Rana Abdulhayee

  • Home
  • Rana Abdulhayee

Rana Abdulhayee Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rana Abdulhayee, Media/News Company, .

21/06/2022

عبدالحی الیاس کا درس قرآن کی کلاس میں

.پی ٹی آٰئی بھکھی کی قیادت
21/06/2022

.پی ٹی آٰئی بھکھی کی قیادت

21/06/2022
13/10/2021
تھانہ بھکھی محمد جاوید اقبال DSPصدر سرکل شیخوپورہ کا کھلی کچہری کے بعد سنیر صحافیوں شیخ احسان الہی /تبسم شہبازمغل /محمد ...
13/10/2021

تھانہ بھکھی
محمد جاوید اقبال DSPصدر سرکل شیخوپورہ
کا کھلی کچہری کے بعد سنیر صحافیوں شیخ احسان الہی /
تبسم شہبازمغل /محمد ریاض /حاجی رانا الیاس /حافظ وقاص کے ساتھ گروپ فوٹو

زہریلا ونڈا کھانے سے 15قیمتی آسٹریلین نسل کی گائیں ہلاک متاثرہ شخص نے وزیراعظم کے سیٹیزن پورٹل میں انکوائری کے لیے درخوا...
27/09/2021

زہریلا ونڈا کھانے سے 15قیمتی آسٹریلین نسل کی گائیں ہلاک متاثرہ شخص نے وزیراعظم کے سیٹیزن پورٹل میں انکوائری کے لیے درخواست دے دی ۔۔۔۔۔

. پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ بھکھی رانا اعظم خان سے ملاقات
22/09/2021

. پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے وفد کی ایس ایچ او
تھانہ بھکھی رانا اعظم خان سے ملاقات

کالم:  مسجد میں آنے والے بچوں کو تھپڑ مت ماریںتحریر:  محمد ریاض نماز مکمل ہوتے وقت جیسے ہی امام صاحب اسلام علیکم ورحمتہ ...
19/09/2021

کالم: مسجد میں آنے والے بچوں کو تھپڑ مت ماریں
تحریر: محمد ریاض
نماز مکمل ہوتے وقت جیسے ہی امام صاحب اسلام علیکم ورحمتہ اللہ، اسلام علیکم ورحمتہ اللہ کہتے ہیں نماز یوں کی اکثریت پچھلی صفوں میں نماز کے لئے آئے ہوئے بچوں کے اوپر چڑھ دوڑتی ہے، اوئے چپ کرو، آپ لوگوں کو مسجد کون لیکر آتا ہے، نماز میں شرارتیں کرتے ہو، آپ لوگوں کے والدین کہاں ہیں؟ کتنے بدتمیز بچے ہیں، انکو عقل ہی نہیں ہے کہ نماز میں باتیں نہیں کرتے، ہم سب کی نماز کو خراب کرتے ہو، چلو دفع ہوجاؤ یہاں سے، آج کے بعد مسجد میں اپنی شکل مت دکھانا، اکثر اوقات ان بچوں پر تھپڑوں کی بارش کردی جاتی ہے۔ بچوں کو بُرا بھلا کہنے والے حضرات نماز کے بعد مسنون اذکارکرنا بھول جاتے ہیں۔ شوروغوغا اوربچوں کو تھپڑ مارتے ہوئے خود مسجد کے تقدس کو پس پشت ڈال رہے ہوتے ہیں۔ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر کراچی کی ایک مسجد میں انتظامیہ کی طرف سے ایک نوٹس دیکھنے کوملا کہ وہ بچوں کے شور پر صبر کریں اور مسجد میں آنے سے نہ روکیں،کیونکہ کل ہم اسی بچے کو منتیں کرکے مسجد آنے کا کہیں گے۔ اور وہ بچہ مسجد میں جانے سے جان چھڑائے گا۔ راقم کو اپنے بچپن کے واقعات میں اک واقعہ آج بھی یاد ہے نماز عصر کے لئے اپنے دوستوں کیساتھ مسجد گئے اور مسجد میں ہلکی پھلکی بات چیت کررہے تھے، کیا تھا کہ مسجد کے بہت ہی مشہور حاجی صاحب ہماری طرف لپکے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہم پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ آج اُس واقعہ کو تقریبا 30 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی موصوف کے تھپٹروں کی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک اور واقعہ جو ہمارے محلہ کی مسجد میں وقوع پذیر ہوا۔ حسب روایت نماز مکمل ہونے کی دیر تھی، بڑے بزرگوں نے بچوں کو للکارتے ہوئے مسجد سے باہر نکل جانے کا کہنا شروع کردیا۔ انہی بچوں کے والد محترم بھی مسجد میں نماز ادا کررہے تھے، بچوں کا والد انتہائی غصہ اور جذباتی ہوکر بولا کہ مسجد میں موجود تمام افراد سے میرا سوال ہے کہ میں اپنے بچوں کو اگر مسجد نہ لیکر آؤں تو کیا ان بچوں کو سینما گھر لیکر جاؤں۔ جذباتی باپ نے مسجد میں موجود تمام افراد کے ضمیر کو جھنجوڑتے ہوا کہا کہ لوگو ں اللہ کا خوف کیجئے، میں اگر اپنے بچوں کو مسجد میں لیکر نہ آؤں تو ڈر ہے کہ میرے بچے بھی محلہ کے آوارہ بچوں کی طرح نہ ہوجائیں۔بچوں کے باپ کی یہ باتیں سننے کے بعد بہت سے افراد شرمندہ ہوئے۔ حقیقت میں یہ کیسی بدقسمتی ہے کہ ہم لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ڈائپر لگا کر سکول میں پری نرسری، پریپ، کے جی وغیرہ پانچ چھ گھنٹوں کے لئے تو بڑے زور و شور سے بھیجتے ہیں مگر مسجد کے معاملہ میں اتنے باادب بن جاتے ہیں کہ بچوں کا مسجد میں داخلہ بند کروانے کے درپے ہوتے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی سوچا کہ مسجد میں آنے والے یہ بچے محلہ کے دیگر سینکڑوں بچوں سے کتنے افضل اور ممتاز ہوتے ہیں کہ جو محلہ میں کھیل کود کی بجائے مسجد میں آکر نماز پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ مسجد اللہ کا گھر ہے جہاں نہایت ادب و احترام کے ساتھ اللہ کے حضور پیش ہوا جاتا ہے، لیکن اگر بچے مسجد میں اللہ کے سامنے کھڑا ہونے یعنی نماز ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بڑے بزرگ ان بچوں کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں پر بجائے انکی اصلاح کرنے کے ان پر لعن طعن اور مار پیٹ شروع کردیتے ہیں تو اس سے بچے کے نفسیات پر کیسے اثرات مرتب ہونگے یہ شائد ہم نے کبھی سوچا نہیں ہے۔ مسجد میں ہونے والی لعن طعن مارپیٹ اور تنقید سے بچوں کا مسجد سے باغی ہوجانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ جہاں دین اسلام میں مسجد میں بچوں کے بارے میں سختیاں ہیں تو انکے پیچھے ان بچوں کا انتہائی کم عمر ہونا یعنی ایسے بچے جن کو پیشاب، پخانہ کرنے کی تمیز یا شعور نہیں ہوتا۔ جب کہ مسجد میں آنے والے 7 سال سے اوپر کے بچے اتنا شعور رکھتے ہیں کہ مسجد کے اندر گندگی نہ کی جائے۔ اور احادیث کی روشنی میں نماز کے لئے بچے کو 7 سال کی عمر سے ترغیب دینے کا حکم ملتا ہے۔ عہدِ نبوی ﷺ میں جہاں بچوں اور پاگلوں کو مسجد سے دور رکھنے کا حکم دیا گیا، وہیں خود حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا مسجد میں آنا اور نماز کے دوران آپ ﷺ کی کمر پر سوار ہوجانا بھی منقول ہے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم آپ ﷺکے ساتھ عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے، جب آپ ﷺ سجدہ میں تشریف لے گئے تو حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ ﷺ کی کمر پر چڑھ گئے، پھر جب آپ ﷺ سجدہ سے سرمبارک اٹھانے لگے تو انتہائی پیار سے آہستہ سے انہیں کمر سے ہٹا کر زمین پر رکھا۔ اسی طرح آپ ﷺ کی نواسی حضرت امامہ بنت ابو العاص رضی اللہ تعالی عنہا بھی نماز میں آپ ﷺ کے کندھے پر چڑھ جاتی تھیں، نیز ایک حدیث میں ہے کہ: اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے کہ میں بسا اوقات نماز میں بچوں کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز میں تخفیف کردیتا ہوں؛ تاکہ کہیں اس کی ماں پریشانی میں مبتلا نہ ہوجائے۔ان احادیث کی روشنی میں یہ ہمیں کہیں نہیں ملتا کہ مسجد میں آنے والے بچوں کی حوصلہ شکنی یا مارپیٹ کی جائے۔ بدقسمتی سے مسجدیں پہلے ہی ویرانی کا منظر پیش کررہی ہوتی ہیں ہزاروں کی آبادی والے محلہ کی مسجد میں نماز کے وقت بمشکل ہی سے دو یا تین صفیں مکمل ہوتی ہیں۔ترکوں کی بہت ہی مشہور کہاوت ہے کہ مسجد میں نماز کے دوران اگر بچوں کا شور سنائی نہ دے تو اپنی آنے والی نسلوں کی فکر کریں وہ لادین ہوں گی۔ہونا تو یہ چاہئے کہ بچوں کو پیار و محبت سے مسجد کے آداب سکھلائے جائیں نہ کہ لعن طعن اور تھپڑوں کی بارش کردی جائے۔ اللہ کریم ہم سبکو ہدایت نصیب فرمائے اور مسجدوں کو آباد کرنے والا بنائے۔ آمین ثم آمین

17/09/2021
کالم :  سورۃ الحجرات ( شان رسالت  ﷺ  اور مسلمانوں کے لئے اہم  ہدایات)سورۃ الحجرات  مدنی سورۃ ہے یعنی یہ سورۃ ہجرت کے بعد...
17/09/2021

کالم : سورۃ الحجرات ( شان رسالت ﷺ اور مسلمانوں کے لئے اہم ہدایات)
سورۃ الحجرات مدنی سورۃ ہے یعنی یہ سورۃ ہجرت کے بعد مدینہ شریف میں نازل ہوئی۔اس سورۃ کا نزول کے اعتبار سے 106 واں نمبر ہے جبکہ قرآن مجید و فرقان حمید میں اشاعت کے حساب سے 49 واں نمبر ہے۔ اس سورۃ کی کُل 18 آیات ہیں۔قرآن مجید کے 26 ویں پارے میں درج سورۃ الحجرات میں جہاں نبی کریم ﷺ کے مقام کی بلندی، آداب رسالت ﷺ اور شان رسالت ﷺ اور آپ ﷺ کی عظمت کا ذکر ہے وہی پر اس سورۃ میں ہر مسلمان کے لئے دنیا میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کے لئے بہت ہی اہم ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
آداب اور شا ن رسالت ﷺ میں نازل ہونے والی آیات (ترجمہ مولانا فتح محمد جالندھری):
آیت نمبر 1: مومنو! کسی بات کے جواب میں اللہ اور اسکے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرواور اللہ سے ڈرتے رہو، بے شک اللہ سنتا ہے جانتا ہے۔
آیت نمبر2 : اے اہل ایمان اپنی آوازیں پیغمبر ﷺ کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو اسی طرح انکے روبرو زور سے نہ بولا کرو ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو۔ (یہ آیت مبارکہ روضہ الرسول ﷺ کی جالیوں کے اوپر بھی بہت ہی نمایاں طور پر لکھی ہوئی نظر آتی ہے)۔
آیت نمبر 3: جو لوگ اللہ کے رسول ﷺکے سامنے دبی آواز سے بولتے ہیں اللہ نے انکے دل کو تقوی کے لئے جانچ لیا ہے، انکے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے۔
آیت نمبر 4: اے نبی ﷺ جو لوگ تم کو حجروں کے باہر سے آواز دیتے ہیں ان میں اکثر بے عقل ہیں۔
آیت نمبر5: اور اگر وہ صبر کئے رہتے یہاں تک کہ تم خود نکل کر انکے پاس آتے تو یہ انکے لئے بہتر ہوتا، اور اللہ بخشنے والاہے مہربان ہے۔
سورۃ الحجرات میں مسلمانوں کے لئے زندگی گزارنے کے لئے نمایاں ہدایات والی آیات (ترجمہ مولانا فتح محمد جالندھری):
(1) خبر کی تصدیق ضرور کیا کرو:
مومنو اگر کوئی گناہگار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے توخوب تحقیق کرلیا کرو، ایسا نہ ہو کہ کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو، پھرتم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے (آیت نمبر 6)
(2) لڑائی کرنے والے مسلمانوں کے درمیان صلح کرایا کرو:
اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو ، پھر اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف رجوع لائے،پس جب وہ رجوع لائے تودونوں فریق میں عدل کے ساتھ صلح کرادو اور انصاف سے کام لوکہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ (آیت نمبر9)
(3) مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں:
مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں، تو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرادیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہوتاکہ تم پر رحمت کی جائے۔ (آیت نمبر 10)
(4) مومن کسی مومن کا مذاق نہ اُڑائے:
مومنو! مرد مردوں سے تمسخر نہ کریں ممکن ہے کہ جن کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں عورتوں سے تمسخر کریں ممکن ہے وہ جن کا مذاق اُڑا رہی ہیں ان سے اچھی ہوں، اور اپنوں کو آپس میں عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کا برا نام رکھو، ایمان لانے کے بعد برا نام رکھنا گناہ ہے، اور جو لوگ توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں۔ (آیت نمبر 11)
(5) گمان اور تجسس اور غیبت سے پرہیز:
اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے پرہیز کروکہ بعض گمان گناہ ہیں اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو او ر نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے، کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے، تو غیبت نہ کرو اور اللہ کا ڈر رکھو، بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔ (آیت نمبر 12)
(6) قوم اور قبائل بنانے کا مقصد صرف شناخت ہے:
لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے، تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو، بے شک اللہ کے نزدیک تم میں عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیز گار ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والاہے سب سے خبردار ہے۔ (آیت نمبر 13)
(7) اسلام لانے اور ایمان لانے میں فرق:
دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے، کہدو کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ یوں کہوں کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو ابھی تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا، اور اگر تم اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کرو گے تو اللہ تمہارے اعمال میں کچھ کمی نہیں کرے گا، بے شک اللہ بخشنے والا ہے مہربان ہے۔
(8) مومن کون ہے؟
مومن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اسکے رسول ﷺ پر ایما ن لائے پھر شک میں نہ پڑے اور انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کیا، یہی لوگ ایمان کے سچے ہیں۔ (آیت نمبر 15)
(9) اگر آپ مسلمان ہیں تو یہ اللہ کا آپ پر احسان ہے:
ان سے کہو کہ کیا تم اللہ کو اپنی دیانتداری جتاتے ہو، اور اللہ تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں سے واقف ہے، اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔ (آیت نمبر 16)
یہ لوگ تم پر احسان رکھتے ہیں کہ مسلمان ہوگئے ہیں، کہدو کہ اپنے مسلمان ہونے کا مجھ پر احسان نہ رکھو بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کا رستہ دیکھایا بشرطیکہ تم سچے مسلمان ہو۔ (آیت نمبر 17) بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے دیکھتا ہے۔ (آیت نمبر 18)
ٓؒؒدرج بالا آیات کی شان نزول اور تفسیر کا مطالعہ کرنا انتہائی معنی خیز اور مفید ہے۔ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ سورۃ الحجرات کا مطالعہ ضرور کرے۔ بہرحال میرے جیسے عام اور گناہگار مسلمان کے لئے ان آیات میں انتہائی واضح طور پر ہدایات موجود ہیں۔اللہ کریم ہم سبکو شان رسالت ﷺ کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی توفیق عطافرمائے، اور نبی کریم ﷺ کا پکا سچا عاشق بنائے، آمین ثم آمین۔ یاد رہے نبی کریم ﷺ کا سچا عاشق ہونے کا دعویٰ زبان سے زیادہ نبی کریم ﷺ کے فرمودات اور آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے۔اللہ کریم کی کتاب قرآن مجید و فرقان حمید میں زندگی گزارنے کے آداب انتہائی آسان الفاظ میں سمجھادیئے گئے ہیں۔ اگر ہم اپنی زندگیوں کر اللہ کریم کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں گزاریں تو یقنیا ہم بہت سی بُرائیوں اور گناہوں سے بچ سکتے ہیں اور معاشرے میں پائی جانے والی بہت سی بُرائیوں، فساد اور انتشار کو ختم کرسکتے ہیں۔اب یہ ہم مسلمانوں پر منحصر ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں انقلاب کس طرح لاسکتے ہیں۔چاہیں تو زندگی ایسے ہی گزار دیں جیسا گزر رہی ہے یا پھر اللہ کریم کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں زندگی گزار یں جس سے اللہ کریم بھی خوش ہوں گے اور نبی کریم ﷺ بھی روز محشر ہم کو دیکھ فخر محسوس کرسکیں۔ ان شاء للہ العزیز۔اللہ کریم ہم سب مسلمانوں کو قرآن کریم و فرقان حمید میں درج اللہ کے پیارے رسول ﷺ کی شان رسالت ﷺ کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ، اللہ کریم کی طرف سے ہر خاص و عام مسلمان کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر پکا، سچا مومن بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
انتہائی اہم نوٹ:اک مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا یہ پختہ ایمان ہے کہ قرآن مجید و فرقان حمید اللہ کی آخری کتاب ہے جو کہ خاتم النبیین، آقا کریم، محمد مصطفی ﷺ پر نازل ہوئی، قرآن مجید کے ترجمہ یا تشریح کرنے کی جسارت مجھ جیسے انتہائی گناہ گار بندہ کے بس کی بات نہیں ہے۔ مجھ جیسا گناہگار بندہ نقل سے نقل کرنے کی کوشش ہی کرسکتا ہے۔ اس لئے تحریر میں خدانخواستہ اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو تو بندہ ناچیز اللہ کے حضور معافی کا طلبگار ہے

شیخوپورہ()انجمن راجپوتاں ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام الحرمین ڈینٹل کیئر خالد روڈ نزد گول مسجد میں منعقد کیا گیا جس میں مع...
10/09/2021

شیخوپورہ()انجمن راجپوتاں ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام الحرمین ڈینٹل کیئر خالد روڈ نزد گول مسجد میں منعقد کیا گیا جس میں معروف معالج ڈاکٹر منیزہ منیب اکرم نے 50سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیااور تمام تر ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں، کیمپ میں چیئرمین انجمن راجپوتاں ضلع شیخوپورہ عبدالحمید بھٹی، صدر رانا خالد حسین، جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا محمد اشفاق، رانا محمد احسان الحق، رانا ذوالفقار، ممبر ایگزیکٹو باڈی پریس کلب و صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ رانا محمد اکرم سمیت دیگر نمائندہ شخصیا ت نے شرکت کی اور فری ڈینٹل کیمپ ہے انعقا د کے اقدام کو سراہا جبکہ ڈاکٹر منیزہ منیب اکرم نے میڈیا کو بتایاکہ فری کیمپ کے بعد بھی دانتوں کے امراض کے علاج کیلئے الحرمین ڈینٹل کیئر سنٹر آئے والے مریضوں کو 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گاتاکہ مریضوں کو ریلیف و سہولت حاصل ہوسکے۔

💥 اگست ۔۔۔⭐ماہ آزادی ۔۔💥چمن کو پھر بہار دو  💥  میرا وطن سنوار دو 💥یہ دل یہ جان وار دو 💥 میرا وطن سنوار دو🌴🌲🌱 آزادی کے ما...
01/08/2021

💥 اگست ۔۔۔⭐ماہ آزادی ۔۔

💥چمن کو پھر بہار دو
💥 میرا وطن سنوار دو
💥یہ دل یہ جان وار دو
💥 میرا وطن سنوار دو

🌴🌲🌱 آزادی کے ماہ اگست میں ہر بشر ایک شجر لگا کر وطن کی فضاؤں کو صاف ستھرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان کے افراد کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھے

💥❤ منظور احمد ملک
💥 چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپورہ

21/11/2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rana Abdulhayee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share