SZ News

SZ News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SZ News, Media/News Company, .
(1)

25/06/2024

کلاچی موڑ پر ڈالہ اور موٹر سائیکل کا خطرناک ایکسیڈنٹ ۔
موٹر سائیکل سوار چودھوان کا رہائشی نعمان ولد شاہجہان لودھرا شدید زخمی۔ ذرائع

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَکرین بابا جی پارٹی کے ڈویژنل امیر  ڈیرہ ٹانک حاجی محمد شفیق خان قصوریہ صاحب کے...
25/06/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
کرین بابا جی پارٹی کے ڈویژنل امیر ڈیرہ ٹانک
حاجی محمد شفیق خان قصوریہ صاحب کے چھوٹے بھائی حاجی عبد الحئی خان قصوریہ جو کہ حج پہ گئے ہوئے ہیں آج ان کی طبیعت غار ثور پہ بہت زیادہ خراب ہو گئی بہت افسوس کے ساتھ خبر غم ہے اس دنیا سے پردہ فرما گئے ہیں 😭😭😭
اللّہ پاک کامل بخشش و مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین 🤲

21/06/2024
: یہ بچہ محمد شاہد ولد عبد السلام سکنہ کڑی بختیار درابن کلاں تین دن سے لاپتہ ہے والدین سخت پریشان ہیں جس کسی نے اگر کہیں...
20/06/2024

: یہ بچہ محمد شاہد ولد عبد السلام سکنہ کڑی بختیار درابن کلاں تین دن سے لاپتہ ہے والدین سخت پریشان ہیں جس کسی نے اگر کہیں دیکھا ہو تو برائے مہربانی درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں۔ 03434650887
03478947231

سید غلام قاسم شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پوتے مولانا سید نذیر حسین شاہ کے بیٹے سید افتخار احمد شاہ کا نماز جنازہ مدرسہ جامع...
19/06/2024

سید غلام قاسم شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پوتے مولانا سید نذیر حسین شاہ کے بیٹے سید افتخار احمد شاہ کا نماز جنازہ مدرسہ جامعہ نظامیہ شرقی چودھوان میں ادا کیا گیا ہے اور تدفین بھی مدرسہ جامعہ نظامیہ شرقیہ چودھوان میں کی گئی
نمازِ جنازہ میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شاہ صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

19/06/2024

اعلان فوتگی
سید غلام قاسم شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ (مرحوم )کے پوتے مولانا سید نذیر حسین شاہ کے بیٹے سید افتخار احمد شاہ بقضائے الٰہی وفات پاچکے ہے
جن کا نماز جنازہ6بجکر 30منٹ پر آج چودھوان میں سید غلام قاسم شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مدرسے میں ادا کیا جائے گا
تمام حضرات نماز جنازہ میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں

گزشتہ شب چودہوان میں تیز اندھی اور بارش سے  نقصان کی اطلاعات, جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم,  درخت جڑوں سے اکھڑ گئے, جبکہ ...
19/06/2024

گزشتہ شب چودہوان میں تیز اندھی اور بارش سے نقصان کی اطلاعات, جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم, درخت جڑوں سے اکھڑ گئے, جبکہ گھروں میں سولر کی گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں, تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی معلومات نہیں آئیں,

تلاش گمشدگی آج چودھوان میں ایک شخص سے یہ قربانی کا جانور عصر کے وقت گھر سے نکل گیا ھے۔کل قربانی کے لیے ذبح کروانا تھا۔کس...
17/06/2024

تلاش گمشدگی
آج چودھوان میں ایک شخص سے یہ قربانی کا جانور عصر کے وقت گھر سے نکل گیا ھے۔کل قربانی کے لیے ذبح کروانا تھا۔کسی بھائ نے دیکھا ھو۔یا اس کے بارے کوئی معلومات ہو تو اس نمبر پر اطلاع دے دیں۔
03429363358

کرین بابا جی پارٹی کے تحصیل امیر حاجی ہمیش گل کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک ہو
17/06/2024

کرین بابا جی پارٹی کے تحصیل امیر حاجی ہمیش گل کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک ہو

اخونزادہ عامر خان بابڑ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک ہو
17/06/2024

اخونزادہ عامر خان بابڑ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک ہو

کرین بابا جی پارٹی کے ڈویژنل امیر حاجی شفیق قصوریہ کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک
17/06/2024

کرین بابا جی پارٹی کے ڈویژنل امیر حاجی شفیق قصوریہ کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہیبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیداابھی جام عمر بھرا نہ تھا کف دست خاکی چھل...
17/06/2024

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہی
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

ابھی جام عمر بھرا نہ تھا کف دست خاکی چھلک پڑا
رہی دل کی ہی دل میں حسرتیں کہ نشان قضا نہیں مٹا دیا
اللّٰہ تعالیٰ شہید اسرار گنڈہ پور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

چودھوان ( صاحبزادہ حافظ حسین احمد )عید قریب آتے ہی چودھوان میں دکانداروں نے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ٹماٹر فی کلو...
14/06/2024

چودھوان ( صاحبزادہ حافظ حسین احمد )عید قریب آتے ہی چودھوان میں دکانداروں نے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ٹماٹر فی کلو 180سے 250تک فروخت ہونے لگا محکہ فوڈ دفتروں تک محدود دکانداروں نے نرخ نامے ہوا میں اڑا دئے
مہنگاٸی نےغریب شہریوں کی چیخیں نکلو ادیں ، اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں نے محنت کش طبقہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا، مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،
،ضلعی انتظامیہ اور حکومتی ادارے لمبی تان کر سو گئے ،شہریوں کو گرانفروشوںکے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا۔ مہنگائی کا طوفان برپا ہونے سے غریب عوام اور محنت کش طبقہ پریشان ، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے معنی خیز خاموشی اختیار کرلی ، تاجروں اور دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے نرخناموں کی جاری کردہ لسٹوں پر
عملدرآمد کرنا چھوڑ دیا، اشیائے خوردونوش کی من مانی قیمتیں مقرر کرلیں گئیں ،منافع خور تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ، خود ساختہ قیمتیں مقرر کرکے تاجروں نے
شہریوں کو لوٹنا معمول بنا لیا، مہنگائی نے شہریوں کی اندگی اجیرن کر دی ہے ،۔

14/06/2024

تلاش گمشدگی
ایک شخص سے درابن یو بی ایل بینک 🏦 میں 17ہزار روپے گم ہوگئے ہیں کسی کو ملے ہو تو ان نمبروں پر رابطہ کریں
03474228617
03159569208

14/06/2024

گزشتہ روز تک 50 روپے فی کلو فروخت ہونے والا کافر ٹماٹر آج مسلمان ہوتے ھوئے 200 روپے فی کلو ہو گیا ۔
ایڈوانس قربانی مبارک

14/06/2024

چودھوان بازار میں ایک بھائی سے میڈیکل کے اہم کاغذات گم ہوگئے ہیں اگر کسی کو ملے ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03404651931

چودھوان( صاحبزادہ حافظ حسین احمد ) پاک فوج میں بابڑ قبیلے کی خدمات بابڑ قوم ایک بہت ہی ملنسار اور با عزت قوم ہے۔ اس قوم ...
11/06/2024

چودھوان( صاحبزادہ حافظ حسین احمد )
پاک فوج میں بابڑ قبیلے کی خدمات

بابڑ قوم ایک بہت ہی ملنسار اور با عزت قوم ہے۔ اس قوم کے بہت سے افراد فورسز میں گران قدر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ان میں قابل زکر افراد یہ ہیں۔ ملکی ترقی اور ملک و قوم کی خدمات میں اس قوم کے مشران پیش پیش رہے۔اور مجھے فخر ہے اپنے ان قومی مشران پر جنہوں نے پاکستان آرمی میں اپنی گران قدر خدمات سرانجام دیں۔

بابڑوں کے قابل فخر شخصیات
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آنٹی کرپشن ایف آئی اے عبدالحئی خان بابڑ تعلق چودھوان
کرنل نعمت اللہ خان بابڑ تعلق چودھوان
شہید لیفٹیننٹ عاطف قیوم خان بابڑ تعلق چودھوان
کرنل عبدالغفار خان بابڑ تعلق چودھوان
میجر عبدالصمد خان بابڑ تعلق چودھوان
گلبدین حکمتیار خان بابڑ تعلق چودھوان
میر افضل خان بابڑ تعلق چودھون
شہید محمد خان بابڑ ابراہیم خیل تعلق چودھوان
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ایف آئی اے عبدالئحی خان بابڑ تعلق چودھوان کیپٹن واحد نواز خان بابر (ریٹاٸر) (مرحوم) پاک آرمی (ملتان کیڑی جمندہ) 1959 - 1990 والد ( عبدالرحیم خان بابر ) شیر نواز خان بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی (ملتان کیڑی جمندہ)
(چاچا عبدالرحیم خان بابر )
صبدار محمد عظم خان بابر (ریٹاٸر) (مرحوم) پاک آرمی نو بلوچ بہاولپور تھے تعلق ( ملتان کیڑی جمندہ)
بریگیڈئیر عمران خان بابڑ تعلق ملتان حاضر سروس انچارج سی ایم ایچ کوئٹہ,
ڈپٹی کمشنر امیر نواز خان بابر فرزمد رب نواز خان بابر چترالی جو کہ 1947 سے پہلے پاک ہند میں بھی ڈپٹی کمشنر رہے اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ,جنگ,گجرات اور قصور میں بھی خدمات دیں, تعلق (ملتان کیڑی جمندان) اور دادا ( نعمان خان بابر اور سہیل خان بابر) جوکہ آل پاکستان ماربل ایسوسیشن کے صدر تھے,
اللہ نواز خان بابر فرزند رب نواز خان بابر چترالی اور بھاٸی ڈپٹی کمشنر امیر نواز خان بابر ہیں تعلق (ملتان کیڑی جمنداں) اور افغانستان میں نادر شاہ کے دور میں وزیر رہے اور انکے بیٹے بھی افغانستان میں بڑے عہدوں پر فائز تھے جوکہ اللہ نواز خان بابر کے بھاٸی تھے تعلق ملتان سے تھا اور اور سردار داؤد کے ساتھ آپس میں رشتے داری تھی اور سردار داؤد افغانستان میں حکومت بھی کی تھی,

بریگیڈیئر حبیب اللہ خان بابر راولپنڈی,
بریگیڈیئر زبیر خان بابر حاضر سروس راولپنڈی تعینات,
بریگیڈئیر خالد پرویز بابر پرنسیپل کیڈٹ کالج ورسک پشاور,
"میر افضل خان بابڑ ( سپہ سالار) افغان آرمی امیر امان اللہ خان کی حکومت 1919 تا 1928 میں، میر افضل خان بابڑ کا تعلق چودوان سے ہے، اور چودوان میں بابر قوم پر علاقائی جنگوں میں سخت حالات پر افغان آرمی سے استعفیٰ دے کر واپس چودوان آگئے اور نوجوانوں کو اکھٹا کیا اور انکے دستے بنا کر چند ماہ فوجی ٹریننگ دی اور پھر علاقائی صورتحال کے مطابق دیگر اقوام سے اپنی قوم کا ایک ایک بدلہ لیا اور مسلسل فتوحات حاصل کرتے رہے، جس کے باعث چودوان میں بابر قبیلہ کے پاؤں مضبوطی سے جم گئے، جوکہ آج تک قائم ہیں،
ڈاکٹر عمر خان بابر (ایڈ یشنل چیف سکڑی بلوچستان)ژوب
مانو خان بابڑ ( امان اللہ خان بابڑ) 1735 1650-
گل محمد خان بابڑ 1709-1747
سردار نور محمد خان بابڑ 1747-1798
عبدالکریم خان بابڑ 1795 1725-
سردار محمد خان بابڑ 1795-1822
زمان خا ن بابڑ 1849-1901
کپٹن حمزہ اللہ خان بابڑ (مرحوم) جوکہ برٹش آرمی سے 1912 میں کیپٹن (ریٹائرڈ) ہوئے اور اور 1936 میں وفات کر گٸے, انکا تعلق( نوشہرہ) بابڑ قبیلے سے ہے,
غازی میر زمان خان بابڑ 1869-1919
رب نواز چترالی بابڑ 1894-1978
علامہ شکور راشاد 1921-2004
جنرل نصیراللہ خان بابر 1928-2011
نواب زادہ نصراللہ خان بابڑ 1918-2003
کرنل مید حیدر خان بابڑ 1900-1973
میجرجنرل آدم خان بابڑ 1910-1973
میجر فرخ آدم خان بابڑ 1940- 2000
لیفٹیننٹ کرنل مصطفیٰ جمال خان بابر شہید (٤٠ بلوچ رجمنٹ)

اس کےعلاوہ جو ہمارے قابل قدر قومی مشران جو فورسز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ان کی تفصیل درج زیل ہے۔
کرنل شفیع اللہ بابر امریکی آرمی میں کے عہدے پر فائز رہے۔
غلام اکبر خان بابر جرمن لڑائی میں جاپان کا قیدی رہا اور صوبیدار کے عہدے پر فائز رہے۔
مغل احمد بابر۔ برطانوی آرمی اینیمل کور میں حوالدار میجر ریٹائر ہوئے۔
ہاشم خان بابر۔ برطانوری دور میں کیپٹن رہا ۱۹۵۰ تا ۱۹۱۴
صفی اللہ بابر۔ برطانوری آرمی میں بطور سینئر آفیسر تعینات رہے۔
خان زمان بابر۔ برطاونی آرمی میں کیپٹن رہے۔
شاہ نواز بابر۔ پاکستان آرمی میں میجر کے عہدے پر فائز رہے۔
محمد غریب نواز بابر۔ پاکستان آرمی میں کیپٹن کے عہدے پر ریٹائر ہوئے۔
محمد خان بابر۔ مغلیہ دور میں کمانڈنٹ رہے اور بعد میں جلوزئی کیمپ میں قتل کردئے گئے۔
برگیڈیر خالد پرویز بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,
کرنل مجید بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی تعلق کوئیٹہ سے تھا۔
میجر محمد ایوب بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,
صبدار مغل سبحان بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,
میجر مشال خان بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,
خلیق الزمان بابر۔ پاکستان ائیرفورس میں پائلٹ رہا۔ اور پھر نوکری چھوڑ کر امریکہ سیٹل ہوگیا۔
کرنل شبیراللہ خان بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,
میجر سیف اللہ خان بابر۔ پاک آرمی,
برگیڈٸر عباداللہ خان بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,
کرنل طاہراللہ خان بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,
لیفٹیننٹ کرنل عبدالغفار خان بابر (ریٹاٸر) پاک آرمی,تعلق چودوان,
آغا عطاء محمد بابر (ریٹاٸر) پاکستان آرمی اور پھری سیاسی زندگی کا آغاز کیا,

لفٹیننٹ کرنل بشیر اللہ خان بابڑ (شہید) پاکستان آرمی,جن کا تعلق پیر پیای نوشہرہ سے ہے,
کپٹن شاہنواز بابر مرحوم (نوشہرہ)
میجر مشال خان بابر مرحوم (نوشہرہ)
صوبیدار میجر شمس الحق بابر مرحوم (نوشہرہ)
بریگیڈئر ر خالد پرویز بابر (نوشہرہ)
صوبیدار منیر خان بابر مرحوم سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان سے تمغہ وصول کرتے ہوئے,تعلق (نوشہرہ)
صوبیدار منیر خان بابر مرحوم, تعلق (نوشہرہ)
کپٹین ظریف خان بابر (مرحوم) اے ڈی سی صدرِ پاکستان یححیٰ خان اور ١٩٧٠ میں کیپٹن ظریف خان بابر آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کے ساتھ,

چودھوان (صاحبزادہ حافظ حسین احمد )منشیات کے خلاف جنگ معاشرتی واخلاقی جرائم کے خاتمے میں آپ لوگ ہمارے دست بازو ہیں جرائم ...
11/06/2024

چودھوان (صاحبزادہ حافظ حسین احمد )
منشیات کے خلاف جنگ معاشرتی واخلاقی جرائم کے خاتمے میں آپ لوگ ہمارے دست بازو ہیں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیلئے زمین تنگ کریں گے
#سفززئ #برادری
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب محلہ سفزرئی کی طرف سے چوروں آئس اور منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑا جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقے کے لوگوں نے شرکت کی اور حتمی فیصلہ کیا گیا کہ اگر ہمارے محلے یا اس کے آس پاس کوئی منشیات کا عادی نظر آیا تو اس کو منع کریں گے اگر منع کرنے کے باوجود باز نہیں آئی تو ان کو ایسا سبق سکھائے گے کہ وہ دوبارہ اس محلے کا رخ بھی نہیں کرے گے اور اگر علاقے میں کوئی بھی بندہ چوروں اور منشیات فروشوں کی سپورٹ یا ضمانت کریں گے تو اس کے خلاف ہم سختی سے نمٹا اور قانونی کاروائی کریں گے

نور  #البصر  #موبائلز     اینڈ ایزی پیسہ  وبےنظیر انکم پروگرام کے پیمٹ کے معلومات  حاصل کریں وہ بھی بلکل فری  ہمارے ہاں ...
08/06/2024

نور #البصر #موبائلز اینڈ ایزی پیسہ
وبےنظیر انکم پروگرام کے پیمٹ کے معلومات حاصل کریں وہ بھی بلکل فری
ہمارے ہاں ہر قسم کی #موبائل سامان،بیٹری،چارجر وغیرہ،ایزی پیسہ،جازکیش،تمام کمپنیوں کا ایزی لوڈ، نئی سمیں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل ریپئیرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ نئے اور پرانے موبائل فون کی خرید وفروخت بھی کی جاتی ھے،،،
Mobile number ;
03431999455

08/06/2024

صاحبزادہ عبدالرحیم کی ھمشیرہ فوت ھو گئی ھے۔ان کی نماز جنازہ6,30بجے چودھوان شہر کے جنازہ گاہ میں ادا کیا جائے گا

08/06/2024

چودھوان اور اسکے مضافات میں چوریاں ڈکیتیاں معمول بن گئی ہیں۔
ایک چور کی و عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑ نے پر چک بابڑ کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اور اس چور نے تمام وارداتوں اور اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتادیے۔

08/06/2024

علاقہ چک بابڑ میں کئی دنوں سے چوریاں ڈکیتیاں کا سلسلہ جاری تھا عوام نے اپنی مدر آپکے تحت کچھ چوروں کو پکڑ لیا اور جو چور ملوث ہے اس کی تلاش میں ہے یاد رہے کہ ایک ہفتہ پہلے 22بکریاں چوری ہوگئے تھے
جو کہ مل چکے ہیں
واضح رہے کہ یہ مال مویشی قریشی موڑ بھایا والی پل پربر آمد ہوئے

08/06/2024

افسوس خبر بیورو رپورٹر صاحبزادہ عبدالرحیم آف چودھوان کی ہمشیرہ فوت ھوگئی ھے اللّٰہ پاک اپنے پیارے حبیب صلی اللّٰہُ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ان کی مغفرت فرمائے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

05/06/2024

چودھوان کے علاقہ یوسی بھکی میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی
: آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جانبحق ہونے کی اطلاع

تلاش گمشدگی
05/06/2024

تلاش گمشدگی

چودھوان (صاحبزادہ حافظ حسین احمد )فضل نواز چغتائی جمعیت علمائے اسلام تحصیل درابن کلاں کے ناظم انتخابات نامزد جے یو آئی ت...
04/06/2024

چودھوان (صاحبزادہ حافظ حسین احمد )فضل نواز چغتائی جمعیت علمائے اسلام تحصیل درابن کلاں کے ناظم انتخابات نامزد
جے یو آئی تحصیل درابن کلاں کے بہت متحرک مخلص محنتی ورکر فضل نواز تحصیل درابن کلاں کے ناظم انتخابات مقرر فضل نواز نے میڈیا کو بیان دیتے ھوئے کہا قائدین نے مجھ پر بہت بڑی زمہ داری ڈال دی ہے میں بہت کمزور ھوں اللہ پاک میری مدد فرمائے انشاء اللہ علمائے کرام کی نگرانی اور سرپرستی میں جماعت کی بہتری کے لیے دن رات محنت کروں گا صاف شفاف رکن سازی ھوگی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا میری جماعت کے تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ جماعت کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں لوگوں کو علمائے دیوبند کی وارث جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں

چودھوان (صاحبزادہ حافظ حسین احمد ) چودھوان میں میاں خیل گروپ کے ورکروں نے بیوہ اور معزور افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈال دیا( ...
04/06/2024

چودھوان (صاحبزادہ حافظ حسین احمد ) چودھوان میں میاں خیل گروپ کے ورکروں نے بیوہ اور معزور افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈال دیا( عوامی حلقے)
تفصیلات کے مطابق
کے پی کے وزیر اعلی کی جانب سے بیوہ ، معذور افراد کو 10 ہزار روپے کی امداد کے لیے حلقہ پٹواریوں کو مستحق افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا جس پر حلقہ پٹواری کو لسٹیں تیار کی گئی لیکن زرائع کے مطابق بدقسمتی سے ان کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر چودھوان میں میاں خیل گروپ کے ورکروں کی جانب سے جو لسٹیں تیار کی گئی تھی وہ لسٹیں منظور ہو کر منظر عام پر دیکھائی جا رہی ہیں۔ عوامی زرائع کے مطابق میاں خیل گروپ چودھوان کی تیار کردہ لسٹوں میں بیوہ اور معزور افراد پر ڈاکہ ڈال کر من پسند افراد کے نام لکھے گئے ہیں اور اکثر جو بیوہ اور معزور تھے ان کو نظر انداز کیا گیا تھا جو کہ غریب مستحق لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہیں عوامی حلقوں نے نومنتخب ایم این اے اور ایم پی اے اور میاں خیل گروپ کے ورکروں سے ناراضگی کا اظہار کیا

ٹانک؛ میں                                                                   حضرت پپر صابر شاہ بابا رحمتہ اللہ تعالیٰ علی...
03/06/2024

ٹانک؛ میں حضرت پپر صابر شاہ بابا رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا عرس کا
پہلا دن آج سے تین روزہ عرس شروع ہوچکا ہے بنوں ڈیرہ لکی پیزو سمیت کئ علاقوں کی عوام کا حضرت پیر صابر شاہ بابا رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار پر ڈھیرے
صبع سویرے خلیفہ امان اللہ نے حضرت پیر صابر شاہ بابا رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی قرآن خوانی بھی کی گئی دوسری جانب مزار پر عوام کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے کل پیر صابر شاہ بابا کے عقیدت مندوں میں لنگر تقسیم کرینگے

اپ کے اس پاس میں کوئی بھی اسکول والے اگر ایڈوانس میں فیس لے تو فورا اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کریں ان سکولوں کے خل...
01/06/2024

اپ کے اس پاس میں کوئی بھی اسکول والے اگر ایڈوانس میں فیس لے تو فورا اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کریں
ان سکولوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SZ News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share