Ramzan Abbasi

  • Home
  • Ramzan Abbasi

Ramzan Abbasi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ramzan Abbasi, Media/News Company, Nara Kot Dhirkot Bagh Azad ksahmir, .

12/04/2021

*رمضان المبارک کے 3 گھنٹے بہت قیمتی ہیں۔ اگر آپ اِنکی حفاظت کریں تو یہ 3 گھنٹے ماہِ رمضان کے آخر تک 90 گھنٹے ہوجائیں گے!!!*

یہ 3 گھنٹے:

*۱: افطار کا گهنٹہ*
افطاری جلدی تیار کیجئے اور دعا کے لئے وقت نکالئے کیونکہ روزه دار کی دعا اس وقت رد نہیں ہوتی، لہذا خود اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور مرحومین کے لیے دعا کریں-

*۲: رات کا آخری گهنٹہ*
خداوندعالم سے خلوت کریں کہ اللہ آواز دیتا ہے آیا کوئی درخواست کرنے والا ہے کہ میں قبول کروں، آیا کوئی استغفار کرنے والا ہے کہ میں اس کو معاف کردوں۔ لہذا اس وقت استغفار کریں-

*۳: صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک مصلے پر بیٹھے رہنا اور ذکر خدا کرنا-*

یہ 90 گهنٹے ہیں۔ ان اوقات پر مداومت کریں، ذکرِ خدا کریں اور غیبت سے دور رہیں... نماز پنجگانہ اور نوافل بجا لائیں کہ صرف 30 دن ہیں اور بہت جلدی گزر جائیں گے-

16/03/2021
09/02/2021
09/02/2021
09/02/2021
08/02/2021
04/01/2020
04/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
01/01/2020
30/12/2019

'' کِھڑکیاں ''

فتح مکّہ کے ایک روز حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ایک مکان کی دِیوار سے ٹیک لگائے اپنے کسی غلام کے ساتھ گفتگو فرما رہے تھے اور وہ مکان ایک کافرہ عورت کا تھا۔اُس نے جب حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی آواز ( مُبارک ) سُنی تو بُغض و حسد کی وجہ سے اپنے مکان کی کِھڑکیاں بند کر لیں۔تاکہ آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی آواز ( مُبارک ) اُسے سُنائی نہ دے۔ادھر حضرت جبریل علیہ السّلام بارگاہِ مُصطفوی صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم میں حاضِر ہوئے اور عرض کِیا:
'' آپ ( صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ) جس مکان کی دِیوار سے ٹیک لگائے کھڑے ہیں یہ ایک کافرہ عورت کا مکان ہے اور اس مکان میں رہنے والی کافرہ عورت نے بُغض و حسد سے اپنے مکان کی کھڑکیاں بند کر دی ہیں۔تاکہ آپ ( صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ) کی آواز اُسے سُنائی نہ دے۔مگر اللّٰه تبارک و تعالٰی فرماتا ہے! چونکہ آپ ( صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ) کی پُشتِ انور اس مکان کی دِیوار کے ساتھ مَس کر گئی ہے اِس لیے وہ نہیں چاہتا کہ اس مکان میں رہنے والے دوزخ میں جائیں۔اے محبوب صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم! اس کافرہ نے اپنے مکان کی کِھڑکیوں کو بند کِیا اور ہم نے اس کے دِل کی کِھڑکیوں کو کھول دیا ہے۔ ''
جبریل علیہ السّلام کا یہ کہنا تھا کہ اس عورت کی اندر بیٹھے بیٹھے دِل کی دُنیا بدل گئی اور وہ بے قرار ہو کر باہر نِکلی اور حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے قدموں پر گِر گئی اور مسلمان ہو گئی اور صدقِ دِل سے کہا:

'' أشْہَدٌ أَنْ لّآ إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْہٓدُ أَنَّكَ مُحَمَّدًا رَسُوٌلُ اللَّهِ۔ ''

( نُزہتُ المجالس،جِلد ۲،صفحہ ۷۵ )

جِدھر جِدھر بھی گئے،وہ کرم ہی کرتے گئے

کسی نے مانگا نہ مانگا،وہ جھولیاں بھرتے گئے

سبحان اللّٰه ❤

فِداک رُوحی و قلبی ❤

یارسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ❤

Address

Nara Kot Dhirkot Bagh Azad Ksahmir

Telephone

+923165224037

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ramzan Abbasi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share