16/09/2024
ڈی آٙئی جی ویلفیئر محمد کاشف مشتاق کانجو کا دورہ لکی مروت
لکی مروت آمد پر آر پی او بنوں عمران شاہد، ڈی پی او بنوں ضیاء الدین احمد اور ڈی پی او لکی مروت تیمور خان نے انکا استقبال کیا۔
لکی مروت پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی ویلفئر کو سلامی پیش کی۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھاکر ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
پولیس لائن میں بنوں ریجن کے پولیس افسران اور جوانوں کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویلفیئر محمد کاشف مشتاق کانجو نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کی جانب سے پولیس جوانوں سمیت شہدائے پولیس کی فیملیز کے فلاح وبہبود اور ویلفئر کے لیے گیے اقدامات (انیشیٹو) پر روشنی ڈالی۔ پولیس جوانوں اور ان کی فیملیز کے علاج معالجے کیلئے صوبے کے مختلف اہم ہسپتالوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔
پولیس کے بچوں کے تعلیم کے حوالے سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے ساتھ تعلیم حوالے سے ایم او یو MOU سائن کیے ہیں اور انشاءاللہ اب جوانوں کے بچے کم اخراجات مِیں اعلئ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔
اس موقع پر پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر مواقعوں پر بنوں ریجن پولیس نے فرنٹ لائن پر لڑکر دھرتی پر امن کی بحالی میں صفہ اول کا کردار ادا کیا ہے۔ بنوں ریجن میں کوئی بھی پولیس آفیسر سیاسی دباؤ قبول نہیں کریں گے اور پولیس مکمل طور پر آزاد ہے۔
عوام کے تحفظ اور مظلوموں کی دادرسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی,
پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بنوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر مواقعوں پر بنوں پولیس نے فرنٹ لائن پر لڑکر دھرتی پر امن کی بحالی میں صفہ اول کا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے۔ فرائض میں غفلت و کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے اور جاری کردہ ایس او پی پر عمل کرے,
بعدازاں ڈی آئی جی ویلفیئر محمد کاشف مشتاق کانجو اور آر پی او بنوں عمران شاہد نے پولیس شہداء کے ورثاء میں تحائف تقیسم کیے۔