04/05/2024
چمن بارڈر فائرنگ واقع انتہائی دلخراش، افسوسناک، دردناک ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان
مظلوم گھرانوں، شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر شریک ہیں زخمیوں کے صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ حاجی صادق خان اچکزئی
2018 کے بعد چمن بارڈر پر ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی گئی، پرامن مظاہرین پر تشدد، فائرنگ، جھلاو گیراو مسئلے کا حل نہیں، مقتدر قوتیں بامقصد مذاکرات پر آمادہ ہوکر مسئلے کا حل نکالے۔
چئیرمین مظلوم اولسی تحریک حاجی صادق خان اچکزئی نے بیان جاری کرتے ہوئے افسوس غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے بامقصد مذاکرات کے حامی رہا آئے دن پرتشدد واقعات مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور سیاسی قائدین سے بار ہاں رابطے کئے کہ کہ بامقصد مذاکرات سے مسئلے کا حل ممکن ہیں، چمن کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی دو وقت روٹی روزی کا سوال ہیں، پچھلے آٹھ مہینوں سے غریب عوام کے چولہے بند پڑیں، عوام سڑکوں پر سڑ رہے ہیں، بے بسی غریبی اور لاچاری کی انتہا ہیں، عوام بد حال اور پریشان ہیں، بارڈر کاروبار کے علاوہ چمن عوام کا دوسرا روزگار ہی نہیں لاکھوں لوگ چمن بارڈر پر دو وقت روٹی روزی کمارہے تھے، حکومت کے سخت ترین پالیسیوں کے سامنے عوام بے بس اور مجبور ہیں، چمن دھرنا مذاکراتی کمیٹی کئی بار اسلام اباد آکر عوامی مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، لیکن بے رحم حکومتی ارکان ٹس سے مس نہیں ہوئے آج نتیجہ شہداء اور زخمیوں کی شکل میں دیکھنے کو ملا، انہوں نے مزید کہا کہ چمن عوام پہلے کی طرح پرامن رہے، ہر قسم پرتشدد واقعات سے گریز کریں انہوں نے کہا چمن بارڈر مسئلے کا حل ان کے ترجیحات میں شامل ہیں، کئی بار وقتا فوقتا چمن عوام کے روزی روٹی کیلئے حکومتی دروازے کھٹکھٹائے لیکن بے رحم حکومتی ارکان نے مسلسل مایوس کیا۔ چئیرمین مظلوم اولسی تحریک نے، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس، وزیراعظم اور بلوچستان حکومت مسئلے کا حل نکالے چمن بارڈر عوام کیساتھ بامقصد مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالے، اس حوالے سے اگر ہمیں کسی بھی قسم تعاون درکار ہوں ہم حاضر ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں اور شہداء کو فی الفور لواحقین کو حوالہ کیا جائے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے
شعبہ نشر واشاعت
مظلوم اولسی تحریک پاکستان