Qaisar Raika Official

  • Home
  • Qaisar Raika Official

Qaisar Raika Official world-wide 🌎 📰🗞️

افسوس💔
26/01/2025

افسوس💔

پاکستانی میڈیا کی زبان
26/01/2025

پاکستانی میڈیا کی زبان

اللہ پر کامل یقین کا واقعہ   کسی جگہ پر اللہ والا رہتا تھا۔ اس کی بیوی بڑی بد زبان اور ناشکری تھی۔ جس کی وجہ سے وہ صاحب ...
26/01/2025

اللہ پر کامل یقین کا واقعہ

کسی جگہ پر اللہ والا رہتا تھا۔ اس کی بیوی بڑی بد زبان اور ناشکری تھی۔ جس کی وجہ سے وہ صاحب ایمان سخت پریشان رہتا تھا۔ چنانچہ ایک مرتبہ جب دو تین روز تک کچھ کھانے کو میسر نہ آیا۔ تو اس عورت نے اپنے شوہر کو بہت برا بھلا سنایا۔ کہا کہ بال بچے بھوک سے مر جاتے ہیں اور تو نکھٹو گھر میں بیٹھا رہتا ہے👇
کچھ تو شرم کر اور کما کر لا تاکہ کی بچوں مصیبت دور ہو۔ یہ سن کر شوہر کہنے لگا کہ خدا کی بندی رات کے وقت شورو گل نہ مچا۔ میں صبح کو کچھ مزدوری کر لاؤں گا اور جو کچھ اجرت ملے گی تیرے سامنے لا کر رکھ دوں گا۔ چنانچہ جب وہ اللہ کا بندہ صبح کو مزدوری کرنے گیا۔ تو کسی نے اس کی بات نہ پوچھی باقی سب مزدور اپنے اپنے کام پر لگ گئے۔
جب اس بندہ خدا نے یہ حال دیکھا تو جنگل میں جا کر عشاء تک ذکرالہی میں مشغول رہا اور رات کو چپکے سے گھر میں جا پڑا کہ خالی ہاتھ دیکھ کر خدا جانے عورت کیا طوفان برپا کرے گی۔ صبح اٹھ کر پھر کہیں سے مزدوری کر کر لاؤں گا۔ رات کو جب عورت کی آنکھ کھلی تو کہنے لگی۔ میاں اب تک کہاں تھے اور کیا کما کر لائے۔
اس نے جواب دیا میں نے جس کی مزدوری کی ہے وہ بڑا رحیم و کریم ہے۔ اس نے کل کو مزدوری دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پر عورت نے چلا کر کہا ہمارے بال بچے تو بھوکے مر رہے ہیں اور آپ وعدے کرتے پھرتے ہیں۔ پھر صبح کو وہ شخص مزدوری کے لیے گیا۔ مگر خدا کی شان! پھر بھی اس کو کسی نے نہ پوچھا اور وہ مجبور ہو کر اسی مقام پر جنگل میں عبادت الہی اور گریا و زاری میں عشاء تک مصروف رہا۔
پھر رات کے آدھے پہر جب ڈرتے ڈرتے گھر میں گیا۔ تو وہ عورت کہنے لگی۔ دونوں دن کی مزدوری لائے ہو۔ اس بیچارے نے گھبرا کر کہا آقا نے کل تینوں دن کی مزدوری دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ سن کر عورت آگ بگولہ ہو کر کہنے لگی۔ اپنا بھلا چاہتے ہو تو صبح تینوں دن کی مزدوری لے آؤ۔ ورنہ اپنا منہ نہ دکھانا۔
صبح کو اس عورت نے ایک تھیلی اس مرد کے حوالے کر کے کہا تینوں دن کی مزدوری اس میں لے آنا اور خبردار خالی ہاتھ گھر میں نہ آنا۔ یہ سن کر اس بندہ خدا کی نظر عالم اسباب سے اٹھ کر مسبب حقیقی کی طرف جا پڑی اور اسی وقت سیدھا جنگل میں جا کر عبادت الہی میں مشغول ہو گیا اور پھر آدھی رات عورت کے خوف سے اسی تھیلی میں ریت بھر لایا کہ رات اس حیلے سے گزر جائے گی اور عورت کی بد زبانی سے بھی بچ جاؤں گا۔
مگر جس وقت گھر کے دروازے پر پہنچے تو عورت کا ڈر اس قدر غالب ہوا کہ خدا جانے آج کیا آفت برپا کرے گی۔ اس لیے اس نے تھیلی ڈال کر واپس جانے کا ارادہ کر لیا۔ مگر اچانک گھر میں سے ایسی خوشبو آئی۔ جس نے دل و دماغ کو معطر کر دیا اور وہ عورت خوش ہوتی ہوئی گھر سے نکل آئی۔ اس خدا کے بندے نے اس سے دریافت کیا کہ یہ کیا معاملہ ہے۔
کہنے لگی کہ اندر چل کر اس کی حقیقت سنو اور خدا کا شکر ادا کرو یقینا تم سچ کہتے تھے اور تمہارا مزدوری دینے والا بھی سچا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ میں بچوں کے کھانے پینے کی فگر میں مدہوش بیٹھی تھی کہ اچانک کسی نے دروازے پر دستک دی۔ میں نے جا کر دیکھا کہ ایک سبز پوش دروازے پر کھڑا کہہ رہا ہے۔
لے اپنے شوہر کی تین دن کی مزدوری لے لے اور اب اس کو کچھ ایذا نہ دینا اور اس سے کہہ دینا کہ جس قدر تو نے مزدوری کی تھی۔ اس قدر اجرت مل گئی۔ زیادہ کرتا تو اور زیادہ پاتا۔ آئندہ اس کا خیال رکھنا اور اس نے مجھے یہ تھیلی دی ہے۔ جس میں پچاس درہم ہیں. دم بدم اس کی خوشبو دل و دماغ کو معطر کر رہی ہے۔
یہ سن کر وہ بندہ خدا گریا و زاری کے ساتھ خدا کی حمد و ثناء میں کھو گیا اور عورت اس کو شکستہ حال دیکھ کر حیران رہ گئی کہ یا خدا یہ کیا معاملہ ہے؟ خوشحالی میں یہ پریشان حال کیوں ہے۔ چنانچہ جب ہوش آیا تو اس نے بتایا کہ اے نوشکری عورت حقیقت یہ ہے کہ تینوں دن میں نے کسی کی مزدوری نہیں کی بلکہ سارا دن عبادت الہی میں مشغول رہا۔
رات کو آکر تیرے خوف سے یہ حیلہ کر دیتا تھا کہ آقا نے کل مزدوری دینے کا کہا ہے۔ مگر میرے مالک حقیقی نے اپنے غلام کو سچا کر دکھایا اور تیری رات دن کی آفت سے مجھ کو نجات دے دی۔ اس پر میں جتنا بھی اس کا شکر ادا کروں کم ہے۔ دیکھ آج اس تھیلی میں تیرے ڈر سے ریت بھر کر لایا ہوں۔ تو اس کو خالی کر لے اور ریت کو پھینک دے۔
جب اس کی بیوی نے چاہا کہ تھیلی کو خالی کریں۔ تو دیکھتی ہے کہ وہ تھیلی ایسے جواہرات سے بھری ہوئی ہے۔ جن سے تمام گھر روشن ہو رہا ہے۔ یہ حال دیکھ کر اس اللہ کے بندے نے اپنی تمام عمر خدا کی شکر گزاری میں گزار دی۔
@followers

یہ منظر دیکھ کر شہید ارشد شریف کا قتل یاد آگیا،ہمارے بھائی کے بھی دماغ پر گولی مارکر یہ بتایا تھا کہ جہاں سے سوچتا ہے وہ...
21/05/2024

یہ منظر دیکھ کر شہید ارشد شریف کا قتل یاد آگیا،ہمارے بھائی کے بھی دماغ پر گولی مارکر یہ بتایا تھا کہ جہاں سے سوچتا ہے وہاں ہی مارا ہے رؤف حسن صاحب کو بھی سچ بولنے کے جرم میں منہ کٹوانا پڑا،یہ مکمل قاتلانہ حملہ تھا منہ کے ساتھ گردن بھی نشانہ تھی لیکن اللہ پاک نے محفوظ رکھا،سائیکو پیتھ کھسروں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے

27/11/2023

For

17/10/2023

حماس اور اہل فلسطین نے اسرائیل اور اسکی پشت پر کھڑی عالمی طاقتوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ حماس کی war strategy عقل کو دنگ کر دینے والی ہے، نہتے اور محصور فلسطینوں کا جذبہ تمام دنیا کی مادی طاقت پر بھاری پڑ گیا ہے۔ فلسطینیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ حریت اور آزادی بیچ کر غاصب سے بھیک میں مانگی زندگی سے حمیت والی موت بہتر ہے

11/10/2023

ایران کھل کر فلسطین کو سپورٹ کررہا ہے بلکہ اسرائیل سے جنگ کیلئے بھی تیار نظر آرہا ہے ایرانی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور ایران نے عراق شام لبنان میں اپنے اثاثوں کو متحریک کردیا ہے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا یہ بیان کہ ہم اسرائیل پر حملہ کرنے والے ہاتھوں کو چومنا چاہتے ہیں امریکہ اور یورپ کے لئے واضح پیغام ہے کہ ایران کہاں کھڑا ہے

اس سارے معاملے میں ایران کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ایران یا کوئی دوسرا اسلامی ممالک اس کو اون نہیں کرسکتا کیونکہ اس سے عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسی لئے ایران نے وضاحت کی کہ وہ ان حملوں میں ملوث تو نہیں ہے لیکن حماس کو بھرپور سپورٹ کرے گا

مسلمانوں میں شعیہ سنی کی تفریق تو صدیوں سے چلی آرہی ہے لیکن کبھی مسلمان شعیہ سنی کی بنیاد پر آپس میں لڑے نہیں تھے بلکہ اسلامی متحدہ فوج دونوں ہی فرقوں پر مشتمل ہوا کرتی تھی

تاہم انگریز نے جب سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ کیا تو رنگ و نسل اور مزہبی تفرقے کو پروان چڑھایا نفرت کے وہ بیج بوئے کہ آج جب وہ ایران پابندیاں لگا کر قابو کرنے میں لگے ہوئے تھے تو سنی ممالک کی بعض عوام خوش تھی جبکہ یہی معاملہ جب کسی سنی ملک کیساتھ ہو تو اہلتشیع خوش ہوتے ہیں یہ سب کا نہیں کہہ رہا ہے بس ایک عمومی جو رویہ ہے

لیکن کہنے والا تو کہہ گیا کہ تم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر جھگڑ رہے ہو اور وہ تمہارے ہاتھ کاٹ رہے ہیں ہمیں اب متحدہ اسلامی فوج کے قیام کی طرح جانا ہوگا ایران اور سعودی عرب کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے دونوں ہی مسلم ورلڈ کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

Iran Palestine

• Today's the best Photo 🌿🥰•🔴 Beautiful                                                                                 ...
11/10/2023

• Today's the best Photo 🌿🥰

•🔴 Beautiful














































Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaisar Raika Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share