Bol News Taunsa

  • Home
  • Bol News Taunsa

Bol News Taunsa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bol News Taunsa, Media/News Company, .

27/07/2022

تونسہ شریف

سیلابی ریلے نے قصبہ احمدانی میں تباہی مچا دی
سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا
جس سے درجنوں گھر صفہ ہستی سے مٹ گئے
مال مویشی گھریلو سامان سیلابی ریلے میں بہہ گیا
ریسکیو 1122 تونسہ کے اہلکار جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ،
سیلاب میں پھنسے لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے

12/01/2022
26/12/2020
13/04/2020

ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کی المنظور نیوز سے گفتگو کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو آگاہی پیغام دیا
المنظور نیوز پر مزید خبریں دیکھنے کے لئے
ویڈیو کو شیئر اور پیج کو لائک & فالو لازمی کریں

07/04/2020

تونسہ شریف
ایس ایچ او سٹی تونسہ ملک یونس کی بمعہ ٹیم مخبر کی اطلاع پرتونسہ کے بدنام زمانہ شراب ڈیلر فدا حسین موچی کے اڈہ پر دبنگ کاروائی ملزم سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کر کےگرفتار کر لیا
بدنام زمانہ شراب فروش تونسہ کے علاوہ مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتا تھا

ریسکیو 1122 تونسہ کے اہلکاروں کی عظمت کو سلام،،!!رہسکیو 1122 کے اہلکار چاہۓ آندھی ہویا طوفان بارش ہو یا سیلاب ،انسان ہوں...
21/03/2020

ریسکیو 1122 تونسہ کے اہلکاروں کی عظمت کو سلام،،!!

رہسکیو 1122 کے اہلکار چاہۓ آندھی ہویا طوفان
بارش ہو یا سیلاب ،انسان ہوں یا جانور
ریسکیو 1122 تونسہ کے اہلکار ہر وقت خدمت میں لگے رہتے ہیں میونسپل انتظامیہ کی ناہلی کی وجہ سے سیوریج کے مین ہول کے ڈھکنے بند نہیں کرتےٕ جس کی وجہ سے
آج چوک ہاشم نزد جیل روڈ انڈس ہائی وے روڈ پر ایک کتے کا بچہ مین ہول میں گر گیا
جس کو ریسکیو 1122تونسہ نے فوری طور پر ریسکیو کر کے سیوریج کے مین ہول سے باہر نکال ماں کے حوالے کر دیا

12/03/2020

انتہائی افسوس ناک خبر 😭😭😭
تونسہ شریف
بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی
ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق ہو گئے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے



تفصیلات کے مطابق تونسہ کے وارڈنمبر20 مرتضیٰ ٹاؤن میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی
ملبے تلے دب کر دوراہ گیر بچے جانبحق ہو گئے
سات سالہ توصیف ظفر اورتیرہ سالہ جمشیداختر دیوارکےقریب سےگزرتھے کہ اچانک دیواران پرگرگئی
واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیااور دونوں بچوں کوتشویشناک حالت میں ملبے سے نکال کرٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ شریف منتقل کیا--
تاہم دونوں بچے طبی امداد ملنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف
ملک یوسف چھینہ موقع پر پہنچ گئے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک یوسف چھینہ نے المنظور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
بارش کے باعث ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو حکومتی سطح پر مالی امداد دینے کا اعلان کیا

28/02/2020

تونسہ شریف
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال تونسہ میں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش، پیدا ہونے والے بچوں میں چار بچیاں اور
ایک بچہ شامل ہے

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی بستی کھبڑ کے رہائشی
سبز علی نامی شخص کے ہاں ایک بیٹا چار بیٹیوں کی پیدائش ہوئی
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پانچوں بچے اور والدہ صحت مند ہیں،
اس سے پہلے سبز علی کے ہاں پہلے تین بیٹیاں ہیں بہت خوش ہوں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی

تونسہ شریف  (اے سی صاحب کی طرف سے اہم پیغام)اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک  #یوسف چھینہ صاحب کا یہ پرسنل نمبر ہے 03008852083عوام...
17/02/2020

تونسہ شریف
(اے سی صاحب کی طرف سے اہم پیغام)
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ
ملک #یوسف چھینہ صاحب کا یہ پرسنل نمبر ہے 03008852083
عوام الناس کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تحصیل تونسہ کے شہریوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کہیں کرپشن نظر آۓ تو مجھے کال کرے یا واٹس ایپ کریں۔انشاءاللہ ان کی بات پر ایکشن لیا جائیگا اور ان کا ہر مسئلہ حل ہوگا

14/02/2020

تونسہ شریف
تھانہ صدر پولیس جھوک صدیق والی کے رہائشی
مبصر اقبال کے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے مقتول کا موٹر سائیکل ۔نقدی اور موبائل فون برآمد کر لئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں جامکی گیپ پر چھ فروری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مبصر اقبال المروف حاجی شملہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا
ملزمان نے مقتول کا موٹر سائیکل ۔نقدی۔دوموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے
تھانہ صدر پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمان کا سراغ لگایا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا
ڈی ایس پی تونسہ آصف رشید،ایس ایچ او شاہد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار ملزمان کو گرفتار کر کے مقتول کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ اور ملزمان دیگر مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان میں سلیم سنجرانی، قاسم جروار ،
میسر جامکی،ارشاد جروار شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ تونسہ صدر کو اطلاع موصول ہوٸی کہ ایک نوجوان کی نعش علاقہ تھانہ صدر تونسہ جامکی گیپ کے نزدیک پڑی ہے۔جاۓ وقوعہ پر پہنچے تو نعش کی شناخت مسمی مبصر اقبال ولد غلام فرید سکنہ جھوک صدیق معلوم ہوٸی،ایک ایسا اندھا قتل جسکی کوٸ CCTV فوٹیج نہیں جسے ٹریس کرنا پولیس کے لۓ کسی چیلنج سے کم نا تھا۔
ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوۓ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لۓ تحرک شروع کر دیا گیا۔آخر کار انتہاٸی محنت اور پروفیشنل ٹیم نے مبصر اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ ملزمان
محمد ارشد ولد محمد ممتاز، محمد سلیم ولد حاجی سرور، محمد قاسم ولد حاجی بکھر اور میسر ولد غلام فرید کو گرفتار بھی کر لیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ مقتول مبصر اقبال
میسر ولد غلام فرید سے ناجاٸز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا۔
ڈی پی او اسد سرفراز نے ملزمان کو مختصر عرصہ میں ٹریس اور انہیں گرفتار کرنے پر
محمد آصف رشید ڈی ایس پی تونسہ شریف،
ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ شاہد رضوان،
حفیظ اللہ ایس آئی،جاوید اقبال اے ایس آئی،
امان اللہ ریڈر،تصو ر عبا س انچارج آئی ٹی تونسہ، اصغر ،محمد بلال،شہزادکو شاباش دی۔
اس موقع پر مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس آفیسران کو ہار پہنائے

تلاش گمشدہ تونسہ شریفکوڑا خان ولد شکل خان جسکی عمر 21سال ہے پڑدان سنجر حیدر والی کا رہائشی ہے جسکا ذہنی توازن درست نہیں ...
12/02/2020

تلاش گمشدہ
تونسہ شریف
کوڑا خان ولد شکل خان جسکی عمر 21سال ہے
پڑدان سنجر حیدر والی کا رہائشی ہے
جسکا ذہنی توازن درست نہیں ہے،جو کچھ دنوں سے گھر سے سے لاپتہ ہوگیا ہے اگر کسی شخص نے اسے دیکھا ہو یا اس کے بارے میں کسی دوست کو علم ہو تو تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
0340 6350918
03338912980

پلیز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کا احسن اقدام انڈس ہائی وے روڈ رمک سے کشمور تک روڈ کی منٹیننس کے لئے این ایچ اے ...
10/02/2020

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کا احسن اقدام

انڈس ہائی وے روڈ رمک سے کشمور تک روڈ کی منٹیننس کے لئے این ایچ اے کو پرپوزل بھیج دی اور ٹاپ پرایارٹی بیسس پر جلد کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے

تونسہ شریف دائرہ دین پناہ غربی ٹو بنڈی  روڈ کالا (رنگ )لگا کر روڈ تیار 0.5MMکا نام نشان نہیں خالی لک پتھروں پر لگا کر اس...
09/02/2020

تونسہ شریف
دائرہ دین پناہ غربی ٹو بنڈی روڈ

کالا (رنگ )لگا کر روڈ تیار 0.5MMکا نام نشان نہیں
خالی لک پتھروں پر لگا کر اسفالٹ کا نام دے کر تیار ہونے والا عجیب روڈ تیار ہو گیا اس کو بنے ہوئے ہفتہ ہو گیا ٹھکیدار دعائیں مانگ رہے ہیں بارش ہو روڈ پر مٹی جم جائے نہ ہی کمپکشن کا نام و نشان ہے
اس روڈ پر اب وزیر اعلی پنجاب نے یہ چیک نہیں کرنا کہ کام کی دیکھ بھال تونسہ کی انتظامیہ کے ذمے ہے ؟؟؟

08/02/2020

ٹڈی دل (مکڑی) کے متعلق ایک دلچسب اور معلوماتی
ویڈیو کلپ ضرور دیکھیں اور شیئر کریں، شکریہ

08/02/2020

وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے لیٹر کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کے ڈاکٹرز نے
میرے بیٹے کے لئے میڈیسن مہیا نہیں کی ہیں

ٹرائیبل ایریا تحصیل کوہ سلیمان قلات آف بارتھی کے
رہائشی ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سیف اللہ بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا عبدالرحمان عمر 15 سال جو کہ عرصہ دراز سے ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہے
اسی سلسلہ میں وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے میں نے لاہور میں ملاقات کی جنہوں نے میرے بیٹے کے علاج کے لئے ایک لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا،
آج صبح میں اپنے بیٹے کے علاج کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ گیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز صاحبان نے لیٹر دکھانے کے باوجود بھی میرے بیٹے کے علاج کے لئے میڈیسن نہیں دی،میرے بیٹے کی حالت زار سنجیدہ ہے،میڈیسن مہنگی ملتی ہیں جو خریدنے کی میری استطاعت نہیں رکھتا ہوں
وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے
سیف اللہ بزدار نے اپیل کی کہ میرے بیٹے کا علاج کروائیں

سیف اللہ بزدار سکنہ بارتھی، 0321,9851874

تونسہ شریفوارڈ نمبر 1 مسجد المرتضیٰ حنیفہ محلہ نظام آباد میں سیوریج سسٹم سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم سیوریج کا پانی جو...
03/11/2019

تونسہ شریف

وارڈ نمبر 1 مسجد المرتضیٰ حنیفہ محلہ نظام آباد میں سیوریج سسٹم سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم
سیوریج کا پانی جوہڑکامنظر پیش کرنے لگا

تفصیلات کے مطابق محلہ نظام آباد میں سیوریج کے پانی کی بندش کی وجہ سے گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ پورے محلے میں نکاسی آب کی صفائی کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے سیوریج سسٹم بند ہونے کی وجہ سے پانی گھروں کی دیواروں میں جارہا ہے جسکی وجہ سے مکان منہدم ہونے کا شدید خطرہ ہے ،نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد جانے میں دشواری ہورہی ہے ، میونسپل کمیٹی تونسہ عملہ صفائی کا کوئی اہلکار شہر میں نظر نہیں آتا ،جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش سے ملیریاجیسی مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں
اہل محلہ نے وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار
کمشنر ڈی جی خان،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اور
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ چوہدری نوید حسین دیرتھ سے مطالبہ کیا کہ سیوریج سسٹم سے نکاسی آب نہ ہونے کے مسائل پر فوری نوٹس لیں

10/10/2019

پلیز ان درندوں کی شناخت میں مدد کریں

بظاہر یہ جنوبی پنجاب اور سرائیکی بولنے والے علاقے کی ویڈیو ہے۔ اگر کوئی پہچانتا ہے تو مقامی پولیس کو اطلاع کرے۔ وڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تاکہ ان درندہ صفت ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے

16/09/2019

پاک پتن
بابا فرید الدین گنج شکر کے بہشتی دروازے میں داخل ہونے پر پنجاب پولیس کی جانب زائرین کو جوتے مارنے کے حسین مناظر،!!
شئیر کرنے کو دل کرے تو لازمی کریں ۔

بابا فرید گنج شکر کےمزار پر زائرین کے ساتھ ہونے والا سلوک۔ایک نظر
‏بہشتی دروازے سے گزر کر جنتی ہونے والوں زائرین کو فرشتے تبرک دیتے ہوئے

08/09/2019

عرس بابا فرید

پاکپتن
دیہاتی زائرین کو عام قطار سے وی آئی پی قطار میں شامل ہونا مہنگا پڑ گیا مقامی ایس ایچ او آپے سے باہر دیہاتی زائرین پر بد ترین تشدد واقع دربار کی سیڑھیوں پر پیش آیا زائرین کی منت سماجت بھی کام نہیں آئی ۔۔۔

05/09/2019

عمران خان صاحب تبدیلی دیکھ لیں یہ ہے
وہ تبدیلی جس کے لئے ہم نے ووٹ دیا تھا
لعنت ہو ایسی تبدیلی پر جہاں ہماری بوڑھی
ماؤں کے ساتھ اس طرح سلوک کیا جائے،،

تونسہ شریفمیلہ امیر شاہ،محرم الحرام کا تقدس پامالذمہ داران کہاں ہیں۔۔۔؟محرم الحرام کا تقدس پامال، صوفی بزرگ سید امیر شاہ...
05/09/2019

تونسہ شریف
میلہ امیر شاہ،محرم الحرام کا تقدس پامال
ذمہ داران کہاں ہیں۔۔۔؟

محرم الحرام کا تقدس پامال،
صوفی بزرگ سید امیر شاہ کے عرس کے نام پرجوئے کا دھندا عروج پر، ہر ذی شعور کے لبوں پر مچلتا ہوا سوال جواب چاہتا ہے کہ سیکیورٹی کے ذمہ داران کہاں پر ہیں۔۔۔؟
تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ سے آدھے گھنٹے کی مسافت پر موجود قبائلی علاقے کے گاؤں بیروٹ مندوانی میں موجود صوفی بزرگ سید امیر شاہ کے مزار پر پہلے کی طرح
محرم الحرام میں لگنے والا عرس اس بار بھی جرائم پیشہ عناصر کی اماجگاہ بنا ہوا ہے۔جہاں پر منشیات اور جوئے کا دھندا زور شور سے جاری ہے۔جہاں ہمہ وقت سیکیورٹی اداروں کے مسلح اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں۔مگر اپنے فرائض انجام دینے کی بجائے محض کھیل تماشا کا حصہ بنے رہتے ہیں۔سید امیرشاہ کے عرس کے موقع پر اس طرح کی سرگرمیوں کے باعث عقیدت مندوں نے عرس کے موقع پر آنا بہت پہلے کا چھوڑ دیا ہے۔اب یہ عرس صرف جوئے اور منشیات کی منڈی میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے۔جہاں دور دور سے جواری مال کمانے کے چکر میں جمع ہوتے ہیں۔یہاں ہر سال کروڑوں کا جوا کھیلا جاتا ہے جس میں سینکڑوں افراد اپنی جمع پونجی سے محروم ہو جاتے ہیں۔مگر سیکیورٹی کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
یہاں عوام کو منشیات بلا روک ٹوک مہیا کی جاتی ہے جس کی وجہ بہت سے شوقین حضرات اپنے دوستوں کو ان کا عادی بنا دیتے ہیں۔یوں یہ میلہ ہر سال درجنوں نئے جہاز بنانے کا سبب بنتا ہے اور بہت سے خاندان مستقل اذیت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔مگر عوام کو تحفظ دینے کے دعویدار ہمارے سیکیورٹی ادارے لسی پی کر سوتے رہتے ہیں۔
محرم الحرام کے تقدس کی پامالی اور جوئے اور منشیات کے کاروبار کو روکنے کیلئے اقدامات کون کرے گا؟
سیکیورٹی کے ذمہ داران کب جاگیں گے؟
یہ ذمہ داری ہم سب پر بھی عائد ہوتی ہے ، ہم اپنے عوامی نمائندگان کو جگائیں اور انہیں ان جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کروانے کیلئے پابند بنائیں۔بصورت دیگر یہ یہ جرائم بڑھتے بڑھتے ہم سب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے اور پھر ہم کچھ بھی نہیں کرسکیں گے۔
پیارے قارئین جا گو یہی وقت ہے
جاگو اپنے لئے، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے
کیوں کہ یہ ہمارے بچوں کی زندگی کا سوال ہے

تونسہ کے نوجوان شاعر  حسنین حاشر کے قلم سے...!!!
05/09/2019

تونسہ کے نوجوان شاعر حسنین حاشر کے قلم سے...!!!

04/09/2019

صلاح الدین کو مرنا ہی تھا اور وہ مر گیا

لیکن" وہ تبدیلی کے اس دور میں پولیس سے ایک ایسا سوال پوچھ گیا ہے جو آج تک 72 سالوں میں کبھی کسی نے پوچھنے کی جرات نہیں کی

"تسی لوکاں نوں مارنا کتھوں سکھیا اے"

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bol News Taunsa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share