Pak Time International

  • Home
  • Pak Time International

Pak Time International Pak Time International Provides local and international News. Sports News, showbiz News, Science and

لائیک اور شیئر کریں
24/04/2021

لائیک اور شیئر کریں

‏چیئرمین بیت المال پنجاب ملک اعظم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ثناء اور داؤد مسیح کے گھر آمد، داؤد مسیح کے دونوں بازو اور ایک آر...
25/03/2021

‏چیئرمین بیت المال پنجاب ملک اعظم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ثناء اور داؤد مسیح کے گھر آمد، داؤد مسیح کے دونوں بازو اور ایک آرٹیفیشل ٹانگ لگوانے اور دس لاکھ روپے حکومت کی طرف سے دینے کا اعلان الحمدللہ آج سب سوشل میڈیا کے دوستوں کی آواز سن لی گئی...

19/03/2021
رمضان المبارک کی آمد اور مسجد نبوی میں تیاری شروع.. وللہ الحمد امور حرمین شریفین کے صدر اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن سد...
14/03/2021

رمضان المبارک کی آمد اور مسجد نبوی میں تیاری شروع.. وللہ الحمد

امور حرمین شریفین کے صدر اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن سدیس حفظہ اللہ مسجد نبوی میں آئندہ رمضان سے متعلق ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے!

خدا ہمیں امن سلامتی کے ساتھ رمضان تک پہنچائے اور رمضان المبارک عمرہ نصیب ہو... آمین

14/03/2021
12/03/2021

سعودی عرب میں خوفناک طوفان

12/03/2021

سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں

04/02/2020

The Toss - India v Pakistan - Super League Semi Final 1 - ICC U19CWC 2020

92سالہ عیسائی خا تون نے اسلام قبول کر لیا بیلجیم(نیوز ڈیسک ) 92 سالہ جیورجٹ لیپول نے اپنے مسلمان ہمسائے کے اچھے اخلاق سے...
01/02/2020

92سالہ عیسائی خا تون نے اسلام قبول کر لیا
بیلجیم(نیوز ڈیسک ) 92 سالہ جیورجٹ لیپول نے اپنے مسلمان ہمسائے کے اچھے اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔ جیورجٹ کے مطابق مجھے اپنے مسلمان ہمسائے میں جس بات نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ ان کا اخلاق تھا۔ میرا اسلام قبول کرنا در اصل اللہ کی طرف سے میری دعاوں کا جواب ہے۔جیورجٹ اور ان کے ہمسائے محمد پچھلے 40 سالوں سے پڑوسی ہیں۔ دو سال قبل جیورجٹ اپنے نرسنگ ہوم میں تھیں جب انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ اپنے پڑوسی محمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ رہنے لگیں۔محمد کی اہلیہ جیورجٹ کو شروع دن سے جانتی تھیں جبکہ محمد کی دونوں بیٹیاں تو بچپن سے ہی ان کو دیکھتے آرہی تھیں۔ محمد کا کہنا تھا کہ ان کو بھی جیورجٹ کی شکل میں ایک نئی والدہ مل گئی تھیں۔جیورجٹ نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ یہ لوگ ایک ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ وہ کس طرح روز مرہ کے معمولات کو سر انجام دیتے ہیں، وہ کس طرح ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، خاندان ان کے لئے کتنا اہم ہےجس کا مغربی معاشرے میں شدید فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سال پہلے مسلمان ہوگئی تھی اور جب سے میں مسلمان ہوئی ہوں میری بیٹی نے اب تک مجھ سے بات نہیں کی ہے

ناروے : اسلام مخالف ریلی ، قرآن شریف جلایا گیاhttps://www.youtube.com/watch?v=_41die1zZUE
20/11/2019

ناروے : اسلام مخالف ریلی ، قرآن شریف جلایا گیا
https://www.youtube.com/watch?v=_41die1zZUE

ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی ہے اور ایک قرآن شریف کو جلایا گیا ہے

ناروے : اسلام مخالف ریلی ، قرآن شریف جلایا گیاناروے (نیوز ڈیسک ) اسلام مخالف ریلی ، قرآن شریف جلایا گیاناروے میں اسلام...
20/11/2019

ناروے : اسلام مخالف ریلی ، قرآن شریف جلایا گیا
ناروے (نیوز ڈیسک ) اسلام مخالف ریلی ، قرآن شریف جلایا گیاناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی ہے اور ایک قرآن شریف کو جلایا گیا ہے جبکہ دو قرآن شریف کی جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا ہے۔ناروے کے شہر کرسٹیان سینڈ میں اس ریلی کا انعقاد اسلام مخالف تنظیم سیان کے زیر اہتمام کیا گیا، لارس تھورسن نامی ملعون نے پولیس کی جانب سے قرآن شریف کی جلد نہ جلانے کے حکم کو بھی سرف نظر کیا ۔اس ریلی کی منظوری مقامی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی جب مظاہرین نے بتایا کہ ان کے کیا عزائم ہیں تو پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ قرآن شریف کی بے حرمتی سے باز رہیں۔تاہم جب ریلی کے دوران ملعون تنظیم سیان کے رہنما لارس تھورسن کی جانب سے قرآن شریف کی ایک جلد کو جلایا گیا جبکہ ریلی ہی میں شریک ایک شخص نے دو جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا تو اس دوران مسلمان اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ریلی کے ملعون رہنما تھورسن پر حملہ کردیا لیکن اس دوران پولیس اہلکار بیچ میں کود پڑے ،جس کے بعد انہوں نے لارس تھورسن کو حراست میں لے لیا اور مشتعل مسلمانوں کو پکڑ کر اس سے دور کردیا۔

18/11/2019

لڑکیوں کے پیچھے جاتاتھا،شراب نوشی کرتاتھا،عیاش طبع کھلاڑی نے اسلام قبول کیوں کیا
صبح کے چھ بج رہے تھے، لندن کے ایک ہوٹل میں سونی بل ولیمز فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد ابھی جائے نماز پر ہی بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جب میں دعا کے لیے ہاتھ بلند کرتا ہوں تو کہتا ہوں یااللہ میری رہنمائی فرما، مجھے استقامت عطا فرما، مجھے بہتر انسان بنا اور بہتر شخص بنا۔‘ ’مجھے اپنی کمزوریوں کا علم ہے لیکن مجھے ہمت دے۔ میرے گناہ معاف فرما۔ یااللہ میرے عزیزوں اور قریبی لوگوں پر رحمت فرما۔ انھیں محفوظ رکھ، خاص طور پر بچوں کو۔ہمیں اپنے قدموں پر مستحکم رکھ اور ہم جو ہیں اس پر تیرے شکر گزار ہیں۔‘ ولیمز کو اسلام قبول کیے ہوئے دس سال ہو چکے ہیں۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ فرانس میں تولان کی طرف سے کھیلتے تھے اور اپنی زندگی کے ایک بالکل مختلف دور سے گزر رہے تھے۔ جہاں وہ اب ہیں اس وقت وہ اس کی دوسری انتہا پر تھے۔ رگبی یونین میں پانچ سال گزارنے کے بعد رگبی لیگ میں واپسی پر سپر لیگ میں شامل ہونے والے کلب ٹورنٹو وولف پیک کے ساتھ معاہدہ کرنے پر ولیمز اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔شمالی امریکی ٹیم کے جنرل مینیجر چار مختلف مقابلوں میں ولیمز کی کامیابیاں گنوانا شروع کرتے ہیں جن میں نیوزی لینڈ کی طرف سے دو ورلڈ کپ، سنہ 2016 کے اولمپکس، کئی نیشنل رگبی لیگز میں اعزازات اور نیوزی لینڈ کے ہیوی ویٹ باکسنگ کا اعزاز شامل ہیں۔ 34 سالہ ولیمز لندن کے آرسنل کے ایمیریٹس سٹیڈیم میں ایک تعارفی پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انگریزی، عربی اور ساموئن زبانوں میں خوش آمدید کہنے کے بعد آدھے گھنٹے تک ان کے سوالوں کے جوابات دیتے رہتے ہیں اور رگبی کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بننے اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی عزت حاصل کرنے پر انکساری کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ولیمز ایک پہاڑ جیسے انسان ہیں جن کا قد چھ فٹ چار انچ اور وزن تقریباً 109 کلوگرام ہے۔ ان کی شخصیت پورے کمرے پر چھائی ہوئی نظر آتی ہے۔ لیکن ان کا نرم گو مزاج ان کے حجم سے بالکل مختلف ہے۔انھوں نے بی بی سی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمد اللہ کا مطلب سب کچھ ہے۔‘ پانی کا گلاس پینا الحمد اللہ۔ آپ سے بات کرنے کا موقع ملنا الحمد اللہ۔ بیوی اور بچوں سے ملنا الحمد اللہ۔ میرا خالق ہمیشہ میرے ذہن میں رہتا ہے۔’کبھی کبھار میں اپنا سر سجدے میں رکھتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ، حضرت موسیٰ اور پیغمبر اسلام اسی حالت میں رہتے تھے۔‘’میں لڑکیوں کے پیچھے جاتا تھا۔ میں شراب نوشی کرتا تھا۔ شاہ خرچیاں کرتا تھا اور اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھتا تھا جو میں نہیں تھا۔ میں نے وہ زندگی گزاری اور میرا تجربہ یہ ہے کہ مجھے کیا ملا؟ دل میں ایک خلا اور ہلکا پن۔‘اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بدھ کو پہلی مرتبہ مانچسٹر میں ملنے والے ولیمز کا کہنا تھا کہ اس سارے سلسلے میں چند سال لگے لیکن انھیں اللہ مل گیا، اسلام مل گیا اور انھیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا موقع ملا۔ولیمز نے کہا کہ ایک اور مایہ ناز مسلمان کھلاڑی کے ’حقیقی پیار‘ کی طرح کا کوئی احساس نہیں ہو سکتا۔ فیورنٹیا فٹ بال کلب کے وِنگر، فران ربری ایسے شخص ہیں جن سے وہ سوشل میڈیا پر رابطے میں رہتے ہیں جب کہ وہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز ہاشم آملا سے بھی ’بہت قریب‘ ہیں۔’آج کل کی دنیا میں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ہم جیسے بہت سے مسلمانوں کو مسلمان ہونے پر شرمندہ ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔‘’مجھے مسلمان ہونے، اس کی صداقت اور سچائی، یہ جن چیزوں کا پرچار کرتا ہے اور جو کچھ یہ دیتا ہے، اس سب پر فخر ہے۔ میں جب دوسرے کھلاڑیوں کو دیکھتا ہوں جو فخر محسوس کرتے ہیں (تو میں سوچتا ہوں) واہ، یہ کتنی خوبصورت بات ہے۔‘اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک مسجد پر حملے میں 51 افراد کی ہلاکت کے بعد ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک نم زدہ آنکھوں کے ساتھ پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اپنے دلی صدمے کا اظہار کیا اور دعا کی کہ مرنے والوں کو اللہ جنت نصیب کرے۔اس واقعے کے ایک ہفتے بعد ولیمز نے شہر کا دورہ کیا اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات اور اظہارِ یکجہتی کیا۔انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سب سے مشہور اور معروف مسلمان ہونے اور اس وقت قومی رگبی ٹیم آل بلیکس کا رکن ہونے کے ناطے یہ میرا فرض تھا۔’میں کافی شرمیلا ہوں لیکن مجھے اس کا سامنا کرنا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ میں اس جگہ پر کافی پریشان رہوں گا۔ لیکن میں نے حوصلہ کیا اور نہ صرف مسلمان کمیونٹی کی نمائندگی جو صدمے کا شکار تھی بلکہ پورے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔'نیوزی لینڈ کے شہری ہونے کے ناطے ہم نے وہ کیا اور اب ہم اس حوالے سے رہنمائی کر رہے ہیں اور میں یہ کہنے میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں اس کا حصہ ہوں۔'اپنے شاندار کریئر میں اب وہ ایک نئے موڑ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اپنے ملک سے نو ہزار میل دور وہ اپنی اس نئی زندگی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور وہ کسی طرح یاد رہنا چاہیں گے؟’یہ نیا موقع ملنے پر میں انتہائی شکر گزار ہوں اور انکساری محسوس کرتا ہوں۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میرے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ مجھ پر بہت دباؤ ہے لیکن کسی کھلاڑی کے لیے کچھ حاصل کرنے کا اس سے اچھا کون سا طریقہ ہو سکتا ہے؟‘گزشتہ برس ولیمز نے عمرہ ادا کیا تھا جس کو وہ ایک زبردست تجربہ قرار دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’مکہ اتنی خاص جگہ ہے، پہلی مرتبہ کعبہ کی زیارت کرنا اور پھر مدینہ کے سکون کا تجربہ۔‘جی ہاں میں کیوی ہوں، نیوزی لینڈ کا ساموئن باشندہ ہوں لیکن ایک انسان بھی ہوں۔ جو اسلام فراہم کرتا ہے وہ تمام انسانیت کے لیے ہے۔ میں نماز ادا کرتا ہوں ایک افریقی، ایک ایشیائی، ایک یورپی اور مشرق وسطیٰ کے شہری کے ساتھ اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے کے ساتھ۔آپ احرام باندھے ہوئے ہوتے ہیں تو کوئی معاشی تفریق نہیں ہوتی، ہر آدمی برابر ہوتا ہے جو شاید سب سے افضل بات ہے۔

ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے ۔۔۔۔
14/09/2019

ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے ۔۔۔۔

09/09/2019

ٹول پلازہ پر اکثر لوگ رسید پر اپنی گاڑی کا نمبر نہیں چیک کرتے جس کی وجہ سے آپ کے ٹیکس کا پیسہ کسی اور کی جیب میں چلا جاتا ہے ویڈیوزیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف لا ئن آف کنٹرول پر پہنچ گئے
07/09/2019

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف لا ئن آف کنٹرول پر پہنچ گئے

Prime Minister Pakistan Imran khan and Chief of Army Staff COAS visited Line of Control

07/09/2019

راحت فتح علی خان نے شہیدوں کا گیت گایا تو جرنیلوں سمیت کسی کے بھی آنسو نہ تھم سکے

06/09/2019

plastic bag ban in islamabad

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Time International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share