سوشل میڈیا نیٹ ورک تھوراڑ

  • Home
  • سوشل میڈیا نیٹ ورک تھوراڑ

سوشل میڈیا نیٹ ورک تھوراڑ شہر کے سوشل ایشوز۔

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔تھانہ تھوراڑ میں پولیس کی اضافی نفری کی آمد۔تفصیل کیمطابق تھانہ تھوراڑ کے بیانیے کے تحت پولیس کی اضا...
08/05/2024

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔
تھانہ تھوراڑ میں پولیس کی اضافی نفری کی آمد۔
تفصیل کیمطابق تھانہ تھوراڑ کے بیانیے کے تحت پولیس کی اضافی نفری امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے وقتی طور پر تعینات کی گئی ہے۔عوام مطمین رہیں۔جبکہ عوام پولیس کی تھوراڑ آمد پر سخت نالہ نظر آتی ہے اور اضافی نفری کی آمد کی خبر ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد تھوراڑ دھرنے میں پہنچنا شروع۔عوام کا کہنا ہے کہ یہان امن و امان پہلے دن سے برقرار ہے حکومت خود ماحول خراب کرنے کے درپے ہے۔جسے عوام علاقہ تھوراڑ یکسر مسترد کرتی ہے۔عوام
سردار علی








06/05/2024
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 06/ مئی 2024ءوزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہےکہ پنجاب اور فرنٹیئر کا...
06/05/2024

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 06/ مئی 2024ء

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہےکہ پنجاب اور فرنٹیئر کانسٹیبلری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی انجنیئرز کی سیکورٹی کیلئے تعینات کی گئی ہے۔ روشن پاکستان بھارت کی موت ہے. آزاد کشمیر میں پرامن احتجاج ہرشہری کا جمہوری اور بنیادی حق ہے لیکن اس آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی. دارالحکومت مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کاکہناتھا کہ بھارت نہیں چاہتاکہ آزاد کشمیر کے واٹر گولڈ سے پیداہونے والی بجلی کا فائدہ آزاد کشمیر اور پاکستان کو پہنچے. عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں کوئی غیر ایجنٹ داخل ہوکر نقصان پہنچائے تو اس کاذمہ دار کون ہے. عام شہریوں سمیت احتجاج کرنے والوں کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے. آزاد کشمیر پولیس احتجاج کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے کافی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حکومت عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت کے ذریعے تمام معاملات حل کرنا چاہتی ہے ایکشن کمیٹی کے راہنما شوکت نواز میراپنے ایک بیان میں تسلیم کرچکے ہیں کہ حکومت کمیٹی کے مابین ننانوے فیصد معاملات طے ہوچکے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ہم مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہتےہیں ۔ ہم اپنا ہائیڈل پوٹینشل استعمال کرکے 300 سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے عوام کو سہولت دے سکتےہیں. انہوں نے کہا کہ بددیانتی اور نحوست کا خاتمہ کریں گے تو ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔ ہمیں حقیقی ترقی کے لیے رول آف لاء اور انصاف کو فروغ دینا ہوگا. انہوں نے کہا کہ عوام کی جان مال ریاست کے ہر شہری کی جان و مان ، عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بناوں گا. مذاکرات پر یقین ہے. وزیراعظم نے کہا کہ نیت کا فطور ہے ورنہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ کی کاپی ہے جس میں عوامی ایکشن کمیٹی نے ماناتھا کہہ99٪ معاملات حل ہوچکے ہیں ۔ پولیس گشت امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے ہے ۔ اس پر بلاوجہ کی ہرزاہ سراہائی بند ہونی چاہیے. وزیراعظم نے کہا کہ صحافت کے نام پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے ۔ غیر ذمہ دار رپورٹنگ کا خاتمہ ہوناچاہیے. انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ عبدالماجد خان کے بارے میں سٹوری چھاپنے سے پہلے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی سے موقف لے لینا. انہوں نے کہا کہ ادھورا سچ مکمل جھوٹ سے زیادہ خطرناک ہوتاہے۔

آزاد کشمیر۔۔۔۔ڈسٹرکٹ راولاکوٹ(YJF)راولاکوٹ،المناک حادثہ مکان کی چھت بیٹھ گٸی ۔راولاکوٹ، ملبے تلے دب کر خاتون اور بچہ جان...
06/05/2024

آزاد کشمیر۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ راولاکوٹ(YJF)
راولاکوٹ،المناک حادثہ مکان کی چھت بیٹھ گٸی ۔

راولاکوٹ، ملبے تلے دب کر خاتون اور بچہ جانبحق ہو گٸے ۔۔

راولاکوٹ،راولاکوٹ کے نواحی گاؤں میرالگلہ میں کچے مکان کی چھت گر گٸی ۔

راولاکوٹ : چھت گرنے سے ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ جاں بحق،پولیس ذرائع

راولاکوٹ،میرا لگلہ کے رہائشی محمد ایاز خان کے گھر کی چھت گر گٸی۔

راولاکوٹ، 8 سالہ بچہ سفیان زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

راولاکوٹ، پروین اختر نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس ذرائع

راولاکوٹ، گھر کی چھت اچانک گر گئی ۔

راولاکوٹ،مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبےافراد کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہو سکی ۔ مقامی ذرائع

پریس ریلیز۔۔۔۔
03/05/2024

پریس ریلیز۔۔۔۔

03/05/2024

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔
بیورو رپورٹ(سردار علی)
/ رتہ گلہ روڈ سلائیڈ /آر ایچ سی ہسپتال ۔۔۔۔۔۔






03/05/2024

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی) عالمی یوم صحافت کے موقع پر ینگ جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام ریاستی دارالحکومت کے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں تقریب سمیت ریلی کا انعقاد،غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تقریب میں صدر ینگ جرنلسٹ سردار نعیم چغتائی،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق، پیپلزپارٹی رہنماء شوکت جاوید میر سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) ینگ جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے مرکزی پریس کلب مظفرآباد سے گھڑی پن چوک تک فلسطینی اور کشمیری صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی اسکولز کالجز کے طالبعلموں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریلی کے بعد مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جنگی حالات میں صحافتی زمہ داریاں نبھانے والے تمام صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو مشکل حالات کے باوجود اپنی جانوں پر کھیل کر انسانیت کی خدمت میں مگن ہیں، تقریب میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی قربانیوں کو بھی شاندار انداز میں سراہا گیا تقریب میں بیورو چیف اے آر وائے سردار رضا خان ، ایکسپریس نیوز سے آصف رضا میر ،انڈیپینڈنٹ اردوسے سید ندیم شاہ ، سنو ٹی وی سے کامران مغل، جموں کشمیر ٹائمز سے اشتیاق میر ، پبلک نیوز سے راجہ خالد ، بیورو چیف سنو نیوز وقاص کاظمی ، اے بی این سے فواد عباسی ، صدیق لون ، فرحان طارق ، نسرین شیخ ، فائزہ گیلانی ، صائمہ اشرف ، عارفہ محمود سمیت سکولز کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ کشمیری صحافیوں نے نا مسائد حالات میں تحریکِ آزادی کشمیر کی جس طرح سے ترجمانی کی ہے وہ لائق تحسین ہے اس موقع پر انھوں نے حکومت کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ جرنلسٹ فورم سردار نعیم چغتائی نے غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا نشانہ بننے والے صحافیوں کو تحسین و عقیدت پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بارہا دفعہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ہے لیکن حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سئنیر صحافی آصف رضا میر نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ینگ جرنلسٹ فورم کی جانب سے تقریب منعقد کرنے پر انکو تحسین پیش کرتا ہوں ، انھوں نے کہا کہ صحافت الفاظ اور خبر کی تحقیق کا نام ہے اور جو لوگ زمہ دار کردار ادا کرتے ہیں قلم سے آج انکا دن ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائے کے بیورو چیف سردار رضا خان نے آج کے دن کی مناسبت سے ینگ جرنلسٹ فورم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دنیا بھر میں قلم کے خدمت گاروں کو یاد کرتے ہوئے عقیدت پیش کی ۔
تقریب کے اختتام پر اسٹیج سیکرٹری سید ندیم شاہ نے اختتامی الفاظ کے ساتھ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

02/05/2024

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔
محکموں و حکومت کی غفلت کی وجہ سے تھوراڑ،رتہ گلہ (آر ایچ سی) ہسپتال کی بلڈنگ انتہائی خطرہ میں۔حالیہ لگاتار ہونے والی بارشوں کے باعث کچھ عرصہ پہلے ہونے والی بارش کے سبب ہونے والی سلائیڈ نے مزید تباہی مچا دی۔سلائیڈنگ کی وجہ سے جہاں عوام علاقہ تھوراڑ،رتہ گلہ،کنواں،بوسہ گلہ و مضافات کا زمینی رابطہ منقطع ہوا جیسے محکمہ شاہرات نے عارضی طور پر واپس بحال کیا مگر سلائیڈنگ کا تمام ملبہ نیچے (آر ایچ سی) کی بلڈنگ کے احاطے میں جا گرا جس سے بلڈنگ کو شدید خطرات لاحق ہو چکے۔کچھ ماہ پہلے مظفر آباد محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے سابقہ موقع کا دورہ کیا تھا اور بعد ازاں تفصیل سے بھی اگاہ کیا مگر تاحال حالات مزید آپ سب کے سامنے۔تفصیل سماعت فرمائیں۔
سردار علی





سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔۔تھوراڑ جماعت اسلامی سب ڈویژن تحصیل تھوراڑ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام جس سے امیر حلقہ نمب...
02/05/2024

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔۔
تھوراڑ جماعت اسلامی سب ڈویژن تحصیل تھوراڑ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام جس سے امیر حلقہ نمبر پانچ سجاد انور صاحب،زاہد ریاض صاحب امیر یوتھ ونگ جماعت اسلامی ضلع پونچھ ،امیر جماعت اسلامی تحصیل تھوراڑ سردار عبد الرحیم صاحب، سردار شبیر حسین صاحب،سردار زاہد حسین صاحب، ماسٹر عبدالودود صاحب، انجمن تاجران تھوراڑ کے صدر ساجد اعظم،سردار علی،طالب حسین و دیگر نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے عوامی مسائل کا واحد حل اسلام کا نظام اور دیانتدار قیادت کا انتخاب قرار دیا ۔
اس وقت عوام ظلم اور منہگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اس ظالمانہ کافرانہ نظام سے نجات کا واحد ذریعہ جماعت اسلامی کی قیادت ہے ۔ جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی گیارہ مئی کو آگر عوام کے اوپر حکومت نے کوئی مہم جوئی یا تشدد کرنے کی کوشش کی تو تمام انٹری پوائنٹ بند کر دیں گے
گیارہ مئی کی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان.
سردار علی

ڈسٹرکٹ راولاکوٹ۔۔۔۔راولاکوٹ میں بلدیاتی نمائندگان پونچھ ڈویژن کا ایکٹ90 بحالی کیلۓ احتجاجی ریلی تمام بلدیاتی نمائندگان پ...
30/04/2024

ڈسٹرکٹ راولاکوٹ۔۔۔۔
راولاکوٹ میں بلدیاتی نمائندگان پونچھ ڈویژن کا ایکٹ90 بحالی کیلۓ احتجاجی ریلی تمام بلدیاتی نمائندگان پونچھ ڈویژن کی شرکت۔ایکٹ 90 کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ۔
سردار علی

30/04/2024

تازہ روڈ اپ ڈیٹ۔۔۔
ڈسٹرکٹ راولاکوٹ۔۔۔۔۔
رہاڑہ میدان سے روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔مسافر متعلہ رہیں۔شکریہ
سردار علی



30/04/2024

اطلاع ۔۔۔۔
مسافرحضرات متوجہ۔۔۔۔
کل بارش و سلائیڈنگ کے بوجود محکمہ شاہرات کی دن رات کی محنت کی وجہ سے راولا کوٹ سے پنڈی ،تھوراڑ سے براستہ کھڈ،پنڈی روڈز مکمل طور پر سفرکے لیے کلیر ہیں۔
سردار علی








30/04/2024

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔
ویلڈن ایس ڈی او شاہرات اینڈ ٹیم۔۔۔۔۔
کھڈ اندروٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔محکمہ شاہرات کی ٹیم ایس ڈی او شاہرات کی موجودگی میں رات کو فوری روڈ کو کلیر کیا گیا۔اسی طرح اگر تمام محکمہ میں موجود افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو بہت حد تک عوامی مسائل میں کمی ہو سکتی ہے۔
سردار علی








29/04/2024

مظفر آباد۔۔۔۔
صدر مرکزی ایوان صحافت واحد بٹ صاحب گفتگو کرتے ہوۓ۔

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔کھڈ سے تھوراڑ اندروٹ کی طرف آتے پہلا موڑ موڑتے ہی اوپر گھر کیساتھ سےدو بڑے چیڑ کے درخت گرنے کی وجہ س...
29/04/2024

سب ڈویژن تھوراڑ۔۔۔۔۔
کھڈ سے تھوراڑ اندروٹ کی طرف آتے پہلا موڑ موڑتے ہی اوپر گھر کیساتھ سےدو بڑے چیڑ کے درخت گرنے کی وجہ سے روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔جس اے سی صاحب او ایس ڈی او شاہرات کو اطلاع کر دی ہے۔مسافر حضرات بھی اگاہ رہیں۔
سردار علی





29/04/2024

اطلاع۔۔۔۔
سڑک چناری کے مقام پر لینڈنگ سلائیڈنگ سے مین شاہراہ سری نگر بند ہو چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر اور ایس پی جہلم ویلی موقع پر موجود ہیں۔ہیوی سلائیڈنگ کئ وجہ سے روڈ کو بحال کرنے میں وقت لگے گا۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔شکریہ

29/04/2024

باغ(YJF News) سیاحوں کے لسڈنہ پھنسنے کی خبر پر انتظامیہ کا ایکشن ۔۔
انتظامی مشینری نے سیاحوں اور پھنسی گاڑیوں کو ریسکیو کرنا شروع کر دیا ۔۔
ابھی تک پندرہ سے زائد گاڑیاں اور سوار نکال لیے گئے ہیں جبکہ پانچ کے قریب گاڑیوں کو بھی نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ اے سی موقعہ پر موجود ہیں ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سوشل میڈیا نیٹ ورک تھوراڑ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share