news68.pk

news68.pk daily updates of news.

09/09/2023

جماعت اسلامی کا مہنگائ کے خلاف رحیم یار خان میں جلسہ عام

08/09/2023

سراج الحق لایؤ جلسہ رحیم یار خان

07/08/2023

نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس حادژہ 18 گھنٹے بعد ٹریک کی بحالے ممکن

14/07/2023

رحیم یار خان کی غیور عوام جنہوں نے قرآن سے محبّت کا ثبوت دیا۔۔۔
کیا ہی خوبصورت منظر ہے ماشاءاللہ الحمدللہ اس بہترین اقدام پر تمام لوگ جنہوں نے اس کارِ خیر میں اپنا حصّہ لیا ۔۔۔
اور رحیم یار خان کی غیور عوام جنہوں نے قرآن سے محبّت کا ثبوت دیا آپ سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔۔
Proud to

14/07/2023

کراچی گلستان جوہور میں لڑکے کی کُھلے عام لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔

14/07/2023

بھارت میں دلہا کے گنجا ہونے پر دلہن کے گھر والوں نے پٹائی لگا دی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک شخص سہرا سجائے شادی کے لیے پہنچا تو شاندار استقبال ہوا۔ شادی کی رسومات کے دوران دلہن کے گھر والوں کو شبہ ہوا کہ دلہا گنجا ہے۔ دلہن کےگھر والوں نے گنج پن وگ میں چھپانے اور اس سے متعلق نہ بتانے پر دلہا کی درگت بنا دی۔۔۔۔

02/07/2023

Chairman PTI Imran Khan's Exclusive Interview With Orya mabool jan | Imran Khan Interview

02/07/2023

Prime Minister said ، May Allah Remove Our Lardships ، I was Laughing and ٖٖٖٖٖٖٖFeeling pity ، Saira Bano
وزیراعظم نے کہا اللہ ہماری آسانیاں دور کرے، میں ہنس رہی تھی اور ترس آ رہا تھا، سائرہ بانو

رحیم یار خان:   # new68pkآدم صحابہ نہر سے نامعلوم شخص کی لانعش برآمد ریسکیو 1122نے موقع پر لانعش کر تحویل میں لیتے ہوئے ...
02/07/2023

رحیم یار خان: # new68pk

آدم صحابہ نہر سے نامعلوم شخص کی لانعش برآمد ریسکیو 1122نے موقع پر لانعش کر تحویل میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر کرتے ہوئے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔۔۔

شکیل 29 مئی 1938 کو بھوپال میں یوسف کمال کے طور پر پیدا ہوئے۔بعد ازاں 1952 میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہو گئے...
30/06/2023

شکیل 29 مئی 1938 کو بھوپال میں یوسف کمال کے طور پر پیدا ہوئے۔

بعد ازاں 1952 میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہو گئے۔

شکیل نے 1972 میں حسینہ معین کے ٹی وی سیریل بلیک اینڈ وائٹ دور میں انکل عرفی کا کردار ادا کر کے سامعین کو مسحور کر دیا۔

ان کے دیگر مشہور افسانوں میں 1982 کے ڈرامے انکاہی میں تیمور احمد کا کردار اور انور مقصود کے آنگن تیرہ میں محبوب احمد کا کردار شامل تھا جو 1984 میں نشر ہوا تھا۔

شکیل پر مشتمل اردو فیچر فلموں کی فہرست: ہوناہر (1966)؛ جوشِ انصاف (1968)؛ نخودا (1968)؛ پاپی (1968)؛ زندگی (1968)؛ داستان (1969)؛ انسان اور گدھا (1973)؛ بادل اور بجلی (1973)؛ چاہت (1973)؛ جیدار (1981)؛ زہرِ عشق (2016)

full video: https://fb.watch/lsfU2vV1MP/*الرٹ* *مزدور کا استحصال اور تشدد کاعلمبردار ادارہ الکرم ٹیکسٹائل لانڈھی**👈فوٹیج...
28/06/2023

full video: https://fb.watch/lsfU2vV1MP/
*الرٹ*
*مزدور کا استحصال اور تشدد کاعلمبردار ادارہ الکرم ٹیکسٹائل لانڈھی*
*👈فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کے نام نہاد میجر ریٹائرڈ کیپٹن مزدوروں کو لائن میں کھڑا کرنے کے بعد تشدد کررہا ہے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کے الکرم انتظامیہ کا تنخواہ دار مزدور اپنے ماتحت سیکورٹی گارڈ سے بھی تشدد کروارہا ہے*
*👈سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا مذکورہ ادارہ مزدوروں کے ساتھ اس طرح کی پرتشدد کاروائی کرسکتا ہے اگر مزدوروں نے غلطی کی تو آپ نوٹس بھیجیں کیا مزدوروں پر تشدد کرنا الکرم ٹیکسٹائل کی پالیسی کا حصہ ہےکیا؟*
*👈مذکورہ واقعہ سے مزدوروں اور علاقہ کی عوام میں غم وغصہ ہے*
*👈مزدورں کی آواز اٹھانے والے نام نہاد مزدور یونین کہاں ہے؟*
*👈کون آواز بلند کرے گا؟*

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی پیشن گوئی۔۔۔آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوا اور پاکستان کو قرضہ ملا تو پاکستان میں ڈالر مزید 15سے...
28/06/2023

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی پیشن گوئی۔۔۔
آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوا اور پاکستان کو قرضہ ملا تو پاکستان میں ڈالر مزید 15سے 20روپے مزید کم ہوجائے گا،ملک بوستان
کراچی(- آن لائن۔ 28 جون2023ء) ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوا اور پاکستان کو قرضہ ملا تو پاکستان میں ڈالر مزید 15سے20روپے مزید کم ہوجائے گا۔ ملک بوستان نے کہا کہ حجاج کرام نے فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران پاکستانی کی معیشت کی مضبوطی کیلئے دعائیں کیں ،ایام حج کے دوران عرفات کے میدان میں دنیا بھر کی30لاکھ حجاج جن میں پاکستانی اور دنیا بھر کے حاجی شامل ہیں انکی دعائوں سے پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے 315روپے سے کم ہوکر پاکستانی روپیہ 290روپے سے بھی کم ہوگیا ہے،ایک ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ25روپے مضبوط ہوا ہے جبکہ انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی نسبت ڈالر کا فرق 35روپے سے گھٹ کو صرف2روپے رہ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں دالر کا ریٹ مزید گرے گا۔ملک محمد بوستان نے کہا کہ حکومت نے انٹرسٹ ریٹ میں ایک روپے کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ بڑے پیمانے پر ڈالرز فروخت کررہے ہیں،بیرون ممالک میںمقیم ورکرز کی جانب سے بھی آنے والی ترسیلات20فیصد بڑھی ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے،انٹربینک کم ہوکر286روپے پر آگیا ہے اور توقع ہے کہ روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے روپے کو مضبوط بنانے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا کیونکہ میں نے کہا تھا کہ ساتھ دیں تو ڈالر315روپے سے کم ہوکر295روپیتک آجائے گااورپھر میں نے کہا کہ 290سے نیچے آئے گا اور اب یہ اس سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔ملک محمدبوستان نے کہا کہ حوالہ مارکیٹ اور بلیک مارکیٹ کا ریٹ اب برابر میں آگیا ہے اور بلیک میں ڈالرز فروخت کرنے والے اور حوالہ کا کام کرنے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے کیونکہ حکومت نے درآمدات پر سے پابندیاں ہٹا دی ہیںبالخصوص جو6ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے تھے انہیں بھی ریلیز کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مثبت اقدامات سے ایک ارب ڈالر کی ترسیلات جو حوالہ مارکیٹ میں چلی گئی تھیں وہ بھی اب واپس آجائیں گی،حج کی برکت سے پاکستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں اور میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ جنہوں نے پہلے ڈالرز فروخت نہیں کئے اور نقصان اٹھا رہے ہیں وہ اب بھی ڈالرز فروخت کردیں ورنہ انہیں270میں ڈالرز فروخت کرنا پڑیں گے ۔

جن چیزوں سے پہلے اختلاف کیا تھا، وہ 9 مئی کو ہوتی ہوئی نظر آئیں۔۔۔ملک میں کچھ ایسا ہورہا تھا جو ہمیں دکھائی نہیں دیا، ا...
28/06/2023

جن چیزوں سے پہلے اختلاف کیا تھا، وہ 9 مئی کو ہوتی ہوئی نظر آئیں۔۔۔
ملک میں کچھ ایسا ہورہا تھا جو ہمیں دکھائی نہیں دیا، اسٹریٹجی بنانا چیئرمین کا بطور لیڈر اختیار ہے لیکن جس چیز سے میں اختلاف کررہا ہوں اس پر عملدرآمد کیسے کرتا؟ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد عمرکی گفتگو
28 جون 2023ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ جن چیزوں سے اختلاف کیاتھا، وہ 9مئی کو ہوتی ہوئی نظر آئیں، ملک میں کچھ ایسا ہورہا تھا جو ہمیں دکھائی نہیں دیا،اسٹریٹجی بنانا چیئرمین کا بطور لیڈر اختیار ہے لیکن جس چیز سے میں اختلاف کررہا ہوں اس پر عملدرآمدکیسے کرتا؟ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ موسم بڑا سخت ہے اور آگے بھی گرمیاں نظر آرہی ہیں، عہدہ میں نے اس لئے چھوڑا کہ خان صاحب کو پیغام میں سمجھایا تھا کہ کیوں میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ 1971کے بعد پاکستان پر اتنا خطرناک وقت نہیں آیا، اس نہج پر جہاں ملک پہنچا ہوا ہے، اب ملک میں ضرورت ہے کہ سب کو دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا،حل نکالنا پڑے گا، ورنہ ملک تباہی کی طرف جائے گا، عمران خان لیڈر ہیں وہ جو مرضی اسٹریٹجی پر عمل کریں، میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، جس اسٹریٹجی سے میں اختلاف کررہا ہوں اس پر کیسے عمل کروں گا؟میں 9مئی سے پہلے سے اختلاف کررہا تھا، جو ہم کہہ رہے تھے کہ چیزیں کس طرف جا رہی ہیں وہ ہمیں 9مئی کو ہوتی ہوئی نظر آئیں۔جو خطرات 9 مئی کو نظر آئے وہ اس دن کے نہیں تھے، ملک میں کچھ ہورہا تھا جو ہمیں دکھائی نہیں دیا، میں پی ٹی آئی کو ہی نہیں بلکہ تمام پلیئرزکیلئے باربار ٹویٹ کئے کہ ہم خطرات کو سمجھ نہیں رہے، 9 مئی کو جو ہوا وہ خطرے کی گھنٹیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو حل کرنا سیاستدانوں کا کام ہوتا ہے، یہ کہنا کہ ہم دوسرے سیاستدانوں سے بات ہی نہیں کریں گے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف ملک کی بڑی حقیقت ہے ، 2018 میں ایک کروڑ 68 لاکھ لوگوں نے ووٹ دیا۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے اجتماعی طور پر سوا 2 کروڑ ووٹ لیا ہوا ہے۔ سیاسی طور پر ہم نہیں کہہ سکتے کہ جن کوسواکروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالا ، ان کے ساتھ سیاسی مسائل کیلئے بات چیت نہیں کروں گا۔ ہاں ان کو این آراو نہیں دینا بالکل نہ دیں، چوری کی ہوئی ہے؟ آپ ایسا نظام لائیں کہ کوئی چوری نہ کرسکے، لیکن سیاسی طور پر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہاکہ فوجی ادارہ صرف پانچ افسروں کا نہیں، چھ لاکھ فوج کا بھی نہیں بلکہ پوری قوم کا ادارہ ہے، جو اس ادارے کا قوم کے ساتھ رشتہ ہے وہ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

مالی سال 2023 پاکستانی روپے کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بدترین سال بن گیاڈالر کی قیمت میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے،...
28/06/2023

مالی سال 2023 پاکستانی روپے کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بدترین سال بن گیا
ڈالر کی قیمت میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے، رواں مالی سال کے دوران پاکستانی روپیہ کی قدر میں ہوشربا 28 فیصد کمی ہوئی
لاہور ۔28 جون 2023ء) مالی سال 2023 پاکستانی روپے کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بدترین سال بن گیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے، رواں مالی سال کے دوران پاکستانی روپیہ کی قدر میں ہوشربا 28 فیصد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے مالی سال 2023 کے دوران پاکستانی روپیہ کی بے قدری کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں تشویش ناک انکشافات کیے گئے ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ کی تحقیق کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر رواں مالی سال یعنی 2023 کے اختتام پذیر ہونے تک 28 فیصد گراوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور بدھ کے روز یعنی رواں مالی سال کے آخری کاروباری روز کو انٹرمارکیٹ میں ایک ڈالر 286 پاکستانی روپے کے مساوی تھا۔ یہ مسلسل تیسرا مالی سال ہے جب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں کمی آرہی ہے۔
مالی سال 2022 کے دوران روپے کی قدر میں 22 فیصد کمی ہوئی تھی اور اس سال ایک ڈالر 204 پاکستانی روپے کے مساوی تھا۔اب تخمینہ ہے کہ نئے مالی سال کے دوران جس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا یعنی مالی سال 2024 کے دوران روپے کی قدر میں مزید 10 سے 12 فیصد کمی ہوگی اور ایک ڈالر 320 پاکستانی روپے کے مساوی ہوسکتا ہے۔ سال 2023 کے دوران روپے کی قدر میں 28 فیصد اب تک سب سے بڑی کمی ہے جس کی وجوہات میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا دباؤ جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی کے باعث بیرونی ملک سے سرمایے کی آمد بھی متاثر ہوئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر جون کے اختتام تک آئی ایم ایف پروگرام بحال نہیں ہوتا تو اس صورت میں روپے کی قدر بے یقینی کا شکار رہے گی اور اس میں کمی واقع ہوتی رہے گی۔

ملک کا وہ علاقہ جہاں بدھ کے روز عید الاضحٰی منائی گئیکراچی میں بوہری جماعت نے بدھ کو عید الاضحؑی عقیدت واحترام سے منائی،...
28/06/2023

ملک کا وہ علاقہ جہاں بدھ کے روز عید الاضحٰی منائی گئی
کراچی میں بوہری جماعت نے بدھ کو عید الاضحؑی عقیدت واحترام سے منائی، جانور قربان کئے، پاکستان و عالم اسلام کے حق میں دعائیں کیں
کراچی (۔ 28 جون2023ء) کراچی میں مقیم بوہری کمیونٹی نے بدھ کو عیدالاضحٰی بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی ۔ کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔ نماز کے بعد بوہری برادری نے سنتِ ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔دوسری جانب ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
کراچی کے علاوہ حیدرآباد میں بھی بوہری جماعت نے بدھ کو عیدا لاضحیٰ عقیدت واحترام سے منائی ،جانور قربان کئے اور پاکستان و عالم اسلام کے حق میں دعائیں کیں ۔ میئر حیدرآباد نے بوہری کالونی کا دورہ کیا اور بوہری جماعت کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر میئر حیدر آباد نے صفائی کی صورتحال کاجائزہ بھی لیا ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی بوہری برادری نے بدھ28جون کو عیدالاضحیٰ منائی ،صدر میں بوہری جماعت کی مسجد میں بڑا اجتماع ہوا ، خطیب مسجد نے فلسفہ قربانی اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔بعد ازاں برادری نے جانوروں کی قربانی کی اور ایک دوسرے کو حج و عید کی مبارکباد دی ۔ میئر حیدرآبادکاشف خان شورو نے بوہری کالونی کا دورہ کیا جہاں ان کا بوہری برادری کے رہنماؤں شیخ عباس علی اور معیز عباس سمیت دیگر نے خیر مقدم کیا ۔ میئر حیدرآباد نے وہاں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور بلدیہ کے عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی جانوروں کی آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں ۔حیدرآباد پولیس کی جانب سے بوہری برادری کے عید کے اجتماع کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحٰی کل بروز جمعرات کو بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ جمعرات کی صبح ملک بھر کی مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی، جس کے بعد ملک کے کروڑوں مسلمان قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

عید پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گاعید پر پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ ، بالائی اور زیریں سندھ ...
28/06/2023

عید پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا
عید پر پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ ، بالائی اور زیریں سندھ کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
سلام آباد (۔ 28 جون 2023ء) محکمہ موسمیات نے عید الاضحی پر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، عید پر پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ ، بالائی اور زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بالائی خیبرپختونخواہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان، شانگلہ، چترال، دیر، سوات، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، کوہاٹ، کرک، ہنگو، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ٹانک اوروزیر ستان میں تیز آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دوسری جانب آج پشاورمیں کم سے کم 24 اور زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کئے جانے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے پہلے روز صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ عید کے دوسرے روز کہیں کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں معتدل بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے مختلف مقامات پر کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 29 اور 30 جون کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

24/06/2023

سب کو مبارک ہو ہم نے اس سال 50 ڈگری درجہ حرارت کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ آئیے اگلے سال 60 ڈگری سینٹی گریڈ حاصل کرنے کے لیے مزید درخت کاٹیں😰🥹

24/06/2023

عورت جب خلع لینےآ ئی تو جج صاحب نے ایسا فیصلہ کیا سب لوگ حیران ہوگئے۔۔۔

23/06/2023
23/06/2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیو گلوبل فائنانسنگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے برونیاغ پیلس پہنچے۔
فرانسیسی صدر میکرون کی صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں۔
ShahbazSharif

22/06/2023
20/06/2023

رحیم یار خان میں شادی سے ایک روز قبل دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا....

12/06/2023

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when news68.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share