Zaheer Sipra

Zaheer Sipra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zaheer Sipra, Media, .

03/11/2023

چنیوٹ میں انسانیت سوز واقعہ
سول جج چنیوٹ عبدالمیمن نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مزدور پر چوری کا الزام لگا کر مسلح نامعلوم موٹرسائیکل افراد سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

13/09/2023

چنیوٹ میں سرگودھا روڈ نزد بائی پاس چوک خالی ٹرالر آئل ٹینکر کے فرنٹ کیبن میں آگ لگ گئی، آئل ٹینکر ڈرائیور کے مطابق ورکشاپ میں کام کرواتے خالی ٹرالر آئل ٹینکر کے فرنٹ کیبن میں آگ ساتھ ڈمپر کی ڈیزل ٹینکی کو ویلڈنگ کے دوران آگ لگنے سے لگی۔ فرنٹ کیبن میں آگ لگنے سے ساتھ کھڑی موٹر سائیکل جل گئی جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا۔

13/09/2023

چنیوٹ کے علاقے تھانہ لنگرانہ میں گھریلو جھگڑے سے تنگ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی۔

مالی پریشانیوں اور گھریلو جھگڑوں کے باعث خودکشی کا رحجان تو تھا ہی، اب ملک بھر میں جاری معاشی بحرانوں کے باعث بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں تشویشناک اضافے کے باعث قوت برداشت ختم ہونے سے مذکورہ رحجان میں 30 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ بالخصوص صوبہ پنجاب میں ہر برس ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد اقدام خودکشی کرتے ہیں۔ رواں سال کے اندر پنجاب بھر میں 2500 سے زائد مردوخواتین نے موت کو گلے لگایا۔

01/09/2023

منشیات کے استعمال اور اس کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے اسلامیہ کالج چنیوٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے سٹوڈنٹس کو مضمرات منشیات اور انسداد منشیات سے آگاہی کے حوالے سے ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔

پاکستانی میڈیا ہاؤسز کو ہینڈلر کی طرف سے محبت بھرا پروانہ موصول ہو چکا ہے۔
01/09/2023

پاکستانی میڈیا ہاؤسز کو ہینڈلر کی طرف سے محبت بھرا پروانہ موصول ہو چکا ہے۔

01/09/2023

عالمی نیزہ بازی مقابلوں کے گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کا آبائی علاقے چنیوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال، ڈھول کی تھاپ پر جھمر، گھڑ ڈانس کا اہتمام،،، پرتپاک استقبال پر تصور عباس کا اظہار تشکر

01/09/2023

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام کی چینخیں نکلوا دی ہیں

*تلاش گمشدہ**15 سالہ محمد شہریار عابد آج مورخہ 17 اگست بوقت 07:30 بجے صبح اپنے گاؤں موضع کولیاں سے مدرسہ فیضان مدینہ چنی...
17/08/2023

*تلاش گمشدہ*

*15 سالہ محمد شہریار عابد آج مورخہ 17 اگست بوقت 07:30 بجے صبح اپنے گاؤں موضع کولیاں سے مدرسہ فیضان مدینہ چنیوٹ پڑھنے کیلئے گھر سے نکلا جو نہ ہی مدرسے پہنچا اور نہ ہی ابھی تک واپس گھر پہنچا ہے۔ جس شخص کو بھی معلوم ہو یا جانتا ہو یا کہیں ملے تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کرکے اطلاع دیں۔ شکریہ*

*رابطہ: 03006646022*

15/08/2023

وڈیرے نے انسان کی ایسی تذلیل کی کہ انسانیت بھی شرما گئی۔!!
چنیوٹ میں بااثر زمیندارکی ٹرالی وقت پر نہ بنانے کی سزا،،، وڈیرے نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے کاریگر کو جانوروں کی طرح گلے میں رسہ ڈال کر کھیتوں میں پھیراتا اور فصلوں میں کھڑا گندہ پانی بھی جبراً پلاتا رہا اور ویڈیو بنوا کر وائرل کردی۔





14/08/2023

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ موت باٹنے لگا
ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی نے مریض کی جان لے لی،،، بروقت آکسیجن نہ ملنے کیوجہ سے مریض نے بیڈ پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی لیکن تکبر میں ڈوبے ڈاکٹروں نے ایک نہ سنی،،، لواحقین کا اعلیٰ حکام سے چیخ چیخ کر نوٹس کا مطالبہ

13/08/2023

ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کیجانب سے 76 ویں یوم آزادی کی خوشی میں اسلامیہ کالج گراونڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ

چنیوٹ() گرینڈ الائنس گروپ نے چنیوٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے تحفظ پر بنائے جانے والے بل کو مسترد کرنے پر احتجا...
09/08/2023

چنیوٹ() گرینڈ الائنس گروپ نے چنیوٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے تحفظ پر بنائے جانے والے بل کو مسترد کرنے پر احتجاج کیا احتجاج میں ورکنگ صحافیوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے تحفظات پر بنائے جانے والے بل کو مسترد کرنے پر چنیوٹ کی صحافی برادری احتجاج پر اتر آئی احتجاجی ریلی میں سینئر و جونیئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی کی قیادت لطیف احمد چوہدری چیئرمین گرینڈ الائنس اور رانا شہزاد اقبال صدر گرینڈ الائنس چنیوٹ پریس کلب نے کی اس موقع پر قیصر علی بھٹی، کلیم اللہ بلوچ، عمرسجاد، ظہیر عباس سپراء، منوردین چوہدری، منیب عالم، حافظ عطاء الرحمن، امیر عمر چمن صدر ایمراء، رانا نعیم، علی عباس سپراء، فیصل جبار، حق نواز چوہدری، محمد یحییٰ، قیصر بلوچ، رانا وسیم، غلام عباس ساقی، کلیم نومی سمیت دیگر صحافی شریک ہوئے۔ ورکنگ صحافیوں نے احتجاجی ریلی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا قتل کیا گیا ہے جو قابل قبول نہیں علاقائی صحافی دن رات عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے جاتے جاتے علاقائی صحافیوں کے تحفظات کا قتل کیا۔ جاتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب صحافیوں کا گلا گھونٹ کر گئی ریلی میں شریک صحافیوں کا مزید کہنا تھا کہ تمام حکومتوں نے صحافیوں کو استعمال کیا ہماری بات نہیں کی صحافیوں کو حقوق نہیں دیئے۔ ورکنگ صحافی مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور مسترد کیے جانے والے بل کو منظور کیا جائے بل منظور نہ کیا گیا تو ملک میں صحافتی قیادت کی کال پر احتجاج جاری رکھیں گے احتجاج گرینڈ الائنس گروپ چنیوٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے کیا گیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

چنیوٹ شہر ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر۔۔۔!!!شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا گزشتہ روز جھمرہ روڈ پر فضل ...
02/08/2023

چنیوٹ شہر ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر۔۔۔!!!

شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا گزشتہ روز جھمرہ روڈ پر فضل ربی فارمیسی پر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی جبکہ آج سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب منڈی مویشیاں آئے بیوپاریوں کو مسلح ڈاکوؤں نے چھ لاکھ روپے نقدی چھیننے کے بعد دو بیوپاریوں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اہلیان چنیوٹ کہتے ہیں کہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

تلاش ورثاء ریسکیو 1122 چنیوٹ دفتر کے قریب بزرگ خاتون حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں اسم و مسکن نامعلوم ہے, نعش ڈی ایچ کیو ...
02/08/2023

تلاش ورثاء

ریسکیو 1122 چنیوٹ دفتر کے قریب بزرگ خاتون حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں

اسم و مسکن نامعلوم ہے, نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں ہے

لواحقین کی تلاش میں پولیس کا ساتھ دیں.

03454413087
0333 6717463

چنیوٹ پولیس کے دلیر اور نڈر جوان کے سینے پر بہادری میڈل سج گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے فرائض کی ادائیگی ...
02/08/2023

چنیوٹ پولیس کے دلیر اور نڈر جوان کے سینے پر بہادری میڈل سج گیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے فرائض کی ادائیگی میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے چنیوٹ پولیس کے نڈر جانباز ہیڈ کانسٹیبل قاسم علی کیلئے تمغہ بہادری اور ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل قاسم علی کا نام سنٹرل پولیس آفس میں مخصوص دیوار پر درج ہو گیا۔

*تلاش گمشدگی*70 سالہ کمیر ولد سردارا قوم وینس ساکن جھنگ روڈ وینس والا تحصیل و ضلع چنیوٹ کا رہائشی ہے۔ آج مورخہ یکم اگست ...
01/08/2023

*تلاش گمشدگی*

70 سالہ کمیر ولد سردارا قوم وینس ساکن جھنگ روڈ وینس والا تحصیل و ضلع چنیوٹ کا رہائشی ہے۔ آج مورخہ یکم اگست صبح 10 بجے کے قریب گھر سے نکلا ہے جو ابھی تک واپس نہیں پہنچا۔ بزرگ آپ نام اور پتہ صیح بتا سکتے ہیں کسی بھی شخص نے دیکھا ہو یا ملے تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ شکریہ

0346-6971347
0318-7052991
0315-8643677

چنیوٹ میں جھمرہ روڈ نزد بائی پاس چوک آئل ٹینکر الٹ گیا ٹینکر میں 50000 لیٹر فرنس آئل جو کہ الٹنے سے لیک ہونے لگ گیا اطلا...
01/08/2023

چنیوٹ میں جھمرہ روڈ نزد بائی پاس چوک آئل ٹینکر الٹ گیا ٹینکر میں 50000 لیٹر فرنس آئل جو کہ الٹنے سے لیک ہونے لگ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو 1122 کے مطابق ایریا کارڈن آف کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں نجی کمپنی کا آئل ٹینکر کراچی سے ساہیانوالہ کیطرف سے جارہا تھا کہ جھمرہ روڈ بائی پاس کے قریب ان بیلنس ہونے سے الٹ گیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک ظفر عباس وٹو, ڈی ایس پی ٹریفک، تھانہ صدر پولیس, انچارج فالکن سمیت ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو امدادی ٹیموں نے چھے گھنٹے کے مسلسل اپریشن کے بعد الٹنے والے آئل ٹینکر کو روڈ سے بحفاظت ہٹا کر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز پرریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل...
01/08/2023

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز پرریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنی اوران کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پہلے دن میونسپل کمیٹی ہال میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کچہری لگائی گئی اور درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنر HR اسلم ضیاء نے بھی مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور حل طلب درخواستوں کو موقع پرنمٹایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں۔تحصیل لالیاں اور بھوانہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز میڈم خیزران علی اور طارق محمود گوندل نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔ دوسری ریونیو عوامی خدمت کچہری آج بروز بدھ 2اگست کو ہوگی۔

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر محمد ضیاء نے اپنی ٹیم کے ہمرا...
01/08/2023

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر محمد ضیاء نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت دو ڈکیت گینگز کے چار کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا۔ ڈکیت گینگ سلیم عرف سلیمو اور شفیق کے قبضہ سے مال مسروقہ واٹر پمپ، کوائلز،دو عدد بکرے، سیلنگ فین اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان روڈ ڈکیتی،مویشی چوری سمیت دیگر وارداتوں میں تھانہ رجوعہ پولیس کو مطلوب تھے۔خواتین گینگ کی دو ملزمہ رضیہ بی بی اور صاحب بی بی کے قبضہ سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ نقدی برآمد کرلی گئی۔گرفتار دونوں خواتین تھانہ رجوعہ پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری، اہم انکشافات متوقع ہیں۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

01/08/2023

چنیوٹ میں جھمرہ روڈ پر دن دیہاڑے ہونیوالی ڈکیتی کی CCTV فوٹیج منظر عام پر آگئی۔۔۔۔!!!
مسلح ڈکیت فضل ربی فارمیسی سے نقدی رقم لے اڑے؟؟؟ واضح رہے پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے ایسے ہی رزلٹ سامنے آنیوالے ہیں؟؟؟

01/08/2023

چنیوٹ میں قوس و قزح کے رنگ بکھیرنے والا شیش محل،،، جسکے میناروں سے نکلتی چمکتی روشنیاں ہر دل میں اتر جاتی ہیں۔ فن تقافت اور تہذیب کا دلفریب شہکار جو ہر دیکھنے والی آنکھوں کو ساکت کردے۔۔۔!!!

30/07/2023

چنیوٹ کے خواجہ سراؤں کا تھانہ سٹی میں پولیس اہلکاروں کے خلاف انوکھا احتجاج،،، ننگا ناچ کرتے ہوئے پولیس کو دوہائیاں دیتے رہے۔۔۔😂

29/07/2023

چنیوٹ میں یوم عاشور کے موقع پر لکڑی سے بنے 50 فٹ بلند اور 10 فٹ چوڑائی پر مشتمل 9 تعزئیے نکالے جاتے ہیں یہ تعزئیے کن مراحل سے گزر کر تیار کیے جاتے ہیں۔ مکمل تفصیلات کے ساتھ دیکھیں ظہیر عباس سپراء کی یہ رپورٹ۔۔۔۔!!!

ان صاحب کو دیکھیے یہ ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا چیف سیکورٹی آفیسر میجر اعجاز شاہ۔  یہ صاحب تقریباً 7 سال سے اسلامی...
22/07/2023

ان صاحب کو دیکھیے یہ ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا چیف سیکورٹی آفیسر میجر اعجاز شاہ۔ یہ صاحب تقریباً 7 سال سے اسلامیہ یونیورسٹی میں چیف سیکورٹی تعینات ہیں۔ اور موصوف شراب نوشی کرکے پرائیویٹ کار میں ایک لڑکی کو لیکر جارہے تھے کہ سامنے CIA پولیس بہاولپور کی چیکنگ کو دیکھ کر رانگ سائیڈ پر گاڑی کو دوڑا کر لے گئے، جس پر پولیس نے پیچھا کر کے موصوف کو روکا تو گھبرا گئے۔ پولیس نے نشہ کی حالت میں دیکھ کر تلاشی شروع کی تو گاڑی سے آئس ، چرس اور جنسی طاقت بڑھانے والی ادویات پائی گئی۔ اور پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ چیف سیکورٹی آفیسر صاحب یونیورسٹی کی لڑکی کو لیکر مکان پر رنگ رلیاں منانے جارہے تھے۔ موصوف کے پاس دو عدد موبائل تھے جن میں 5500 لڑکیوں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر تھیں۔ جس پر پولیس نے موبائل ضبط کرلیے۔ اور کار میں سوار لڑکی کو پولیس نے عزت کا لحاظ اور بدنامی سے بچانے کے لیے والدین کو بلا کر ان کے حوالے کردیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ موصوف اور ایک ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نے یونیورسٹی میں ایک گینگ بنا رکھا ہے جو لڑکیوں کو پوزیشن اور پاس مارکس کے عوض اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اسکی ننگی ویڈیوز اور تصاویر بناکر بلیک میل کرتے ہیں۔ اس جیسے کتنے ہی جنسی بھیڑے تعلیمی درسگاہوں اور دیگر اداروں میں جنسی گدھ بن کر بہن ، بیٹیوں کی عزتوں سے کھیل رہے۔ ہماری معاشرتی اخلاقیات زوال کی طرف گامزن ہیں۔ آخر اس معاشرتی اخلاقیات کو ٹھیک کرنے کا بیڑا کون اٹھائے گا، جہاں پر بااثر قانون کو اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتا ہو۔۔ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص کو عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس جیسے جنسی بھیڑیوں کو قرار واقعی سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaheer Sipra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share