AKNS MEDIA

AKNS MEDIA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AKNS MEDIA, Media/News Company, .

14/12/2022

اے کے این ایس کا محکمہ اطلاعات کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی
ڈی جی اطلاعات ،آفیسران و اہلکاران کے خلاف ایف آئی آر کی شدید مذمت

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن کا خیر مقدم

اسلام آباد
آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی نے محکمہ اطلاعات مظفرآباد کمپلیکس پر حملے ،توڑ پھوڑ اور ایک اہلکار کی ٹانگ فریکچر کرنے اور محکمہ اطلاعات کے آفیسران کے خلاف درج ایف آئی آر کی شدید مذمت کی ہے۔ اے کے این ایس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،ہر ادارے کا اپنا وقار ہے ،کسی ادارے کو بھی دوسرے ادارے میں مداخلت کا حق نہیں ہے ۔ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چند عناصر پی آئی ڈی کمپلیکس پر چڑھ دوڑے ،نامناسب بینرز آویزاں کئے ،غیر شائستہ نعرہ بازی کی اور ملازمین کو اشتعال دلایا اسظرح کے رویے کی قطعا حمایت نہیں کی جا سکتی ۔ صحافی اپنے قلم کے ذریعے روشنیاں بکھیرتا ہے اس طرح کسی ریاستی ادارے میں گھس جانا اور بدمعاشی کرنا صحافت کے زمرے میں نہیں آتا ۔ترجمان نے کہا کہ اخبارات کے مالکان کے خلاف بھی جو نعرہ بازی کی گٸی وہ بھی قابل مذمت ہے ۔بعض شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلۓ اخباری مالکان اور صحافیوں کے درمیان غلط فہمیاں کرنے کی سازش کر رہے ہٕںں۔ماضی میں بھی یہی لوگ منفی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ترجمان نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں کسی کو بھی بلیک میلنگ اور کسی کی تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اگر کسی صحافی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسکے لئے فورم موجود ہیں ۔ترجمان نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلیے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ توقع کی جاتی ہے انکوٸری کمیٹی غیرجانبرارانہ تحقیقات کرے گی۔تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

11/09/2022
اسلام آباد() آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خا...
11/09/2022

اسلام آباد()
آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے آزادکشمیر کے حالیہ بجٹ میں میڈیا کے لئے اعلان کردہ تاریخ ساز مالیاتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ ریاستی اخبارات کا گلہ گھونٹنے والے پیپرا رولز کی حد 30لاکھ سے ختم کر کے 5لاکھ کی جائے ۔ریاستی اخبارات کے ڈیجیٹل چینلز ، نیوز ویب سائٹس(سوشل میڈیا پلیٹ فارمز)کومحکمہ اطلاعات آزادکشمیر میں ر جسٹرڈ کروا نے کیلئے شرائط میں نرمی لا ئی جائے ۔آزادکشمیرکے تینوں ڈویژن میں مساویانہ بنیادوں پر اشتہارات کا کوٹہ مختص کیا جائے ۔یہ مطالبہ آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی(AKNS) کے صدر سردار زاہد تبسم کی زیر صدرات ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں خالد چوہدری سینئر نائب صدر،عابد صدیق، جاوید چوہدری نائب صدور،راجہ سہراب ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، جاوید اقبال سیکرٹری مالیات ،نثار کیانی سیکرٹری اطلاعات،خواجہ سرفراز احمد ممبر ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے کے این ایس کے انتخابات سے قبل ریاستی اخبارات کی لسٹ میں سکروٹنی کے عمل کو 20ستمبر سے قبل مکمل کیا جائیگا تاکہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا تقرر کیا جاسکے ، ریگولر شائع نہ ہونے والے اخبارات کی ممبر شب معطل کی جائے گی ۔اس سلسلے میں سابق وائس چیئر مین آزادجموں کشمیر پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی کی قیادت میں سکرونٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی میں راولپنڈی اسلام آباد سے چوہدری جاوید اقبال ، پونچھ ڈویژن سے عابد صدیق ، میرپور ڈویژن سے رمضان چغتائی ،مظفرآباد ڈویژن سے خواجہ سرفراز ممبران ہوں گے ۔اجلاس کے بعدمشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ تنظیم کی افادیت کوبرقرار رکھنے کیلئے سکرونٹی کا شفاف عمل ناگزیر ہے ۔ریاستی اخبارات کے ڈیجیٹل چینلز اور ویب سائٹس کو میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کی جانے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا گیا۔ ریاستی اخبارات کے ڈیجیٹل چینلز ، نیوز ویب سائٹس (سوشل میڈیا پلیٹ فارمز)کومحکمہ اطلاعات آزادکشمیر میں رجسٹر کروا نے کیلئے شرائط میں نرمی دی جائے۔ ریاستی اخبارات تحریک آزادی کے ابلاغی محاذ پر صف اول کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب اور آزادحکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر اور ریاستی عوام کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے لئے بھرپور کر دار ادا کر رہے ہیں ۔اخباری کاغذ اور دیگر پرنٹنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اس صنعت سے وابستہ ہزاروں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا احتمال ہے۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے آزادکشمیر کے حالیہ بجٹ میں اعلان کردہ میڈیاکے لئے تاریخ ساز مالیاتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے AKNSکے تحریری منظور شدہ مطالبات اور بجٹ میںمیڈیا کے لئے کئے گئے اعلانات پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

25/06/2022
شکریہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس صاحب
25/06/2022

شکریہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس صاحب

ریاستی اخبارات بچاؤ۔۔۔۔۔۔ریاست بچاؤ۔۔۔۔۔پیپرا کے ظالمانہ غیر قانونی اقدام اور بد معاشی کے خاتمے کے لیے ساتھ دیں
02/06/2022

ریاستی اخبارات بچاؤ۔۔۔۔۔۔ریاست بچاؤ۔۔۔۔۔پیپرا کے ظالمانہ غیر قانونی اقدام اور بد معاشی کے خاتمے کے لیے ساتھ دیں

فوری توجہ کی ضرورت۔۔۔۔۔
02/06/2022

فوری توجہ کی ضرورت۔۔۔۔۔

اللہ مغفرت کرے امین
10/02/2021

اللہ مغفرت کرے امین

Media coverage Akns oath ceremony in Islamabad 9 September 2020
10/09/2020

Media coverage Akns oath ceremony in Islamabad 9 September 2020

Thnx ch Yasin sab
17/08/2020

Thnx ch Yasin sab

15/08/2020

Ex president shakeel Qatar national press club isb

ISPR
26/07/2020

ISPR

Akns news
25/02/2020

Akns news

Newley elected 2020=21
23/02/2020

Newley elected 2020=21

10/04/2017
Breaking News
18/03/2017

Breaking News

بریکنگ نیوز اے کے این ایس کے صدر سردار زاہد تبسم کی ڈپٹی کمشنر پونچھ سے روزنامہ پونچھ ٹائمز کی گزشتہ دنوں ڈیکلریشن کی من...
15/03/2017

بریکنگ نیوز
اے کے این ایس کے صدر سردار زاہد تبسم کی ڈپٹی کمشنر پونچھ سے روزنامہ پونچھ ٹائمز کی گزشتہ دنوں ڈیکلریشن کی منسوخی کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ‘ڈی سی پونچھ راجہ طاہر ممتاز نے پونچھ ٹائمز کی ڈیکلریشن کو دوبارہ بحال کردیا اس موقع پر روزنامہ دھرتی کے چیف ایڈیٹر سردار عابد صدیق ‘چیف ایڈیٹر پونچھ ٹائمز زاہد بشیر ‘سینئر صحافی عمران ایوب‘ذوالفقار خان بھی موجود تھے

Address


Telephone

0300-5070190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AKNS MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share