور کمیونٹی کے دباؤ پر کیا گیا۔
رپورٹ میں محکمہ آب پاشی کے افسران اور کنسلٹنسی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیم کا ڈیزائن ایسا کیا گیا تھا جو زیادہ بارشیں نہیں سہہ سکتے تھے اسی طرح باقاعدہ نگرانی بھی نہیں کی گئی۔
رپورٹ میں ڈیموں کی تعمیر نو کے اخراجات کا تخمینہ پانچ ارب روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ ماحویاتی تبدیلیوں کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر معیاری کی جائے اور اس سلسلے میں بڑے اور معتبر اداروں کی خدمات لی جائیں۔
#بلوچستان

D-Digital

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ چین کیلئے اسلام آباد سے بیجنگ روانہ۔وزیرِ اعظم چین میں صدر چین شی جنپنگ ...
01/11/2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ چین کیلئے اسلام آباد سے بیجنگ روانہ۔

وزیرِ اعظم چین میں صدر چین شی جنپنگ اور وزیراعظم لی-کیچیانگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِ اعظم کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ منصبِ وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔





عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ برقرار، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے تک میانوالی کا ضمنی انتخاب روک دیا.اسلام آباد ہائی کو...
31/10/2022

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ برقرار، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے تک میانوالی کا ضمنی انتخاب روک دیا.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی میانوالی کی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کو روک دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کے مقدمے میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔





وزیراعظم شہباز شریف کا مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان۔وزیراعظم کا متعلقہ حک...
30/10/2022

وزیراعظم شہباز شریف کا مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان۔

وزیراعظم کا متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔

صدف نعیم لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔









سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعے کو ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انھو...
25/10/2022

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعے کو ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’(ہم) جمعے کو لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔ 11 بجے لبرٹی چوک جمع ہوں گے اور وہاں سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ شروع ہوگی۔‘

’یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا عوام کا سمندر ہوگا۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی قیادت کون کرتا ہے، اس کا فیصلہ عوام کریں۔‘

انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے منھ بند کیے گئے، چینلز پر پابندیاں لگائی گئی اور ان کے رہنماؤں پر تشدد کیے گئے۔ ’ڈاکوؤں کے کیس معاف کیے جا رہے ہیں۔



پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کو خط لکھ دیا۔جی ایچ کیو ک...
25/10/2022

پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کو خط لکھ دیا۔

جی ایچ کیو کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

حکومتِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں جی ایچ کیو نے ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی استدعا کر دی۔

خط میں جی ایچ کیو نے استدعا کی ہے کہ معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے


ارشد شریف نیروبی کے قریب ایک چیک پوسٹ پر پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے ۔ وہ نیروبی آ رہے تھے ۔ کینیا کی پولیس نے اسے حادثہ...
24/10/2022

ارشد شریف نیروبی کے قریب ایک چیک پوسٹ پر پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے ۔ وہ نیروبی آ رہے تھے ۔ کینیا کی پولیس نے اسے حادثہ اور غلطی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

ارشد شریف کو پولیس نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب اس نے اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر اس روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی تھی جو راستے میں چیکنگ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا
پولیس کے بیان مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہوا ، جس میں ایک پاکستانی صحافی مارا گیا ۔ پولیس ناکے پر ایک اور ایسی ہی گاڑی کا انتظار کیا جا رہا تھا ۔ ایک کال الرٹ آیا تھا کہ ایسی ہی ایک گاڑی چھینی گئی ہے اور ایک بچے کو اغوا بھی کر لیا گیا ہے ۔

چند منٹ بعد ارشد شریف کی گاڑی ناکے پر پہنچی اور نہ رکنے کی وجہ سے ان پر فائرنگ کی گئی ۔ گاڑی الٹ گئی ۔ ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا ۔ وہاں اس نے بیان دیا ہے کہ وہ اور جانبحق دوست ڈویلپر ہیں اور ایک سائٹ دیکھنے جا رہے تھے ۔

پولیس کا کہنا کے تفصیلی بیان تحقیقات کے بعد جاری کیا جائے گا ۔




فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)  نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام ...
21/10/2022

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔

فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔
#فیٹف #پاکستان

قانون ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے. عدالتاسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ امریکا ا...
20/10/2022

قانون ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے. عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ امریکا اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچےکو شہریت دینےکا پابند ہے. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے افغان مہاجر خاندان کے پاکستان میں پیدا ہونے والے نوجوان کو شہریت دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ 24 سالہ فضل حق کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ میرے موکل نے 24 سال پاکستان میں بغیر کسی شہریت کے گزارے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ امریکا اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچےکو شہریت دینےکا پابند ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ پاکستان کا شہری بن جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچے کو صرف پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو گی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوجوان کو شہریت دینے کے لئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت داخلہ کے وکیل نےعدالت کے روبرو یقین دہانی کرائی کہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی تصدیق پر فیصلہ کر دیا جائے گا. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ پاکستان میں اس وقت 40 لاکھ سے زائد تارکین وطن موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

آزاد ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افغان شہری آباد ہیں جن میں سے 12 لاکھ غیر قانونی طور پر ملک میں آباد ہیں۔

مفتاح اسماعیل مستعفی، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کر دیاپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نئے...
25/09/2022

مفتاح اسماعیل مستعفی، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کر دیا
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نئے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا۔



چک شہزاد، سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیاوقوعہ کی تفتیش جاری ہے ،جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے ج...
23/09/2022

چک شہزاد، سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا
وقوعہ کی تفتیش جاری ہے ،جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس
اسلام آباد ( تازہ ترین ۔ 23 ستمبر 2022) سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا قتل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی ہے۔جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہے۔ایاز امیر کی بہو کا قتل چک شہزاد میں ہوا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو فارم ہاؤس سے لاش مل گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔ پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔

10/08/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when D-Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share