Hum Jamhoor

Hum Jamhoor News and Entertainment platform | Politics | Sports | Religion | Health | Economy & Showbiz Programs

11/03/2022

تحریک عدم اعتماد کے آنے کے بعد عمران خان کا رویہ کیا درست ہے۔
خاور گھمن کا تجزیہ

11/03/2022

بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہے۔ عمران خان ایک بہادر شخص ہیں اور میں ووٹ بھی انہی کو دونگا

22/11/2021
سوشل میڈیا پر نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی کوئی تجویز زیر غور ...
07/11/2021

سوشل میڈیا پر نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں
ترجمان سٹیٹ بینک

05/11/2021

پٹرول مہنگا ہونے کا پہلا نتیجہ

تحریر✍️: عمیر خانیہ آپ کسی فقیر کو دے دیناسپیڈو بس جب سٹاپ پر رکھی تو ایک نوجوان بس میں سوار ہوا یہ گزشتہ 28 اکتوبر کی ب...
03/11/2021

تحریر✍️: عمیر خان
یہ آپ کسی فقیر کو دے دینا

سپیڈو بس جب سٹاپ پر رکھی تو ایک نوجوان بس میں سوار ہوا یہ گزشتہ 28 اکتوبر کی بات ہے میں اسی دن انگریزی کا پیپر دینے جا رہا تھا وہ نوجوان ایک سیٹ پہ بیٹھ گیا اس کے پاس سپیڈو کا کارڈ نہیں تھا کنڈکٹر اس کے پاس گیا اور کرایہ مانگا اس نے اپنا پرس نکالا تو پانچ سو روپے کے کچھ نوٹ نظر آئے میں پچھلی سیٹ پر موجود تھا کرایہ 20 روپے تھا اور اس کے پاس کھلے پیسے نہیں تھے اس نے کنڈکٹر کو پانچ سو کا نوٹ آگے کیا لیکن کنڈکٹر یہ کہتا ہوا آگے بڑھا کہ میرے پاس بھی کھلے پیسے نہیں ہے سامنے والی سیٹ پر ایک بزرگ شخص بیٹھا تھا اس شخص نے نہایت خاموشی کیساتھ جیب سے بیس روپے نکالے اور نوجوان کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا پہلے تو اس نے انکار میں سر ہلایا لیکن بزرگ شہری نے یہ کہتے ہوئے "پھر آپ کسی فقیر کو دے دینا" بیس روپے اس نوجوان کو پکڑا دیئے۔ پھر کیا تھا سارے مسافر اس بزرگ شخص کی طرف عزت اور احترام کی نگاہوں سے دیکھنے لگے کچھ ہی لمحوں میں وہ بزرگ شخص ایک عام آدمی سے ہماری ہماری نظروں میں خاص بن چکا تھا اس دن میری سمجھ میں ایک اور بھی بات آئی کہ آپ سو باتوں سے شاید کسی کو متاثر کر سکے لیکن ایک عمل سے آپ سو لوگوں کو ضرور متاثر کر سکتے ہیں بزرگ شخص کے اس عمل سے جو چیز میری سمجھ میں آئی وہ آپ سے شیئر کرتا ہوں ایک تو یہ کہ اس شخص کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس کے پاس کھلے پیسے نہیں تھے دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ بس میں موجود جتنے بھی لوگ تھے ان کیلئے ایک سبق تھا مذکورہ شخص کے پاس تو کھلے پیسے نہیں تھے لیکن کتنے ایسے بھی لوگ ہوں گے جن کے پاس کرایہ ہی نہیں ہوگا ان کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے اور تیسرا فائدہ یہ ہوا کہ اس بزرگ شخص نے بس کے اندر سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کیا جو کبھی نہیں رکھے گی جس نوجوان کی مدد کی گئی وہ نوجوان ایک اور مجبور کی مدد کرے گا اور ساتھ یہ بھی کہے گا کہ تم کسی اور کی مدد کر لینا اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

02/11/2021

Pakistani | Lovely Nation

30/10/2021

Masjid e Nabwi (SAW)

موبائل بیچنے سے وکٹیں اڑانے کا سفر’’بھائی یہ موبائل کتنے کا ہے‘‘دکان پر جب سیلز مین سے خریدار نے یہ پوچھا تو جواب دیتے و...
29/10/2021

موبائل بیچنے سے وکٹیں اڑانے کا سفر

’’بھائی یہ موبائل کتنے کا ہے‘‘

دکان پر جب سیلز مین سے خریدار نے یہ پوچھا تو جواب دیتے وقت اس نے یہی سوچا کہ کیا میرے نصیب میں یہی لکھا ہے کہ میں دکانوں پر 5 ہزار روپے ماہانہ کی ملازمت کرتے رہوں،میری قسمت کب جاگے گی،شام کو ٹیپ بال سے تیز ترین بولنگ کی کوشش کرتے ہوئے وہ اپنی فرسٹریشن نکالنے لگا،کچھ عرصے بعد اس کے ایک دوست نے کہا کہ ’’یار گوجرانوالہ میں کرکٹ ٹرائلز ہیں تم بھی میرے ساتھ چلو، اکیلے فارغ وقت گذارنا دشوار ہو جائے گا‘‘ یوں وہ ساتھ چلا گیا۔

ٹرائلز میں اس نے سوچا باہر بیٹھنے سے اچھا ہے میں بھی بولنگ کر لوں، ٹیپ بال سے تو کھیلتا ہی ہوں آج ہارڈبال سے بھی قسمت آزمائی کرتا ہوں،وہاں اسپیڈ گن لگی تھی ، پہلی ہی گیند اتنی تیزرفتار تھی کہ ایک سلیکٹر کو لگا کہ شاید گیند خراب ہے، اس نے بولر کو دوبارہ گیند کرنے کی ہدایت دی تو وہ پہلی سے بھی تیز تھی، اب سلیکٹرچونکا اس نے اپنے سینئر کو آواز دی کہ ’’سر اس بولر کو آ کر دیکھیں‘‘ انھوں نے بھی ایک گیند کروائی اور 92 کی رفتار دیکھ کر نوجوان سے کہا کہ ’’تم کو منتخب کر لیا گیا ہے‘‘ یہ واقعہ 2017کے لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا ہے۔

جہاں حارث رئوف کی دریافت ہوئی، 2015 میں جب 50 اوورز کا ورلڈکپ ہوا تب وہ موبائل فون کی دکان پر ملازم تھے، اب 6 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈکپ ہو رہا ہے تو انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شانداربولنگ سے پاکستان کو فتح دلا دی، ایسے کئی سیلز مین، کسان اور دیگر باصلاحیت نوجوان ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں مگر افسوس یہ ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے، حارث کی یہ خوش قسمتی تھی کہ قلندرز کے ٹرائلز میں وہ آ گئے جہاں عاقب جاوید نے دیکھتے ہی ان سے 10 سال کا معاہدہ کر لیا، اہل خانہ کی مدد کیلیے ماہانہ ایک لاکھ روپے دیے جانے لگے۔

یوں وہ فکرمعاش سے آزاد ہو کر اپنی کرکٹ پر توجہ دینے لگے، اسے اپنے ساتھ رکھا، ٹیلنٹ نکھارنے کے لیے آسٹریلیا بھیجا،پی ایس ایل میں موقع دیا، بگ بیش کیلیے معاہدہ کرانے میں بھی مدد کی،آج وہ نوجوان پاکستان کو میچز جتوا رہا ہے تو اس کا کریڈٹ عاقب جاوید اور قلندرز کو ہی جاتا ہے
منقول

28/10/2021

انڈین لڑکی نے پاکستان کی جیت کے بعد پاکستانی پرچم چوم لیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

25/10/2021

پاکستان کی تاریخی فتح

17/10/2021

Sun lo...

11/10/2021

AQ Khan

28/07/2021

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں 27 لاکھ ستر ہزار سیاحوں کی آمد سے ریکارڈ 66 ارب سے زائد کا کاروبار .
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سیاحوں کی آمد بارے رپورٹ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پیش کردی۔

▪بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مقامی معیشت کو 27 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا،سیاحت سے عید کے دنوں میں مقامی کاروبار کو 27 ارب روپے کا کاروبار ہوا، دستاویز
▪عید کے دورا دس لاکھ 50 سے زائد سیاحوں نے سوات کا رخ کیا،گلیات دس لاکھ ، کمراٹ ایک لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، وادی کاغان میں سات لاکھ سے زائد جبکہ چترال 50 ہزار سیاحوں کی امد، دستاویز
▪عید کی چھیٹوں میں سات لاکھ 20 ہزار گاڑیاں سیاحتی علاقوں میں داخل ہوئیں،دستاویز
▪ آیام عید کے دوران مقامی لوگوں کے روزگار و آمدن میں اضافہ ہوا، لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، دستاویز

17/06/2021

غریب اور امیر کے sorry میں فرق | Kawish News |

15/06/2021

Funny Interview | Quetta Pakistan

08/06/2021

وزیراعظم عمران خان نے امریکی سیکریٹری سے بات کرنے سے انکار کردیا جو بائیڈن کے علاؤہ کسی سے بات نہیں ہوگی
یہ ہوتا ہے لیڈر یہ ہے نیا پاکستان

31/05/2021

Breaking news
جیو نے حامد میر پہ پابندی عائد کر دی
کیپیٹل ٹاک اب حامد میر کے بغیر ہوگا

‏تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری
15/04/2021

‏تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

کل ملک بھر میں ماہ رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔
13/04/2021

کل ملک بھر میں ماہ رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

کیا کسی غریب کا رکشہ جلا کر خود کو پکا مسلمان ثابت کیا جا سکتا ہے۔ کیا یہی طریقہ ہے خود کو مسلمان ثابت کرنے کا؟
13/04/2021

کیا کسی غریب کا رکشہ جلا کر خود کو پکا مسلمان ثابت کیا جا سکتا ہے۔ کیا یہی طریقہ ہے خود کو مسلمان ثابت کرنے کا؟

اوزار تھما دیتی ہے ہاتھوں میں غریبیہر طفل کی قسمت میں کتابیں نہیں ہوتی۔
11/04/2021

اوزار تھما دیتی ہے ہاتھوں میں غریبی
ہر طفل کی قسمت میں کتابیں نہیں ہوتی۔

*این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں ایک سے آٹھویں جماعت تک کے لیے 28 اپریل تک اسکولوں کو بند رکھنے ...
06/04/2021

*این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں ایک سے آٹھویں جماعت تک کے لیے 28 اپریل تک اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔*

این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ملک کا ہر ضلع کورونا سے متاثر نہیں ہے اس لیے جو اضلاع متاثر ہیں وہاں کلاس ایک سے آٹھویں تک اسکولوں کو 28 اپریل تک بند رکھا جائے گا اور 28 اپریل کو دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اسکولوں کو عید تک بند رکھا جائے یا عید سے پہلے اسکولز کھولے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع سے متعلق صوبے فیصلہ کریں گے کہ کن اضلاع میں اسکولوں کو بند کیا جائے جب کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ9 سے 12 ویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے لیے جائیں گے، یعنی یہ امتحانات 24 مئی سے پہلے نہیں ہوں گے اور امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بھی داخلوں کو آگے کرنے کا کہا ہے کیونکہ امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو نتیجہ بھی تاخیر سے آئے گا، بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن اس معاملے پر بات کرکے فیصلہ کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں اے لیول اور او لیول کے امتحانات اپنے وقت پر شیڈول کے مطابق ہوں گے، ملک میں ایسے طلبہ کی تعداد کم ہے جو یہ امتحانات دے رہے ہیں اس لیے یہ طلبہ اپنے امتحانات کی تیاری جاری رکھیں، کیمبرج نے کہا ہے کہ وہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔

An initiative of PTI Australia. Sponsored by local Pakistani business owners
04/04/2021

An initiative of PTI Australia. Sponsored by local Pakistani business owners

آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ
04/04/2021

آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ

03/04/2021

کرونا کیسز میں‌ اضافہ، آزاد کشمیر میں‌ مکمل لاک ڈاؤن، اسکول بھی بند
3 اپریل 2021
مظفر آباد: آزاد کشمیر کی حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ایک نجی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ہفتہ کے لیےلاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کافیصلہ ضلع پونچھ میں کروناکیسز کی شرح ستائیس فیصد پہنچنے کے بعد کیا گیا‘۔

حکومت نے مذکورہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 13 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 363 جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار اٹھانوے تک پہنچ گئی۔

Well Comeome toKawish News
23/03/2021

Well Comeome to
Kawish News

News and Entertainment platform | Politics | Sports | Religion | Health | Economy & Showbiz Programs

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum Jamhoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hum Jamhoor:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share