Voice of Hassan Abdal

  • Home
  • Voice of Hassan Abdal

Voice of Hassan Abdal Hassan Abdal

نیشنل بینک کے نام پر کس طرح لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ؟؟؟؟ دیکھیے میرے ایس ویڈیو لاک میں
12/08/2022

نیشنل بینک کے نام پر کس طرح لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ؟؟؟؟ دیکھیے میرے ایس ویڈیو لاک میں

Shahzad MalikContact for Stories: 0321 2341010

06/08/2022

Habib Bank Limited Staff Selling Clients' Accounts information to Cyber MafiaFraud Scam in Habib Bank Li...

پاکستان کے سب سے بڑےحبیب بینک کا سٹاف کس طرح  اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی انفارمیشن بیچ رہا ہے ۔۔۔؟؟؟ا حبیب بینک  کے اکاؤنٹ ہو...
06/08/2022

پاکستان کے سب سے بڑےحبیب بینک کا سٹاف کس طرح اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی انفارمیشن بیچ رہا ہے ۔۔۔؟؟؟ا حبیب بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر کس طرح اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں دیکھیے اس ویڈیو میں

Habib Bank Limited Staff Selling Clients' Accounts information to Cyber MafiaFraud Scam in Habib Bank Li...

29 اپریل........آج کا دن  #واہ کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے  کیونکہ آج سے ٹھیک 409 سال پہلے 29 اپریل 1607 کو اس وقت...
29/04/2022

29 اپریل........

آج کا دن #واہ کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج سے ٹھیک 409 سال پہلے 29 اپریل 1607 کو اس وقت برصغیر کے مغل بادشاہ جہانگیر
کا یہاں سے گزر ہوا تھاگویا آج واہ کی سالگرہ ہے۔ 🙂
واہ کینٹ کے بیرئیر 3 کے قریب مغل گارڈن واہ کی پہاڑی کے دامن میں واقع یہ ہے وہ خوبصورت وادی جس کو دیکھ کرمغل بادشاہ جہانگیر نے لفظ ’’ واہ ‘‘ کہا تھا۔جس سےواہ کا نام واہ پڑا تھا ، اس جگہ کا ذکر بادشاہ جہانگیر نے اپنی کتاب ’ تُزکِ جہانگیری ‘ میں بھی کیا ہے جو کہ فارسی میں لکھی گئی ہے۔ اور اب اس کا کئی زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔
یہ تالاب اور باغ جہانگیر کے والد شہنشاہ اکبر کے وزیر راجہ مان سنگھ نے سن 1581 میں بنوایا تھا۔آج بھی یہ جگہ نہائیت سکون کا احساس دلاتی ہے۔
منقول

قائد انقلاب حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب حفظہ اللہ ورعاہ آج مغرب کی نماز میں حضرت قاری عتیق الرحمن صاحب کے ہاں بہبودی تحص...
21/11/2021

قائد انقلاب حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب حفظہ اللہ ورعاہ آج مغرب کی نماز میں حضرت قاری عتیق الرحمن صاحب کے ہاں بہبودی تحصیل حضرو ضلع اٹک انکی تائ مرحومہ کی تعزیت کے سلسلے میں تشریف لائے حضرت کی آمد کی خبر سن کر قائد محترم کی دیدار کی نیت سے کافی تعداد میں علماء کرام اور جماعتی ذمے دارحضرات نے حضرت کے پیچھے نماز مغرب پڑھی اور پھر حاضرین کی خواہش دیکھ کر قائد محترم نے ایک پرمعز تربیتی بیان فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ھمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین اس کے بعد حضرت قاری صاحب کے حجرے میں بھت خوب صورت نشست جمی جس میں ملکی سیاست اور دیگر مختلف موضوعات پر حضرت نے بہت بے باک گفتگو کی حضرت سے حضرو اور جنڈ کیلئے پروگرام کی بات میں نے کی اور ان شاءاللہ تعالیٰ وقت ملے گا جب جنڈ کے حضرات اور مولانا نواب الحسن شہید رحمہ اللہ کاذکر کیا تو حضرت نے بھی انکاذکر خیر فرمایا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ قائد محترم اور دیگر حضرات قائدین کی چاروں طرف سے حفاظت فرمائے آمین تاج الدین ربانی امیر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک

21/11/2021

بہ تسلیمات ڈپٹی ڈاٸریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک

ہینڈ آؤٹ نمبر
اٹک( ): بابا گرو نانک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کے حوالے سے تین ہزار سکھ یاتریوں نے گردوارہ پنجہ صاحب، حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
حکومت پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کئے۔ انہوں نے سکھ برادری کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گے ہیں اور ضلع اٹک اور حسن ابدال کے شہریوں نے سکھ برادری کا روایتی گرم جوشی سے استقبال کیا ہے جبکہ تمام سرکاری محکمے پوری مستعدی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
سکھ برادری نے کہا کہ اقلیتوں کو جتنی آزادی پاکستان میں ہے اور کہیں نہیں ہے اور ہمیں برابری کے حقوق دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجہ صاحب میں کوئی بھی تقریب ہو ہمیں سیکیورٹی سمیت ہر سہولت دی جاتی ہے جس پر ہم ڈپٹی کمشنر اٹک، ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں۔
تقریب کے معزز میزبانوں اورسکھ یاتریوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور ضلعی انتظامیہ کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔
سکھ یاتری حسن ابدال سے بروز سوموار گردوارہ ڈیرہ صاحب، لاہور کیلئے روانہ ہونگے جہاں وہ مذید مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ سکھ یاتری 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے سے پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی رسومات میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ جہاں سے وہ کرتال پورہ میں مزید رسومات ادا کرنے کے بعد ننکانہ صاحب میں 19 نومبر کو منعقد ہونیوالی مرکزی تقریب میں شریک ہوئے۔ تمام مقامات پر سکھ یاتریوں کا پنجاب کی روایتی گرم جوشی سے استقبال کیا گیا اور ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔

 جیمل آباد واہ کینٹ کے رہاٸشی دو سگے بھاٸی شعیب اور سہیل جو آج ٹیکسلا انڈر پاس میں موٹر-سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے.....
27/10/2021


جیمل آباد واہ کینٹ کے رہاٸشی دو سگے بھاٸی شعیب اور سہیل جو آج ٹیکسلا انڈر پاس میں موٹر-سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے... اللہُ تعالیٰ جنت میں جگہ عطا فرمائے

24/10/2021

Address

Hasabdal

44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Hassan Abdal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share