Zrumbesh Urdu زرمبش اردو

  • Home
  • Zrumbesh Urdu زرمبش اردو

Zrumbesh Urdu زرمبش اردو Radio Zrumbesh Urdu is part of a multi language media network. https://www.facebook.com/OfficialBNM

Working under Zrumbesh Broadcasting corporation Which is an autonomous body under Baloch National Movement.

ضلع قلات کے علاقے نرمک میں قائم پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: یو بی اے اتوار ، 08 ستمبر ...
08/09/2024

ضلع قلات کے علاقے نرمک میں قائم پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: یو بی اے

اتوار ، 08 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8663/



یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک تخت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر متعدد BM12 کے گولے داغے جو پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے اندر گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے اور مرکزی کیمپ سے آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے گئے۔
جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد مذکورہ کیمپ پر کوئٹہ کی طرف سے چھ ہیلی کاپٹروں کی ہنگامی آمد اور لینڈنگ کے بعد پھر کوئٹہ کی طرف پرواز کرنا یہ ظاہر کرتا ہے ، ہمارے سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور ان ہیلی کاپٹروں کی آمد یہ واضح کرتا ہے کہ قابض پاکستانی فوج اپنے ہلاک یا زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر رہا ہے۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک تخت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی م....

قلات: سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایفاتوار ، 08 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh....
08/09/2024

قلات: سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

اتوار ، 08 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8661/



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 ستمبر بروز بدھ شام 6 بجے قلات کے علاقے شاہ مردان میں قائم قابض پاکستانی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو اس وقت اسنائپر سے نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی تبدیل کررہے تھے، جس کی زد میں آکر ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسنائپر حملے کے بعد سرمچاروں نے پوسٹ پر راکٹ گولے فائر کیے جو چیک پوسٹ کے اندر جا گرے جس سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بلوچستان میں پاکستانی ریگولر فوج اور ایف سی کی بڑی تعداد جدید مشینری سے لیس ہے لیکن گوریلا جنگی حکمت عملیوں نے بلوچستان میں فوج کو ذہنی و نفسیاتی بیماریوں کا شکار بنادیا ہے۔ پاکستانی فوج کے پاس ان بیماریوں سے نجات کا واحد حل بلوچستان سے مکمل انخلاء ہے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 ستمبر بروز بدھ شام 6 بجے قلات کے علاقے شاہ مردان میں قائم قابض پاک....

بلوچستان فائرنگ دیگر واقعات میں تین افراد ھلاک، متعدد افراد زخمی ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbe...
07/09/2024

بلوچستان فائرنگ دیگر واقعات میں تین افراد ھلاک، متعدد افراد زخمی

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8659/



بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں دو بچوں سمیت تین افراد ھلاک اور ایک شخص فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ ٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سراج ولد نورجان دینار زئی نامی شخص کو زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے-

دوسری جانب مستونگ کے علاقہ کلی دتو میں رواں سال 12 مئی کو قبائلی تصادم میں زخمی نو عمر چرواہا آغا محمد کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا زخمی نو عمر نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جس کا نماز جنازہ اور تدفین کلی دتو کے قبرستان میں کردی گئی -

دریں اثناء مسلم باغ کے قریب بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہ پر حادثوں کا سلسلہ جاری ، گاڑی الٹ جانے سے بچی سمیت دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دیگر خواتین زخمی ہوگئے ہیں-

حادثے میں زخمیوں کو ڈی ایچ اے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گیا ہے-

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں دو بچوں سمیت تین افراد ھلاک اور ایک شخص فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار ک...

چار ماہ سے تنخواہوں کی بندش مکران میڈیکل کالج کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران کا احتجاج جاری ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش ار...
07/09/2024

چار ماہ سے تنخواہوں کی بندش مکران میڈیکل کالج کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران کا احتجاج جاری

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8656/



تربت : مکران میڈیکل کالج کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی تعاون سے ٹیچنگ ہسپتال تربت مکران میڈیکل کالج تربت کے فیکلٹی ممبران کے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ تیسرے روز ایم ایس کے دفتر کے سامنے جاری رہا-

مظاہرین نے کالج میں کلاس اور ٹیچنگ ہسپتال تربت او پی ڈی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے-

اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی شخصیات نے دھرنا گاہ آکر ڈاکٹروں کے احتجاج کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مکران میڈیکل کالج سمیت بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز کے اساتذہ گذشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، حکومت اور محکمہ صحت کے غفلت سبب اساتذہ اور ڈاکٹر ز سراپا احتجاج ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس شدید مہنگائی میں گذشتہ چار ماہ کے تنخواہوں کی بندش نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہے اگر انتظامیہ اور حکام ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کرتے تو احتجاج کو مزید تیز کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور محکمہ صحت پر عائد ہوگی۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز جن میں مکران میڈیکل کالج، لورلائی میڈیکل کالج اور جھالاوان میڈیکل شامل ہیں کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور دوسری جانب ان میڈیکل کالجز میں سہولیات کا بھی فقدان ہے جو حل طلب ہیں۔

تربت : مکران میڈیکل کالج کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی تعاون سے ٹیچنگ ہسپتال تربت مکران میڈیکل کالج تربت کے فیکلٹی ممبران کے تنخواہوں کی بندش ک...

قلات، جوہان نرمُک میں فوج نے دو بھائیوں کو فوج کشی کے دوران  گھر سے نکال کر گولی مار دی  ،عوامی حلقے ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2...
07/09/2024

قلات، جوہان نرمُک میں فوج نے دو بھائیوں کو فوج کشی کے دوران گھر سے نکال کر گولی مار دی ،عوامی حلقے

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8653/



قلات کے علاقے جوہان نرمُک میں گزشتہ شب فوج نے دو افراد کو گھر سے نکال کر گولی مار دی ہے یہ بات علاقائی باوثوق ذرائع نے بتائی ہے ،انھوں نے کہاکہ کہ دونوں شہید ہونیوالے افراد آپس میں بھائی ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پاکستانی فوج نے قلات کے علاقے نرمُک درنگ میں ایک شخص عبدالنبی لہڑی کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے دو بیٹوں اسماعیل اور عباس عبدل کو گرفتار کر کے تھوڑی دور لے جانے کے بعد انھیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا.

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان اپنے زمینوں پر کاشتکاری کرتے تھے اور ان میں سے ایک مرگی کا مریض تھا. دونوں کو فوج نے رات گئے گھر سے گرفتار کرکے تھوڑی دور لیجاکر فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے .

آپ کو علم ہے آج فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ان دونوں بھائیوں کو مقابلےمیں مارنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ علاقہ مکینوں نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے ایک مریض تھے اور انھیں چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی تھی. فوج نے ان کو گرفتار کر کے گھر سے تھوڑی دور لے جا کر مار دیا تھا اور اب انھیں مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں ۔

قلات کے علاقے جوہان نرمُک میں گزشتہ شب فوج نے دو افراد کو گھر سے نکال کر گولی مار دی ہے یہ بات علاقائی باوثوق ذرائع نے بتائی ہے ،انھوں نے کہاکہ کہ دونوں شہید ہونیوالے ا...

ضلع قلات میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران دو افراد قتل کردیئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو...
07/09/2024

ضلع قلات میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران دو افراد قتل کردیئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8650/



فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب قلات میں فوج کشی کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کردیا ہے جبکہ مزید فوج کشی جاری ہے ۔

تاہم آئی ایس پی آر نے قتل ہونے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں ۔

آپ کو علم ہے پاکستانی فورسز ،فوج ،ایف سی ، سی ٹی ڈی آئے روز بلوچ پشتون جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے انھیں مقابلے کا نام دیکر دعوی کرتے رہتے ہیں ۔

کچھ دن قبل خضدار سے تین ماہ قبل جبری لاپتہ ہونے والے چار نوجوانوں اور حب میں بھی چار افراد کو فورسز نے ھلاک کرکے ان کی نعشیں مسخ کرکے پھینکے اور دفن کردیئے تھے ۔

گزشتہ روز پشین میں نہتے پانچ پشتوں کو سی ٹی ڈی نے ھلاک کردیا تھا جن کے نام انھوں احمد اللہ عرف علی عرف بدری، احسان اللہ عرف متوکل عرف حامد، سمیع اللہ اور دو نامعلوم افراد کے طورپر جاری کیے تھے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب قلات میں فوج کشی کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کردیا ہے جبکہ مزید فوج کشی جاری ہے ۔ تاہم آ...

بلوچستان میں ناقص تعلیمی نظام و اداروں کی زبوں حالی پر شال میں گول میز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ بی ایس او ...
07/09/2024

بلوچستان میں ناقص تعلیمی نظام و اداروں کی زبوں حالی پر شال میں گول میز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ بی ایس او کی پریس کانفرنس

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8647/



بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت چیرمین بی ایس او بالاچ قادر منعقد ہوا جسکی کاروائی سیکریٹری جنرل صمند بلوچ نے چلائی۔اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی ۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال،بلوچستان کے تعلیمی مسائل تنظیمی امور و آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بی ایس او نے قادر نے کہا کہ بلوچستان میں آئین اور قانون کا نفاذ مکمل ختم ہوچکا۔ اظہار رائے آزادی،سیاسی سرگرمیوں اور سیاسی عمل سے وابسطگی ممنوعہ قرار دےدی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس و سیمنار کو ڈپٹی کمشنر کی این او سی سے مشروط کرنا انتہائی گھناؤنی عمل ہے جسکی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی۔ حکمران اب پریس کو تالا لگاکر لوگوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان میں میڈیا مکمل کنٹرول اور زیرعتاب ہے جبکہ ہر فرد کی بولنے، لکھنے پر پابندی ہے۔

انھوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلباء رہنماؤں،سیاسی کارکنان،سیول سوسائٹی کے رہنماؤں سمیت سینکڑوں اساتزہ کے نام کو فورتھ شیڈیول میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہاں پرامن سیاسی جہدکاروں کو ہمیشہ ہی سے سنگین الزامات،ٹرولنگ جعلی ایف آر اور دھمکیوں کا سامنا تھا جبکہ اب اساتزہ کو بھی مشکوک لسٹ میں ڈال کر انکی نگرانی کی جارہی ہے جو آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اجلاس میں تنظیمی امور و سابقہ پروگراموں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ نظریاتی کارکنان کی انتھک جدوجہد سے تنظیم نے مختصر وقت میں بہترین پالیسیوں پر عمل کیا ہے جس میں تنظیمی اسٹریکچر کو نہ صرف منظم کیا گیا ہے بلکہ مختلف زونوں میں پروگرامات انعقاد کیے گئے ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ تنظیم کے اراکین پر ڈسپلن و آئین کی پابندی پہلا شرط ہے۔ کسی بھی رکن کے خلاف آئین شکنی یا تنظیمی ڈسپلن کی پاسداری نہ کرنے پر بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں نظام تعلیم کاروبار کا شکل اختیار کرچکا ۔انتظامی کرپشن،ناقص منصوبہ بندی اور سفارشی کلچر نے تعلیمی نظام کو تباہ کیا ہے۔ ہائیرایجوکیشن کے نام پر بنائے ادارے مکمل دیوالیہ ہوچکے ہیں۔ بلوچستان کے تمام جامعات میں اساتزہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی جبکہ مکُران میڈیکل کالج کے اسٹاف کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے۔ حکومتی غیر سنجیدگی اور تعلیم کے ساتھ بھونڈے مزاق سے طلباءکے کلاسز نہیں ہوپارہے۔اس وقت تمام جامعات کے فیسوں میں بے جا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے طالبعلم مذید مشکلات سے دوچار ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار مکمل غیرفعال ہے جبکہ رخشان و نصیر آباد یونیورسٹی کی قیام میں دانستہ طور پر تاخیر کی جارہی ہے۔ رخشان اور نصیر آباد بلوچستان کے وسیع ریجن میں شمار ہوتے مگر اب تک ایم اعلیٰ تعلیمی ادارے سے محروم ہیں۔

کوہلو میں گرلز کالج کا قیام 2007 ساتھ کو عمل میں لایاگیا اس کے باوجود وہاں کلاسز شروع نہ ہوسکے جبکہ بوائز کالج کوہلو سمیت بلوچستان کے بیشتر کالجز میں اساتزہ کی فقدان ہے۔

اجلاس میں کابینہ اراکین نے آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر مختلف پروگراموں کی منظوری دے دی۔ بلوچستان میں ناقص تعلیمی نظام و اداروں کی زبوں حالی پر شال میں گول میز کانفرنس کی انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔ کوہلو گرلز کالج کی فعالیت،بوائز کالج کوہلو میں اساتزہ کی کمی سمیت دیگر مسائل پر تحریک چلانے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔کابینہ اجلاس میں غیرفعال تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع کرانے اور فیسوں میں بے جا اضافے کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کابینہ اراکین نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سی سی ممبر اورنگزیب بلوچ کو معطل کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا جبکہ تمام زونوں کی جنرل باڈی اجلاس منعقد کرنے اور تنظیمی اسٹریکچر کو مذید فعال بنانے کی بھی منظوری دی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت چیرمین بی ایس او بالاچ قادر منعقد ہوا جسکی کاروائی سیکریٹری جنرل صمند بلوچ نے چلائی۔اجلاس کا آغاز شہدائے...

ڈاکٹر حئی کو اگر دس دن کے اندر  بازیاب نہیں کیا گیا تو ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران کو تالا لگا کر اس کے سامنے دھرنا دیں گے ...
07/09/2024

ڈاکٹر حئی کو اگر دس دن کے اندر بازیاب نہیں کیا گیا تو ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران کو تالا لگا کر اس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ لواحقین کی پریس کانفرنس

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8643/



شال : جبری لاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی کی بازیابی کیلے انکے لواحقین نے جبری گمشدگیوں کیخلاف ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت لاپتہ افراد کی قتل کے خلاف جاری کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان طویل عرصے سے غیر آئینی اقدامات، جبری گمشدگیوں اور ظلم و بربریت کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ روزانہ تعلیمی اداروں، دفاتر، کلینکس اور گھروں کی چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کرتے ہوئے نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے۔ ان روشن چراغوں کو مہینوں اور سالوں تک اندھیری کوٹھڑیوں اور سیاہ زندانوں میں قید رکھا جاتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ آواران بیدی کے رہائشی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران کے آپریٹنگ تھیٹر اسسٹنٹ، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، یکم جون 2024 کو جبری گمشدگی کے شکار بنے۔ انہیں ایف سی اور ریاستی خفیہ ایجنسیوں نے ان کے کلینک آواران نوندڑہ سے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بندوق کے زور پر اور زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور اس دن سے آج تک عبدالحئی بلوچ لاپتہ ہیں اور ہمیں انکی کوئی خیر خبر نہیں دی جارہی ہے ۔

لواحقین نے کہاکہ یہ صرف آج کا معاملہ نہیں ہے بلکہ آواران جیسے پسماندہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں، جہاں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، اور ان کے پیاروں کو انکے آنکھوں کے سامنے جبراً اٹھا کر غائب کیا جاتا ہے۔ آواران ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹاف کو بھی مسلسل غائب کیا جاتا رہا ہے، لیکن حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور نہ ہی اس کے سدباب کے لیے کوئی قدم اٹھا رہی ہے، بلکہ حکومت وقت آج بھی غفلت کی نیند سو رہی ہے۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ اگر حکومت کی جانب سے یہی خاموشی برقرار رہی تو ڈاکٹر عبدالحئی کے اہلخانہ کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ہم مزید اپنی اس کربناک و اذیت ناک زندگی اور ارباب اختیار کی خاموشی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے میں،

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ ، اس پریس کانفرنس کی توسط سے حکومت وقت اور ذمہ داران کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہم صرف 10 دن تک انتظار کریں گے ۔ اگر ان دس دنوں کے اندر وہ بازیاب نہ ہوئے تو مجبوراً ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران کو تالا لگا کر اس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک بھائی، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، بازیاب نہیں ہو جاتے۔ اگر اس دوران ہمیں کسی بھی قسم کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر عائد ہوگی۔

شال : جبری لاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی کی بازیابی کیلے انکے لواحقین نے جبری گمشدگیوں کیخلاف ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت لاپتہ افراد کی قتل کے خلاف جاری کیمپ م...

ریاستی فوج کو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر مکمل قانونی اور آئینی اختیار دیا گیا  ہے، بین الاقوامی تنظیمیں اس ظلم کو فور...
07/09/2024

ریاستی فوج کو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر مکمل قانونی اور آئینی اختیار دیا گیا ہے، بین الاقوامی تنظیمیں اس ظلم کو فوری روکیں ۔ بی وائی سی

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8641/



شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ ہمیں پاکستان کی وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان میں ریاستی فوج اور اداروں کو شک کی بنیاد پر کسی بھی شہری کو گرفتار کرنے اور تین ماہ تک بغیر کسی مقدمے کے حراست میں رکھنے کے اختیارات دینے کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، یہ اقدام غیر قانونی طور پر جاری بلوچ نسل کشی کو جواز فراہم کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ درحقیقت، فوج پہلے ہی عملی طور پر اس طرح کا اختیار رکھتی ہے، معمول کے مطابق بلوچ شہریوں کو قانونی کارروائی کے بغیر لاپتہ کرتی ہے اور انہیں طویل عرصے تک، اکثر مہینوں یا سالوں تک، بغیر کسی مقدمے کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں نظر بند رکھتی ہے اور یہ غیر قانونی عمل کئی سالوں سے بلوچستان بلا روک ٹوک جاری ہے-

ترجمان بی وائی سی نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں، مکران سے لیکر کوہ سلیمان تک، جبری گمشدگیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ ہر روز، بلوچوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اور یہ نیا قانونی ڈھانچہ، نام نہاد “مشتبہ افراد” کے عنوان سے ان جبری گمشدگیوں کو مزید تیز کرے گا اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔

بی وائی سی کے مطابق بلوچستان پہلے ہی جبری گمشدگیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں روزانہ اوسطاً ایک سے زیادہ بلوچ لاپتہ ہوتے ہیں، وفاقی حکومت کے تازہ ترین فیصلے کا مقصد ریاستی فوج کو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر مکمل قانونی اور آئینی اختیار دینا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ فوج کو بلوچستان میں نہ صرف ظلم اور بربریت پر اختیار ہے بلکہ فوج کے ہر عمل کو قانونی طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس تشویشناک پیش رفت نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں گہرے خدشات کو جنم دیا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرکز بن جائے گا جس سے ممکنہ طور پر لاکھوں افراد لاپتہ ہو جائیں گے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں اور فوری ایکشن لیں تاکہ بلوچستان میں مزید مظالم کو روکا جاسکے۔

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ ہمیں پاکستان کی وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان میں ریاستی فوج اور اداروں کو شک کی بنیاد پر کسی بھی ....

دالبندین: گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ نعش برآمدہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/8638/  دالبندی...
07/09/2024

دالبندین: گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ نعش برآمد

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8638/



دالبندین گولیوں سے چھلنی نعش برآمد
اطلاعات کے مطابق دالبندین کے قریب میربور کے مقام پر گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ، جس کو شناخت کیلئے پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیاہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش ایک ہفتہ پرانی ہے جسے سینے اور سر پہ گولیاں لگی ہیں ۔

دالبندین گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ، اطلاعات کے مطابق دالبندین کے قریب میربور کے مقام پر گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ، جس کو شناخت کیلئے پرنس فہد ہسپتا....

شال پاکستانی فورسز ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ لواحقین  نے روڈ بلاک کردیا ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://ur...
07/09/2024

شال پاکستانی فورسز ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ لواحقین نے روڈ بلاک کردیا

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8633/



بلوچستان کے دارالحکومت شال بروری روڑ کے علاقے عیسٰی نگری سے پاکستانی فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ۔

پاکستانی فورسز کی درندگی کیخلاف لواحقین نے منان چوک پر سراپا احتجاج بن کر اپنے پیاروں کی فوری بازیاب کا مطالبہ کر رہے ہیں -

بلوچستان کے دارالحکومت شال بروری روڑ کے علاقے عیسٰی نگری سے پاکستانی فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ۔ پاکستانی فورسز کی در....

بی وائی سی رہنما ،صحافی بھائی سمیت  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://urdu....
07/09/2024

بی وائی سی رہنما ،صحافی بھائی سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

ہفتہ ، 07 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8630/



مستونگ: پاکستانی فورسز نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر صحافی سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کلی کڑک مستونگ میں رات گئے گھر پر چھاپہ مار کر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء عدنان بلوچ، اور مستونگ کے علاقے ٹنڈلان میں چھاپہ مار کر صحافی ظہیر احمد مینگل اور ان کے بھائی عامر ولد غوث بخش کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

مستونگ: پاکستانی فورسز نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر صحافی سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کلی ....

ریاستی ایجنٹ اور موبائل ٹاورز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں بی ایل ایف جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://u...
06/09/2024

ریاستی ایجنٹ اور موبائل ٹاورز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں بی ایل ایف

جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8623/



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تین مختلف حملوں میں تین مختلف مقامات پر ریاستی ایجنٹ اور دو موبائل ٹاورز کو فائرنگ کرنے کے بعد مشینریز کو نذر آتش کیا۔

انہوں نے کہا ہےکہ پانچ ستمبر بروز جمعرات بوقت آٹھ بجے خضدار زہری کے مین شاہراہ زیک کے مقام پر ریاستی ایجنٹ ندیم ولد علی محمد کو نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آنے سے ریاستی ایجنٹ شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ مذکورہ شخص ریاستی آلہ کار ہے جو شہید نور الحق عرف بارگ ولد ظاہر احمد اور شہید ضیاء الرحمن عرف دلجان ولد عبدالرسول کی شہادت میں ملوث ہے۔ مذکورہ ایجنٹ 19 فروری 2018 کو زہری تراسانی کے مقام پر اپنے ساتھیوں ظفر تراسانی، حفیظ تراسانی اور ماسٹر ثناء اللہ تراسانی کے ہمراہ پاکستانی فوج کے ساتھ شریک تھا۔

گہرام بلوچ نے کہا ہےکہ ان تمام لوگوں کی نشاندہی ہوچکی ہے جنہوں نے 19 فروری 2018 کو زہری کے مقام پر پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر شہید نور الحق عرف بارگ اور شہید ضیاء الدین عرف دلجان کو شہید کروایا۔ جلد ہی تمام ملزمان کو نشانہ بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا ہےکہ ایک اور کاروائی میں سرمچاروں نے تین ستمبر بوقت شب آٹھ بجےبغاو بارکھان کے علاقے بکھرانی میں یوفون ٹاور کو فائرنگ بعد نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسرےکاروائی میں سرمچاروں نے چار ستمبر شام پانچ بجے موسی خیل کے علاقے کنگری میں ٹیلی نار ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کے بعد مشینریز کو فائرنگ کرکے نذر آتش کیا ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور ان کے ایجنٹ بلوچ قوم کے دشمن ہے،ان تمام ایجنٹس کو نشانہ بنایا جائیگا جنہوں نے بلوچ عوام کو ریاستی فورسز کے ساتھ ملکر جبری گمشدہ کروایا اور براہ راست شہید کرنے میں فوج کا ساتھ دیا ہے۔

بی ایل ایف نے کہا ہےکہ ریاست پاکستان بلوچستان میں اپنے مواصلاتی نظام کا جال بچھا کر فائر وال اور جیو فینسنگ کے ذریعے بلوچ سرمچاروں کے موبائل فون کو ٹریس کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن تنظیم اچھی واقف ہے کہ پاکستانی مواصلاتی نظام کے بلوچستان میں کیا مقاصد ہے۔ اس لئے تنظیم کا خفیہ محکمہ سرمچاروں کے ساتھ مل کر ان تمام منصوبوں کو ناکامی سے دو چار کررہا ہے۔

بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان تک ہر اس منصوبے کو خاکستر کریں گی جس کا مقصد بلوچ قوم کا استحصال کرنا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تین مختلف حملوں میں تین مختلف مقامات پر ریاستی ایجنٹ اور دو موبائل...

تربت: پاکستانی فورسز پر بم حملہ دھماکہجمعہ ، 06 ستمبر  ، 2024 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/8621/   ضلع کیچ کے ...
06/09/2024

تربت: پاکستانی فورسز پر بم حملہ دھماکہ

جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8621/



ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ، ذرائع کے مطابق فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

تربت انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے ایف سی 168 ونگ کو نشانہ بنایا ۔ واقعہ بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

آخری اطلاع تک ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم ....

پولیس اہلکارنے ہمارا جیناحرام کررکھاہے تحفظ فراہم کیاجائے ۔ شہری کی پریس کانفرنس جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو htt...
06/09/2024

پولیس اہلکارنے ہمارا جیناحرام کررکھاہے تحفظ فراہم کیاجائے ۔ شہری کی پریس کانفرنس

جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8617/



جعفرآباد: پریس کلب جعفرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمدخان ڈومکی نامی شخص نے الزام عائدکیاہے کہ جعفرآباداورصحبت پورکے سرحدی علاقے میں ہمارے زرعی زمین ہے جہاں پر گل محمدڈومکی نامی ایک پولیس اہلکارنے ہمارا جیناحرام کررکھاہے ۔ وہ ہمارا راستہ بندکیاہواہے ہم لوگ ہر میر معتبر کے پاس گئے لیکن وہ فیصلے پربھی نہیں آرہاہے ۔

ایس ایس پی کودرخواست دیا ان کے خلاف مقدمہ درج ہوالیکن پولیس اپنے پیٹی بھائی کوگرفتارنہیں کررہاہے ان پولیس ملازم سے میرے اورمیری خاندان کی جان کوخطرہ ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ اس نے پہلے بھی ہم پر فائرنگ کی ہے ایس ایس پی صحبت پورسے مطالبہ ہے کہ پولیس تھانہ ملک محمدعلی کے پولیس کی رویے کودرست کرکے ملزم گل محمدڈومکی کوگرفتار
کیاجائے اور مجھے انصاف فراہم کیاجائے۔

جعفرآباد: پریس کلب جعفرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمدخان ڈومکی نامی شخص نے الزام عائدکیاہے کہ جعفرآباداورصحبت پورکے سرحدی علاقے میں ہمارے زرعی زمین ہے جہاں...

پشین سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں 5 افراد کو ھلاک کردیا جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/861...
06/09/2024

پشین سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں 5 افراد کو ھلاک کردیا

جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8613/



بلوچستان کے ضلع پشین میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جعلی کاررورائی میں ،5 افراد کو ہلاک کردیا ۔

بتایا جارہاہے کہ سی ٹی ڈی نے پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب جعلی مقابلے میں احمد اللہ عرف علی عرف بدری ساکن بولدک افغانستان،احسان اللہ عرف متوکل عر ف حامد ساکن پشین ،سمیع اللہ ساکن پشین اورانکے دوساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

بلوچستان کے ضلع پشین میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جعلی کاررورائی میں ،5 افراد کو ہلاک کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ سی ٹی ڈی نے پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ کے ...

بلوچ سردار تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ یہ ایک دیرینہ پروپگنڈہ ہے۔ اسلم رئیسانی جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://u...
06/09/2024

بلوچ سردار تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ یہ ایک دیرینہ پروپگنڈہ ہے۔ اسلم رئیسانی

جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8610/



چیف آف ساراوان بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایک دور تھا کہا جاتا تھا ، بلوچ عوام سرداروں کے غلام ہیں اور سردار تعلیم کے خلاف ہیں، آج بلوچ طلبہ کو اسلام آباد لاہور اور کراچی کے تعلیمی اداروں سے جبری لاپتہ کیا جاتا ہے، اب بتاؤ کون تعلیم کے خلاف ہے-

اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ گوادر پراجیکٹس کے نام پر چین نے 7 سات ہزار بلوچ طلبہ کو سکالر شپ دیئے ان میں سے صرف 200 طلبہ کا تعلق بلوچستان سے ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ گوادر کے نام پر ملنے والے اسکالر شپس کے نام پر سب پنجاپیوں کے بچے چائنہ و دیگر ممالک بھیجے گئے ہیں تو ہمارے بچے پڑھنے کہاں اور کیسے جائینگے-

انکا اس حوالے سے کہنا تھا گوادر کو ملنے والے اسکالر شپس کے ذریعے جن 200 طلبہ بلوچستان سے چین بھیجا گیا ہے ان میں سے بھی چند کا تعلق بلوچ علاقوں سے باقی دیگر کا تعلق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دیگر اقوام سے ہیں-

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سردار اپنے بلوچ نسل کی بات کرتے ہیں آپ کے بچے جاکر ہمارے سکالرشپوں پر پڑھیں ہمیں تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا میں یہ سمجھتا ہوں بلوچ عوام کو شعور آگیا ہے کہ بلوچ سردار تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ یہ ایک دیرینہ پروپگنڈہ ہے جو اب فیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے بلوچ قوم یہ سمجھتی ہے کہ بلوچ سردار اپنے عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔

چیف آف ساراوان بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایک دور تھا کہا جاتا تھا ، بلوچ عوام سرداروں کے غلام ہیں اور سردار تعلیم کے خ....

ژوب بم برآمد، پنجگور دلبود نامی شخص کی نعش برآمد جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024/ زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/8608/  پن...
06/09/2024

ژوب بم برآمد، پنجگور دلبود نامی شخص کی نعش برآمد

جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024/ زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8608/



پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی نعش برآمد ۔

لیویز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے نعش کی شناخت دلبود ولد نوک آپ سکنہ گچک سے ہوا ہے ۔

لیویز کے مطابق مقتول کو چار گولیاں سر اور سینے میں لگی ہیں۔

ژو ب میں دہشت گر دی کا بڑا منصو بہ نا کام بنا دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق ژو ب کے علا قے غر یب آ باد روڈ مسیح بر ادری کا لو نی کے قر یب ایک بم برآمد ہوا ، غر یب آباد کا لو نی کے مقا می لو گوں نے فوری پو لیس تھا نہ سٹی کو اطلا دی ۔

پولیس موقع پر پہنچ کر بم کو اپنے قبضے میںلے کر مذ ید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی نعش برآمد ۔ لیویز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے نعش کی شناخت دلبود ولد نوک آپ سکنہ گچک سے ہوا ہے ۔ لیویز کے مطابق مقتول کو چار ....

کوہلو سیلاب متاثرین کا سامان پی ڈی ایم اے نے ہڑپ کرنے کی خاطر  اور تعریف کروانے کیلے  صحافیوں میں تقسیم  کیے۔ پریس کانفر...
06/09/2024

کوہلو سیلاب متاثرین کا سامان پی ڈی ایم اے نے ہڑپ کرنے کی خاطر اور تعریف کروانے کیلے صحافیوں میں تقسیم کیے۔ پریس کانفرنس

جمعہ ، 06 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8605/



کوہلو میں سیلاب متاثرین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان ان تک پہنچنے کے بجائے ڈسٹرکٹ پریس کے صحافیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ اس غیر منصفانہ تقسیم کا مقصد میڈیا کی حمایت حاصل کرنا اور اپنی تعریفیں کروانا ہے، اور باقی سامان غریبوں میں تقسیم کرنے کے بجائے خود ہڑپ کرنا ہے،،

انھوں نے کہاکہ یہ سارا پروگرام لیویز فورس کے زیر انتظام ہوا اور سارا سامان خود لیویز فورس کے ایف ٹی آر نے پہنچائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات لیویز کی ملی بھگت سے سیلاب متاثرین کے راشن سے بھرا ایک ٹرک ڈسٹرکٹ پریس کلب میں بندر بانٹ کئے گئے ہیں-

انھوں نے کہاکہ سوال کیا کہ کیا حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ اس بات کی وضاحت کرنا پسند کریگی کہ کس قانون کے تحت غریب سیلاب متاثرین کے لئے آئے ہوئے راشن ڈسٹرکٹ پریس کلب میں خالی کرکے صحافیوں کے درمیان بندر بانٹ کیے گئے-

سیلاب متاثرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس عمل کا نوٹس لیکر فوری طور پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر متاثرین اپنے حق کے لئے احتجاج کی راہ اپنائینگے۔

کوہلو میں سیلاب متاثرین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھیجا گیا امداد....

شال ڈیرہ جمالی فائر نگ و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد ھلاک جمعہ ، 06 ستمبر ،2024 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbes...
06/09/2024

شال ڈیرہ جمالی فائر نگ و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد ھلاک

جمعہ ، 06 ستمبر ،2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8601/

بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کوقتل کردیا۔

واقعہ شال کے علاقے نواں کلی میں پیش آیا، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نےملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب شال میں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد ھلاک ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقع شال کے علاقےمشرقی بائی پاس کے قریب پیش آیا ۔

علاوہ ازیں نصیرآباد کے نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں شاہراہ پر پولیس کو نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسکو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے نعش سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے مردے خانہ رکھ دی گئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کوقتل کردیا۔ واقعہ شال کے علاقے نواں کلی میں پیش آیا، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے ...

بلوچستان  جبری لاپتہ  2 اور  افراد بازیاب ہوگئے جمعرات  ، 05 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/8598/  ...
05/09/2024

بلوچستان جبری لاپتہ 2 اور افراد بازیاب ہوگئے

جمعرات ، 05 ستمبر ، 2024 / زرمبش اردو

https://urdu.zrumbesh.com/8598/



بلوچستان کے کیچ اور خاران اضلاع سے تعلق رکھنے والے سالوں سے جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے-

خاران سے رواں سال فروری میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر خاران کے محافظ اسلم شاہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں-

مزید برآں ایک سال قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ضلع کیچ کے علاقہ شے کھن کے رہائشی محکمہ صحت کے ملازم رفیق احمد ڈاکٹر ولد مراد محمد جمعرات کی شام کو شال سے بازیاب ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رفیق احمد بچوں کے علاج کی غرض سے کراچی گئے تھے جہاں پر انہیں 11 اگست 2023 کو کراچی کے مشہور علاقہ صدر سے پاکستانی فورسز نے حراست کے بعد لاپتہ کردیا تھا جو آج بازیاب ہوگئے ہیں-

بلوچستان آج بازیاب ہونے والے دین محمد مری اور دو سال قبل گوادر سے جبری لاپتہ ہونے والے کمالان دشتی شال سے بازیاب ہوئے ہیں،ان کے بازیابی کی تصدیق علاقائی ذرائع سمیت انکے اہلخانہ نے کردی ہے ۔

بلوچستان کے کیچ اور خاران اضلاع سے تعلق رکھنے والے سالوں سے جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے- خاران سے رواں سال فروری میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشان...

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zrumbesh Urdu زرمبش اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zrumbesh Urdu زرمبش اردو:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share