MUST Students Union Pallandri Campus

  • Home
  • MUST Students Union Pallandri Campus

MUST Students Union Pallandri Campus This page is created by the students of MUST Palandri Campus within which we will work as a union.

لیپ ٹاپ تقسیم سکیم 2 نومبر 2023 کو مسٹ کیمپس پلندری میں  منعقد کی گئ ۔ جس میں  23 سٹوڈنٹس کو لیپٹاپ دے گئے۔ ایجوکیشن  ڈی...
09/11/2023

لیپ ٹاپ تقسیم سکیم 2 نومبر 2023 کو مسٹ کیمپس پلندری میں منعقد کی گئ ۔ جس میں 23 سٹوڈنٹس کو لیپٹاپ دے گئے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 23 میں سے 10 سٹوڈینٹس کو لیپٹاپ ملا ۔اور 13 دوسرے ڈیپارٹمینٹس فزکس ۔آئی ۔آر اور فارسٹری کے بچوں کو ملے ۔
یقیناً یہ پلندری کی عوام کے لیۓ ایک خوشخبری ہے۔کہ ایک کیمپس جس میں تعداد 200 کے قریب ہے ان میں بھی لیپٹاپ سکیم کے تحت 23 سٹوڈینٹس کو ملے یقیناً یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔
اور اس کے ساتھ ساتھ تقریباً 20 سٹوڈینٹس کا سکالرشیپ کے لیۓ انٹرویو بھی لیا گیا ۔۔۔۔۔ یقیناً یہ بھی بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ادارے میں غریب بچوں کو سکالرشیپ کی سہولت بھی موجود ہے۔۔۔تو پلندری اور گردونواح کے جتنے بھی علاقے ہیں سب کو چاہیئے کہ کیمپس کے ساتھ تعاون کیا جاۓ ۔۔اور اپنے بچوں کو مسٹ کیمپس پلندری میں داخلے لے کر دیں ۔
تاکہ یہ اداره ایک کامیاب اداره بن سکے ۔۔۔
داخلے اب آخری مرحلے میں ہیں۔۔۔۔ جن کے بچوں کو ابھی تک داخلے نہیں ہوۓ وہ آکر داخلہ کروائیں ۔۔۔اور اپنے ہی علاقے میں بہترین سہولیات سے خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی مستعفید کریں۔
Admission open In Education department...

مسٹ کیمپس پلندری میں داخلے جاری ہیں خواہشمند طلباءو طالبات ایڈمیشن کے لیا اپلائی کر سکتے ہیں ۔ جو طلباءو طالبات ایجوکیشن...
27/10/2023

مسٹ کیمپس پلندری میں داخلے جاری ہیں خواہشمند طلباءو طالبات ایڈمیشن کے لیا اپلائی کر سکتے ہیں ۔ جو طلباءو طالبات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینا چاہیے ہیں وہ رجوع کریں۔ شکریہ

اسلام علیکم! جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کیمپس میں سیلاب متاثرین کے لیۓ امدادی کیمپ لگایا گیا تھا، جس آج بروز سوموار امداد...
29/08/2022

اسلام علیکم! جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کیمپس میں سیلاب متاثرین کے لیۓ امدادی کیمپ لگایا گیا تھا، جس آج بروز سوموار امدادی کیمپ میں کیش کی صورت میں امداد اکٹھی کی گئی ہے، امداد کی جو رقم اکٹھی ہوئی وہ 89,450 ہے۔
اب کل بروز منگل 30 اگست کو صبح 10 بجے سے لے کر دن 2 بجے تک امدادی کیمپ دوبارہ لگایا جاۓ گا۔ تمام طلبا کیمپس میں لازمی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جو آج موجود نہیں تھے وہ کل آ کے اس خیر کے کام میں شامل ہوں۔
شکریہ
منجانب: مسٹ کیمپس پلندری

Giving is the greatest act of grace❤️
28/08/2022

Giving is the greatest act of grace❤️

Straight to heaven .... Rip brother❤️.. you,ll be missedکھایا ہے زمانے کو بے درد زمیں تُو نے۔۔آغوش میں رکھے ہیں دنیا کے ...
28/08/2022

Straight to heaven .... Rip brother❤️.. you,ll be missed

کھایا ہے زمانے کو بے درد زمیں تُو نے۔۔
آغوش میں رکھے ہیں دنیا کے حسیں تو نے۔۔۔

مسٹ پلندری کیمپس کے طلبا کا احتجاج جاری آج بروز  Aug 5 2022 کو ایکشن کمیٹی پلندری نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور یونیو...
05/08/2022

مسٹ پلندری کیمپس کے طلبا کا احتجاج جاری آج بروز Aug 5 2022 کو ایکشن کمیٹی پلندری نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور یونیورسٹی کیمپس کے کوارڈینیٹر صاحب سے ملاقات کی اور اس بات پہ اتفاق کیا کے 12 تاریخ کو مسٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر صاحب تشریف لاٸیں گے اور مطالبات کا حل ضرور کریں گے اس کے بر عکس اگر کسی قسم کی ڈیل کرنے کی کوئی کوشش کی گئی یا طلبہ کے مطالبات کو سیریس نہ لیا گیا تو احتجاج کا داٸرہ بڑھا دیا جاۓ گا اور پلندری کی عوام اپنے طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کا پورا پہرہ دے گی ۔۔۔
مسٹ کیمپس کے طلبہ آج آنے والی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے غیور اور باشعور لوگ اپنی آنے والی نسلوں کے حقوق کا پہرہ دیتے ہیں۔ کمیٹی میں آنے والے محترم جناب ارشد ندیم صاحب ۔ غازی منظور صاحب۔یاسر منشا صاحب ۔ ارسلان نثار صاحب۔وکیل ظہیر صاحب ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔

25/05/2022

رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلاب۔۔
چند شمعوں کے بڑھکنے سے ہوتی نہیں سحر۔۔۔

Its a choice to stand with the truth...Solidarity with living legend Yasin Malik...  Must student union palandri AK
25/05/2022

Its a choice to stand with the truth...
Solidarity with living legend Yasin Malik...

Must student union palandri AK

اسلام.و علیکم آج ہم.آپکو کشمیر کے صحافت کے معیار کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں نیچے تصویر میں جو سب سے بڑی سرخی لگی ہے سدھنو...
18/02/2022

اسلام.و علیکم
آج ہم.آپکو کشمیر کے صحافت کے معیار کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں
نیچے تصویر میں جو سب سے بڑی سرخی لگی ہے
سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے سب لوگ جانتے ہیں
پلندری میں کوئی ڈگری کالج نہیں ہے
کافی عرصہ سے پوسٹ گریجویٹ ہوچکا ہے آنکھیں کھولیں اور کل ہونے والا احتجاج مسٹ کیمپس کے طلبہ کا تھا جن کی ابھی تک بنیادی ضروریات پوری نہیں ہوئی کمپیس بس کمپیس ہاسٹیل اور باقی بہت کچھ

روزنامہ کشمیر عُظمیٰ سے پوچھنے والا کوئی ہے ریاست میں موجود ادارے کب حرکت کریں گے

17/02/2022

مسٹ یونیورسٹی کیمپس کے طلبا نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد جاری ہرتال اس بنیاد پہ موخر کر دی کے تمام مطالبات ایک مہینے کے ٹائم فریم میں حل کر دیے جائیں گے طلبا کے تمام تر مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے انظامیہ نے عمل درامد کی یقین دہانی کرائی ہے

اسلام علیکماُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔مسٹ پلندری کیمپس کو وجود میں آئے ہوۓ عرصہ 3 سال مکمل ہو چُکے لیکن ابھی تک کیمپس م...
15/02/2022

اسلام علیکم
اُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔مسٹ پلندری کیمپس کو وجود میں آئے ہوۓ عرصہ 3 سال مکمل ہو چُکے لیکن ابھی تک کیمپس میں بُنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ،
لہذا تمام طلباء کی مشاوت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جائز اور بنیادی ضروریات جن کے ہم چارجز ادا کرتے ہیں ہمیں مہیا ہونے تک کیمپس میں مُکمل ہڑتال جاری رہے گی کسی قسم کی کلاسز نہیں لی جائیں گی۔
شکریہ

31/01/2022

مسٹ کیمپس پلندری میں طلباء پر امن احتجاج کر رہے ہیں ، یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی دباو ڈالا گیا یا کسی بھی قسم کا انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو کسی بھی قسم کے حالات کی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہو گی۔شکریہ۔۔!
منجانب: مسٹ سٹوڈنٹ یونین

مسٹ  کیمپس پلّندری میں طلبہ کی جانب  سے پرامن احتجاج  جاری
31/01/2022

مسٹ کیمپس پلّندری میں طلبہ کی جانب سے پرامن احتجاج جاری

31/01/2022

تیز ہو تیز ہو
جدوجہد تیز ہو

30/01/2022

مسٹ سٹوڈنٹ یونین پلندری نے كرونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے 31 جنوری 2022 کو یونیورسٹی اوپننگ کے خلاف پر امن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام طلبہ سے گزارش ہے کے کل Covid SOPs کو مدنظر رکھتے ہوے اس احتجاج کو کامیاب بنائیں۔شکریہ
منجانب : مسٹ سٹوڈنٹ یونین پلندری۔

28/01/2022
28/01/2022

السلام علیکم۔۔۔ جیسا کے سب جانتے ہیں کے موجودہ حالات میں باقی تمام اضلاع کی طرح ضلع سدھنوتی میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔۔۔ ایسی صورت حال میں یونیورسٹی انتظامیہ کا ادارہ کھولنے کا فیصلہ حیرانکن ہے۔۔۔ چونکہ طلباں کی ایک بڑی تعداد ہاسٹل میں بھی رہائش پذیر ہے اور کچھ طلباء کی کورونا رپوڑٹ پازیٹو ہونے کے ساتھ اور بھی کںٔیں مساںٔل درپیش ہیں۔۔۔
لہذا طلباء اس نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوے کل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ہے جس میں مشاورت کے بعد اگلا لاںٔعمل طہ کیا جاۓ گا۔۔۔۔ ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کے معاملے پر غور کریں۔۔۔۔ شکریہ

19/09/2020

*پریس ریلیز*
کچھ روز سے بوائز ڈگری کالج میں طلبہ احتجاج کر رہے ہیں اور دھرنا بھی دیا ہوا ہے ۔ اس پر مسٹ کیمپس کے طلبہ نے بھی ان کے تمام جائز مطالبات پر ان کا ساتھ دیا۔ لیکن کل کے واقع کے بعد مسٹ کیمپس کے سٹوڈنٹس نے تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طے کیا ہے کہ
اب مسٹ کیمپس کے طلباء کا اس احتجاج اور دھرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مزید یہ کہ ہم کسی بھی ایسے احتجاج یا دھرنے کا حصہ نہیں بنتے جس میں آپ ایک ٹیچر کو بچانے کے لئے دوسرے ٹیچر کی عزت نفس مجروح کریں اور زور زبردستی سے جھوٹ پر مبنی بیان لیں ۔ اس کے بعد اگر کوئی بھی سٹوڈنٹ مسٹ کیمپس سے احتجاج میں حصہ لیتا ہے ۔تو وہ بححثیت ایک شہری ، عام فرد ہونے کے ناتے لے لیکن اگر وہ مسٹ کا نام بدنام کرنے کے لیا حصہ لیتا ہے تو ہم سٹوڈنٹس یونین کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اپنے کیے کا زمہ دار وہ خود ہو گا۔
مزید یہ کہ مسٹ کیمپس کے طلباء کل کے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائے اور زمہ داران کو سامنے لایا جائے۔
منجانب: *

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MUST Students Union Pallandri Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share