Aruj News Tmg

  • Home
  • Aruj News Tmg

Aruj News Tmg Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aruj News Tmg, TV Network, .

26/03/2021
30/11/2020
03/10/2019

مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر سے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
کیا اس کا یہ فیصلہ درست ہے؟

پاکستان کا عظیم سرمایہ ننھا پروفیسر حماد صافی شدید علیل اور الشفا ہسپتال اسلام آباد میں ایڈمٹ ہیں دعا کریں اللہ تعالیٰ ق...
30/09/2019

پاکستان کا عظیم سرمایہ ننھا پروفیسر حماد صافی شدید علیل اور الشفا ہسپتال اسلام آباد میں ایڈمٹ ہیں دعا کریں اللہ تعالیٰ قوم کے اس ہنرمند نونہال اور مستقبل کے اس معمار کو شفا کاملہ عطا فرما کر خاص رحم و کرم فرمائے
آمین

عمران خان سے حکومتی امور چلانے پر لاکھوں اختلافات ے لیکن آج عمران خان نے UN میں ایک بہترین تقریر کی ہے نا صرف بھارت کا م...
28/09/2019

عمران خان سے حکومتی امور چلانے پر لاکھوں اختلافات ے لیکن آج عمران خان نے UN میں ایک بہترین تقریر کی ہے نا صرف بھارت کا منفی پروپوگینڈا ایکسپوز کیا ہے بالکہ کشمیر کیلئیے بھی موئثر آواز اٹھائی ہے جو قابل ستائش ہے, ساتھ ہی ساری دنیا کو یہ بھی بتلادیا کہ اسلام ایک امن پسند دین ے Terroristsکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں -اسلام ایک پرامن دین ے —رَسُول اللّٰهﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے رکشہ چلانے والے بچے کے سر پر ہاتھ رکھ دیا ۔ایک لاکھ روپے کیش مدد ، 20 ہزار ماہانہ و...
26/09/2019

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے رکشہ چلانے والے بچے کے سر پر ہاتھ رکھ دیا ۔
ایک لاکھ روپے کیش مدد ، 20 ہزار ماہانہ وظیفہ مقرر ۔ بچے کو اسکول میں داخل کراکر تعلیمی اخراجات وزیر اعلی ادا کرینگے

لوئردیر۔۔ملاکنڈ یونیورسٹی میں کوارٹر کے چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ،تین زخمی
26/09/2019

لوئردیر۔۔ملاکنڈ یونیورسٹی میں کوارٹر کے چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ،تین زخمی

  چوک پر کام جاری ھے انشاءاللہ بہت جلد کام مکمل ہو جائے گا۔
17/09/2019

چوک پر کام جاری ھے
انشاءاللہ بہت جلد کام مکمل ہو جائے گا۔

لوئر دیر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش کے طالبات مبینہ طور پر استانیوں کی ظالمانہ رویے کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس...
17/09/2019

لوئر دیر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش کے طالبات مبینہ طور پر استانیوں کی ظالمانہ رویے کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں .جبکہ فیمل ڈی او شاہین بیگم نےطالبات کی مطالبات حل کرنے اور اوپن انکوائری کی یقین دہانی کرادی ...

یہ ڈرون اٹیک نہیں تھا بلکہ کروز میزائل کا حملہ تھا۔ جس سے سعودی آئل فیلڈ آرامکو (ابقیق )میں دو بلکہ سترہ جگہوں پر نقصان ...
17/09/2019

یہ ڈرون اٹیک نہیں تھا بلکہ کروز میزائل کا حملہ تھا۔
جس سے سعودی آئل فیلڈ آرامکو (ابقیق )میں دو بلکہ سترہ جگہوں پر نقصان پہنچا اور یہ کروز میزائل یمن سے نہیں فائر گیا تھا۔ امریکہ کہہ رہا ہے کہ یہ حملہ عراق یا ایران سے کیا گیا۔ جب کہ ایران کہہ رہا ہے کہ ہم نے یہ حملہ نہیں کیا۔ اور اگر عراق کو دیکھا جائے تو وہاں امریکہ کا اچھا خاصہ کنٹرول ہے۔ یہ بات غیر ممکن نہیں ہے کہ امریکہ نے عراق سے کروز میزائل خود مارا ہو۔ اگر امریکہ یہ بات کر رہا ہے کہ کروز میزائل عراق یا ایران سے فائر کیے گئے تو یہ جو لفظ "یا" ہے نا یہ کسی بہت بڑی سازش کی خبر دے رہا ہے۔
آپ کو یاد ہے جب امریکہ ایران پہ حملے کی تیاری میں تھا تو دبئی کی بندرگاہ پہ کھڑے دبئی کے بحری جہاز تباہ ہوئے تھے اور امریکہ نے وہ حملہ ایران کے زمہ لگایا۔ جبکہ عالمی حلقوں میں ایک رائے یہ تھی کہ یہ حملہ خود امریکہ نے کروایا ہے تا کہ ایران پہ سعودیہ حملہ کر دے۔ اور اس طرح امریکہ کو ایران پہ خود حملہ نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ صدام حسین شہید کو تھپکی مار کر امریکہ نے عراق کو دس سال تک ایران سے لڑوایا تھا۔ اور اس طرح ایران اور عراق کا اس وقت کھربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ جب کہ امریکہ عراق کو اربوں روپے کا اسلحہ بیچنے میں بھی کامیاب ہوا۔
اب پھر سعودی آئل فیلڈ آرامکو پہ موجودہ کروز میزائل حملے کے بعد، امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مسٹر مائیک پومپیو نے بیان دیا کہ امریکہ کو ایران پہ حملہ کرنا چاہیے۔ یہ امریکہ کی طرف سے سعودیہ کو ماری جانے والی تھپکی ہے کہ حملہ کرو ہم ساتھ ہیں۔ دراصل امریکہ یہ چاہتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کی آپس میں جنگ لگ جائے۔ اللہ نا کرے اگر ایسا ہو جاتا ہے تو امریکہ کےلیے یہ آم کے آم گٹھلیوں کے دام والی بات ہو جائے گی۔ کیوں کہ عرب ایران جنگ کی صورت میں امریکہ کا بڑا دشمن ایران کمزور ہو جائے گا۔ اور دوسری طرف ایران کی جوابی کاروائیوں کی وجہ سے سعودی عرب بھی کمزور ہو جائے گا۔ اس جنگ میں امریکہ سعودیہ کو کھربوں روپے کا اسلحہ بھی بیچ لے گا۔ اور جنگ کی وجہ سے مڈل ایسٹ میں ایران کا کردار محدود ہو جائے گا۔ نتیجے کے طور پر پورا مڈل ایسٹ یعنی شام و عراق وغیرہامریکی اور اسرائیلی جارحیت کی زد پہ آ جائے گا۔ اور امریکہ سعودی عرب کو دوبارہ کھربوں روپے کا اسلحہ بھی فروخت کر لے گا۔
(کالم جاری ہے)
اگلے حصے میں ایرانی ردِ عمل، ایران کا امریکہ کو جواب، ممکنہ جنگ کی صورت میں چین اور روس کا کردار، سعودیہ سے امریکہ کو خطرات، امتِ مسلمہ پہ اس جنگ کے اثرات اور پاکستان پہ اثرات پر بات ہو گی۔
تحریر سنگین علی زادہ۔

تلاش گمشدہنام جواد احمد، ساکن دیر رباط  گانجلہ
16/09/2019

تلاش گمشدہ
نام جواد احمد، ساکن دیر رباط گانجلہ

کیا ہم لوگ اس پوسٹ پر لکھے ھوئے جملے سے متفق ہیں اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر جواب دیجیئے گا شکریہ
16/09/2019

کیا ہم لوگ اس پوسٹ پر لکھے ھوئے جملے سے متفق ہیں
اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر جواب دیجیئے گا شکریہ

 #دیربالا :عشیری درہ بارکند اور آس پاس کے علاقوں میں قیامت خیز ژالہ باری کھڑی فصلیں اور باغات تباہ،اللہ رب العزت رحم فرم...
16/09/2019

#دیربالا :
عشیری درہ بارکند اور آس پاس کے علاقوں میں قیامت خیز ژالہ باری کھڑی فصلیں اور باغات تباہ،
اللہ رب العزت رحم فرمائیں ۔

اج بنوں میں ایک عجیب اور عبرت ناک واقع سامنے ایا
15/09/2019

اج بنوں میں ایک عجیب اور عبرت ناک واقع سامنے ایا

لاجبوک پولیس موبائل بم دھماکہ میں زخمی پولیس ڈرائیور طارق کی طبی صورتحال تشویشناک ہے۔انکی جسم کا ایک حصہ نے کام چھوڑ دیا...
15/09/2019

لاجبوک پولیس موبائل بم دھماکہ میں زخمی پولیس ڈرائیور طارق کی طبی صورتحال تشویشناک ہے۔انکی جسم کا ایک حصہ نے کام چھوڑ دیا ہے۔انکی عیادت کیلئے اج ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمدزمان خان نے انکے گھر شابان اسبنٹر گئے اور انہیں محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔اللہ کرئے ملک وقوم کی خدمت و حفاظت کیلئے انکی صحت ٹھیک ہو جائے۔۔۔امین

عشیئرئی درہ  کار حادثے میں شہید ہونے والے سجاد خان ولد نصیب استاد کی نماز جنازہ اج شام 30;5 پر چینہ مسجد جنازہ گاہ خال ب...
15/09/2019

عشیئرئی درہ کار حادثے میں شہید ہونے والے سجاد خان ولد نصیب استاد کی نماز جنازہ اج شام 30;5 پر چینہ مسجد جنازہ گاہ خال برکلے میں ادا کی جائے گی۔

یہ جتنے مرضی پلان بنا لیں میرے رب کے پلان کے سامنے سب بیکار ھیں آخری 5 سال امریکا کو پتہ چل گیا تھا کہ افغان جنگ لڑ کے ا...
12/09/2019

یہ جتنے مرضی پلان بنا لیں میرے رب کے پلان کے سامنے سب بیکار ھیں
آخری 5 سال امریکا کو پتہ چل گیا تھا کہ افغان جنگ لڑ کے امریکا نے بہت بڑی غلطی کی تھی امریکا کی معیشت تبا ہ ہو گئی اور امریکا جیسی سپر پاور کو چین سمیت عرب مما لک تک سے قرض لینا پڑ گیا
کیوں کہ آپ ما نیں یا نہ مانیں معیشت ایک بہت بڑا سچ ہے
اب انہوں نے افغا نستان سے نکلنے کی سوچی
۔اوبا مہ نے طالبان سے مزاکرات شروع کیے اور یوں امریکی عوام اور مغربی دنیا سے جگ ہنسا یئ کا سلسلہ شروع ہو گیا
تھکے مانندے شکست خردہ امریکہ بہادر کے اس قدام نے طالبان کو مزید تقویت دی اور ان کے حملوں میں اور شدت آگئ اس شدت کو دیکھتے ہوے نیٹو نے اپنی فورسز افغان سے نکال لیں
امریکہ بہادر مزید پھنستا گیا اس دلدل میں

۔ اس نے بہت مزاکرات کیے طالبان سے مگر طالبان کی شرائط اسے پسند نہیں آتیں اور یوں ہر دفعہ مزکرات نا کام ہو جاتے

۔ لیکن ان مزاکرات سے انکو اتنا ضرور اندازہ ہوتا گیا کہ طالبان اتنے بھی سادے نہیں جتنے وہ سمجتے ہیں اور یہ بھی کہ طالبان کی جو شراءط ہیں وہ صرف اس ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کے لیے بھی ہو تی ہیں ۔لہزة اسے اتنی سمجھ آگئ کہ اگر امریکہ نے افغانستان سے نکلنا ہے تو اس کے پاس دو ہی راستے ہیں
یا تو وہ طالبان کی شرائط ما نے جو کہ اسے قطعی قبول نہہں تھیں
یا پھر وہ پاکستان کے خلاف کوئی ایسی چال چلے کہ جس سے وہ پاکستان کا دھیان ہٹا سکے اور امریکا کو افغانستان سے نکلنے میں آسانی ہو

لہزاہ اس چال کی تیاریاں شروع ہونے لگیں

لیکن ان کی بد نصیبی کی اس دوران ایک نہایت ایماندار اور محب وطن شخص پاکستان کا وزیر اعظم بن چکا تھا

6 ماہ کا عر صہ بیت چکا تھا پاکستان کی نئی حکومت کو آے ہوئے اور ماضی کے بر عکس اس وزیر اعظم نے آتے ہی وائیٹ ہاوس میں متھا نہیں ٹیکا تھا

امریکی امن افغان کے سفیر زلمے خلیل زاد اور پاکستانی سفیر کو بار بار عمران خان کے پاس بھیجا گیا تا کہ وہ عمران خان کو ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آمادہ کرے ۔لیکن پاکستان کے پلان کے مطابق عمران خان نہیں مانا۔ پاکستانی تھنک ٹینکس اپنے پلان کے مطابق امریکہ کو مزید اضطراب میں مبتلا کر رہے تھے اور ادھر افغانستان میں طالبان کی کاروائیاں تیزی سے جاری تھیں

بلا آخر ایک سال بعد سعودی عرب کے اصرار پر عمران خان ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آمادہ ہو گیا
عمران خان کا دورہ شروع ہوا اور ٹرمپ نے کشمیر کی ثالثی کی بات کر کے اپنی چال چل دی
اور یوں عالمی میڈیا میں ہنگامہ شروع ہو گیا

پلان کے مطابق مودی نے اپنی مزید فوج بھیج کر کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا

ادھر امریکا نے طالبان سے فائنل مزاکرات شروع کر دئیے

امریکن اسرائیل پلان یہ تھا کہ ایک تو افغانستان سے امریکی فوج نکال لیں گے اور دوسراجب بھارت جب کشمیر پر حملہ کرے گا تو پاکستان حافظ سعید اور اس کی۔ جماعت کو کشمیر میں جہاد کی کھلی اجازت دے دے گا

اور جس طرح امریکہ افغانستان میں اسامہ بن لادن کا بہانہ کر گھسا تھا اسی طرح وہ پاکستان میں حافظ سعید( جسکو وہ عالمی سطح پر پہلے ہی دہشت گرد ڈکلئیر کر چکا ہے )کا بہا نہ کر کے گھسے گا اور پھر یہ دونوں ملک پاکستان پر حملہ کر دیں گے
یوں ایک تیر سے دو شکار کرنے کا پلان تھا

لیکن وہ بھول گیا تھا کہ آئِی ایس آئی اپنی اگلی چال سوچ کے رکھتی ہے
پاکستان نے حافظ سعید کو عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے ہی نظر بند کر دیا
انڈیا کے لاکھ اکسانے کے باوجود پاکستان نے کشمیر میں فوج نہیں بھیجی اور نہ ہی حافظ سعید کو رہا کیا
اس سے ان کا پہلی چال ہی ناکام ہو گئی

ادھر طالبان سے مزاکرات 80% فائنل ہو چکے تھے کہ اچا نک طلبان کے حملوں میں مزید شدت آ گئی روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فوجی ہلاک ہونا شروع ہو گئے
امریکا نے مزاکرات تیزی سے فائنل کرنے کی کوشش کی لیکن طالبان کچھ شرائط پر اڑ گئے

اور ہھر اس دوران درجنوں ہلاکتوں کی تعداد سینکروں میں چلی گئی اور آسمان نے ایک دن وہ منظر بھی دیکھا کہ ١ ستمبر کو چپل پہنے ہوئے مجاہد قندوز پر قبظہ کرنے کے بعد سپر ٹیکنالوجی والی سپر پاور کے فوجیوں سے قطا ر میں اسلحہ اکٹھا کر رہے تھے
اور آج امریکہ کے صدر کو پھر مزاکرات معطل کرنے کا بیان دینا پڑ گیا ۔

اور یوں امریکہ بہادر کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں اور صرف امریکہ کو ہی نہیں اب بھارت کو بھی لینے کے دینے پڑنے والے ہیں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلواتے دلواتے خود ایک دہشت گرد ملک قرار ہو رہا ہے ہر ملک کی اسمبلی سے ۔

اور آپ کو لکھ کر دینے کو تیار ہوں عمران خان کی 27 ستمبر کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد بھارت بیک فٹ اور پاکستان فرنٹ فٹ پر آ جائے گا
امریکا اور انڈیا نے اپنی چالیں چل دی ہیں اب پاکستان اپنی چال چلنے لگا ہے
اب تو کشمیر بھی آزاد ہو گا خالصتان بھی بنے گا اور
بھا رت کے مزید 12 ٹکڑے ہوں گے( انشاءاللہ

سدا رہے نام اللہ کا 🇵🇰
Pakistan zinda bad😊

واہ مرشد نیکی کا کام فیصل آباد۔ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاون سید ارم رضا سپیشل پرسن کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ریکوری دیے رہ...
11/09/2019

واہ مرشد نیکی کا کام
فیصل آباد۔ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاون سید ارم رضا سپیشل پرسن کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ریکوری دیے رہے ہیں اس سپیشل پرسن نے اک شخص سے یہ پیسے لینے تھے اور، وہ بچھلے ایک سال کے اس کے پیسے نہیں دیے رہا تھا۔یہ شخص پنجاب پولیس کے اس افسر کو ڈھیروں دعائیں دیتا ھوا تھانے سے رخصت ہوا

ضروری اطلاع/ انتقال پرملال وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ انتقال پاگئی ہے۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَ...
03/09/2019

ضروری اطلاع/ انتقال پرملال

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ انتقال پاگئی ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
نماز جنازہ صبح 11 بجے زمان ٹاور آبائی گاوں مٹہ سوات میں ادا کی جائے گی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aruj News Tmg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share