News 24

News 24 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News 24, Media/News Company, .

24/06/2020

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر)حاجی میر افضل خان نے آپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔۔۔۔
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لیا۔۔۔تقریب میں گلگت بلتستان کی اہم سیاسی ۔سماجی اور دیگر شخصیات کی شرکت۔۔۔۔
سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔۔۔۔۔

Be careful ¦ Don't take it easy it may cause permanent blindness so be careful and keep your loved ones specially childr...
20/06/2020

Be careful ¦ Don't take it easy it may cause permanent blindness so be careful and keep your loved ones specially children inside till 1:00pm

06/05/2020

مائی جندو انتقال کر گئیں۔ ذرائع
مائی جندو کو لال سلام

مائی جندو قاتل کو تختہ دار پر لٹکا کر ہی مقتولین کیلیے روئی۔۔۔۔۔۔۔
تختہ کھینچا گیا تو ایک جسم دار پر جھولنے لگا جسے دیکھ کر سامنے کھڑی بوڑھی عورت کی آنکھ سے ایک اشک نکل کر اس کے رخسار کی جھریوں میں تحلیل ہوگیا..

یہ 5 جون 1992 تھا، ٹنڈو بہاول سندھ کے گاؤں میں ایک حاضر سروس میجر ارشد جمیل نے پاک فوج کے دستے کے ساتھ چھاپہ مار کر 9 کسانوں کو گاڑیوں میں بٹھایا اور جامشورو کے نزدیک دریائے سندھ کے کنارے لے جا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا، فوج نے الزام لگایا کہ یہ افراد دہشت گرد تھے اور ان کا تعلق بھارت کے ادارے ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ سے تھا۔

لاشیں گاؤں آئیں تو نہ صرف گاؤں بلکہ پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہر ماں اپنے بیٹے کی لاش پر ماتم کر رہی تھی ان کے بین دل دہلا رہے تھے، ان ماؤں میں ایک 72 سال کی بوڑھی عورت مائی جندو بھی تھی، اس کے سامنے اس کے دو بیٹوں بہادر اور منٹھار کے علاوہ داماد حاجی اکرم کی لاش پڑی تھی مگر وہ خاموش تھی، عورتیں اسے بین کرنے پر اکسا رہی تھیں ، مائی جندو سکتے کے عالم میں بیٹوں اور داماد کے سفید ہوگئے چہرے دیکھے جا رہی تھی..

ہر شخص کہہ رہا تھا کہ خاموشی سے میتیں دفنا دی جائیں قاتل بہت طاقتور تھے ان غریب ہاریوں کا ایسی طاقت والوں سے کیا مقابلہ، مائی جندو کو بار بار رونے کے لیے کہا گیا تو اس نے وحشت ناک نگاہوں سے میتیوں کی طرف دیکھا اور بولی بس ! مائی جندو ایک ہی بار روئے گی ,جب بیٹوں کے قاتل کو پھانسی کے پھندے میں لٹکتا دیکھے گی، سب جانتے تھے ایسا ممکن نہیں تھا مگر آخر لوگ خاموش ہوگئے، مائی جندو کی بیٹیاں کُرلا رہی تھیں مگر مائی جندو ساکت بیٹھی قتل ہونے والوں کو تکے جا رہی تھی۔

جنازے اٹھے تو مائی جندو نے سر کی چادر کمر سے باندھی سیدھی کھڑی ہوئی اور لہو ہوتے جگر کے ساتھ بیٹوں کو الوداع کیا،،
مسئلہ یہ تھا کہ یہ ٹنڈو بہاول اندرون سندھ کا ایک دور دراز گاؤں تھا اور تب دریائے سندھ کے اس کنارے پر قتل ہونے والوں کی ویڈیو بنانے کے لیے موبائل کیمرہ بھی نہیں آیا تھا، ملک اور سندھ بھر میں خبر چلی کہ دشمن کے ایجنٹ مار کر ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ جس نے پڑھا سُنا اس نے شکر کیا۔

جب سارا ملک شکرانہ ادا کر رہا تھا تب مائی جندو نے احتجاجی چیخ ماری۔ اس چیخ نے پرنٹ میڈیا کی سماعتیں چیر کے رکھ دیں، مائی جندو بوڑھی تھی جسمانی لحاظ سے کمزور مگر وہ تین مقتولوں کی ماں تھی اس نے طاقت کے مراکز سے جنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی دو بیٹیوں کو ساتھ لے کر قاتلوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں یہ جنگ آسان نہ تھی مگر نقارے بج چکے تھے کشتیاں جل چکی تھیں اور واپسی محال تھی، اخباروں اور صحافیوں کے ہمراہ مائی جندو نے اس چیخ کو طاقتی مراکز کے سینوں میں گھونپ دیا، پہلی جھڑپ ختم ہوئی اور گرد چھٹی تو معلوم ہوا کہ قتل ہونے والے دہشت گرد نہ تھے بلکہ میجر ارشد جمیل کا ان کے ساتھ زرعی زمین کا جھگڑا تھا، جس کی سزا میں انہیں قتل ہونا پڑا تھا۔

24 جولائی 1992 کو جنرل آصف نواز اور نواز شریف نے ملاقات کی اور جنرل آصف نواز نے میجر ارشد جمیل کا کورٹ مارشل کرنے کا حکم دے دیا، 29 اکتوبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے میجر ارشد جمیل کو سزائے موت اور 13 فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی.. میجر نے پاک فوج کے سپہ سالار کو رحم کی اپیل کی جو 14 ستمبر 1993 کو مسترد ہوئی، اس کے بعد رحم کی اپیل صدر فاروق لغاری سے کی گئی جو 31 جولائی 1995 کو مسترد تو کر دی گئی لیکن سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا، اس کے بعد میجر ارشد جمیل کے بھائی کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج سعید الزمان صدیقی نے حکم امتناع جاری کیا اور سزا روک دی۔

سزائے موت پر عمل نہ ہونے پر 11 ستمبر 1996 کو مائی جندوپھر میدان میں نکلی۔ اس کی دو بیٹیوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جسموں پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، ان کو نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ بچ نہ سکیں..

پورے ملک میں ایک بار پھر کہرام مچ گیا، بالآخر 28 اکتوبر 1996 کو طاقت کی دیواریں مائی جندو کے مسلسل دھکوں کے سامنے ڈھیر ہوگئیں..

یہ حیدر آباد سنٹرل جیل تھی جب مائی جندو کو پھانسی گھاٹ پر لایا گیا، سامنے تختہ دار پر اس کے گاؤں کے 9 بیٹوں کا قاتل میجر ارشد جمیل کھڑا تھا..

دار کا تختہ کھینچا گیا تو قاتل میجر ارشد جمیل کا جسم دار پر جھول گیا عین اسی وقت سامنے کھڑی مائی جندو کی بوڑھی مگر زورآور آنکھ سے ایک اشک نکلا اور اس کے رخسار کی جھریوں میں تحلیل ہوگیا..
۔مائی جندو تمہیں دنیا کے تمام کمزور اور مظلوم سلام کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

27/04/2020

#سلا دیا ماں نے بچے کو بھوکا یہ کہہ کر،
پریاں آئیں گی خواب میں روٹیاں لے کر..😓
اىک بار ضرور سنىں
اور شىر کرىں
Supoort JDC.

11/04/2020

حوصلہ رکھ بلند۔۔۔
A tribute to the warriors against the CORONA Virus by Manzoor Baltistani

اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور سروسکورونا کے باعث مشکلات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کا احسن اقداموفاقی وزیر برائے منصو...
11/04/2020

اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور سروس

کورونا کے باعث مشکلات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کا احسن اقدام

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹور سروس کا افتتاح کر دیا۔

ابتدائی طور پہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل اسٹورز کے ذریعے اشیاء خورو نوش فراہم کی جائیں گی:وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر

اسلام آباد کے ديهی علاقوں کیلئے 08 موبائل اسٹورز مختص کیے گئے ہیں: وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر

اس اقدام کا فیصلہ وزیرِ اعظم کے خصوصی ریلیف پیکج برائے کورونا کے تحت کیا گیا ہے : وفاقی وزیراسد عمر

اگلے 2 ہفتوں تک ان موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلایا جائے گا: اسد عمر

اس اقدام کے تحت اشیاء ضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں گی: وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر

آٹا، چینی، دالیں اور گھی سستے نرخوں پر گلی گلی فراہم کی جائیں گی :وفاقی وزیر اسد عمر

عوام کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں: راجہ خرم نواز

عوام کی سہولت کیلئے 50 ارب کا پیکج منظور کیا گیا: راجہ خرم نواز
لوگوں کے گھروں تک راشن وزیر اعظم کی ہدایت پر پہنچائیں گے: راجہ خرم نواز

پورے ملک میں چار ہزار یوٹیلٹی سٹورز ہیں: ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز کی عوام تک رسائی کو بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے: ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

مساجد اور اعلانات کے ذریعے عوام کو پیغامات پہنچائے جائیں گے: ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

10/04/2020

سکردو کررونا اپ ڈیٹ

سکردو: سکردو، میں کررونا سے متاثرہ افراد کی تعداد صرف تین رہ گئی۔ اسٹنٹ کمشنر سکردو حافظ کریم داد

سکردو: سکردو میں 78 مریضوں، میں سے،75 نے کررونا، کو شکست دے، دی ۔حافظ کریم داد اسٹنٹ کمشنر سکردو

سکردو:صحت یاب ہونے والے مریضوں کا دو، بار ٹیسٹ لیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر سکردو

سکردو: صحت مند ہونے والے زائرین کو، گھر بھیج، دیا گیا ہے ۔اسٹنٹ کمشنر سکردو

یوتھ ولنٹیر ٹاسک فورس مردان: ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر صاحب کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر ماہ نور شکیل کا مردان سبزی منڈی میں ...
09/04/2020

یوتھ ولنٹیر ٹاسک فورس مردان: ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر صاحب کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر ماہ نور شکیل کا مردان سبزی منڈی میں ماسک، دستانے اور ہینڈ سنیٹایزر تقسیم کرنے کی کمپین۔ تمام سبزی پروش بھائیو کو بچاؤ کے طریقے بتائے گئے اور محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
یوتھ ٹاسک فورس مردان کی پوری کوشش ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے شانا بہ شانا کام کرے۔
کوآرڈینیٹر ماہ نور شکیل نے اپنے کمپین کے ساتھیوں کی کوشش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
پولیس کی تعاون کا بےحد مشکور ہیں۔
Senior Member
khan

https://youtu.be/svpSCOpa8zsMust watch the vedio
09/04/2020

https://youtu.be/svpSCOpa8zs
Must watch the vedio

ىنگ لائرز فارم کے صدر اور سىنىر رہنما بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن آصف ناجى صاحب لاک ڈاون مىں مىں پىدا صورتحال اور سے روز پىش واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے

https://youtu.be/AWe7WE1urUI
07/04/2020

https://youtu.be/AWe7WE1urUI

کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے بہانے پولیس کی جانب سے عوام پر ہونے والی تشدد کی کئی ...

07/04/2020


کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے بہانے پولیس کی جانب سے عوام پر ہونے والی تشدد کی کئی ایک ویڈیوز اس وقت سوشل ویڈیو پر وائرل ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک , قابل مذمت اور قابل مواخذہ ہے.
POLICE ORDER 2002
کے آرٹیکل 3 میں پولیس اہلکاروں کا عوام کے ساتھ کیسا برتاو رکھنا ہے اور عوام کے لئے ان کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں بیان کی گئی ہیں.
آرٹیکلز 155 c,d اور آرٹیکل 156 d میں واضح بیان کیا گیا ہے کہ اگر کوئی پولیس اہلکار کسی شخص پر تشدد کرتا ہے یا کسی بھی ایسے قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے جس پر عمل کرنا اس پر لازم ہو تو اسے 5 سال تک کی قید ہو سکتی ہے.
بلا شبہ کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لئے دی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں, مگر پولیس کو چاہیے کی دفعہ 144 کی اگر خلاف ورزی ہوئی بھی تو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے تحت قانون انہیں متعلقہ عدالت لے جائیں جہاں انہیں 6 ماہ تک کی قید یا 3 ہزار جرمانہ ہو سکتا ہے.
عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے اس مشکل گھڑی سے کامیابی سے نجات پائیں.

06/04/2020

بھوک تہذىب واداب مٹادىتى ہے

06/04/2020

سکردو مىں پولىس کى اىک اور شہرى پر تشدد اور اىک پولىس والے کا زبان بھى چىک کرلىں کس طرح گالى دے رہا ہے

05/04/2020

بریکنگ نیوز
گلگت بلتستان حکومت اور وفاق کی کوارڈینیشن سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء اور شہری جو ملک کے مختلف شہروں سے گلگت بلتستان آئیں گے کورونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں قرنطینہ سنٹرز منتقل کیا جائے گا اور ان کے سمپلز ٹیسٹ کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد سے طلباء کا جو قافلہ آیا تھا انہیں آپنے آپنے اضلاع کے قرنطینہ سنٹروں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور آئندہ کے لئے جو شہری داخل ہوں گے انہیں بھی قرنطینہ سنٹروں میں منتقل کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت سے طے کیا ہے تا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کو روکنے میں مدد ملے

05/04/2020

پاکستان مىں اب تک 170 مرىض صحتىاب

سکردو ( پریس ریلیز) سکردو میں پولیس آفیسر اطہر کی جانب سے نوجوان شہری پر تشدد کے حوالے سے خبر کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ...
05/04/2020

سکردو ( پریس ریلیز) سکردو میں پولیس آفیسر اطہر کی جانب سے نوجوان شہری پر تشدد کے حوالے سے خبر کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے پولیس آفسر کے تمام اختیارات معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کردی ہے اس حوالے سے ایس ایس پی نے شوکاز نوٹس بھی جاری کردی ہے اور متعلقہ پولیس افسر سے 24 گھنٹے کے اندر جواب طلب کی ہے ایس ایس پی سکردو نے اس ضمن میں متعلقہ افسر کے خلاف مزید سخت ایکشن کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر ایس ایس پی سکردو نے اس واقعے کو افسوسناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اسطرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت نگرانی اور اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نےکہا ہے پولیس وردی کا مقصد عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہے خوف پھیلانے کی کسی بھی پولیس اہلکار کو اجازت نہیں دی جائے گی آئندہ اس طرح کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

https://youtu.be/it-TmGSt7AUوىڈىو دىکھنے کے لىے لنک پر کلک کرىں
05/04/2020

https://youtu.be/it-TmGSt7AU
وىڈىو دىکھنے کے لىے لنک پر کلک کرىں

احساس کیش پروگرام (اہلیت اور ادائیگی کا طریقہ کار) وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ احساس کیش پروگرام کے بارے میں لوگوں کے مختلف سوالات اور تحفظات کے نتیجے میں...

چىنى بحران سے جہانگیر ترین اور خسرو بختىار کو سب سے زىادھ فائدہ حاصل ہوا، انکوئرى رپورٹ
05/04/2020

چىنى بحران سے جہانگیر ترین اور خسرو بختىار کو سب سے زىادھ فائدہ حاصل ہوا، انکوئرى رپورٹ

خانہ کعبہ کا خوبصورت منظر
05/04/2020

خانہ کعبہ کا خوبصورت منظر

05/04/2020


Avoid hand shaking and maintain social distancing. Avoid visit to public places and populated areas.

04/04/2020

25 اپرىل تک پاکستان مىں 55 ہزار تک کرونا کے کىسسز پہنچے کا خدشہ ۔

‏بچپن سےکرکٹ کاجنون تھا،غریب تھا،درزی کی دکان پرکام سیکھنےجاتاتھا،وہاں سےاللہ نےاٹھاکر پاکستان کاسبزہلالی پرچم سینےپرسجو...
03/04/2020

‏بچپن سےکرکٹ کاجنون تھا،غریب تھا،درزی کی دکان پرکام سیکھنےجاتاتھا،وہاں سےاللہ نےاٹھاکر پاکستان کاسبزہلالی پرچم سینےپرسجوایا،اپنےملک کےلیےکھلایا،الحمدللہ ورلڈریکارڈبنوایا۔آج جوبھی عزت ہےاس ملک کی وجہ سےہے
یااللہ!میرےپاکستان،اس میں رہنےوالوں اورپوری انسانیت کی ہرطرح سےحفاظت فرما🤲

‏احساس ایمرجنسی کیش میں درخواستوں کیلیے ویب پورٹل کھول دیا گیا ہے جس پرجاکرآپ پروگرام کیلیے اپنی اہلیت کامعیار جانچ سکتے...
03/04/2020

‏احساس ایمرجنسی کیش میں درخواستوں کیلیے ویب پورٹل کھول دیا گیا ہے جس پرجاکرآپ پروگرام کیلیے اپنی اہلیت کامعیار جانچ سکتے ہیں جن افرادکو بذریعۂ SMS ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنےکا پیغام موصول ہوا ہے وہ اب ضلعی دفاترجائے بغیرخودکو اس پروٹل پررجسٹر کروا سکتے ہیں۔
https://t.co/hMTxdPJiD2‎ https://t.co/k4EZeLdQ7F‎

‏وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے فیصل نامی شخص نے خودکشی کر لی۔۔۔زرائع کے مطابق یہ شخص پی ایم آفس میں اپنا کوئی مسئلہ بیان کر...
03/04/2020

‏وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے فیصل نامی شخص نے خودکشی کر لی۔۔۔زرائع کے مطابق یہ شخص پی ایم آفس میں اپنا کوئی مسئلہ بیان کرنا چاہتا تھا۔۔ https://t.co/r7x10QuAoE‎
https://twitter.com/aftabiqbalteam/status/1246058734230605827?s=19

“وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے فیصل نامی شخص نے خودکشی کر لی۔۔۔زرائع کے مطابق یہ شخص پی ایم آفس میں اپنا کوئی مسئلہ بیان کرنا چاہتا تھا۔۔ https://t.co/r7x10QuAoE”

03/04/2020

‏ہمیں کوئی اعتراض نہیں ٹائگر فورس بنائیں یا کوئی اور فورس لیکن یہ جو 2500 روپئے سے ان کے یونیفارم بنائے جارہے ہیں اس سے ...
03/04/2020

‏ہمیں کوئی اعتراض نہیں ٹائگر فورس بنائیں یا کوئی اور فورس لیکن یہ جو 2500 روپئے سے ان کے یونیفارم بنائے جارہے ہیں اس سے احتراض کیا جائے،اسی رقم سے حکومت ایک خاندان کے مہینے بھر کا راشن مہیا کر سکتی ہے،سنجیدگی سے غور کریں

تبلیغی جماعت کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ! تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لا وارث نہیں ! سپیکر پنجاب اس...
03/04/2020

تبلیغی جماعت کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی !
تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لا وارث نہیں !
سپیکر پنجاب اسمبلی ، چوہدری پرویز الہیٰ کی دبنگ گفتگو
https://youtu.be/n53d14KbtNE

News 22

‏ہم اہلِ کشمیر کیساتھ یک زباں ہوکر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تازہ ترین بھارتی کوشش مست...
03/04/2020

‏ہم اہلِ کشمیر کیساتھ یک زباں ہوکر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تازہ ترین بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں کو انکے حقِ خوداردیت کی فراہمی سے انکار کو دنیا کے سامنے عیاں کرتا رہے گا۔

03/04/2020

خیبرپختونخوا میں 29 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں

‏کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث ہمارے بچے گھروں تک محدود ہیں.اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کے لیے سکول ...
03/04/2020

‏کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث ہمارے بچے گھروں تک محدود ہیں.
اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کے لیے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کیبل چینل 'تعلیم گھر' کا آغاز کیا ہے تاکہ بچوں کا تعلیمی عمل بحال رہے. ‎ #ہرگھربنےگااسکول

02/04/2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق

02/04/2020

جمعہ کو سندھ میں دن 12 تا 3 بجے تک مکمل لاک ڈاون ہوگا نہ کوئ گاڑى چلے گى ، نہ کوئ دکان کھلى گى صرف مىڈىکل سٹورز کھلے رہىں گے صوبائی حکومت کا فیصلہ

02/04/2020

ملک بھر مىں لاک ڈاون کى موجودہ صورتحال 14 اپرىل تک جارى رہے گى
وزىر اعظم کے زىر صدارت اجلاس میں فیصلہ

‏سابق ڈی جی آئی ایس پی آر، جی او سی اوکاڑہ میجر آصف غفور صاحب کی مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ ان کے گاوں تلمبہ میں ملاق...
02/04/2020



سابق ڈی جی آئی ایس پی آر، جی او سی اوکاڑہ میجر آصف غفور صاحب کی مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ ان کے گاوں تلمبہ میں ملاقات

02/04/2020

‏48 گھنٹوں میں 3 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے
رجسٹریشن کا عمل 10اپریل تک جاری رہے گا

‏ڈسکہ کا بزرگ شہری گھر سے راشن کی تلاش میں نکلا راستے میں 2لاکھ70ہزار روپے ملے بزرگ شہری رقم لے کر سیدھا اسسٹنٹ کمشنر کے...
02/04/2020

‏ڈسکہ کا بزرگ شہری گھر سے راشن کی تلاش میں نکلا راستے میں 2لاکھ70ہزار روپے ملے بزرگ شہری رقم لے کر سیدھا اسسٹنٹ کمشنر کے آفس پہنچ گیا اور رقم کمشنر کو دے کر کہا جسکی بھی ہو اسے واپس کر دینا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News 24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share