میرا سانس اکھڑتے ہی سب بین کریں گے روئیں گے
یعنی میرے بعد بھی یعنی سانس لیے جاتے ہوں گے
جون ایلیاء
03/08/2023
میں ہوں بھی اور نہیں بھی عجیب بات ہے یہ
یہ کیسا جبر ہے میں جس کے اختیار میں ہوں
منیر نیازی
02/08/2023
میں کسی ایسے مسیحا کا ہوں بیمار کہ جو
مار دیتا ہے جسے ٹھیک نہیں کر سکتا !
محمد امجد
01/08/2023
مجھ سا نہ دے زمانے کو پروردگار دل
آشفتہ دل فریفتہ دل بے قرار دل
ہر بار مانگتی ہیں نیا چشم یار دل
اک دل کے کس طرح سے بناؤں ہزار دل
داغ دہلوی
26/07/2023
یہ کس خوشی کی ریت پر غموں کو نیند آ گئی
وہ لہر کس طرف گئی یہ میں کہاں سما گیا
ناصر کاظمی ____!
15/07/2023
یاد ایام کہ اک محفل جاں تھی کہ جہاں
ہاتھ کھینچے بھی گئے اور ملائے بھی گئے
جون
13/07/2023
ناکارہ!
کون آیا ہے؟
کوئی نہیں آیا ہے پاگل!
تیز ہوا کے جھونکے سے دروازہ کُھلا ہے.
اچھا! یوں ہے ؟
بیکاری میں ذات کے زخموں کی سوزش کو اور بڑھانے
تیز روی کی راہ گزر سے محنت کوش اور کام کے دن کی
دھول آئی ہے، دھوپ آئی ہے!
جانے یہ کس دھیان میں تھا،میں
آتا تو، اچھا! کون آتا؟
کس کو آنا تھا، کون آتا؟
جون ایلیاء
08/07/2023
کچھ نہیں مانگتے مگر کچھ لوگ کچھ نہیں چھوڑتے ہمارے پاس
! #اردوشاعری
06/07/2023
کچھ بھی--! خیر 🙂 add up on thread
02/07/2023
اے مہ جبیں شراب کی قِلت ہے ورنہ مٙیں
شیشے میں تیری ساری جوانی اُتار لوں !
حمزہ عمران
م
#اردوشاعری
18/06/2023
جو خوابوں کے پیچھے بھاگتے رہے انھیں ایک دن لگے گا کہ اپنوں کے لئے رکا جا سکتا تھا اور جو اپنوں کے لیے رکے انھیں ایک دن لگے گا کہ خوابوں کے پیچھے بھاگا جا سکتا تھا۔ ملال بہرحال رہ جائیں گے۔ اپنے اپنے حصے کے ملال۔
منقول 🖤 #اردوشاعری #
17/06/2023
لُٹا کے نقدِ دِل و جاں حسین چہروں پر
میں اپنی عمر کی قیمت چُکایا کرتا تھا
________💜. #اردوشاعری #
16/06/2023
زمانے بھر کے غم یا اک ترا غم
یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے
____💜
#اردوشاعری #
02/06/2023
راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان، الوداع
تو میری جانِ جاں سو مری جان ، الوداع
میں جا رہا ہوں اپنے بیابانِ حال میں
دامان الوداع! گریبان ، الوداع
جون _______💜 #اردوشاعری #جون
02/06/2023
کیا فائدہ ہے اس فن گفتار کا کہ آپ
جس جا پہ بولنا ہو ، ادھر بولتے نہیں
کومل جوئیہ
#اردوشاعری
28/05/2023
سب میرے بغیر مطمئن ہیں
میں سب کے بغیر جی رہا ہوں🙃
جون ایلیا #اردوشاعری #جون
27/05/2023
زخم پہلے کے اب مفید نہیں
اب نئے زخم کھائے جائیں گے
جون ایلیاء #اردوشاعری #جون love
25/05/2023
اک دل ہے جو ہر لمحہ جلانے کیلئے ہے
جو کچھ ہے یہاں آگ لگانے کیلئے ہے
جون ایلیاء
#اردوشاعری #جون
22/05/2023
عمیر نجمی
#اردوشاعری
21/05/2023
ہے دل میں رقص کناں کوئی یاد کی خوشبو
گلاب جیسی مہک ہے گمان تھوڑی ہے
ظفؔرکمالوی #اردوشاعری
20/05/2023
اب دھڑکتا ہے تو پہلو سے صدا آتی ہے
دل مرا ٹوٹ کے پسلی میں گرا ہو جیسے
دلاور حسین دلاور #اردوشاعری
19/05/2023
میں نے تمہارا انتظار کیا
جیسے ستارے چمکنے کے لیے
رات کا انتظار کرتے ہیں .
نسیم خان
#اردوشاعری
19/05/2023
کسی کو یاد کرنے کا مطلب ہے کہ آپ انہیں پا نہیں سکتے
میں تمہیں یاد کرتا ہوں ۔
نسیم خان۔ #اردوشاعری
19/05/2023
میں اِسی آئنہ خانے میں اِنہی لوگوں میں
تھا، مگر اب جو نہیں ہوں تو سبب ہے کوئی
اختر عثمان.
#اردوشاعری
18/05/2023
سب مجھے پیروں تلے روندھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں
میں گلیوں کی طرح تنہا ہوں ۔
نسیم خان #اردوشاعری
18/05/2023
سب مجھے پیروں تلے روندھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں
میں گلیوں کی طرح تنہا ہوں ۔
نسیم خان
#اردوشاعری
17/05/2023
وقتِ رُخصت ترا گلے ملنا
یہ میری عُمر بھر کی دولت ہے
🥀حمزہ حسام #اردوشاعری hassampoet
17/05/2023
میں کہیں جاؤں مرے ساتھ رہا کرتی ہے
یہ اداسی مری بچپن کی سہیلی تو نہیں
بلقیس خان.
م #اردوشاعری
16/05/2023
میں اپنے آپ سے ہوں غیر کتنا___
کسی سے بھی میری یاری نہیں ہے
جون ایلیاء
#اردوشاعری #جون
15/05/2023
جانے تری نہیں کے ساتھ کتنے ہی جبر تھے کہ تھے
میں نے ترے لحاظ میں تیرا کہا نہیں کیا
جون #اردوشاعری #جون
14/05/2023
میں تمہیں بھول بھی تو سکتا تھا
ہاں مگر یہ نہیں ہوا مجھ سے 🥺💔
#اردوشاعری #جون
14/05/2023
سٹیٹس لگانے سے نہیں، ٹانگیں دبانے سے ثواب ملتا ہے۔
ماں باپ کو آن لائن نہیں آف لائن وش کریں، انہوں نے آپکو
پیدا کیا ہے ڈاؤن لوڈ نہیں ....
ر و م ی
?
?
?
?
#اردوشاعری 'sday
13/05/2023
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوست
وہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
فراق گورکھپوری
#اردوشاعری
13/05/2023
کاش آرام کی تکلیف نہ آڑے آتی
درد کیا شے تھا اگر حد سے تجاوز کرتا
گلفام حیدر اغلب
#اردوشاعری
12/05/2023
ناس ہو سوچ کی مشقت کا
روح پہ نیل پڑگئے ہیں میری
بیہ آرزو 🩶
?
#اردوشاعری
11/05/2023
چھوڑ آئے ہو سرشام اُسے کیوں ناصر
اُسے پھر گھر سے بلا لاؤ کہ کچھ رات کٹے
― ناصر کاظمی
#اردوشاعری
10/05/2023
اشرافیہ کا شور ہے برپا چہار سمت
کوئی سُنے تو کیسے صدائے غریبِ شہر
- فرحان حیدر #اردوشاعری
10/05/2023
دم گھٹا جاتا ہے افسردہ دلی سے یارو
کوئی افواہ ہی پھیلاؤ کہ کچھ رات کٹے
Be the first to know and let us send you an email when Nisbat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.