PCA News

PCA News ہم پہنچائیں گے آپ کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک

29/09/2024

ویلڈن ناصر خان ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ
کوٹ قیصرانی میں منشیات فروشوں کا قلعہ قمع کرنے کے بعد جرائم پیشہ افراد کو خبردار کر دیا یا جرائم چھوڑ دو یا علاقہ چھوڑ دو ۔

22/06/2024
29/11/2023

آر پی او نے پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں شہدا حال کے زیر تعمیر پروجیکٹ کا معائنہ بھی کیا ۔ معائنہ کے دوران آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے جس کے لیے محکمہ کے تمام وسائل بروئے کار لائیں اگر کسی مرحلے پر کوئی مسئلہ یا درشواری درپیش ہو تو اسکی نشاندہی کریں تاکہ اس کا فوری تدارک کیا جائے۔ تمام زیر تعمیر پروجیکٹس کو مقرر کر دہ مدت کے اندر بروقت مکمل کیے جائیں۔ آر پی او ڈیر ہ غازی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو زیر تعمیر پروجیکٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے احکامات بھی جاری کیئے۔

29/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی ؟؟؟تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاران کے لیے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ انعام حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر سید محسن رضا ، سب انسپکٹر محمد زیشان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرفیصل نواز شامل ہیں ۔ اس موقع پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نےافسران کو اچھی کارکردگی کے سلسلہ کو جاری رکھنے کی ہدایات کی ان کا کہنا تھاکہ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار ہمارا سرمایہ ہیں ۔انہی اہلکاروں کی محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنتی ہے ۔ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جس طرح سخت ترین ہے اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

28/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی +++):حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے سولہ روزہ آگاہی تقریبات کا آغاز کر دیاگیاہے. دس دسمبر تک جاری رہنے والی تقریبات میں واک، سیمینار ز اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گی اس حوالے سے ویمن پروٹیکشن سنٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ تھے. ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرسجاد سپرا، ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین بزدار، ڈسٹرکٹ آفیسر ویمن پروٹیکشن ثریا مجید رانا، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی، انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ اوردیگر موجود تھے.
(

28/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی
کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر سنئیر کمانڈنٹ ڈی سی شاہد زمان لک کی قیادت میں بارڈر ملٹری پولیس کے چیف محمد اسد چانڈیہ نے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔ کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ لیا گیا ہے ۔ اسی حوالے سے بارڈر ملٹری پولیس چیف محمد اسد چانڈیہ ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

27/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی +++واردات کی نیت سے موجود لادی گینگ سے تھانہ صدر پولیس کا مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار۔
ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس نے بتایا کہ پل گجوجی پر لادی گینگ کے ممبران واردات کی نیت سے موجود تھے۔
اطلاع پر پولیس تھانہ صدر کے پہنچتے ہی ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
جوابی فائرنگ میں ایک ملزم آصف ولد میوہ زخمی ہو گیا
پولیس نے زخمی ڈکیت کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
جبکہ زخمی ڈکیت آصف کے دیگر ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
گرفتار ڈکیت آصف ولد میوہ نامی ڈکیت قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ڈیرہ غازیخان پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑ رہی ہے۔

26/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی تھانہ کوٹ چھٹہ کے ایس ایچ او علی عمران نے پی سی اے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان بہترین ورکنگ ریلشن شپ کے ذریعے جرائم پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بغیر کسی دباؤ اور لالچ کے مظلوم عوام کو انصاف دلانا ان کی اولین ترجیح ہوگی انہوں نے کہا کہ صحافی ملک کا ایک اہم ستون ہیں میں امید کرتا ہوں کہ صحافی تھانہ کوٹ چھٹہ میں امن و امان قائم کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی کوئی شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو میرٹ کو ہر صورت فالو کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ غریب اور مظلوم طبقہ کی عزت نفس بحال کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ سایلین بغیر کسی سفارش کے ان کے دفتر آئیں ان کے ساتھ بلا امتیاز قانون کے مطابق انصاف کیا جائے گا مزید ان کا کہنا تھا اگر کسی سائلین سے میرے عملے کا رویہ صحیح نہ ہو تو مجھ سے ساری رابطہ کریں

25/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی ملک محمد یعقوب جڑھ ملک محمد یوسف جڑھ نے بتایا کہ ہم نے اپنی دکان تھانہ گدائی کی حدود پائیگاہ چوک انڈس روڈ پر کھاد اور زرعی ادویات کہ دکان کھول رکھی تھی اور حسب معمول جب صبح دکان پر آئے تو دیکھا کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور جب دکان کے اندر جاکر چیک کیا تو کھاد کی بوریاں جس کی مالیت 80 ہزار اور بیٹری سمیت یو پی ایس نامعلوم چور لے اڑے مزید ان کا کہناتھا عوام عدم تحفظ کا شکار ہے عوام کے اندر بے چینی بڑھ رہی ہے اور تاجر حضرات اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے گزشتہ شب بھی چوروں نے اسی پائیگاہ چوک سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی رات کہ تاریکی میں گن پوائنٹ پر گھر میں ڈکیتی کی مزید انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازیخان ایس ایچ او تھانہ گدائی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے

25/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی +++پنجاب بھر کی بیورو کریسی میں ایک معتبر نام اسد خان چانڈیہ کو پولیٹیکل اسسٹنٹ کمانڈنٹ ڈیرہ غازی خان کی کمان سنبھال دی گئی ہے ٹرائیبل ایریا کے عمائدین علاقہ نے تعنیاتی کا خیر مقدم کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھر پور کردار ادا کریں گے ویلکم سر

25/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی +++ڈی پی او احمد محی الدین نے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری کے دوران خواتین سمیت عوام الناس کے مسائل انتہائی توجہ سے سن کر ان کی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام الناس کے مسائل براہ راست سن کر فوری حل کرنا ہے میری اولین ترجیح ہے کہ مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کو انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ بددیانت اور کرپٹ پولیس آفیسران /اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔کھلی کچہری میں تاجران ،صحافیان و معززین علاقہ اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی، ڈی پی او احمد محی الدین نے یہ بھی کہا میں دور دراز کی عوام الناس کے مسائل براہ راست سنوں گا اور آپ اپنے اپنے متعلقہ تھانہ میں جاکر اپنے مسائل بتائیں اب آپ کو گھر بیٹھے انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے SHOs کو ہدایات دی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری حل کئے جائیں

24/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی ۔ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز احمد خان چنگوانی صاحب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹریفک پولیس پنجاب کی طرف سے آپ کو اگاہ کیا جا رہا ہے۔گورنمنٹ پنجاب اور ہائی کورٹ بینچ لاہور پنجاب کے کا فیصلہ کے مطابق۔کم عمر بچوں اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ایف ائی ار کا اندراج کیا جا رہا ہے ۔ والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں پر ایف ائی ار اور مقدمات کا اندراج نہ ہونے دیں۔ ۔ایف ائی ار کا اندراج ہونے کے سبب سے بچے کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے ۔اس بچے کی نوکری یا ملازمت نہیں کر سکے گا نہ وہ اپنے روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک سفر نہیں کر سکے گا۔ لہذا والدین اپنے بچوں کو مجرمانہ فعل سے بچائیں۔ موٹر سائیکل یا گاڑی وغیرہ چلانے نہ دیں۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے اپنا ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو یقینی بنائیں۔ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں

23/11/2023

دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں حضرت مُحَمَّدٌ مصطفیٰ (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کا امتی بنایا ... الحَمْدُللہ 😘
یاالہی ہمیں بھی یہ منظر دیکھنا نصیب فرما ۔ آمین 🤲❤️









PAKISTAN SUPER LEAGUE 2023 LIVE 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

23/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی

*ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری،چیک پوسٹ سخی سرور دو گاڑیوں سے 1900 لیٹر ایرانی ڈیزل،لاکھوں روپے مالیت کے 12کارٹن سپیئر پارٹس اور 14 انورٹر کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے*

22/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان میں غیرقانونی آئل مصنوعات کی فروخت کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی سول ڈیفنس آفیسر رب نواز اور ان کی ٹیم نے معموری میں کارروائی کرکے آئل ڈسپنسری یونٹ سمیت دیگر سامان ضبط کرکے مالک کیخلاف پولیس سٹیشن چوٹی میں اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔
(

21/11/2023

پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ اڈا حیدر آباد کی کاروائی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

21/11/2023

اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ 😘

Best photo of the day 😘





20/11/2023

رپورٹ محمد سیف اللہ میرانی ((تحصیل انتظامیہ کوٹ چھٹہ اور کھاد مافیا کے درمیان لاکھوں میں ڈیل کسان احتجاج کرے یا روڈ بلاک کریں اپ اس کی پرواہ مت کریں اپ نے جو ہم سے ڈیل کی ہے اپ اس پر فوری عمل درامد کریں تحصیل بھر سے یوریا کھاد غائب، گندم کے کاشت کے ابتدائی مرحلے میں کاشتکار یوریا کھاد کے حصول کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، کاشتکاروں نظام الدین افتخار خان اشفاق احمد اصف خان میرانی کا وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی ڈی سی او ڈیرا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے سے ذخیرہ اندوز کھاد مافیا اور بلیک منی میں حصہ لینے والے تحصیل افسران کیخلاف کاروائی کرکے یوریا کھاد کی فوری اور آسان دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ

18/11/2023

سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان شاہد زمان لک ان ایکشن ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چٹھہ کمانڈنٹ زاہد اقبال گجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کے ہمراہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی جپسم کی فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ جبکہ گرد و غبار کے خاتمے کے لیے قومی بین الصوبائی شاہراہِ کوئٹہ روڈ سخی سرور سے شاہراہِ کے اطراف ہیوی مشینری لگا کر مٹی ہٹایا اور پانی چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے

17/11/2023

ضلع ڈیرہ غازی خان تحصیل کوٹ چھٹہ گورنمنٹ ایلمینٹر سکول ملاں والا مرکز خان پور منجوالاساڑھے 73 لاکھ کا ٹھیکہ ہو جس میں دو کمرے ایک برامدہ اہل علاقہ کے کوشش سے تعمیر ہونے والا سکول ملاں والا میں انتہائی ناقص مٹیریل کا استعمال ہو رہا تعمیر کرنے کے لیے جو اینٹیں لگا رہے ہیں وہ تھرڈ کلاس کی ہیں سریہ انتہائی سستا استعمال کر رہا ہے سیمنٹ دو نمبر ہے سیمنٹ کی بجائے ریت کا زیادہ استعمال کر رہا ہے سکول میں پانچ سو سے زیادہ طلباء زیر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ناقص مٹیریل کی وجہ سے بڑا ثانیہ بھی ہو سکتا ہے محمد اکرم خان لنڈ ۔مولا بخش لنڈ محمد اشرف خان لنڈ۔ شکیل احمد۔ نصر اللہ خان چانڈیہ حاجی نصیر خان لنڈ نے کہا ہے کہ ایسے کرپٹ ٹھیکیدار کےخلاف قانونی کاروائی کی جائے نقص مٹیریل استعمال کررہا ہے سینکڑوں کی تعداد میں بچے سکول پڑھنے اتے ہیں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے کسی بھی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں بچے ٹھیکدار سہیل نتکانی کم ریٹ پر ٹھیکے لیتا ہے اور اپنی مرضی سے کرپشن کرتا ہے اور بے دریغ ناقص مٹیریل کا استعمال کرتا ہے جس کے کام ضلع ڈیرہ غازی خان بھی میں بھی چل رہے ہیں سوشل ویلفیئر میں اور محکمہ لائیو سٹاک میں اور جیل میں بھی اس کا کام چل رہا ہے وہاں بھی ناقص مٹیریل کا استعمال کر رہا ہے اعلی حکام سے اپیل ہیں ایسے کرپٹ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

14/11/2023

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کے گھر آمد،

لواحقین سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت، بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاکی۔

شہید کے بچوں کو خصوصی پیار کیا۔ شہید کی فیملی کو امدادی چیک پیش کرکے بچوں اور فیملی کی مکمل کفالت کی یقین دہانی۔

ڈیرہ غازی خان میں واقع پل ڈاٹ کا نام شہید کے نام سے منسوب کرنے کا حکم۔

عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آر پی اوکیپٹن(ر)سجادحسن خان
Punjab Police Pakistan
Additional Igp South Punjab

14/11/2023

ان شاءاللہ
بڑی دیر بعد پی سی اے نیوز اب آپ کے ساتھ رہے گا
اپنی خبریں واٹس ایپ کیجیے اور خدمت کا موقع دیجیے

17/10/2021

خان. پور :ججہ عباسیاں کے قریب ظاہر پیر روڈ پر سرشام ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈکیت شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ محمد نعیم ولد ظفر اقبال نامی نوجوان خان پور سے ججہ عباسیاں اپنے گھر آرہا تھا کہ ججہ عباسیاں سے پہلے الرحمت پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دھکا دیکر گرایا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔
نوجوان کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار خان پور سے اس کا تعاقب کرتے آرہے تھے ۔
اطلاع پر ظاہر پیر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے کارروائی شروع کر دی گئی کرائم رپورٹر عبدالرحمن میرانی پی سی نیوز خانپور اور

Address

Kot Chutta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PCA News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PCA News:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other TV Channels in Kot Chutta

Show All