Burraq News

Burraq News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Burraq News, News & Media Website, .
(2)

Burraq News Urdu is an emerging News Network which provides you stories from Europe and Pakistan .Burraq News Brings Headlines, Bulletins, Talk Shows, Infotainment, promotional videos,paid content and much more.

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے، تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات...
10/02/2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے، تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت کے علاوہ بیشتراضلاع میں بادل موجود ہیں، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق راولپنڈی ڈویژن، مری اور ناردرن ایریاز میں بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 تک جانے کے امکانات ہیں۔
نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر اسلام آباد کی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ اٹک، راولپنڈ ی اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ اسی طرح مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔





fans

کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گ...
10/02/2025

کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں 11 اور تربت میں 13، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 4، گوادر میں 12 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





fans

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں خوف ناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو گئے۔براق نیوز کے مطابق لاہور کے ...
10/02/2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں خوف ناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو گئے۔
براق نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ کار سوار شہروز اور صبا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا۔
حادثے کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔





fans

لاہور: پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہونے پر پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تح...
10/02/2025

لاہور: پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہونے پر پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی یوم سیاہ کی کال صرف سوشل میڈیا تک محدود رہی جب کہ پی ٹی آئی رہنمامین شاہراہوں پر احتجاج نہ ہونے کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔
پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کے سلسلے میں لاہور میں کسی بھی اہم مقام پر احتجاجی نہیں ریلی نکالی جا سکی۔ شہر میں جن حلقوں میں ریلی نکلی، وہ بھی 30، 40 افراد پر مشتمل تھی جب کہ کارکنوں کی جانب سے اس سلسلے میں خوب شکوے شکایات بھی کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے صدر امتیاز شیخ اور نہ پنجاب کی چیف آرگنائزر نے رہنماؤں کو ریلی کے لیے آگاہ نہ کیا۔ کچھ رہنماؤں نے احتجاج گلی محلوں میں فوٹو سیشن اور ویڈیو بنانے کے لیے کیا اور پھر چلتے بنے ۔
پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے حماد اظہر کے 5 ماہ بعد فوٹو سیشن کے لیے آنے پر بھی شکوے سامنے آئے۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے گھروں پر پولیس چھاپے مارتی اور فیملیز کے افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔





fans

پنجاب میں پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ...
10/02/2025

پنجاب میں پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاؤں کالا کھتائی میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ملزم ویجیٹبل گھی اور پاؤڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے گئے۔ ایک من سے زائد تیار جعلی دودھ اور 25 کلو پاؤڈر تلف کردیا گیا۔ جعلسازی پر ملزم کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ویجلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد ڈیری یونٹ سے تمام مال برآمد کیا گیا۔ تفصیلی رپورٹ کے لیے دودھ کا سیمپل بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیا گیا۔ پاؤڈر اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار دودھ انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے جعلسازی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پی ایف اے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ۔





fans

صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ...
08/02/2025

صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔
لاہور میں صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد آتی ہے، عوام کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور اس کا صلہ اور انعام اللہ ہی دیتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں، 30 ہزار پر آنے والی سٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو رہی ہے جو معاشی ترقی کے تسلسل کا ثبوت ہے۔
میاں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں جبکہ اداروں و نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان کا تنزلی کی طرف سفر رک گیا ہے۔




fans

کراچی:  شہر قائد میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کورنگی ایک ڈھائی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ...
08/02/2025

کراچی: شہر قائد میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی ایک ڈھائی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری سعداللہ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ مقتول اپنے دوست اور بھائی کے ساتھ گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو مقتول نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔
ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی مقتول کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقتول سعداللہ سرکاری ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا، ایک بچے کا باپ اور 3بھائیوں سے سب سے بڑا تھا ۔ مقتول کا آبائی تعلق گجرنوالہ سے تھا۔
زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی چنیوٹ اسپتال کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سعد اللہ کی عمر 40 سال تھی، جو کہ محنت کش اور وائی ایریا کا رہائشی تھا۔
حکومت ڈاکوؤں کو لگام دے، مقتول کے والد کی دہائی
کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں ڈاکو کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان سعد اللہ کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں ڈاکوؤں کو لگام دے۔
مقتول کے والد اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا سعد اللہ ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، تاہم کچھ دنوں سے بے روزگار تھا۔ تین بھائیوں میں سب سے بڑا اور ایک 13 سالہ بیٹے کا باپ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں ایک بنگلے پر کام کرتا ہوں اور اپنے گھر کا کفیل ہوں۔ گزشتہ شب نائٹ ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا تو مجھے گھر سے اطلاع ملی کہ سعد اللہ ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
مقتول کے ورثا نے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔





fans

پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑ دھچکا لگ گیا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی...
08/02/2025

پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑ دھچکا لگ گیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی20 لیگ میں شریک نیوزی لیںڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے۔
انجری کے بعد کیوی پیسر کی سہ ملکی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ کرکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔
فرگوسن کوالیفائر 1 کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم وہ اپنے کوٹے کے 4 اوورز کروانے سے محروم رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کی شمولیت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا تاہم یہ کیوی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہوسکتا ہے۔





fans

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ...
08/02/2025

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن 6 فروری کو شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس کے دوران دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا۔
بیان کے مطابق اس شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت (افغان نیشنل) کے طور پر ہوئی، یہ دہشت گرد کمال خان کا بیٹا ہے، جو سپیرا ڈسٹرکٹ، خوست صوبہ، افغانستان کا رہائشی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کو تحویل میں لینے کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے، اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔





fans

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر  آ گئی۔سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند ...
08/02/2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔
سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔
پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔
گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔





fans

پاک فوج کے افسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ...
08/02/2025

پاک فوج کے افسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ عامہ کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدری کےجذبے سے بھی سرشار ہیں، 7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا
شیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے، میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا، میجر وقاص کے اس قدم کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوام کی جانب سے آرمی آفیسر کی جہاں ہمت و دلیری کی تعریف کی جاتی ہے وہاں میجر وقاص کے اس انسانی جذبے کو بھی سراہا گیا ہے، میجر وقاص کا یہ انسانی ہمدردی پر مبنی واقعہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پوری قوم کیلئے ایک بہترین پیغام ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ انسانیت اور ہمدردی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، اس واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ پاک فوج دیگر شعبوں کی طرح انسانی ہمدردی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔





fans

لاہور میں 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا میلہ سجے گا، تاریخی شو کی افتتاحی تقریب 9 فروری کو ہو گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے پو...
07/02/2025

لاہور میں 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا میلہ سجے گا، تاریخی شو کی افتتاحی تقریب 9 فروری کو ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تاریخی شو کی افتتاحی تقریب 9 فروری کو ہو گی، مقامی اور بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹس لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہونگے۔
چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے کی قیادت میں تمام افسران و ملازمین شو کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کر رہے ہیں، شہریوں کو ایک بھرپور تفریحی اور ثقافتی ایونٹ دیکھنے کو ملے گا، ہارس اینڈ کیٹل شو پنجاب کی قدیمی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔





fans

تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ کیولری گراؤنڈ میں چوری کی بڑی واردات ہوئی۔نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زی...
07/02/2025

تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ کیولری گراؤنڈ میں چوری کی بڑی واردات ہوئی۔
نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے اڑے، چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور قیمتی گھڑی لے کر فرار ہوگئے، متاثرہ شہری کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ شہری نے ایف آئی آر میں بتایا کہ شادی کی تقریب سے جب واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا ہواتھا، الماری میں موجود سونے کے دو ہار، کڑے، چوڑیاں، انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑی غائب تھی، گھر پر ڈرائیور سمیت دو ملازم موجود تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے، دو ملازموں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔





fans

دس فروری سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تم...
07/02/2025

دس فروری سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تمام پاکستانی ایئرلائنز کو اس حوالے سے مطلع کر دیا، 10 فروری سے کوئی بھی بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے سعودی عرب نہیں جا سکے گا۔
ایئرپورٹ کے بورڈنگ کارڈ سے قبل سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہو گا ورنہ آف لوڈ ہونا پڑے گا، البتہ سعودی عرب جانے والے گردن توڑ بخار کی ویکسین کے بغیر بھی سفر کر سکتے ہیں۔
گاکا کے مطابق مسافروں کے پاس کم ازکم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، چھ ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا، سعودی عرب کے شہری پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔





fans

بھارت کے سابق کرکٹر و 2011 ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن ظہیر خان نے میزبان پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر ...
07/02/2025

بھارت کے سابق کرکٹر و 2011 ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن ظہیر خان نے میزبان پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کرکے توجہ حاصل کرلی۔
مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ دی جبکہ میزبان پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو باہر نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں باآسانی سے پہنچ جائے گی۔
پاکستان کو ٹاپ فور میں نہ رکھنےکی وجہ بتاتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مستقل کرکٹ نہیں کھیل رہا اور اسکواڈ میں واپس آنے والے فارم میں نہیں، اس لیے انکی ٹاپ فور میں شمولیت مشکل ہے۔
ادھر ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئین اور میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر شائقین کرکٹ نے ظہیر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو منتخب کرکے اپنے ہندستانی ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف سہ ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے جس کا پہلا میچ کل 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔





fans

لاہور: پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا جب کہ  آئندہ دنوں میں موسم  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے...
07/02/2025

لاہور: پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا جب کہ آئندہ دنوں میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ دھند کا دورانیہ بھی دن اور رات کو کم ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 2، 3 روز تک رہنے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔





fans

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں ...
07/02/2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر اسموگ کے تدارک سے متعلق سماعت کی، ممبر جوڈیشل کمیشن حنا جیلانی نے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی پر عدالت میں رپورٹ پیش کی۔
عدالت نے پانی کے تحفظ کے لیے باقاعدہ قواعد بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا عمل روکا جائے تو بڑی مقدار میں پانی بچایا جا سکتا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہدایت دی کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع قرار دیا جائے اور اس حوالے سے پورے شہر میں بینرز اور پوسٹرز لگائے جائیں۔
عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا اور ڈولفن فورس کو اس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ پانی کا مسئلہ صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے اور حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے جو خوش آئند ہے۔





fans

Jumma Mubarak to all!  May this blessed day bring peace, happiness, and endless blessings into your life. Let’s take a m...
07/02/2025

Jumma Mubarak to all! May this blessed day bring peace, happiness, and endless blessings into your life. Let’s take a moment to reflect, pray, and spread kindness.




fans

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burraq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burraq News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share