BNN بریکنگ نیوز ننکانہ

  • Home
  • BNN بریکنگ نیوز ننکانہ

BNN بریکنگ نیوز ننکانہ only News

ضلع ننکانہ صاحب پنجاب پولیس کا بہادر اور نڈر جوان"عبدالرزاق" انسپکٹر جنرل آف پولیس سے اعزازی "غازی" شیلڈ وصول کرتے ہوئےق...
15/06/2023

ضلع ننکانہ صاحب پنجاب پولیس کا بہادر اور نڈر جوان"عبدالرزاق" انسپکٹر جنرل آف پولیس سے اعزازی "غازی" شیلڈ وصول کرتے ہوئے
قابلِ فخر بات اس جوان کے باپ نے اپنی ثقافت کی بہتر انداز میں ترجمانی کی اور اس میں کوئی عار،شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہ کی
دونوں باپ بیٹا قابل فخر ہماری قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اللہ ان کا حامی و ناصر ہو آمین

10/06/2023

ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ۔۔۔۔۔۔۔

فضل عباس نامی یہ لڑکا سیدوالا ضلع ننکانہ صاحب کا رہاشی یے ، دو دن سے گمشدہ ہے گھر والوں کے بقول ننکانہ صاحب میں دیکھا گی...
29/05/2023

فضل عباس نامی یہ لڑکا سیدوالا ضلع ننکانہ صاحب کا رہاشی یے ، دو دن سے گمشدہ ہے گھر والوں کے بقول ننکانہ صاحب میں دیکھا گیا ہے اگر کوئی شخص اس کے بارے میں جانتا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں ۔۔۔۔ 03006565167

21/04/2023
18/04/2023

محکمہ اوقاف کے ملازمین عیدی کمانے میں مصروف ۔رات کی تاریکی میں تعمیرات کا سلسلہ جاری ۔

18/04/2023

ننکانہ صاحب ۔رات کی تاریکی میں محکمہ اوقاف کی زمینوں پر تعمیرات کا سلسلہ جاری قبضہ مافیا نے چڑی سائیں قبرستان کی جگہ کو بھی نہ بخشآ ۔

جو پنجاب کے رہائشی ہیں اپنے موبائل سے ATA اسپیس  اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کریں اگر آپ اہل ہیں تو رمضان ...
16/03/2023

جو پنجاب کے رہائشی ہیں اپنے موبائل سے ATA اسپیس اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کریں اگر آپ اہل ہیں تو رمضان المبارک میں آپ کو آٹے کے 3 تھیلے بالکل مفت دیے جائیں گے ۔
یہ پیغام تمام لوگوں کو بھیجیں تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔۔۔۔۔

https://chat.whatsapp.com/HK6r7PZtr4hEztTKkWCjQY

15/03/2023

خان صاحب نے کہا ہے سارے MNA اور MPA کو پیغام پہنچا دو کہ ٹکٹ لینا ہے تو بندے کر پہنچیں۔ بریگیڈیئر (ر) پیر اعجاز احمد شاہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک تبدیل ۔۔۔۔۔۔۔
30/01/2023

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک تبدیل ۔۔۔۔۔۔۔

سانگلہ ہل ۔ ضلع ننکانہ صاحب میں پہلی خاتون SHO شازیہ شاہد کو سانگلہ ہل تھانہ سٹی میں تعینات کر دیا گیا۔
20/01/2023

سانگلہ ہل ۔ ضلع ننکانہ صاحب میں پہلی خاتون SHO شازیہ شاہد کو سانگلہ ہل تھانہ سٹی میں تعینات کر دیا گیا۔

موڑکھنڈا۔ پنجاب فوڈاتھارٹی ،پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کا مشترکہ ایکشن ۔ موڑکھنڈا اکبر ٹاون سے دس من سے زائد بیما...
20/01/2023

موڑکھنڈا۔ پنجاب فوڈاتھارٹی ،پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کا مشترکہ ایکشن ۔ موڑکھنڈا اکبر ٹاون سے دس من سے زائد بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت 480کلوگرام گوشت برآمد۔چار افراد کے خلاف مقدمہ درج ملزمان نےگھر کے اندر مضر صحت گوشت اکٹھا کر رکھا تھا۔گوشت تلف کر دیا گیا۔

سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیںاسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیںاگر...
19/01/2023

سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!

ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے آج کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے 1 تولہ سونے کی قیمت 180000 رپے ہے، یعنی
ایک ماشے کی اندازہ قیمت15000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 45000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے
قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہیں
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ اسی ہزار کا ھے تو سنیارا آپ کو 135000 کا سونا دے کر ریٹ 180000 روپے لگا رھا ھے

اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 158000 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 180000 سونے کی لگا رھا ھے

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 135000 سے158000 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی 180000 لگائیں گے

دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پیچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا

آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے

پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا

زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی

میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ھوں
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔
©

/////////ننکانہ صاحب پولیس بھرتی///////////فہرست امیدواران پنجاب پولیس/ٹریفک اسسٹنٹ  جو انٹرویو کے لئے بلائے گئے ھیں ننک...
11/01/2023

/////////ننکانہ صاحب پولیس بھرتی///////////
فہرست امیدواران پنجاب پولیس/ٹریفک اسسٹنٹ جو انٹرویو کے لئے بلائے گئے ھیں
ننکانہ صاحب پنجاب پولیس اور ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے انٹرویوز 12.1.2023 بروز جمعرات کو منعقد ھو رھے ھیں انٹرویو کے لئے اھل امیدواران 12.01.2023 بروز جمعرات بوقت 7.30 بجے صبح پولیس لائن ننکانہ صاحب تشریف لائیں
نوٹ: 1۔امیدوران اپنے اصل کاغذات ھمراہ لائیں
2۔ وقت کی پابندی لازمی ھے
3۔ فیملی کلیم والے امیدواران اپنے فیملی کلیم کے متعلق کاغذات ہمراہ لائیں
ترجمان ننکانہ صاحب پولیس

ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری۔ ضلعی پولیس ننکانہ نے ایک ا...
02/01/2023

ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری۔ ضلعی پولیس ننکانہ نے ایک اور سرگرم خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے سرگرم ڈکیت گینگ جبران عرف جبرو مسیح کے دو سرکردہ ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ ڈی پی او سردار موارہن خان کی ایس ایچ او صدر شاہکوٹ مظہر حسین اور ہمراہی ٹیم کو شاباش۔
تفصیلات کے مطابق جبران عرف جبرو مسیح ڈکیت گینگ اہلیان شاہکوٹ کے لیے خوف کی علامت بنی ہوئی تھی جو سادہ لوح اور شریف شہریوں سے شاہراہ عام پر اسلحہ کے زور پر نقدی اور دیگر قیمتی مال چھین کر فرار ہو جاتی تھی۔ ڈی پی او سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ مظہر حسین کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے جبران عرف جبرو مسیح اور ساتھی ملزم بسم اللہ عرد احسن طارق کو جدید ٹیکنالوجی اور دن رات محنت کے بعد پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزمان سے تھانہ سٹی شاہکوٹ اور تھانہ صدر شاہکوٹ کے ڈکیتی سمیت 11 مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈکیت گینگ کا سرغنہ جبران عرف جبرو مسیح ڈکیتی کے 7 مقدمات میں مجرم اشتہاری تھا۔ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی لاکھوں روپے کی نقدی، 3 عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والے جتنے بھی مضبوط اور طاقتور کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ننکانہ پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔

پروفیسر نے ایک شادی شدا لڑکی کو کھڑا کیااور کہا کہ آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پی...
02/01/2023

پروفیسر نے ایک شادی شدا لڑکی کو کھڑا کیا
اور کہا کہ آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پیارے ہوں.
لڑکی نے پہلے تو اپنے خاندان کے لوگوں کے نام لکھے، پھر اپنے سگے رشتہ دار، دوستوں، پڑوسی اور ساتھیوں کے نام لکھ دیے ...
اب پروفیسر نے اس میں سے کوئی بھی کم پسند والے 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے دوستوں کے نام مٹا دیے ..
پروفیسر نے اور 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے تھوڑا سوچ کر اپنے پڑوسيوں کے نام مٹا دیے ...
اب پروفیسر نے اور 10 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے سگے رشتہ داروں کے نام مٹا دیے ...
اب بورڈ پر صرف 4 نام بچے تھے جو اس کے ممی- پاپا، شوہر اور بچے کا نام تھا ..
اب پروفیسر نے کہا اس میں سے اور 2 نام مٹا دو ...لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت سوچنے کے بعد بہت دکھی ہوتے ہوئے اس نے اپنے ممی- پاپا کا نام مٹا دیا ...
تمام لوگ دنگ رہ گئے لیکن پرسکون تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کھیل صرف وہ لڑکی ہی نہیں کھیل رہی تھی بلکی ان کے دماغ میں بھی یہی سب چل رہا تھا.
اب صرف 2 ہی نام باقی تھے ..... شوہر اور بیٹے کا ...
پروفیسر نے کہا اور ایک نام مٹا دو ...
لڑکی اب سہمی سی رہ گئی ........ بہت سوچنے کے بعد روتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام کاٹ دیا ...
پروفیسر نے اس لڑکی سے کہا تم اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ جاؤ ... اور سب کی طرف غور سے دیکھا ..... اور پوچھا: کیا کوئی بتا سکتا ہےکہ ایسا کیوں ہوا کہ صرف شوہر کا ہی نام بورڈ پر رہ گیا.
سب خاموش رہے .
پھر پروفیسر نے اسی لڑکی سے پوچھا کہ اسکی کیا وجہ ھے؟
اس نے جواب دیا کہ میرا شوہر ہی مجھے میرے ماں باپ، بہن بھائی، اور اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ھے. وہ میرے ھر دکھ سکھ کا ساتھی ھے، میں اس ھر وہ بات شیئر کر سکتی ھوں جو میں اپنے بیٹے یا کسی سے بھی شیئر نہیں کر سکتی،
میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ھوں مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نہیں مٹا سکتی.
بیوی گھر کی ملکہ ھوتی ھے پاٶں کی جوتی نہیں،🌹

💕ڈاکٹر زین خان ۔۔💖💖۔۔۔کاپی

فیصل آباد چوک گھنٹہ گھر  کے اوپر ایک آدمی ہے  جو کہہ رہا ہے کہ میرے گھر والے شادی نہیں کر رہے میری شادی کرواؤ گے تو میں ...
31/12/2022

فیصل آباد چوک گھنٹہ گھر کے اوپر ایک آدمی ہے جو کہہ رہا ہے کہ میرے گھر والے شادی نہیں کر رہے میری شادی کرواؤ گے تو میں نیچے اتروں گا ۔۔۔۔۔۔😄😄

شاہ کوٹ : لکڑ منڈی کے قریب سڑک کراس کرتی ہوئی بچی کو تیز رفتار کار نے ہٹ کیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 7 سالہ مناہل زخموں کی ت...
30/12/2022

شاہ کوٹ : لکڑ منڈی کے قریب سڑک کراس کرتی ہوئی بچی کو تیز رفتار کار نے ہٹ کیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 7 سالہ مناہل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی ،ریسکیو ذرائع

آئی ایس پی آر ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، آئی ایس پی آرفائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، آئی ا...
29/12/2022

آئی ایس پی آر
ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، آئی ایس پی آر
فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید، آئی ایس پی آر
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد، آئی ایس پی آر
شہدا میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل، آئی ایس پی آر
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

شاہ کوٹ : جڑانوالہ روڈ گلیکسی مارکی میں لکڑیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے 35 سالہ احمد بلال کے کپڑوں کو آگ لگنے سے ب...
29/12/2022

شاہ کوٹ : جڑانوالہ روڈ گلیکسی مارکی میں لکڑیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے 35 سالہ احمد بلال کے کپڑوں کو آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا ۔آگ لگنے سے بری طرح جھلسنے والے شخص کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا ،ریسکیو ذرائع

ننکانہ صاحب : منڈی فیض آباد نواں کوٹ روڈ پر ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اچانک ایکسل ٹوٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی 2 افراد ٹ...
29/12/2022

ننکانہ صاحب : منڈی فیض آباد نواں کوٹ روڈ پر ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اچانک ایکسل ٹوٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی 2 افراد ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے پھنس گئے۔ ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے دونوں افراد کو زندہ بحفاظت ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ میں 20 سالہ اسد علی اور 16 سالہ علی احمد شدید زخمی ہوئے ،ریسکیو ذرائع

ننکانہ صاحب: تھانہ مانگٹانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹ حنیف شاہ کے قریب روڈ حادثہ۔ 6 سالہ بچہ حسیب جاں بحق، ڈرائیور گرفتار۔ شو...
10/12/2022

ننکانہ صاحب: تھانہ مانگٹانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹ حنیف شاہ کے قریب روڈ حادثہ۔ 6 سالہ بچہ حسیب جاں بحق، ڈرائیور گرفتار۔ شوکت نامی ڈرائیور کھاد سے بھرا ڈالہ تیز رفتاری سے لیجا رہا تھا۔ 6 سالہ حسیب کو سڑک کراس کرتے ہوئے کچل ڈالا۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے ملزم کی فراری کی کوشش ناکام بنادی۔ملزم کا تعاقب کر کے کوٹ فاضل کے قریب گرفتار کر لیا، مزید کاروائی جاری۔ترجمان پولیس

لاہور پولیس کے بہادر ASI عاصم پنوں شہید کی نماز جنازہ آبائی گاوں مہیس جنوبی سانگلہ ہل میں ادا کر دی گئی، ڈسٹرکٹ ننکانہ پ...
06/12/2022

لاہور پولیس کے بہادر ASI عاصم پنوں شہید کی نماز جنازہ آبائی گاوں مہیس جنوبی سانگلہ ہل میں ادا کر دی گئی، ڈسٹرکٹ ننکانہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ننکانہ پولیس کے افسران و جوانوں اور سول سوسائٹی نے شہید کی نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کی۔

‏ہمارا تعلیمی نظام۔۔! پوزیشن ہولڈرز ڈاکٹرز اور انجئنئرز بن جاتے ہیں پیچھے رہ جانے والے کامرس پڑھ کر کاروبار کرتے ہیں اور...
06/12/2022

‏ہمارا تعلیمی نظام۔۔! پوزیشن ہولڈرز ڈاکٹرز اور انجئنئرز بن جاتے ہیں پیچھے رہ جانے والے کامرس پڑھ کر کاروبار کرتے ہیں اور ان ڈاکٹرز اور انجئنئرز کو ملازم رکھتے ہیں ان سے پیچھے رہ جانے والے آرٹس پڑھتے ہیں اور سی ایس ایس کرتے ہیں اور اوپر والے دونوں کو اپنے سامنے کھڑا رکھتے ہیں ‏ان سب سے پیچھے رہ کر فیل ہونے والے اسمبلی میں آ جاتے ہیں اور اوپر والے تینوں کو سیدھا کرکے رکھتے ہیں۔

05/12/2022

ننکانہ صاحب ۔ سینئر سول جج شاہکوٹ نجم الثاقب اور اینٹی کرپشن کی ٹیم کی کاروائی، شاہکوٹ کے تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تحصیلدار شجاع الدین ظفر سے رشوت کے 50ہزار روپے بھی برآمد ۔ویڈیو وائرل

ننکانہ صاحب : موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ نزد ڈھڈیاں سٹاپ دولہا والی گاڑی سے 2 کاریں ٹکرا گئیں ، حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد ...
04/12/2022

ننکانہ صاحب : موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ نزد ڈھڈیاں سٹاپ دولہا والی گاڑی سے 2 کاریں ٹکرا گئیں ، حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے،ریسکیو عملہ نے زخمی افراد کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 70 سالہ محمد علی،8 ڈالہ ماریہ، 23 سالہ امجد علی اور 65 سالہ محمد اسماعیل شامل ہیں
،ریسکیو ذرائع

ننکانہ صاحب: تھانہ سٹی ننکانہ پولیس کی کاروائی۔شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم ہارون کے قبضہ سے شراب کی 11 بوتلیں برآ...
25/11/2022

ننکانہ صاحب: تھانہ سٹی ننکانہ پولیس کی کاروائی۔شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم ہارون کے قبضہ سے شراب کی 11 بوتلیں برآمد، مقدمہ درج۔ ترجمان پولیس

ننکانہ صاحب: مانگٹانوالہ روڈ نزد ابیاں والا سٹاپ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری ،حادثہ کے نتیجہ میں 25 سا...
21/11/2022

ننکانہ صاحب: مانگٹانوالہ روڈ نزد ابیاں والا سٹاپ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری ،حادثہ کے نتیجہ میں 25 سالہ اعجاز اور 21 سالہ مبشر شدید زخمی ہوئے، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا ،ریسکیو

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کر گئے۔
19/11/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کر گئے۔

شاہ کوٹ: مین جی ٹی روڈ نزد شاہ کوٹ ٹول پلازہ تیز رفتار بس نے راہگیر کو ہٹ کیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 52 سالہ منور حسین زخمو...
13/11/2022

شاہ کوٹ: مین جی ٹی روڈ نزد شاہ کوٹ ٹول پلازہ تیز رفتار بس نے راہگیر کو ہٹ کیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 52 سالہ منور حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،۔ ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی ،ریسکیو

شاہ کوٹ: مین جی ٹی روڈ نزد ڈلہ چندہ سنگھ سٹاپ توڑی سے لدا تیز رفتار ٹرالہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کیوجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکرا ...
12/11/2022

شاہ کوٹ: مین جی ٹی روڈ نزد ڈلہ چندہ سنگھ سٹاپ توڑی سے لدا تیز رفتار ٹرالہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کیوجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ٹرالے کی ڈیزل والی ٹینکی سے 200 لیٹر ڈیزل سڑک پر بہہ گیا ریسکیو عملہ نے بروقت پیشہ ورانہ مہارت سے بیٹری کا کنکشن ختم کرتے ہوئے ڈیزل کو سڑک سے کلیئر کیا اور بڑے حادثے سے بچا لیا،ریسکیو

10/11/2022

ننکانہ صاحب سٹی ڈیزل نایاب کسان رل گئے ۔
ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

ننکانہ صاحب: واربرٹن روڈ نزد 10 مربہ سٹاپ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو عملہ...
10/11/2022

ننکانہ صاحب: واربرٹن روڈ نزد 10 مربہ سٹاپ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد 60 سالہ محمد اختر کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ 26 سالہ ہارون کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا ،ریسکیو

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNN بریکنگ نیوز ننکانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share