BBC Hazara Live

  • Home
  • BBC Hazara Live

BBC Hazara Live ہزارہ ڈویژن کی آواز
(1)

03/02/2025

نوسر باز بزنس کمپنیوں نے ملک میں آنت مچا رکھی ہے نوجوانوں کو میڈیکل ڈوذ اور پر تعیش ماحول دیکر ان کا برین واش کیا جاتا ہے تو پھر نوجوان ہر جائز و ناجائز طریقے سے کمپنیوں کو کیش اکھٹی کر کے دیتے ہیں تناول کے نوجوان کی آب بیتی اس کے بھائی کی زبانی سنئیے اس
پریس کانفرنس میں

03/02/2025

تحصیل تناول میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ،، ڈی پی او ضلع مانسہرہ کی ہدایات کے مطابق پولیو ورکرز.m4v

مانسہرہ میں نواز شریف کی شکست کا ذمہدار کون تھا ؟؟اس کا جواب ایک سال بعد مل گیا ۔۔
03/02/2025

مانسہرہ میں نواز شریف کی شکست کا ذمہدار کون تھا ؟؟اس کا جواب ایک سال بعد مل گیا ۔۔

01/02/2025

امرہکن سے آئی ہوئی پریمی عورت کیلئے تناول سے بڑا اعلان ۔۔۔

01/02/2025

تقریب حلف برداری تناول پریس کلب 2024/2025

31/01/2025

ضلع خیبر۔ جنازہ کرنے کے بعد مردے نے حرکت کی، لوگوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع۔ واقعات کے مطابق تحصیل باڑہ قبیلہ شلوبر کا رہائشی نور عالم ولد گلا خان نامی شخص نماز جنازہ کے بعد جیسے ڈیڈ باڈی دفنانے کیلئے اٹھائی گئی تو جسم میں حرکت پیدا ہوگئی اور سانس لینے لگا جس کو فوری طور پر مزید طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔اَللّٰهُُ اَكْبَر

*کراچی: (دی سٹی آف لائٹس)**پیکا ایکٹ کو ختم نہیں کیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے. (حاجی حسین احمد)**کراچی:(✍...
31/01/2025

*کراچی: (دی سٹی آف لائٹس)*

*پیکا ایکٹ کو ختم نہیں کیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے. (حاجی حسین احمد)*

*کراچی:(✍🏻 رپورٹ مینیجنگ ایڈیٹر)*
انٹر نیشنل تحفظ پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر حاجی حسین احمد سے صوبائی اور ضلعی ممبران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافت اور صحافیوں کو قتل کرنے کے مترادف ہے جس کی نفاذ سے صحافت مکمل طورپر ختم ہوجائیگی۔ اس موقع پر سینئر صحافی موجود تھے جسمیں محمد ایاز صوبائی فنانس سیکرٹری، عمروارث ضلعی ممبر، عمر بنی، شاہ رضا ضلعی ممبر، حاجی ولی محمد صوبائی نائب صدر موجود تھے۔ مرکزی صدر حاجی حسین احمد نے کہا کہ اگر پیکا ایکٹ کو ختم نا کیا گیا تو آئندہ دنوں میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پورے ملک کے صحافیوں کو جمع کرکے احتجاج کرینگے۔

*رپورٹ حارث خان مینیجنگ ایڈیٹر سلطنت نیوز کراچی آپکی آواز*

ماں ۔۔۔ماں ۔۔نہیں کوئی ہور جے دنیا تے ماں ورگا
30/01/2025

ماں ۔۔۔ماں ۔۔نہیں کوئی ہور جے دنیا تے ماں ورگا

30/01/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ماسٹر غلام غوث صاحب کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہوچکا ہے جنازہ آج شام 4بجے چندور پائیں میں ادا کیا جاۓ گا

انتقال پرملال ۔۔۔
30/01/2025

انتقال پرملال ۔۔۔

30/01/2025
30/01/2025

چور کو چور کہنا بھی جرم۔۔۔پیکا؟

30/01/2025

ماریں گے بھی اور رونے بھی نہیں دیں گے ۔۔پیکا

30/01/2025

پیکا بل میں کوئی سیا ستدان سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے جھوٹی تشہیر کرے گا یاعوام کو دھوکہ دے گا وہ شق بھی شامل کرنی چاہئیے

30/01/2025

*سوشل میڈیا صارفین ہوشیار*

*صدر مملکت نے پیکا بل پر دستخط کردیے*

*جھوٹی خبر پر تین سال قید 20 لاکھ جرمانہ ہو گا*

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 (پیکا) کی توثیق کردی۔

ایوان صدر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے پیکا ایکٹ بل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے۔

اسی طرح صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025ء کی بھی توثیق کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی رپورٹر نے پیکا ایکٹ کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت تک اپنی آواز پہنچائی تھی اور ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے ہیں۔

حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پہلے قومی اسمبلی اور پھر گزشتہ روز سینیٹ سے بھی منظور کروالیا تھا جس کے بعد بل کو صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

*پیکا ایکٹ بل ہے کیا؟*

اتھارٹی کو آن لائن مواد ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا

الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025ء مسودے کی کاپی ایکسپریس کو موصول ہوئی ہے۔ مسودے میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈی آر پی اے کو آن لائن مواد ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا، اتھارٹی کو ممنوعہ یا فحش مواد تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کو ممنوعہ مواد شیئر کرنے پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار ہوگا۔

ڈی آر پی اے سوشل میڈیا مواد کو ’ریگولیٹ‘ کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی پیکا ایکٹ کے تحت شکایات کی تحقیقات اور مواد تک رسائی کو ’بلاک‘ یا محدود کرنے کی مجاز ہوگی، اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے اپنے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم کا تعین کرے گی۔ اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے پاکستان میں دفاتر یا نمائندے رکھنے کے لیے سہولت فراہم کرے گی۔

یہ اتھارٹی چیئرپرسن سمیت دیگر 6 ممبران پر مشتمل ہوگی، وفاقی حکومت 3 سال کے لیے چیئرپرسن اور 3 اراکین کا تقرر کرے گی۔ سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی آئی اتھارٹی کے ممبران ہوں گے۔

اتھارٹی میں تمام فیصلے اکثریتی اراکین کی رضامندی سے کیے جائیں گے، چیئرپرسن کو کسی بھی غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک کرنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کا خصوصی اختیار ہوگا، چیئرپرسن کے فیصلے کی اتھارٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر ’توثیق‘ کرنا ہوگی۔

تجویز کردہ ترامیم کے مطابق اتھارٹی کے پاس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قواعد کی پاسداری کے لیے ’رجسٹرڈ‘ کرنے اور ان کے لیے شرائط طے کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کے پاس حکومت اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک یا ہٹانے کا حکم دینے کا اختیار ہوگا۔

جھوٹی خبر پر تین سال قید 20 لاکھ جرمانہ، سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹریبونل قائم ہوگا

مجوزہ ترامیم میں بتایا گیا ہے کہ جھوٹی خبر پھیلانے پر تین سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل قائم کیا جائے گا، وفاقی حکومت تین سال کیلئے ٹربیونل ممبران تعینات کرے گی، سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل 90روز میں کیس نمٹانے کے پابند ہوں گے۔

مسودے کے مطابق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جاسکے گی، ٹربیونل فیصلے کو 60 روز کے اندر اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا اختیار ہوگا، ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، این سی سی آئی اے سائبر کرائم سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔

وفاقی حکومت تین سال کیلئے ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا تقرر کرے گی، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی آئی جی پولیس کے عہدے کے برابر ہوگا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی قیام کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کے تمام دفاتر اور مقدمات ایجنسی کو منتقل ہوجائیں گے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم کرنے کا فیصلہ

مجوزہ ترامیم کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے تمام اثاثے، بجٹ، این سی سی آئی اے کو منتقل ہوجائیں گے، اس کے متبادل کے طور پر قائم اتھارٹی 8 ممبران پر مشتمل ہوگی، 5ممبران کا تقرری وفاقی حکومت کرے گی۔

29/01/2025

ہر کسی کا خوشی منانے کا اپنا انداز ہوتا ہے

Address

Lassan Nawab 1

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BBC Hazara Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share