Swat Morning News

  • Home
  • Swat Morning News

Swat Morning News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swat Morning News, Media/News Company, .

16/11/2023
سابقہ ایم پی اے میاں شرافت علی کا منظور کردہ مدین ٹو چیل شنکو بشگرام روڑ پر سفالٹ کا کام شروع۔ چئیرمین تحصیل بحرین میاں ...
10/08/2023

سابقہ ایم پی اے میاں شرافت علی کا منظور کردہ مدین ٹو چیل شنکو بشگرام روڑ پر سفالٹ کا کام شروع۔
چئیرمین تحصیل بحرین میاں شاہد علی نے کام کا افتتاح کیا

ملک وراث خان آفریدی سابق وزیر مملکت کو نگران  وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے. ملک وارث خان آفریدی معروف شخصیت ہیں اور ای...
08/08/2023

ملک وراث خان آفریدی سابق وزیر مملکت کو نگران وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے. ملک وارث خان آفریدی معروف شخصیت ہیں اور ایک تجربہ کار قبائلی رہنما ہے. قبائلی عوام کا مطالبہ ہے کہ ان کو نگران سیٹ اپ میں شامل کیا جائے.

28/07/2023

مینگورہ شہر پانی میں ڈوب گیا. سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی. گھروں, دکانیں اور مارکیٹوں میں پانی داخل.

خیبر:-  وادی تیراہ امن مارچ میں شرکت پر تمام قبائلی عوام ، باڑہ, جمرود, لنڈیکوتل اور دیگر اضلاع کے عوام کا تہہ دل سے مشک...
25/07/2023

خیبر:- وادی تیراہ امن مارچ میں شرکت پر تمام قبائلی عوام ، باڑہ, جمرود, لنڈیکوتل اور دیگر اضلاع کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں, جنہوں نے آج وادی تیراہ امن مارچ میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ ہم اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں.
حاجی جہانگیر آفریدی چیرمین سایہ ویلفیئر فاؤنڈیشن

23/07/2023

تیمرگرے سائیڈ سے جو لوگ پشاور اور اسلام اباد کے طرف جارہے ہے، انکو اطلاع دے جاتی ہے کہ شمشی خان تلاش میں سیلاب طغیانی کیوجہ سے روڈ بہہ چکا ہے ، اور فلحال جلدی ٹھیک ہونے کا بندوبست نہںیں ہے لہذا اپ لوگ بانڈگی تالاش کے مقام پر باغ دوشخیل کا متبادل راستہ استعمال کرکے طوطہ کان بٹخیلہ نکل سکتے ہیں، مہربانی کرکے اپنے فیول پورا رکھے ، کیونکہ راستے میں کوئی پٹرول پمپ نہیں ہے ،شکریہ

چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر فرمان الحق کلینک حسن میڈیکل سنٹر تیمرگرہ بالمقابل ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ
12/07/2023

چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر فرمان الحق
کلینک حسن میڈیکل سنٹر تیمرگرہ بالمقابل ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ

اسسٹنٹ کمشنر چار باغ سہیل خان عید نے الاضحی کے دوران ڈیوٹی دینے والے ضلعی، پولیس، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122 اور سول ڈینس عم...
04/07/2023

اسسٹنٹ کمشنر چار باغ سہیل خان عید نے الاضحی کے دوران ڈیوٹی دینے والے ضلعی، پولیس، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122 اور سول ڈینس عملے میں تعریفی دستاویزات تقسیم کیں۔ یہ تمام افراد اور عید کے دن کو اپنے خاندان کو دینے کے لیے اپنی عوامی خدمت میں گزارا کرنے والے تمام ریاستی امور کو جاری و ساری رکھ

واڑی پریس کلب کی  جانب سے تمام اہلِ وطن کو عيدالأضحى ‏کی خوشیاں مبارک!
28/06/2023

واڑی پریس کلب کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عيدالأضحى ‏کی خوشیاں مبارک!

ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض اور تیماردار ٹھنڈا پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترستے رہے ...
23/06/2023

ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض اور تیماردار ٹھنڈا پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترستے رہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے زمہ داران جگہ جگہ پر ٹھنڈا پانی کے کین نصب کر رہے ہیں۔جس سے بڑی تعداد میں مریض اور تیماردار مستفید ہورہے ہیں

سوات :- ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ ڈویژن کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر خواجہ عرفان اور یونیسیف کی شاداب یونس نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان ...
22/06/2023

سوات :- ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ ڈویژن کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر خواجہ عرفان اور یونیسیف کی شاداب یونس نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے اور ہم سب ملکر اپنے وطن کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کریں گے تاکہ پاکستان میں کوئی بچہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے۔ سیدو شریف کے مقامی ہوٹل میں یک روزہ میڈیا ورکشاپ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان ہے جہاں پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے اور اپنے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ہر بار اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو صرف بچوں کو نہیں ہوتا اور بڑے عمر کے افراد کو بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سیاحتی علاقہ ہے اور انہوں نے تمام داخلی راستوں پر مستقل طور پر پولیو کی ٹیموں کو تعینات کیا ہے تاکہ انے والے سیاحوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے کہا کہ ہم جب تک پولیو سے پاک نہیں ہوں گے اس وقت تک دنیا ہم کو تسلیم نہیں کریگی اس لئے ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کو پولیو سے پاک کردیں۔

22/06/2023

- خیبرپختونخوا میں 25 جون سے پری مون سون بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات

۔ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

۔بارشوں سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

۔بارشوں سے پشاور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان۔

۔حساس اضلاع کے کاشتکاروں کےلیے ضروری ہدایات جاری۔

۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ

۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ

۔سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔مراسلہ

۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ

۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلہ

۔ اسپیل کے دوران درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔

۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے

۔پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلہ

- بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 30 جون تک جاری رہنے کا امکان، مراسلہ

۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں. ڈی جی پی ڈی ایم اے

22/06/2023

شعبہ تعلقات عامہ
لوئردیر پولیس

ٹریفک پولیس لوئردیر کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں میں فری ہیلمیٹ تقسیم کئے گئے،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ضیاءالدین احمد کے ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان اور ٹریفک انچارج خان نظر خان کی قیادت میں ٹریفک پولیس لوئردیر نے شہید چوک تیمرگرہ میں موٹرسائیکل سواروں ہیلمیٹ تقسیم کئے،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان نے موٹرسائیکل سواروں پر زور دیا کہ دوران سفر ہیلمیٹ کی استعمال یقینی بنائے جائے کیونکہ ہمیں اپکے زندگی عزیز ہیں.انہوں نے کہا کہ ہیلمیٹ کے استعمال سے موٹرسائیکل سوار دوران حادثہ ذیادہ نقصان سے بچ جاتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے مطابق سفر کرنے سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ا سکتی ہیں.اس موقع پر انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت جاری کیں کہ کمسن اور بغیر ہیلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاون کریں

لوئیر دیر۔بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف خال بازار میں احتجاج جاری ہے...جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے
20/06/2023

لوئیر دیر۔بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف خال بازار میں احتجاج جاری ہے...جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے

ٹریفک انچارج خان نظر خان کا خال اور رباط بازاروں کا وزٹ...ٹریفک پلان کا جائزہ لیا اور تعینات ٹیفک اہلکاروں کو ہدایات جار...
20/06/2023

ٹریفک انچارج خان نظر خان کا خال اور رباط بازاروں کا وزٹ...

ٹریفک پلان کا جائزہ لیا اور تعینات ٹیفک اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں

ٹریفک کے روانی کے غرض انجمن تاجران خال بازار سے ملاقاتیں کیں اور تاجروں نے ٹریفک کی روانی میں ٹریفک پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

دیر بالا: صاحب آباد سیرئ کے مقام پر 13 سالہ بچہ نہاتے ہوئے  دریائے پانچکھوڑا  کے ہونہار لہروں کا شکار ہو گیا۔ ریسکیو1122...
16/06/2023

دیر بالا: صاحب آباد سیرئ کے مقام پر 13 سالہ بچہ نہاتے ہوئے دریائے پانچکھوڑا کے ہونہار لہروں کا شکار ہو گیا۔ ریسکیو1122-

دیر بالا: کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دیر بالا: ریسکیو ٹیم علاقے کے جوانوں نے بچے کے نعش کو دریائے پانچکھوڑا سے ریکور کرکے ریسکیو ایمبولینس میں واڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

دیر بالا:  دسلوڑ کا مقام پر کتے نے بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا ایمرجنسی کے اطلاع  ،ریسکیو 1122دیر بالا: کنٹرول روم دیر بالا...
16/06/2023

دیر بالا: دسلوڑ کا مقام پر کتے نے بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا ایمرجنسی کے اطلاع ،ریسکیو 1122

دیر بالا: کنٹرول روم دیر بالا کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دیر بالا: ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے زخمی بچے کو ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے واڑی ہسپتال منتقل کردیا ۔

دیر بالا:  چکیاتن کے مقام پر ڈائنا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں ایک افراد شدید زخمی ایمرجنسی کے ...
16/06/2023

دیر بالا: چکیاتن کے مقام پر ڈائنا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں ایک افراد شدید زخمی ایمرجنسی کے اطلاع ،ریسکیو 1122

دیر بالا: کنٹرول روم دیر بالا کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دیر بالا: ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے دیر بالا ہسپتال منتقل کردیا ۔

تاریخی گردوارہ مینگورہ کی دوبارہ تعمیر مکمل ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک شاندار  تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مالاکنڈ ڈویژن اور مر...
02/06/2023

تاریخی گردوارہ مینگورہ کی دوبارہ تعمیر مکمل ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مالاکنڈ ڈویژن اور مردان کی سکھ برادری نے بھرپور شرکت کی۔ اکھنڈ پاٹھ کے اختتام پر گردوارہ کے ہیڈ گرنتھی اور تحصیل میناریٹی چیرمین ویر بنسری لال جی نے خطآب کرتے ہوۓ تمام برادری کا شکریہ ادا کیا اور مبآرک باد دی ۔ اور بہترین سیواداروں میں انعامات تقسیم کیے ۔۔

اتروڑ روڈ کو بانٹر پل سے لیکر اتروڈ تک  آمد و رفت کی لئے کلئیر کر دیا گیا ہے ، پالیر کے مقام پر روڈ کا جو حصہ پانی کی وج...
22/05/2023

اتروڑ روڈ کو بانٹر پل سے لیکر اتروڈ تک آمد و رفت کی لئے کلئیر کر دیا گیا ہے ،
پالیر کے مقام پر روڈ کا جو حصہ پانی کی وجہ متاثر ہوا ہے اس کی لئے ایس ڈی او سی این ڈبلیو اپنے ٹیم کے ہمراہ مذکورہ جگہ کی معائنے کی لئے پہنچ گئے ہیں بہت جلد اس پر متعلقہ ٹھیکہ دار کام شروع کرے گا
عوامی شکایات پر میئر تحصیل بحرین میاں شاھد علی کی ہدایات ہر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹر میر افضل کی نگرانی میں کام مکمل ہوچکا ہے جس پر اب آزادانہ طور ٹرانسپورٹ جاری ہے ،واضح رہے کہ اتروڑ روڈ پر گزشتہ کئی دنوں سے جگہ جگہ کھڈے اور پانی کی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کی بہتری کی لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے انشاءاللہ ۔

05/05/2023

کانجو سوات میں امن مظاہرہ

05/05/2023

پی ٹی ایم کے قائد منظور احمد پشتین کانجو چوک میں امن مظاہرے سے خطاب کر رہے ہیں.

05/05/2023

یہ فضل حکیم خان ہے, جو سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے صدر ہیں. فضل حکیم کے ساتھ آج سے تقریبا نو سال پہلے اپنی گاڑی نہیں ہوا کرتی تھی اور مینگورہ کے بازاروں اور گلیوں میں پیدل گھوما کرتے تھے. لیکن نو سال اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کے ساتھ سب سے مہنگی ترین گاڑی لینڈ کروزر لیکسس, جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ روپے ہے, ایم پی اے صاحب آجکل اس گاڑی میں گھوم رہے ہیں. یہ پیسہ کہاں سے آیا ہوگا.....

05/05/2023

سوات میں بدامنی کے خلاف کانجو چوک میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ.

05/05/2023

پی ٹی ایم قائد منظور پشتین اور ایم این اے علی وزیر سوات میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کانجو چوک پہنچ گئے.

29/04/2023

جہانگیر کاروان ضلع خیبر کے پلیٹ فارم سے 4 تحصیل چیئرمین ممبرز اور باقی 13 ویلج کونسلرز بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں اور بغیر حکومتی اختیارات کے علاقے کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے.

امتحانی حالوں میں چیٹنگ یعنی نقل کرنا آج کل  ایک فیشن بن چکی ہے بورڈ انتظامیہ اور  امتحانی عملے کی ذمے داری بنتی ہے کہ و...
28/04/2023

امتحانی حالوں میں چیٹنگ یعنی نقل کرنا آج کل ایک فیشن بن چکی ہے بورڈ انتظامیہ اور امتحانی عملے کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اس کلچر کو ختم کرنے میں نیک نیتی سے کام لے ورنہ یہ ناسور ہمارے آنے والے نسلوں کو تباہ کرے گا پرائیویٹ سکولز مالکان اپنے اداروں کی ریپوٹیشن کو بہتر بنانے کی لئے پورے ہالز خرید کر امتحانی عملے پر شاہ خرچیاں کرکے بچوں کی مسقبل سے کھیل رہے ہیں دوسری طرف بہت ایسے اساتذہ کرام جو سفارش کے ذریعے اپنے ڈیوٹیاں لگا کر میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیتے ہیں تو ایسے حالات میں ان سے ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی نبھانے کی امید نہیں کی جاسکتی ،تعلیمی بورڈز میں بھی مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جو مختلف پرائیویٹ اداروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں امتحانی ڈیوٹیاں قرعہ اندازی کے بجائے من پسند اور سفارش کے ذریعے لگائی جاتی ہے جو کہ ان اساتذہ کرام کی حق تلفی ہے جنہوں نے پورے سروس کے دوران ایک بھی امتحانی ڈیوٹی نہیں کی تو یہ کلچر کیسے ختم ہوگا ،خیر کل سے میٹرک کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں ان تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے کریں آپ ہی معماران قوم ہیں اس قوم کی بچوں پر رحم کریں چند پیسوں اور لالچ کی خاطر اپنی آخرت اور بچوں کی مستقبل داؤ پر لگانے سے پرھیز کریں ۔۔۔شکریہ

بحرین تا کالام مین شاہراہ بحال کردی گئی ہے سیاح حضرات بلاخوف وخطر سفر کرسکتے ہیں انشاءاللہ بہت جلد مدین تا کالام سیاحتی ...
23/04/2023

بحرین تا کالام مین شاہراہ بحال کردی گئی ہے سیاح حضرات بلاخوف وخطر سفر کرسکتے ہیں انشاءاللہ بہت جلد مدین تا کالام سیاحتی زون کو بحال کیا جائے گا۔۔۔۔چیرمین تحصیل بحرین میاں شاہد علی
حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والے صورتحال رابطہ سڑکوں کی بندش کے حوالے سے این ایچ اے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں دیہاتی علاقہ جات کی رابطہ سڑکوں اور پلوں کے عارضی بحالی کا کام تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور مستقبل کی لئے حکمت عملی بنانے پر متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں میاں شاہد علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایم اے اہلکاروں کو آج سے بحرین بازار کی صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی گئی ہے جس پر کام جاری ہے ،مدین تا کالام علاقہ عوام کی مشکلات دور کرنے اور سیاحتی انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنے کی لئے کوشش کر رہے ہیں جن سڑکوں ،پلوں اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری تھا ان پر عید کی چھٹیوں کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا جائے گا ۔

20/04/2023

یہ حال ہے پاکستان کا.
چاند نظر نہ آنے کی ویڈیو وقت سے پہلے ریکارڈنگ.

20/04/2023

سپین سے ائی ہوئی سیاح خاتون نے سوات کی مہمان نوازی اور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی کو سراہا.

20/04/2023

آمین ثم آمین

19/04/2023

کالام سوات کے پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر کے ٹوٹنے کا خوبصورت منظر

پاکستان پبلک سکول کے جماعت اول کے طالب علم محمد شیر نے عید الفطر کو سوات میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے ایک نقشہ م...
13/04/2023

پاکستان پبلک سکول کے جماعت اول کے طالب علم محمد شیر نے عید الفطر کو سوات میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے ایک نقشہ مرتب کیا ہے۔ ہم سب اس بچے کے اس کا وش پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Morning News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share