Shigar TV HD

Shigar TV HD پوری دنیا کی نیوز اور خبریں دیکھیں. .Shigar TV HD پر

01/08/2023

جلوس عزا سلدی میں عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان سید سراج رضوی

01/08/2023

Urdu Noha 2023
جلوس عزا سلدی میں عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان سید سراج رضوی

01/08/2023

بلتی نوحہ 2023
جلوس عزا سلدی میں عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان سید سراج رضوی

31/07/2023

یوم عاشور جلوس عزا الچوڑی شگر 2023

31/07/2023

یوم عاشور جلوس عزا امام بارگاہ حسینیہ ہال الچوڑی شگر 2023
محرم الحرام یوم عاشور خطابت حجت الاسلام المسلمین سید سجاد الموسوی

کل12محرم الحرام بروز  پیر جلوس عزا سلدی میں عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان و نوحہ خوان سید سراج رضوی صاحب دستہ علمدار الچوڑ...
30/07/2023

کل12محرم الحرام بروز پیر جلوس عزا سلدی میں عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان و نوحہ خوان سید سراج رضوی صاحب دستہ علمدار الچوڑی میں نوحہ خوانی کرینگے لہزا أپ تمام عزاداروں سے التماس ھے کہ وقت پابندی کیساتھ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں شکریہ

افسوسناک خبربلتستان کے مشہور و معروف منقبت خواں اقبال ساقی پہ رات گئے سکردو میں نامعلوم افراد کا حملہ۔۔۔   کئی گھنٹے گزر...
14/06/2023

افسوسناک خبر
بلتستان کے مشہور و معروف منقبت خواں اقبال ساقی پہ رات گئے سکردو میں نامعلوم افراد کا حملہ۔۔۔
کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اب تک اقبال ساقی بےہوش ہے اور ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔

الحمد اللہ تنظم أصغریہ تھگموں کے تمام کمیٹی حضرات بلخوصوص  جناب شیخ علی یوسف أخوندذادہ کی خصوصی دلچسپی کی بدولات ۔مومنہ ...
11/06/2023

الحمد اللہ
تنظم أصغریہ تھگموں کے تمام کمیٹی حضرات بلخوصوص جناب شیخ علی یوسف أخوندذادہ کی خصوصی دلچسپی کی بدولات ۔مومنہ چیمہ فاٶنڈیشن کی تعاون سے ۔ خاص کر کاچو اجلال و براددز نے اپنا قیمتی زمین وقف کر کے موقع فراہم کیا ان کا بھی اہلیان تھگموں کی طرفسے شکریہ ادا کرتے ہے ۔ بورینگ کا کام شروع کیا ہے ۔انشاأللہ بہت جلد کامیاب ہو جاۓ گا ۔
میزبان ساجدنوری شگر ٹی وی

29/05/2023
افسوس ناک خبرشگر نالے میں بکریاں چراتے ایک شخص پہاڑی سے گر کر جان بحق۔ مرحوم کا نام رستم بتایا جاتا ہے اور محکمہ برق چھن...
07/05/2023

افسوس ناک خبر

شگر نالے میں بکریاں چراتے ایک شخص پہاڑی سے گر کر جان بحق۔ مرحوم کا نام رستم بتایا جاتا ہے اور محکمہ برق چھن شگر کا رہنے والا تھا۔

مرحوم محلہ برقچھن کی سماجی شخصیت انتہائی ملنسار خوش اخلاق، ہنس مکھ ، محفل میں رنگ بھرنے والا ، ہر ایک کی مدد گار ، ہر ہردلعزیز شخصیت تھا

قراداد بابت بجلی لوڈشیڈنگآج مورخہ 03 مٸی 2023 کو یونین کونسل تسر وباشہ کے سرکردہ گان کا اہم اجلاس ہوا۔جس میں علاقے کے جم...
03/05/2023

قراداد بابت بجلی لوڈشیڈنگ
آج مورخہ 03 مٸی 2023 کو یونین کونسل تسر وباشہ کے سرکردہ گان کا اہم اجلاس ہوا۔جس میں علاقے کے جملہ امور مساٸل پر سیر حاصل بحث ومباحثہ کےایک اہم مسٸلہ بجلی کے حالیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہوا۔اس سلسلے میں باوثوق ذراٸع سے معلوم ہوا ہے کہ فیز2کے ایک مشین کچھ عرصے سے خراب ہے جسکی وجہ سے مسٸلہ رو بروز بڑھتی جارہی ہے اسلٸے عوام احتجاج کرنے کیلٸے سرگرم رہے۔لہذا ھم سرکردہ گان آج اجلاس میں یہ قراداد پاس کرتے ہیں۔کہ حکام بالا فی الفور خراب ٹر باٸین کو ریپٸر کروا کر بجلی لوڈ شیڈنگ کو ختم کریں۔بصورت دیگر تمام تر حالات کے زمہ دار محکمہ کے اعلی حکام ہونگے۔۔ رپورٹر! اسحاق نوری تھورگو شگر

جناب وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان کے جی بی میں تعلیمی انقلاب اپنے ہی ضلع میں کچھ سکولوں میں طلباء وطالبات کو سر چھپانے ...
01/05/2023

جناب وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان کے جی بی میں تعلیمی انقلاب اپنے ہی ضلع میں کچھ سکولوں میں طلباء وطالبات کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے ۔ان میں ایک تھورگو پرائمری سکول ہے اس جدید دور میں تھورگو کے عوام تمام تر بنیادی حقوق یعنی تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ وغیرہ سے محروم ہیں۔آج تھورگو شگر پرائمری سکول کے بچوں نے آپنی مدد آپ کے تحت موسم گرما کی کڑی دھوپ سے بچنے کے لیے جھونپڑی تیار کی گئی ہے۔ یہ تھورگو کے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور بلخصوص وزیر تعلیم راجہ اعظم خان کے منہ پر طمانچے ہیں۔سوشل ورکرز! شہباز مقدسی،علی خان حسرت،نواز مقدسی رپورٹر! اسحاق نوری تھورگو شگر

Water and Power Division Shigar حو پاور ہاؤس کے صارفین کو متبادل بجلی یقینی بنانے پر ہم محکمہ برقیات کو خراج تحسین پیش ک...
29/04/2023

Water and Power Division Shigar
حو پاور ہاؤس کے صارفین کو متبادل بجلی یقینی بنانے پر ہم محکمہ برقیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کسی بھی جہگہ اگر کوئی پاور ہاؤس بند ہو جائے تو مناسب انتظام کر کے متائثرہ کنزیومرز کو متبادل جہگہ ایڈجسٹ کرنی چاہیئے کیونکہ بجلی آ ج کے دور میں ہوا پانی کی طرح ضروری ہے ۔۔۔

شگر الرٹ                                  عوامی مفاد کے خاطر محترم حجتہ السلام کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ---------------...
29/04/2023

شگر الرٹ عوامی مفاد کے خاطر محترم حجتہ السلام کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
------------------------------------------------------------------محترم حجتہ السلام آقائے آقا حاکم شریعت چھترون جناب سید عباس الموسوی صاحب کا سیکٹریری زراعت فشیریز لائو سٹاک خادم حسین صاحب سے اھم ملاقات
ملاقات میں مرتضی آباد کی آباد کاری سیمت کئی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔ رپورٹر⁦✒️⁩ اسحاق نوری تھورگو شگر

[ شگر  علمائے امامیہ شگر نے محکمہ زراعت کے دفتر کو چھورکاہ سے کہیں اور لے جانے کی مخالفت کردی ۔جبرا لے جانے کی صورت ميں ...
28/04/2023

[ شگر علمائے امامیہ شگر نے محکمہ زراعت کے دفتر کو چھورکاہ سے کہیں اور لے جانے کی مخالفت کردی ۔جبرا لے جانے کی صورت ميں بھر پور احتجاج کا اعلان کردیا جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے قائم مقام صدر سید محمد سعید الموسوی نے کہا کہ چھورکاہ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ جب چھورکاہ میں بہترین جگہ پر دفتر موجود ہے اور سیکرٹری تک نے اسی جگہے کو پاس کیا ہے تو ڈی ڈی زراعت کو کیا تکلیف ہے کہ محکمے کے دفتر سیلاب زدہ مقام پر لے جانے کی کوشش کرے اگر ڈی ڈی اور ان کے عملے کو سکردو سے انے اور جانے میں دشواری کا سامنا ہے تو کسی اور علاقے میں اپنا ٹرانسفر کرادے اور چھورکاہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے انہوں نے کہا کہ گرلز ہائر سکینڈری سکول کی عدم تعمیر کا زمہ دار شگر کی ضلعی انتظامیہ ہے کیونکہ اج تک ڈی سی شگر نے سائیٹ سیلکشن ہی نہیں کیا ہے جب تک سائٹ سلیکشن نہیں ہو
ہوتا لاکھ مرتبہ
سنگ بنیاد رکھ لیں کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کلیکٹر ہونے کے ناطے ڈی سی شگر کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر سائیٹ کا دورہ کرکے گرلز ہائر سکینڈری سکول کی سائٹ سلیکشن کرے اور زمین کے مالک اگر زمین نہ دے تو چھورکاہ کے علما اور سرکردگان مل کر اس مسئلے کا حل ضرور نکالیں گے
نمائندہ. وزیر جابر

23/04/2023

دل کو چھو جانے والی آواز۔آپ بار بار سنیں گے۔پاکستان کا ایک اور چھپا ہوا ہیرا

19/04/2023

#ضلع گانچھے کے گاوں غواڑی سے تعلق رکھنے والی گلگت بلتستان کی پہلی ماہر امراض سینہ ( Chest Specialist ) ثمینہ صدف سگریٹ ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو

19/04/2023

نعت خوان جناب افتخار علی شگری

شگر: مورخہ 13 اپریل 2023 کو مسمی محمد اسلم ولد جعفر ساکن حشوپی شگر نے حشوپی میں زیر تعمیر ہوٹل کے چوکیدار روم سے متصل اس...
15/04/2023

شگر: مورخہ 13 اپریل 2023 کو مسمی محمد اسلم ولد جعفر ساکن حشوپی شگر نے حشوپی میں زیر تعمیر ہوٹل کے چوکیدار روم سے متصل اسٹور میں رسی سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔

شگر: پولیس نے جاٸے وقوعہ سے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے آر ایچ کیو ہسپتال شگر میں پہنچایا گیا بعداز پوسٹمارٹم نعش کو بغرض تجہیز و تدفین وارثاں کے حوالہ کیاگیا۔

شگر: پولیس نے خودکشی کی اصل محرکات و وجوہات کا سراغ لگانے کےلیے متوفی کے زیر استعمال موباٸل قبضہ میں لیا گیا ہے۔

شگر: پولیس نے متوفی کے موباٸل میں موجود کچھ میسجز سے ایک شخص کو مشتبہ پاکر حراست میں لیا گیا ہے اور اس وقت شخص مشتبہ (جس کا نام و سکونت فی الحال صیغہ راز میں رکھا گیا ) سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

شگر : ایس ایس پی شگر حاجی عبدالروف نے پولیس ٹیم کو وقوعہ ہذا کی اصل وجوہات و محرکات تک پہنچنے کےلیے تمام پہلوٶں سے تفتیش و تحقیقات جاری رکھنے کی سختی احکامات و ہدایات دی گٸی ہے اور ازخود تفتیشی عمل کی نگرانی بھی کررہے ہیں۔

جاری کردہ : پی آر آو ٹو ایس ایس پی شگر

جامع مسجد مرکزی جلسہ یوم القدس الچوڑی امام جمعہ امامیہ الچوڑی جناب سعید محمود الموسوی اور جناب آغا سجاد الموسوی کی کوششو...
15/04/2023

جامع مسجد مرکزی جلسہ یوم القدس الچوڑی
امام جمعہ امامیہ الچوڑی جناب سعید محمود الموسوی اور جناب آغا سجاد الموسوی کی کوششوں سے الچوری میں انجمن امامیہ کے زیر قیادت ایک تاریخ ساز احتجاجی جلسہ ہوا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ان کے پیروکاروں نے بھرپور شرکت کی۔جس کے لیے ہم ذمداران نے انجمن امامیہ مرکزی الچوڑی کی طرف سے خطاب اہلسنت ولجماعت باقی سرکردگاں وذمداران اہلسنت والجماعت الچوڑی،خطابت خانقاہ معلیٰ الچوڑی محمد شریف وبانی ذمداران نوربخشیہ الچوڑی کے نہایت مشکور و ممنون ہے۔آپ تمام کے تعاون سے آج مظلوم فلسطین کی حمایت میں منعقدہ احتجاجی پروگرام کامیاب بنایا۔اور آپ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین وعوام کی طرف سے بھرپور شرکت کی وجہ سے کامیاب عملی مظاہرہ کیا گیا ۔آپ تمام کا شکریہ
متحد ۔انجمن امامیہ مرکزی الچوڑی

15/04/2023

جناب حجۃ الاسلام سید محمود الموسوی الچوڑی یوم القدس ریلی سے خطاب کر رہے ہیں

14/04/2023

افسوس ناک خبر
شگر حشوپی میں زیر تعمیر ہوٹل میں نوجوان کامبینہ طور خودکشی ۔ لڑکا چوکیدار روم میں چھت سے لٹکتے پائے گئے۔ متوفی محمد اسلم ولد جعفر علی انٹر کالج شگر کے سکینڈ ائیر کا طالب علم ہے۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

14/04/2023

یوم القدس ریلی الچوڑی سے براہ راست شگر ٹی وی پر

11/04/2023

21 رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین علیہ السلام ۔بلتی نوحہ ۔نوحہ خوان شہزاد بلتستانی

خبر غمإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمحلہ تھگموں کے انتہاٸی خوش اخلاق بزرگ زاکر اھلبیت و زوار امام حسین ع اپو...
11/04/2023

خبر غم
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
محلہ تھگموں کے انتہاٸی خوش اخلاق بزرگ زاکر اھلبیت و زوار امام حسین ع اپو غلام مہدی اس دنیا سے انتقال کر گۓہم اس المناگ مصیبت میں انکے اولاد دس فدا محمد، فدا علی، فدا حسین عاصی اور انکے صاحبزادی و باقی تمام پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ واقعا مرحوم بہت ہی خوش نصیب تھا جو اس بابرکت، رحمت ،مغفرت کے مہنہ میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ان صبر جمیل عطا فرما اور تمام گناہوں کی مغفرت فرما اور محمد وال محمد کی شفاعت نصیب فرما۔

*شریک غم شگر ٹی وی*

11/04/2023

شگر!
(اسحاق نوری تھورگو) تسر و باشہ کے ماتھے کا جھومر،محکمہ شرعیہ چھوترون حجتہ الاسلام المسلمین جناب سید عباس الموسوی صاحب نے مرکزی جامع مسجد چھوترون شگر میں بمناسبت یوم شہادت 😭حضرت امام امیر المومنین علیہ السلام عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے رواں سال تسر و باشہ کے غریب عوام کے ساتھ کئے گئے ناانصافیوں،کرتوتوں اور ذمہ داران کے بے جا منمانیوں،کوٹہ آٹے اور گندم کی بلیک مارکیٹنگ پر شدید غم وغصہ اور اظہار افسوس کیا۔مزید فرمایا کہ شگر انتظامیہ بلخصوص محکمہ خوراک کے ذمہ داران اور ڈیلر حضرات نے اپنے من پسند،باہمی چہرہ شناس،قریبی رشتہ داروں اور ہم پارٹیوں کو بالائے طاق رکھ کر آٹا اور گندم دونوں سے نوازا گیا ہے اور غریب طبقے کے لوگ ایک ایک روٹی کیلئے سڑکوں،ملز کے در،امیروں کے دروازوں پہ پھیر رہےہیں پھر بھی ذمہ داران نے مایوس کرکے ڈرا،دھمکا کے واپس بھیج رہے ہیں۔جن کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے حق پہ ڈاکہ ڈالنے کے بجائے غریب عوام تک گندم اور آٹے کی رسائی کو یقینی بنائیں اور غریب عوام کو تنگ نہ کریں۔
#ایڈمن

11/04/2023

21 رمضان مبارک مولا علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر
ماہ رمضان المبارک " نعتیہ " مقابلہ 2023
مشہور و معروف ذاکر اہلبیت خواجہ علی کاظم کے خوبصورت آواز میں اردو نوحہ

07/04/2023

شگر(اسحاق نوری)باشہ بیسل گزشتہ ماہ برفانی تودہ میں دبے خاتون کی لاش باشہ کے غیور عوام اور مرحومہ کی اپنی رشتہ داروں کے اپنے کاوشوں سے مل گئی۔ذرائع
شگر انتظامیہ کسی کام کے نہ رہے۔نہ ہی جیتے ہوئے نمائندہ نے کوئی اقدامات کی۔یہ یقیناً جناب ڈی سی صاحب،جناب اے سی صاحب اور انتظامیہ کے باشہ کے غیور عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے جو کہ ایک ناقابلِ برداشت فعل ہے.

06/04/2023

ماہ رمضان المبارک " نعتیہ " مقابلہ 2023
نعت خواں: جمال (الحیات پبلک سکول تھگموں)

 #سیکیڑری  #ہیلتھ  #کا  #دورہ  #شگر # سیکیڑری ہیلتھ جناب ثناء اللہ صاحب نے آج  ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان جناب سید صادق شاہ،...
05/04/2023

#سیکیڑری #ہیلتھ #کا #دورہ #شگر #

سیکیڑری ہیلتھ جناب ثناء اللہ صاحب نے آج ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان جناب سید صادق شاہ، ڈاکٹر شکیل صاحب ڈائریکٹر پلاننگ اور ہیلتھ ٹیم بلتستان کے ہمراہ زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کادورہ کیا۔ سیکیڑری صاحب نے زیر تعمیر ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے جاری زیر تعمیر کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورہ میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو ڈاکٹر صابر حسین، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو ڈاکٹر غلام حیدر صاحب اور دیگر آفیسران ہمراہ تھے۔
ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر کرامت رضا نے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کام پرتفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ہسپتال ڈسٹرکٹ شگر کی اہم ترین پروجیکٹ میں سے ایک ہے لہذا یہ پروجیکٹ جتنی جلدی ہو سکیے مکمل کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے RHC شگر کا تفصیلی دوراہ بھی کیا اور ساتھ ہی شگر عوام کی درینہ مطالبہ ایمبولینس کا ایشو بھی حل کیا گیا ۔ ضلع شگر کے مختلف یونین کونسل کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور کئی عرصے سے علاقے کے لوگ مختلف نمائندوں سے مطالبہ کرتے آرہے تھے کہ ان کے علاقوں کے لئے ایک ایمبو لینس فراہم کیا جائے تا کہ علاقے کے لوگ ایمرجینسی، شدید بیماری اور زچہ و بچگی کی صورت حال میں بروقت RHCs اور RHQ تک پہنچ سکیں۔ کیونکہ ان علاقوں میں پسماندگی کے ساتھ ساتھ دور افتادہ علاقہ ہے جہاں علاج معالجہ کا کوئی خاص سہولت نہیں ہے اور کئی قیمتی جانیں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو سکتی ہے۔ آج جناب سیکیڑری ہیلتھ صاحب اور جناب ڈائریکٹر ہیلتھ صاحب نے اپنے ہاتھوں سے ان علاقوں کو ایک ایک ایمبولینس فراہم کرکے اپنا ایک دیرینہ وعدہ وفا کر دیا۔جس میں ACD داسو,ACD چھورکاہ ،RHC گلاب پور اور RHC شگر کیلئے ایک ایک ایمبولینس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بلائی علاقوں کیلئے ایک اور ایمبولینس دینے کا بھی وعدہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر کرامت رضا صاحب نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ PRO Health Department Baltistan Reg Deputy Commissioner Shigar, GB Karamat Raza

05/04/2023

ماہ رمضان المبارک " نعتیہ " مقابلہ 2023
نعت خواں: کلثوم (الحیات پبلک سکول تھگموں)

سالانہ محفل میلاد مناسبت ولادت باسعادت سالار امن حضرت امام حسن علیہ السلام بروز جمعرات تاریخ 15 رمضان المبارک مطابق 6 اپ...
04/04/2023

سالانہ محفل میلاد مناسبت ولادت باسعادت سالار امن حضرت امام حسن علیہ السلام بروز جمعرات تاریخ 15 رمضان المبارک مطابق 6 اپریل 2023 بعد نماز ظہرین مرکزی امام بارگاہ ہورچس شگر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں تمام مومنین سے شرکت کی اپیل ہے

04/04/2023

ماہ رمضان المبارک " نعتیہ " مقابلہ 2023
ویڈیوز نمبر 2
نعت خواں || اطہر عباس مجلسی ۔علاقہ منٹھوکھا کھرمنگ

01/04/2023

ماہ رمضان المبارک " نعتیہ " مقابلہ 2023
ویڈیوز نمبر 1
نعت خواں || نام : ندیم شگری ضلع شگر

Address

Baltistan Shigar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shigar TV HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share