25/02/2022
صبر انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
ہمارے معاشرے میں صبر صرف مصیبت کے موقع پر ہمت اور حوصلہ رکھنے کو سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ صبر کا مفہوم بہت وسیع ہے۔
مصیبت واویلا نہ کرنا صبر ہے۔ ایمان اور نیکی پر جمے رہنا بھی صبر ہے۔ نیکی نہیں بھی کر رہے تو گناہ سے رکے رہنا بھی صبر ہے
صرف یہی نہیں ہے اگر آپ نے کوئی مشن شروع کیا ہے کوئی کام شروع کیا ہے اسکو پورا کرنے اور انجام تک پہنچانے کے لئیے جمے رہنا بھی صبر ہے۔ دنیا کو کوئی بھی کام ہے اسکو شروع کریں گے تو مشکلات سامنے آئیں گی۔ رکاوٹیں کھڑی ہونگی۔ بہت سی رکاوٹیں ماحول پیدا کرتا ہے بہت سی رکاوٹیں آپکے ارد گرد کے لوگ پیدا کرتے ہیں۔ کچھ رکاوٹیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنکا سبب آپکی اپنی ذات ہوتی ہے۔ جی ہاں ہماری اپنی ذات بھی ہمارے لئیے مشکلات کچھ کم نئ کھڑی کرتی۔ سب سے بڑی مشکل تو ہماری بے صبری ہوتی ہے۔کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ راتوں رات ہم کامیاب ہوجائیں۔ اگر آپ صبر کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والا شخص کی مثال دیکھنا چاہتے ہیں یا نمونہ ماڈل دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ ہم میں سے ہر انسان دیکھ سکتا ہے۔ اس کی زندہ قائم مثال *کسان* ہے
ہاں کسان سب سے زیادہ صابر اور مخلص انسان ہے اپنے پیشہ کے ساتھ۔
*غور فرمائیں*
کسان بنجر زمین میں ہل چلاکر پہلے اسکو نرم کرتا ہے پھر اسکی بہت خوبصورت کے ساتھ تقسیم کرتا ہے قطاروں میں بھی اور مربع شکلوں میں بھی۔ پھر اس میں پانی چھوڑ کے اسکی پیاس بجھا کر اسکو زراعت کے قابل کرنے کا انتظار کرتا ہے پھر اس میں بیج بوتا ہے اور پانی لگا کر انتظار کرتا ہے کہ کب بیج اگتا ہے۔ پھر ننھی سی کونپل اگتی ہے جو زمین کا سینہ چیر کر نکلتی ہے۔آہستہ آہستہ وہ بڑھتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ فصل کی شکل میں نظر آتی ہے۔ پھر یہیں نہیں۔ کبھی اس فصل کو موسم کی شدت کا خطرہ تو کبھی جانوروں سے بچاؤ کا انتظام درکار۔ کبھی بارش کا انتظار تو کبھی بارش کی زیادتی کا خوف۔ ان سب حالات کو صبر سے گزارنے کے بعد کہیں چھ ماہ یا چار ماہ یا سال بعد وہ فصل پکنے کو مرحلہ کو پہنچتی ہے۔ اس وقت بھی پکی ہوئی فصل پر بلاؤں کا شدشہ رہتا۔ آخر جب وہ فصل کٹائی اور گہائی کے مراحل طے کر لیتی ہے تو وہ کسان کو اتنا پھل دیتی ہے کہ جس کو کسان بھی پورا سال بیٹھ کر کھاتا ہے اور ہم بھی اسکی محنت اور صبر سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جب کسان کو صبر پر اتنا پھل ملتا جسکو وہ سال بھر کھاتا ہے تو ہم کیوں چند دن کی محنت سے بے صبرے ہوجا تے ہیں۔ کیا ہم کسان کی طرح سال بھر بیٹھ کر کھانے کے خواب تو دیکھتے ہیں لیکن کسان جیسی محنت اور صبر کیوں نہیں رکھتے؟؟؟؟؟؟؟