Voice of Hushey

  • Home
  • Voice of Hushey

Voice of Hushey Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Hushey, Media, .

:📢  کے حکام سے فوری توجہ کی اپیلخدارا ہوشے گاؤں کے لوگوں پر رحم کریں!یہاں ہفتے میں صرف دو دن سگنل آتا ہے، باقی چار دن مک...
03/11/2025

:

📢 کے حکام سے فوری توجہ کی اپیل

خدارا ہوشے گاؤں کے لوگوں پر رحم کریں!
یہاں ہفتے میں صرف دو دن سگنل آتا ہے، باقی چار دن مکمل غائب رہتا ہے۔
📵 انٹرنیٹ اور 4G تو ابھی تک لگایا ہی نہیں گیا — یہ تو بہت دور کی بات ہے۔
📞 صرف ایک کال یا SMS کے لیے بھی ترسنا پڑتا ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے، بلکہ گائیڈز، پورٹرز اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی بہت اذیت ناک ہے۔

👉 ہم پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہوشے میں موبائل سگنل کو مستقل اور قابلِ اعتماد بنایا جائے۔



📢 *Voice of Hushe*

*Urgent Appeal to Authorities*

The mobile signal situation in our village Hushe is dire. Signal is available only 2 days a week, and the rest of the days it's completely down. Internet and 4G facilities are a distant dream.

*We Demand:*

1. Stable and reliable mobile signal coverage
2. Provision of internet and 4G facilities

*Hear Our Voice!*

29/06/2025

:

📢 کے حکام سے فوری توجہ کی اپیل

خدارا ہوشے گاؤں کے لوگوں پر رحم کریں!
یہاں ہفتے میں صرف دو دن سگنل آتا ہے، باقی چار دن مکمل غائب رہتا ہے۔
📵 انٹرنیٹ اور 4G تو ابھی تک لگایا ہی نہیں گیا — یہ تو بہت دور کی بات ہے۔
📞 صرف ایک کال یا SMS کے لیے بھی ترسنا پڑتا ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے، بلکہ گائیڈز، پورٹرز اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی بہت اذیت ناک ہے۔

👉 ہم پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہوشے میں موبائل سگنل کو مستقل اور قابلِ اعتماد بنایا جائے۔

23/06/2025

🤣🤣 35 سال کا عشق... مگر ھوشے روڈ اب تک روٹھا ہوا ہے!

کبھی سنا ہے؟
کسی سڑک کو اتنا لمبا ناراض دیکھا ہے؟
ارے بھائی، ھوشے کا روڈ تو 35 سال سے "ٹوٹے ہوئے دل" کی طرح بکھرا پڑا ہے!
نہ کوئی مرمت، نہ کوئی شرمندگی...
بس ہر الیکشن میں ایک نیا جھوٹا وعدہ اور تھوڑا سا لپ اسٹک 💄😂

اب تو لگتا ہے،
یہ روڈ بھی خود کہتا ہوگا:
"مجھے چھوڑ دو میرے حال پہ، میں پلستر سے نہیں، سچائی اور نیت سے ٹھیک ہوں گا!" 🥲

🤷‍♂️ کاش یہ ھوشے کا راستہ کسی وی آئی پی کا آبائی گاؤں ہوتا،
تو اب تک یہاں فور لین ہائی وے بھی ہوتی،

💔 35 سال کا ٹوٹا ہوا سفر،
اور ہم آج بھی "ترقی" کے خواب آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں.

21/06/2025

🌄 کاش آج ھوشے کا روڈ صحیح ہوتا...

تو یہ سارے سیاح یہاں أتے رک کر رہتے —
کیونکہ یہ وادی جنت کا منظر ہے:
سرسبز، رنگین پہاڑ، دامن میں بہتی ہوا،
اور قدرت کا خاموش مگر دل چھو لینے والا حسن۔

💔 مگر افسوس! ایک سڑک نے اس جنت کو ویران کر رکھا ہے۔

ھوشے… ضلع گانچھے کا آخری سرحدی گاؤں —جہاں پہاڑوں کی چوٹیاں آسمان سے باتیں کرتی ہیں،جہاں بہتے چشمے، گلیشیئر، اور قدرتی من...
20/06/2025

ھوشے… ضلع گانچھے کا آخری سرحدی گاؤں —
جہاں پہاڑوں کی چوٹیاں آسمان سے باتیں کرتی ہیں،
جہاں بہتے چشمے، گلیشیئر، اور قدرتی مناظر دل موہ لیتے ہیں،
یہ ایک ایسا خوبصورت ٹورسٹ پوائنٹ ہے جو ہر سال ملک و بیرونِ ملک سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔

مگر افسوس…
جہاں سیاح خوبصورتی کی تصاویر لے جاتے ہیں، وہاں کے مکین صرف محرومیوں کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔

🤦 یہ ہے ھوشے کی اصل حالت:
◾ سڑک؟ صرف نام کی… جس پر سفر کم اور تکلیف زیادہ ہے۔
◾ تعلیم؟ صرف مڈل تک۔ تین سال پہلے "ہائی سکول" کا اعلان ہوا، لیکن آج تک ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔
◾ صحت؟ صرف ایک ڈسپنسری — وہ بھی پینیڈول اور پسٹمر تک محدود۔
◾ ایمرجنسی کی صورت میں؟ اللہ کا نام اور سکردو کا سفر!

📍 35 سال سے ایک ہی نمائندہ حکومت میں ہے — لیکن ھوشے آج بھی پتھر کے دور میں جی رہا ہے۔

📢 یہ گاؤں خوبصورت ضرور ہے، لیکن بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
ہمیں صرف سیاحوں کے فلیش لائٹس نہیں،
ہمیں روشنی، تعلیم، صحت، اور بہتر سڑکیں چاہییں۔
یہ ہمارا مطالبہ نہیں، یہ ہمارا حق ہے!

🗣️ ھوشے اب خاموش نہیں رہے گا۔
جس طرح یہ علاقہ قدرت کا تحفہ ہے،
اسی طرح اسے حکومتی توجہ، انصاف اور ترقی کا بھی حقدار بنایا جائے

03/06/2025

یہ ہے وہ ذریعہ جو ہم 35 سالوں سے بھگت رہا ہوں نہ انٹرنیٹ نہ ایجوکیشن سسٹم ٹھیک ہے نہ ہیلتھ کا سسٹم ٹھیک ہے نہ روڈ کا حالات ٹھیک ہے کو کو ہے پیما کی سرزمین وادی ہوشے کے ساتھ یہ نہ انصافی کب تک جاری رہے گا

“بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کا دو روزہ دورۂ ہوشے، کی جانب روانگی
31/05/2025

“بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کا دو روزہ دورۂ ہوشے، کی جانب روانگی

ضلع گانچھے کے دور افتادہ گاؤں ھوشے میں معدنیات کی غیر قانونی تلاش اور سروے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ایک ...
06/05/2025

ضلع گانچھے کے دور افتادہ گاؤں ھوشے میں معدنیات کی غیر قانونی تلاش اور سروے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ایک نامعلوم سروے ٹیم علاقے میں ممکنہ معدنیات کی تلاش اور کان کنی کی سرگرمیوں کے لیے آنے اطلاع ملنے پر ہوشے کے مرد، خواتین اور نوجوان اپنے چراگاہوں، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ھوشے گاؤں سنٹرل قراقرم نیشنل پارک (CKNP) کا حصہ ہے، جہاں اس قسم کی سرگرمیاں پارک کے قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ مزید برآں،ھوشے 1993 سے ایک تسلیم شدہ کنزرویشن ایریا ہے، جہاں ہم مقامی لوگ اپنی جنگلی حیات، جنگلات اور قدرتی چراگاہوں کی حفاظت کرتے چلے آ رہے ہیں۔

ایسی سرگرمیاں نہ صرف ہماری مقامی حیاتِ جنگلی اور قدرتی ماحول کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ گلیشیئرز کے بالکل قریب (صرف 1 کلومیٹر کے فاصلے پر) واقع اس علاقے میں ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ میں اضافے کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

24/03/2025

بلتستان کی باہمت خاتون، محترمہ عنیقہ بانو کو صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ وہ بلتستان میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ #

24/03/2025

So proud of you, Murad. It’s heartbreaking that you’re not here to witness this honor, but your legacy will live on forever. This award is not just a tribute to your strength and kind heart on the mountains—it is a recognition of the sacrifices and courage of all high-altitude workers who risk their lives to support their families and make others’ dreams come true. You will always be remembered, not just for your climbs, but for the spirit of resilience you embodied.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Hushey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share