TNI NEWS TV

TNI NEWS TV TNI News is a Pakistani News Channel Where You Watch Live 24/7 Pakistan's Exclusive Coverage, Headli

ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک بار پھر امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر دینیویارک(ٹی این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کینی...
03/02/2025

ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک بار پھر امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

نیویارک(ٹی این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک بار پھر امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاکہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے، یہ امریکا کا سنہری دور ہو گا،ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں؟ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیے، اس صورت میں کینیڈا کے پاس بہتر فوجی تحفظ ہو گا اور اس پر کوئی ٹیرف بھی نہیں ہو گا۔

اس سے قبل بھی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔

جس پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

واضح رہے امریکا نےکینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا

نیویارک(ٹی این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک بار پھر امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاکہ محصولات میں اض...

پاکستان کی پارلیمنٹ،تنخواہیں اور مراعات¡بے شک ملک میں بڑھتی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں میں شتر بے مہار اضافے سے عام آدمی ...
02/02/2025

پاکستان کی پارلیمنٹ،تنخواہیں اور مراعات¡

بے شک ملک میں بڑھتی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں میں شتر بے مہار اضافے سے عام آدمی ہی نہیں، متوسط اور کسی حد تک اس سے اوپر کے طبقات بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ روز افزوں مہنگائی سے حکومت کے ٹھوس، مربوط اور جامع اقدامات و فیصلوں سے ہی عوام کو نجات مل سکتی ہے۔ اس کیلئے فیصلے انہی منتخب ایوانوں میں ہونے ہیں جن کے ارکان عوام کے اقتصادی مسائل سے صرفِ نظر کرتے ہوئے صرف اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بل منظور کرا رہے ہیں جس کیلئے ایسی تاویلیں پیش کی جا رہی ہیں کہ یہ ارکان اقتصادی مسائل کے بوجھ تلے دبے مظلوم انسان نظر آئیں۔

لیکن قوم کے مسیحا کہلوانے والے حکمراں،وزراء و سفرا ء کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان کی ناقص پالیسیوں اور قول و فعل کے تضادات کے سبب عالمی سطح پر ملک وقوم کو کس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آج کل بھی ایسی ہی خبر میڈیا و اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بنی ہے جسے مقروض پاکستان کے حوالے سے کہیں بھی ٹھنڈے پیٹوں قبول نہیں کیا جائے گا۔خبر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فرمائشی پروگرام کچھ ردو کد کے بعد قبول کرتے ہوئے ان کی تنخواہو ں میں یکمشت 3لاکھ سے زائد کا اضافہ منظوری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوایا جو منظور کر لیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت یہ سفارشات پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں طے پائی تھیں۔ واضح رہے کہ مالیاتی بجٹ 2024-2025میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا اور اب فنانس کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں پنجاب کے ارکان اسمبلی کے برابر کی جائیں۔ اس وقت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایک رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ 2لاکھ 18ہزار روپے ہے، پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی کی سفارشات پر اب ہر رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار روپے ہوجائے گی،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اگر چہ تنخواہوں میں اضافے کا یہ معاملہ دونوں ایوانوں کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں جائے گا لیکن غالب امکان ہے کہ وہاں بھی اس پر کسی اعتراض کاکوئی امکان نہ ہوگا اور یہ معاملہ بخیر و خوبی سے نبیڑ لیا جائے گا کیونکہ قائمہ کمیٹیاں غیر تھوڑی ہیں سب ایک ہی ”تالاب“ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل وسط دسمبر 2024میں پنجاب اسمبلی نے اپنے اراکین کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل 2024منظور کیا تھا جس کے بعد ایک رکن اسمبلی کی تنخواہ 76ہزار سے بڑھا کر 4لاکھ اور وزراء کی تنخواہیں ایک لاکھ سے بڑھا کر 9لاکھ 60ہزار جب کہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20ہزار سے بڑھا کر 7لاکھ 75ہزار روپے کی گئی تھی، پارلیمانی سیکرٹری کی 83ہزار روپے بڑھاکر 4لاکھ 51جبکہ وزیر اعلیٰ کے مشیران کی تنخواہیں ایک لاکھ سے بڑھا کر 6لاکھ 65ہزار اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھاکر 6لاکھ 65ہزار روپے کی گئی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اور چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا جن کے بقول سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججوں اور چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہیں 25 سے 28 لاکھ روپے ماہانہ تک بڑھ چکی ہیں جبکہ پارلیمنٹ کے ارکان پر بجلی، گیس کے بلوں، پارلیمنٹ لاجز کے کرایہ اور مہمانوں کی آؤ بھگت سمیت مالی اخراجات کا بہت زیادہ بوجھ ہے جس سے عہدہ برا ہونے کیلئے وہ اپنی تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ اضافے کے متقاضی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 67 ارکان کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کا تحریری مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب حکومت یہ کہہ کرمختلف محکمے اور ادارے بند کر رہی ہے کہ اس کے پاس تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی تک کیلئے سرمایہ نہیں، تو پھر ان حالات میں یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کیلئے حکومت ماہانہ بنیادوں پر یہ پیسہ کہاں سے لائے گی؟ دوسری جانب عدالت عظمیٰ کے ججز کے درمیان عدالتی امور کے سلسلہ میں تنازع اور رائے زنی تشویش ناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔ نظام عدل اور عدلیہ کسی بھی خود مختار اور مستحکم ملک و معاشرے میں عوام کی آخری امید ہی نہیں بلکہ ریاست، جمہوریت اور نظام کی مستحکم فصیل ہوتی ہے۔ چرچل کا جملہ آفاقی حقیقت کے طور پر مشہور ہے کہ جس ملک میں عدالتیں انصاف کر رہی ہوں،اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

اس کا منطقی مطلب یہ ہوا کہ جہاں انصاف نہیں ہو گا، اس ملک و معاشرے کو کسی دشمن کا ضرورت نہیں۔ پاکستان کی عدلیہ باوجود مقدمات کے فیصلوں میں لامتنا ہی تاخیر اور رکاوٹوں کے عوام کی امید ہے۔ ایسے میں جب معزز عدالت کے محترم جج صاحبان ہی ایک دوسرے کے ساتھ تنازعات کا شکار ہوں گے تو انصاف کی امید رکھنے والے عوام کے جذبات اور امیدوں کا کیا بنے گا؟

بینچ بنانے کا اختیار ہو یا ججمنٹ اور انتظامی امور کے درمیان کوئی ابہام سامنے آئے تو ہم پوری قوم کی طرح یہ توقع رکھتے ہیں قانون و انصاف کو سمجھنے والے دماغ جن سے آئین کی تشریح کیلئے رجوع کیا جاتا ہے، وہ بند کمرے میں بیٹھ کر دلائل کی روشنی میں مسئلہ حل کریں اور جو بھی آئین پاکستان کی منشا اور مقصد کے قریب حل ہے اسے اختیار کر لیا جائے۔ مختلف مواقع پر معزز جج صاحبان عالمی رینکنگ میں عدلیہ کے بہت نیچے چلے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں، انصاف میں تاخیر اور مقدمات کی تیز تر سماعت کے ذریعے عدالتی وقار میں اضافے کی تجاویز اور کوششیں بھی قریباً تمام جج صاحبان کی جانب سے سامنے آتی رہتی ہیں، لیکن اس طرح کی صورتحال ان تمام کوششوں پر پانی پھیر دینے کے مترادف ہے،اس سے ہر ممکن حد تک احتراز لازم ہے۔

بے شک ملک میں بڑھتی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں میں شتر بے مہار اضافے سے عام آدمی ہی نہیں، متوسط اور کسی حد تک اس سے اوپر کے طبقات بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ روز افزوں مہنگا...

جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرسکااسلام آباد(ٹی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ...
31/01/2025

جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرسکا

اسلام آباد(ٹی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا جو ہدف سے کم ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق جنوری میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے اور جنوری کا ہدف پورا کرنے کیلئے آج آخری روز 156ارب ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

 

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے، 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال پریشانی کی بات نہیں، آئی ایم ایف ماہانہ نہیں سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے جب کہ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے لہٰذا مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔

 

ایف بی آر حکام نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جس 1330 ارب تھا۔

 

حکام کاکہنا ہےکہ جولائی تا دسمبر 2024۔25 ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال رہا، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جب کہ جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا جو ہدف سے کم ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق جنوری میں 956 ارب رو...

ماتحت افسران کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں تاکہ ایک ترقی یافتہ خوشحال، کرپشن فری پنجاب کی بنی...
30/01/2025

ماتحت افسران کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں تاکہ ایک ترقی یافتہ خوشحال، کرپشن فری پنجاب کی بنیاد رکھی جا سکے:ڈی جی سہیل ظفر چھٹہ

لاہور(ٹی این آئی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے پنجاب بھر کے اینٹی کرپشن افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں تاکہ ایک ترقی یافتہ خوشحال، کرپشن فری پنجاب کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انکی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن خانیوال اور وہاڑی نے کرپشن کے الزامات میں لینڈ ریکارڈ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن خانیوال کو ایک شہری کی جانب سے یہ شکایت ملی کہ سروس سینٹر انچارج/ لینڈ ریکارڈ آفیسر وہاڈی نے اس سے زمین کا انتقال پاس کرانے کیلئے 50 ہزار رشوت طلب کی ہے جس پر سی او وہاڈی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر سروس سینٹر انچارج/ لینڈ ریکارڈ آفیسر اکمل کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ۔

 

اینٹی کرپشن خانیوال نے ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ اینٹی کرپشن کی ایک دوسری انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن وہاڑی نے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کے ریڈر راؤ شکیل کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ ملزم راؤ شکیل پر الزام ہے کہ اس نے بطور سینئر کلرک اے سی آفس وہاڑی تعیناتی کے دوران سرکاری زمین الاٹ کرنے کیلئے شہری سے 9 لاکھ روپے رشوت لی تھی۔ شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے بعد از انکوائری جرم ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے رقم کی ریکوری کے لئے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور(ٹی این آئی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے پنجاب بھر کے اینٹی کرپشن افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خل....

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائداسلام آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائی...
29/01/2025

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد

اسلام آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، سرٹیفیکیٹ لگایا جائےکہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غلط کاموں میں معاونت پر 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آ...

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد مورخہ 29 جنوری بروز بدھ ذیل شیڈول کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
28/01/2025

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد مورخہ 29 جنوری بروز بدھ ذیل شیڈول کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

ہم دودھ کے دھلے ہوئے تو نہیں لیکن اچھے ہیں، کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں: بلاول بھٹوکراچی(ٹی این آئی)چیئرمین پیپلزپا...
28/01/2025

ہم دودھ کے دھلے ہوئے تو نہیں لیکن اچھے ہیں، کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں: بلاول بھٹو

کراچی(ٹی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں کسی اور کو شکایت نہ کریں۔

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سےمیرا رابطہ نہ ہوتا ہو، اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی سے رابطہ کاری اب بڑھائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی اور سے شکایت کرنےکی ضرورت نہیں، آپ کی کسی سے بھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، ہم دودھ سے دھلے نہیں لیکن اچھے ہیں، جن مسائل کا آپ سامنا کررہے ہو وہ سب جانتے ہیں، مسائل کا حل نکالنےکی ذمہ داری ہماری ہے اور ہم اسے قبول کرتے ہیں، وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی اور سے شکایت نہ کریں۔

 

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ میں کیوں چاہونگا کہ میرے یا حکومت کے نام پر کوئی آپ کو تنگ کرے، میں اس صوبےاور ملک سے الیکشن لڑتا ہوں، میرے نمائندے جیتتے ہیں، میری صرف ایک خواہش ہےکہ مجھے اپنےلوگوں کو نوکریاں دینی ہیں اور میں حکومت کےذریعےاس کو پورا نہیں کرسکتا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ فخر ہے ہم واحد صوبہ ہیں جو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے کامیاب پروجیکٹ چلارہے ہیں، میں چاہوں گاکہ اب اس پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو مزید تیزکریں۔

 

واضح رہے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں تاجر رہنما عتیق میر نے احسن اقبال سے درخواست کی تھی کہ کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں مگر بعد ازاں انہوں نے اس پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے بیان کو مذاق قرار دیا تھا۔

کراچی(ٹی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں کسی اور کو شکایت نہ کری....

نو منتخب صدر:صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے فیصلے، متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیےواشنگٹن (ٹی این آئی)ڈونلڈ ٹر...
21/01/2025

نو منتخب صدر:صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے فیصلے، متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے

واشنگٹن (ٹی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے بعد کیپٹل ون ارینا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے دستوں کی جانب سے نو منتخب صدر کو سلامی دی گئی۔صدر ٹرمپ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی خطاب کیا اور تقریب میں اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کا تعارف کر ایا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے اور سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدمات بھی منسوخ کر دیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کیے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈر پر دستخط کر دیے۔ٹرمپ نے فیڈرل ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کے سہولت بھی ختم کر دی۔

ٹرمپ نے امریکا کی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈر پر دستخط کیے اور ساتھ ہی مصنوعی ذہانت پالیسی سےمتعلق بائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈرمنسوخ کردیا۔

صدر ٹرمپ نے بائیڈن کا 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کیا۔

ٹرمپ نے بارڈر سے متعلق اور تارکین وطن کےداخلے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، کارٹلز کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ۔جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کے آرڈر پر بھی دستخط کیے۔

صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی ماحولیاتی معاہدوں میں امریکا کو اولین ترجیح دینے کے آرڈر پر دستخط کیے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے امریکی خاندانوں کو قیمتوں میں ایمرجنسی ریلیف دینے کے آرڈر پر بھی دستخط کیے جبکہ سیاسی مخالفین کے خلاف وفاقی حکومت کو مسلح کرنے کی پالیسی بھی منسوخ کر دی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نگران کابینہ اور کابینہ سطح کے عہدوں کا بھی اعلان کیا، نگران کابینہ کے اراکین عہدوں پر باضابطہ تقرری تک خدمات انجام دیں گے۔

ٹرمپ نے اظہار رائے کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے۔

صدر ٹرمپ نے ٹاک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر ٹک ٹاک کو خریدنے یا بند کرنے اختیار دیتا ہے، ہم نے ٹک ٹاک ڈیل کی اور چین نےتوثیق نہیں کی تو چین پر ٹیرف عائد کرسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کو اگلے 75 دن تک ٹک ٹاک پرکوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سے متعلق ڈیل کر بھی سکتا ہوں ، ٹاک ٹاک ڈیل کی تو اس کی 50 فیصد ملکیت حاصل کرنا ہوگی، ڈیل نہیں کی تو ٹک ٹاک کسی کام کا نہیں رہےگا۔

ٹرمپ نے جسٹس ڈپارٹمنٹ کو 6 جنوری حملے سے متعلق تمام مؤخر کیسز ختم کرنے کا بھی حکم دیا اور امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت سےعلیحدہ ہونےکے آرڈر پر بھی دستخط کر دیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے مجموعی طور پر سابق صدربائیڈن کے 78 صدارتی اقدمات کو منسوخ کرنے کی دستاویز پر دستخط کیے۔

ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے یرغمالیوں سمیت بہت سے ملزمان کوعام معافی پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، بائیڈن دور میں آف شور ڈرلنگ پر عائد پابندی کو ختم کریں گے۔

 

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کےکم ازکم 80 تباہ کن ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کریں گے، مہنگائی کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، مہنگائی کم کرنے کے لیے کابینہ کو ہرممکن اقدامات کی ہدایت دوں گا، سول ملازمین کی تعداد کم،ان لینڈریونیو سروس ایجنٹس کی بھرتیاں روکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا،نہیں جانتا یہ ملاقات کب ہوگی۔

صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم یقیناً وینزویلا سے تیل خریدنا چھوڑ رہے ہیں، میں حیران ہوں کہ بائیڈن نے اپنی پوری فیملی کو معافی دے دی، پہلےدن بہت سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا آمریت نہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے مارکو روبیو کی بطو روزیرخارجہ تقرری کی توثیق کر دی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق لیزا کینا سیکرٹری آف اسٹیٹ، رابرٹ سیلسیس سیکرٹری ڈیفنس کے فرائض انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا،جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔

واشنگٹن (ٹی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے بعد کیپٹل ون ارینا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پولیس سمیت مختلف ....

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدرحلف اٹھا لیا،واشنگٹن (ٹی این آئی)امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ص...
20/01/2025

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدرحلف اٹھا لیا،

واشنگٹن (ٹی این آئی)امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی شریک ہوئے۔ جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ بھی حلف برداری میں شریک، چین کے نائب صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

 

گوگل کےسی ای او سُندرپچائی، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ٹک ٹاک کے سی ای او شو چیو بھی تقریب میں شامل تھے۔امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ وہ آج کے دن متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔

 

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ملک کی جنوبی سرحد پر ایمرجنسی نافذ کریں گے اور ملک میں غیر قانونی داخلے پر پابندی لگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ ’ری مین ان میکسیکو‘ پالیسی کو بحال کریں گے اور جنوبی سرحد پر فوج تعینات کر یں گے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور پاناما سے پاناما کنال واپس لینے کا بھی اعلان کیا۔تقریب سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی، ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں دعائیہ سروس میں بھی شرکت کی۔

 

حلف برداری سےقبل کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

واشنگٹن (ٹی این آئی)امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئ...

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات۔لاہور (ٹی  این آئی)  سپیکر ...
20/01/2025

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات۔

لاہور (ٹی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی ترقی، حلقوں میں جاری تعمیراتی منصوبوں، اور سماجی بہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی قانون سازی اور پارلیمانی امور میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں اسمبلی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

لاہور (ٹی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی ترقی، حلقوں میں جاری تعمیر....

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دیدیالاہور (ٹی این آئی) وزیر اع...
19/01/2025

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دیدیا

لاہور (ٹی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے۔

 

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

 

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

لاہور (ٹی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم ن....

لاہور(ٹی این آئی)قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے ا...
19/01/2025

لاہور(ٹی این آئی)قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا جس کی بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی کپتان نے نظر انداز کیا، طیارہ ایک میل دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن وے پر اتاردیا۔

 

رپورٹ کے مطابق طیارے کے کپتان کو اے ٹی سی نے رن وے نمبر 36 آر پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی تھی، بورڈ آف سیفٹی کی ہدایت پر کپتان اور فرسٹ افسر کے یورین سیمپل اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 

ذرائع سی اے اے کے مطابق پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ افسر نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالی، اے ٹی سی ہدایت کو نظر انداز کرکے فلائٹ سیفٹی رولز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ائیرلائن کےطیارے کی دوسرے رن وے پر لینڈنگ ہوئی تھی، واقعے کے فوری بعد پی آئی اے نے کپتان اور فرسٹ افسر کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔

لاہور(ٹی این آئی)قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیار...

اڈیالہ جیل:190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزاراولپنڈی(ٹی این آ...
17/01/2025

اڈیالہ جیل:190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا

راولپنڈی(ٹی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔

عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی اڈیالا جیل میں موجود ہیں۔

 

اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کیے گئے ہیں، امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

 

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ یونیورسٹی سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کی سماعت ایک سال میں مکمل ہوئی، اس دوران کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔

 

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سنانے کے لیے 23 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا اور فیصلہ سنانے کے لیے دوسری تاریخ 6 جنوری 2025 مقرر کی گئی، پھر 6 جنوری کی تاریخ بھی مؤخر کر دی گئی اور 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی لیکن کیس کا فیصلہ اس روز بھی نہ سنایا جا سکتا اور پھر عدالت نے 17 جنوری کو کیس کی تاریخ مقرر کی۔

 

الزام ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خفیہ معاہدے کو اپنے اثر و رسوخ سے وفاقی کابینہ میں منظور کرایا، سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے جبکہ بشریٰ بی بی پر بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

راولپنڈی(ٹی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس ...

ماں باپ کی دعائیں کے طفیل آج وزیر اعلیٰ بنی ہوں، نعرے لگاتے تھے لیکن آج تک ایک پائی کی بھی چوری ثابت نہیں کرسکے، مریم نو...
15/01/2025

ماں باپ کی دعائیں کے طفیل آج وزیر اعلیٰ بنی ہوں، نعرے لگاتے تھے لیکن آج تک ایک پائی کی بھی چوری ثابت نہیں کرسکے، مریم نواز کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب

لاہور(ٹی این آئی)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔مریم نواز نئے بجٹ میں ہونہار سکالر شپ 50ہزار تک بڑھانے کا اعلان کردیا ، اس کے علاوہ سیکنڈ اور تھرڈ ایئر سٹوڈنٹس کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 30ہزار سکالر شپ کم ہیں زیادہ ہوناچاہیے، حکومت میرا زاتی کاروبار نہیں عوام جواب دہ ہوں ، برے وقت میں ساتھ دینے ارکان اسمبلی کو بھی ناراض کرکے میرٹ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بلکل مفت دیں گے۔ نوجوانوں کے لئے ترقی کے راستے بنانا ماں کا فرض ہے، سکالر شپ کی پہلی کھیپ آئے گئی ہے، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔

 

مریم نوازشریف نے کہا کہ ماں باپ کی دعائیں کے طفیل آج وزیر اعلیٰ بنی ہوں، نعرے لگاتے تھے لیکن آج تک ایک پائی کی بھی چوری ثابت نہیں کرسکے، یہ آخری چانس ہے آگے جائیں گے یا پھر ہمیشہ پیچھے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کو بھی میرٹ کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے، لوگوں کو چور چور کہتے رہے خود پر 196 ملین پونڈ کا کیس ہے، بچے آنکھیں کھلی رکھیں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ہماری ریڈ لائن پاکستان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، سب کو مبارک ہو، آج بہت خوشی ہو رہی ہے، ہونہارسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے، ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانا سکندر حیات، صوبائی،سیکرٹری ہائی ایجوکیشن ڈاکٹر فخر نوید اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں۔

 

مریم نواز نے کہا کہ یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں،یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، علامہ اقبا کے شہر میں طلبہ نے بہت عمدگی سے کلام اقبال پیش کیا، اقبال نے اپنے کلام میں خصوصیت سے نوجوانوں کاذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکالر شپ کے لئے آنے پر جو پیار ملا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، 30 ہزار بچوں کو سکالرشپ دی جا رہی ہیں، سکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا، حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گا، مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو، وسائل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کوسلام پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے والے والدین کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے، سکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کرے، یہ آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے ، پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو سکالر شپ مل رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کو30 ہزار سے 50 ہزارتک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے، اللہ تعالی اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں کوئی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا گیا۔ پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوان ہیں،میری سب سے بڑی بھی ترجیح میرے نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی نیچے آرہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، میری خواہش ہے اب اس سب کا ثمر آپ تک پہنچے، آپ کے لیے راستے نکالنا آپ کی ماں مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبہ کے لئے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں بن سوچتی ہوں، ہونہار سکالر شپ بچوں کے والدین کے لئے ایک مدد کے مترداف ہے، میں طلبہ کی چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں کے طور پر بیٹھی ہوں، نہیں چاہتی کوئی بچہ میرا شکریہ ادا کرے، یہ آپ کا حق ہے، طلبہ میری سب میری کمائی ہو میرا اثاثہ ہو۔ مریم نوازشریف نے ایک طالبہ کو اپنی سیٹ پر بٹھا دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آچکی ہیں، جلد لیکر خود آؤں گی، بچوں کے لئے مارکیٹ میں میسر بہترین لیپ ٹاپ خود منتخب کیے ہیں، 65فیصد سے زائد نمبر والے تمام بچوں کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، آپ سب کی ضروریات پوری کرنا میری زمہ داری ہے، اگلے ملاقات آپ کے ساتھ لیپ ٹاپ کے ساتھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایک لاکھ بائیکس مفت دی جائیں گی، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے اور ماں بچوں میں تفریق نہیں کر سکتی، آپ سب نے اس وطن کی خدمت کرنی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ محنتی بچے کو کالجز اور یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنا ریاست کے لئے فکر انگیز ہے، آپ سب پاکستانی ہو، آپ کے میرٹ کو ریاست تسلیم کرئے گی، مجھے اپنے سارے بیٹے اور بیٹیاں برابر عزیز ہیں، وطن کی عزت اور حرمت کے ہم سب امین ہیں خیانت نہیں کرنی چاہیے، ماں جیسے مٹی ہوں تو خیانت نہیں کی جا سکتی،ہونہار سکالر شپ ملنے پر عہد کرے ماں جیسی مٹی سے خیانت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ایک بچہ ملک کی بنیاد میں ایک ایک اینٹ کی مانند ہے،

نواجوان عہد کریں کچھ بھی ہو جائے وطن کے خلاف نہیں جائیں گے، خیبر پختونخوا کی طرف سے جب پنجاب پر حملہ ہوا، تو پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے کیلوں والے ڈنڈوں سے مارا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ کیا کوئی سیاست میں اس حد تک جا سکتا ہے ، وردی والے آپ کے لئے جانیں قربان کرتے ہیں تضحیک برادشت نہیں، ہسپتال میں پولیس اور رینجرز کا کوئی ایسا نوجوان نہیں تھا جس کی سر کی ہڈی نہ توڑی گئی ہو، مشکل ہو تو پولیس کو ہی پکارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کون سی سیاست کسی سے زندگی چھینناسکھاتی ہے، اڈیالہ جیل میں والدہ صاحبہ کے گزرنے کی خبر ملی،صدمے کے باوجو د کسی کو حملے کرنے جلاؤ گھیراؤ کے لئے نہیں کہا، ہم نے تو کسی کو ملک میں آگ لگانے کے لیے نہیں کہا، مجھے ڈیتھ سیل میں 5 مہینے رکھا گیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی یہ وطن تو ہمارا ہے، نوجوانوں کو جلاؤ، گھیراؤ اور حملوں پر اکسایا گیا، پانامہ کے جعلی کیس میں ہماری حکومت ختم کی گئی، میں کہتی ہوں مکافات عمل ہے جو آپ بھگت رہے ہیں، ایک روپے کی چوری ہم پر ثابت نہیں کی جا سکی، آنکھ بند کرکے ہر بات پر یقین نہ کریں، ہر امر کے بارے میں تحقیق کریں، اپنے بچے باہر ہیں اور دوسروں کے بچوں کو استعمال کرتے ہو ، کون آپ کے لئے کام کررہا ہے،یہ سوچنا آپ کا کام ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر عوام کی بھلائی کیلئے سیاست کی جائے تو یہ عبادت کے مترادف ہے، آپ اپنے فیصلے اپنے ملک کو سامنے رکھ کر کرو ۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت 2017 میں ختم کی گئی اور ترقی کرتا ملک پیچھے چلا گیا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نواز شریف نے ختم کی، دہشت گردی کو شکست دی گئی، لیکن وہ دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی، سمجھ نہیں آتی بچوں کا مستقبل خراب کرنے والوں کو نیند کیسے آتی ہوگی ، نوجوانوں کو کہتی ہو ں کہ جب ملک کو مسئلہ درپیش ہو تو ملک اور والدین کی عزت و تکریم کو سامنے رکھیں، آپ کو کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا، اپنے ملک کا سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب سے کوڑے کے ڈھیر ختم کروائیں ہیں ، ایسا لگتا ہے پچھلی حکومت نے کوئی کام ہی نہیں کیا، مجھے ہر کام شروع سے کرنا پڑ رہا ہے، آپ لوگوں نے ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، آپ کی ریڈ لائن صرف پاکستان ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ سارے پیسے بچوں پر لگا دیں، اب وقت آگیا ہے ہر بچہ،بچی سر اٹھا کر چلے گا،خوب پڑھے گا، ترقی کرے گا۔

لاہور(ٹی این آئی)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔مریم نواز نئے بجٹ میں ہونہار سکالر ....

Address

H. Office. 108 1st Floor, Khaleej Tower, 38-A Jail Road Lahore Pak

54000

Telephone

+3215124786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TNI NEWS TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TNI NEWS TV:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share