The voice of Islam

  • Home
  • The voice of Islam

The voice of Islam اسلامی بیانات پشتو اردو نظم نعت حمد شیر ہونگے ۔

11/09/2024
29/07/2024

کہاں گئی مسلمانوں کی غیرت ؟
کہاں گیا بائیکاٹ ؟
ڈائیو کی ٹکٹ پہ کوکا کولا لکھ کر کروڑوں مسلمانوں کے جذباتوں سے کھیلا گیا ہے۔
کے ایف سی اور میکڈونلڈ کے بعد اب لوگ ڈائیو کے ساتھ کیا کریں گے؟
کیا ڈائیو کی ہر ٹکٹ سے کوکا کولا کو حصہ ملتا ہے ؟
مسلمانوں غزہ کے لوگوں کو بھول گئے ہو کیا؟

08/07/2024

افسوس ناک خبر‼️میں بحیثیت مسلمان ھو
فیس بُک کے سطح پر کچھ اطلاعات دیکھنے اور سننے کو مل رھے ھیں کہ اب ایسا حالت شروع ہونے والا ھے کہ ہر فیس بک آئی ڈی سے خود بخود (نعووذ باللہ)حضور ص اور صحابہ کرام رض کی شان میں گستاخی کی پوسٹیں شائع ہو جائنگے لیکن میں اب سے اس بات سے برات کا اعلان کرتا ہوں۔
میرا عقیدہ ہے کہ حضور آخری نبی ہے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میرے سر کی تاجیں ھیں (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین) کےمتعلق قرآن مجید نے جو الفاظ استعمال کیے ھیں رضی اللہ عنھم ورضو عنہ یہی ھمارا عقیدہ ہے
*لہذا اگر میرے ائی ڈی سے ایسا پوسٹ شیر ھوا تو اس سے میرا کوئی تعلق نہں ھوگا* *آپ سب گواہ رہے۔ اللہ تعالی اس طرح حالات سے ھر مسلمان کو بچاے ۔۔ شکریہ...
The voice of islam

15/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھ اکٹھا کرے، آمین۔

09/04/2024

The voice of islam
Ki janib se ta mam ahle islam ko eid mubarak

09/04/2024

ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں آپ کی ایک لمحے کی خوشی کسی کا جانی اور مالی نقصان کا ذریعہ بن سکتا ہے

Address


Telephone

+923125640893

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The voice of Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The voice of Islam:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share